0x Protocol
0x Protocol
ZRX
#166
$0.5 USD
8.32% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $426.66M |
حجم (24 گھنٹے) | $94.39M |
FDV | $502.91M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 22.12% |
کل سپلائی | $1.00B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | $1.00B |
گردش کرنے والی سپلائی | $848.40M |
معلومات
Website |
$0.5
(1.61%)$0.51
$0.5
(1.76%)$0.56
0x (ZRX) کیا ہے؟
0x ایک انفراسٹرکچر پروٹوکول ہے جو صارفین کو روایتی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز جیسے مرکزی ثالثین پر انحصار کیے بغیر Ethereum بلاک چین پر با آسانی ERC20 ٹوکنز اور دیگر اثاثوں کی ٹریڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
0x اس غیر مرکزی ایکسچینج کی فعالیت کو اوپن سورس، اور عوامی سطح پر قابل آڈٹ اسمارٹ معاہدات کے ایک مجموعے کے ذریعے حاصل کرتا ہے، جو ایک لچکدار، اور کم رکاوٹوں سے دوچار ٹریڈنگ پروٹوکول تیار کرنے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں، جسے ڈویلپرز بآسانی اپنی پراڈکٹس کا حصّہ بنا سکتے ہیں۔
یہ پروٹوکول ایک ERC20 یوٹیلیٹی ٹوکن کی جانب سے تقویت یافتہ ہے جسے ZRX کہا جاتا ہے۔ نوڈز (جو ریلیئرز بھی کہلاتے ہیں) ایک آف چین آرڈر بک کی میزبانی کرتے ہیں، اور صارف سے متعلقہ ایسی ایپلیکیشنز کی پیشکش کرتے ہیں، جو یہ معلومات فراہم کرتی ہیں، اور صارفین کو ZRX ٹوکنز کی صورت میں ادائیگی شدہ (بطور ٹریڈنگ فیس) ٹرانزیکشنز کرنے، پوری کرنے اور منسوخ کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ ZRX کو پلیٹ فارم گورننس میں حصہ لینے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ پروٹوکول میں تبدیلیوں سے متعلق تجاویز پر رائے دہی میں ہولڈرز کی مدد کرتا ہے۔
سنہ 2019 میں، 0x نے ZRX ٹوکن کی اساسی تعمیر کا اعلان کیا، جس کا مقصد اضافی خصوصیات شامل کرنا، اور ZRX ہولڈرز کو اپنی رائے دہی کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کی اجازت دینا تھا تاکہ وہ غیر فعال انعامات حاصل کرنے کے لیے اپنا اسٹیک، مارکیٹ میکرز کو ڈیلیگیٹ کر سکیں۔
0x کے بانیان کون ہیں؟
سنہ 2016 میں Will Warren اور Amir Bandeali نے 0x کی بنیاد رکھی۔ دونوں مشترکہ بانیوں نے پلیٹ فارم کے لئے خدمات جاری رکھی ہوئی ہیں، جن میں سے Will Warren، 0x کے CEOِ، جبکہ Amir Bandeali، CTO کے عہدے پر فائز ہیں۔
پلیٹ فارم نے سنہ 2017 میں ایک کامیاب ابتدائی کوائن کی پیشکش (ICO) کے بعد کام کا آغاز کیا، جس کے دوران اس نے کل $24 ملین ڈالر بنائے — جس میں Polychain Capital, Pantera Capital اور FBG Capital سمیت دیگر کئی نامور سرمایہ کاری فرمز کی معاونت حاصل تھی۔
سیل-آؤٹ ICO سے پہلے، Warren نے تحقیقاتی نوعیت کے کئی کردار ادا کیے، اور Basic Attention Token (BAT) کے لیے ایک مختصر مدت کے لیے تکنیکی مشیر کا کردار ادا کیا۔ دوسری جانب Bandeali نے University of Illinois سے فنانس میں BSc کی ڈگری حاصل کی، اور 0x کی مشرکہ بُنیاد رکھنے سے پہلے بھی کئی تجارتی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
اب یہ ٹیم 30 سے زائد افراد پر مشتمل ہے، جس میں انجینئرز، محققین اور ڈیزائنرز شامل ہیں، جو پلیٹ فارم کو اپ ڈیٹ کرنے، اور اس کی ہموار کارکردگی کے لیے کام کرتے ہیں۔
وہ کیا چیز ہے جو 0x کو منفرد بناتی ہے؟
Ethereum کے دیگر بہت سے غیر مرکزی ایکسچینج پروٹوکولز کے برعکس 0x، فنجیبل (ERC20) اور نان فنجیبل (ERC-723)، دونوں طرح کے ٹوکنز کی معاونت کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے، کہ اسے اثاثوں کے ایک وسیع سلسلے کی عوامی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جس کے ذریعے ہولڈرز کو ایک درجن سے زائد مختلف ایپس کے ذریعے Ethereum اثاثوں کی اکثریت کو خریدنے، بیچنے اور تبدیل کرنے کا ایک طریقہ فراہم کیا جا سکتا ہے۔
0x پروٹوکول کا اطلاق، ایک وسیع پیمانے پر استعمال کی مختلف صورتوں پر کیا جا سکتا ہے، جن میں ڈیجیٹل اشیا اور سروسز کے لیے eBay طرز کی مارکیٹ پلیسز، OTC ٹریڈنگ ڈیسکس، DeFi پروٹوکولز کے لیے تبادلے کی خصوصیت، اور پرانے طرز کے سادہ سے غیر مرکزی ایکسچینجز شامل ہیں۔
اگرچہ 0x کو انتہائی لچک دار ایکسچینج پراڈکٹس بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم اسے ایسی پراڈکٹس کے اندر بھی شامل کیا جا سکتا ہے جہاں اثاثہ جات کا تبادلہ ایک ثانوی خصوصیت سمجھا جاتا ہو — جیسے کہ درون گیم خریداریوں، اور پورٹ فولیو کی نظم کاری کے پلیٹ فارمز کے لیے۔
0x پروٹوکول پر، لیکویڈیٹی لینے والے ZRX ٹوکنز کی شکل میں فیس ادا کرتے ہیں — یہ فیس مارکیٹ میکر (ریلیئر) لیکویڈیٹی کو ترغیب دینے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ صارفین کو Ether (ETH) کی شکل میں پروٹوکول فیس بھی ادا کرنی پڑتی ہے، جو ان کی جانب سے مکمل شدہ کسی بھی ٹرانزیکشنز میں استعمال شدہ گیس کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ ایک اوپن سورس پروٹوکول کے طور پر، 0x اس آمدنی کا کوئی حصہ وصول نہیں کرتا، بلکہ اس کی بجائے، ٹیم اور ڈویلپرز کی حوصلہ افزائی کے لیے ان لاک کردہ ZRX ٹوکنز کی جانب سے اس کی معاونت کی جاتی ہے — جس میں ابتدائی ICO فنڈنگ بھی شامل ہے۔
متعلقہ صفحات:
Uniswap (UNI) کے بارے میں جانیں — 0x کا ایک جدید نعم البدل۔
یہ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں کہ ایک نوآموز کی حیثیت سے Uniswap کیسے استعمال کیا جائے۔
Ferrum نیٹ ورک (FRM) مُلاحظہ کیجیے — بلاک چین پر مبنی مالیاتی پراڈکٹس بنانے کی غرض سے استعمال ہونے والا ایک پلیٹ فارم۔
CoinMarketCap بلاگ کے ساتھ تازہ ترین خبروں کے متعلق جانیں۔
فی الوقت کُل کتنے 0x (ZRX) کوائنز گردش میں ہیں؟
بہت سے ڈیجیٹل اثاثوں کی طرح، ZRX ٹوکن کی زیادہ سے زیادہ سپلائی بھی مقرر ہے، جس سے تجاوز کبھی بھی ممکن نہیں۔ یہ عدد 1 بلین ZRX پر مقرر کیا گیا ہے۔ فی الوقت، زیادہ سے زیادہ سپلائی کا تقریباً تین چوتھائی حصہ پہلے ہی گردش میں ہے، اور اس کا صرف ایک مختصر سا حصہ انعامات کی اسٹیکنگ کے لیے لاک ہے۔
بہت سے پروٹوکولز کے برعکس، 0x نے کبھی بھی نئے ZRX ٹوکنز کے اخراج کی شرح عوام النّاس پر ظاہر نہیں کی، جس کی وجہ سے یہ کہنا مشکل ہے کہ گردشی سپلائی کو مکمل طور پر کم کرنے میں کتنا وقت لگے گا۔ لیکن جب 50% گردشی سپلائی کے ساتھ اگست سنہ 2017 میں ٹوکن کا آغاز ہوا، اور مزید 75% سپلائی اکتوبر سنہ 2020 میں جاری کی گئی، تو اس سے یہ بھی واضح ہوا کہ، سنہ 2020 کی دہائی کے اوائل میں مکمل کمی کی تکمیل ہو سکتی ہے۔
0x کے CEO جناب Will Warren کے بلاگ میں ایک ابتدائی اندراج کے مطابق، ZRX ٹوکن کی کُل سپلائی کا نصف، سنہ 2017 کے ICO کے دوران سرمایہ کاروں کو فروخت کیا گیا تھا، جبکہ 15% ہر ایک 0x کور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور بیرونی پراجیکٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے لیے مختص ہے، اسی طرح، مزید 10% بُنیاد رکھنے والی ٹیم کے لیے چار سالہ ویسٹنگ شیڈول، اور ایک سال پر مُحیط کلف کے لیے وقف ہے، بقایا 10% شروعات میں پشت پناہی کرنے والوں اور مشیروں کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔
0x نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
0x کو Ethereum بلاک چین کی بالائی سطح کے اوپر بنایا گیا ہے۔ تنیجتاً، اسے Ethereum کے بھاری بھر کم مائنر، اور نوڈ نیٹ-ورک کی طرف سے متوقع حملوں کی مشترکہ کوششوں کے خلاف تحفظ حاصل ہوتا ہے۔
جہاں تک بنیادی اسمارٹ معاہدات کا تعلق ہے، پروٹوکول کے ورژن 3 کا چند فریق-ثالث-فرموں سے آڈٹ کروایا گیا، جنہوں نے یہ پتا لگانے کے لئے جانچ پڑتال کی کہ کہیں اس میں کسی قسم کی بنیادی کمزوریاں، چور راستے اور بے کار افعال تو موجود نہیں، جیسے کہ ConsenSys Diligence — تاہم، کسی بڑے مسئلے کا سُراغ نہیں ملا۔
تاہم، v2.0 اسمارٹ معاہدے میں ایک کمزوری پائی گئی، جسے بعد میں 0x بنیادی ٹیم نے ٹھیک کیا۔ ایک آزاد محقق نے اس خامی کی نشاندہی کی تھی۔ تاہم، اس کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔ 0x، فراخ دلی کے ساتھ بگ باؤنٹی کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ مسائل کے سر اُبھارنے سے پہلے ہی ان کا پتا لگانے اور حل کرنے میں مدد ملے۔
آپ 0x (ZRX) کہاں سے خریدے جا سکتے ہیں؟
ZRX فی الحال 200 سے زائد مختلف ایکسچینج پلیٹ فارمز پر ٹریڈ کے لیے دستیاب ہے، لیکن سب سے زیادہ مقبول ایکسچینجز میں Coinbase Pro، Binance، اور BitMax شامل ہیں۔ فی الحال اس کی ٹریڈ، دیگر کرپٹو کرنسیوں کے ایک وسیع سلسلے کے بالمقابل کی جا سکتی ہے، بشمول Bitcoin (BTC)، Tether (USDT) اور Ethereum (ETH)، نیز کئی فیاٹ کرنسیاں بھی اس میں شامل ہیں، جیسے کہ، امریکی ڈالرز (USD)، یوروز (EUR) اور جنوبی کوریائی وون (KRW)۔
کیا آپ اپنی فیاٹ کو کرپٹو میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ پتا لگائیے کیسے۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|