Aave
Aave
AAVE
#31
$293.10 USD
-5.00% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $4.41B |
حجم (24 گھنٹے) | $616.95M |
FDV | $4.69B |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 13.99% |
کل سپلائی | $16.00M |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $15.04M |
معلومات
Website |
$293.10
(1.51%)$312.03
$293.10
(-7.32%)$360.51
Aave (AAVE) کیا ہوتا ہے؟
Aave غیر مرکزیت پر مبنی فنانس کا پروٹوکول ہے جو لوگوں کو کرپٹو بطور قرض دینے اور لینے کے قابل بناتا ہے۔
قرض دہندگان خاص طور سے تیار کردہ لیکویڈیٹی پولز میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کو ڈپازٹ کروا کر سود کماتے ہیں۔ قرض خواہ افراد اس لیکویڈیٹی کا استعمال کرتے ہوئے فوری قرض (فلیش لون) لینے کے لیے اپنی کرپٹو کو بطور ضمانت استعمال کر سکتے ہیں۔
نومبر 2017 میں جب Aave (فِنّی زبان میں جس کا مطلب "بھوت" ہے) کو لانچ کیا گیا اس وقت اس کا اصل نام ETHLend تھا، لیکن ستمبر 2018 میں Aave کے طور پر اس کی ری برانڈنگ کی گئی۔ (یہی وجہ ہے کہ اس ٹوکن کا ٹِکر اپنے نام سے یکسر مختلف ہے!)
AAVE اپنے ہولڈرز کو پلیٹ فارم پر فیس میں رعایت دیتا ہے، اور ایک گورننس ٹوکن کا کردار بھی ادا کرتا ہے — یعنی یہ مالکان کو یہ اختیار فراہم کرتا ہے کہ وہ مستقبل میں اس پروٹوکول کی ترقی کے حوالے سے رائے دے سکیں۔
Aave کے بانیان کون ہیں؟
Aave اور اس کے پیش رو ETHLend کی بنیاد Stani Kulechov نے رکھی تھی۔ اس وقت وہ Ethereum پر موجود ادھار دینے والی ایپلیکیشنز کی کمی سے مایوس تھے — اور ان کا پراجیکٹ اس وقت بنا تھا جب غیرمرکزیت پر مبنی فنانس کا وجود تک نہیں تھا۔
Kulechov ایک سیریل آنٹرپرینیور ہیں جنہوں نے شعبہ قانون سے تعلیم حاصل کی اور نو عمری میں ہی پروگرامنگ کا آغاز کر دیا۔ ان کا شمار بلاک چین کی دنیا میں نئے خیالات کو اپنانے والے اولین افراد میں ہوتا تھا۔ CEO نے کہا کہ وہ ETHLend برانڈ کا نام تبدیل کر کے Aave رکھنا چاہتے تھے تاکہ یہ کمپنی Ether کا قرض دینے کے علاوہ بھی سروسز کا ایک وسیع دائرہ پیش کر سکے۔
Kulechov کے مطابق، Aave کا اصل ہدف مارکیٹ ایسے افراد ہیں جو پہلے سے ہی کرپٹو کرنسی کی کمیونٹی میں مشغول ہیں۔
وہ کیا چیز ہے جو Aave کو منفرد بناتی ہے؟
تیزی سے بڑھتے ہوئے مارکیٹ میں موجود حریفوں کے مقابلے میں Aave کے پاس فروخت کی کئی وجوہات (یو ایس پی) ہیں۔ 2020 کے موسم گرما میں آنے والے DeFi کے رجحان کے دوران، یہ اپنے پروٹوکول میں لاک شدہ کرپٹو کی کل مالیت کے حوالے سے سب سے بڑے پراجیکٹس میں سے ایک تھا۔
یہ پراجیکٹ لوگوں کو تقریباً 20 کرپٹو کرنسیز بطور قرض لینے اور دینے کے قابل بناتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ صارفین کے پاس ایک وسیع انتخاب موجود ہے۔ Aave کے اہم ترین پراڈکٹس میں سے ایک "فوری قرضے" (فلیش لونز) ہے، جسے DeFi کی دنیا میں کسی بھی قسم کی ضمانت سے پاک پہلا قرض قرار دیا گیا ہے۔ تاہم ایک مسئلہ ہے: یہ لازم ہے کہ انہیں ایک ہی ٹرانزیکشن کے اندر واپس ادا کیا جائے۔
فروخت کی ایک اور بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ کس طرح سے Aave کے ذریعے قرض لینے والے افراد مقررہ اور متغیر شرح سود کے مابین تبادلہ کر سکتے ہیں۔ اگرچہ کرپٹو کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اوقات کے دوران ایک مقررہ شرح، لاگتوں کے حوالے سے یقین دہانی فراہم کر سکتی ہے، تاہم اس صورت میں متغیر شرح کام آ سکتی ہے کہ اگر قرض لینے والے فرد کو ایسا لگے کے عن قریب قیمتیں گر سکتی ہیں۔
متعلقہ صفحات:
یہاں سے Compound (COMP) کے بارے میں مزید جانیں
اس حوالے سے جانیے کہ Maker (MKR) ٹوکنز کس طرح سے کام کرتے ہیں
CMC Alexandria کے ساتھ کرپٹو کرنسیز کے بارے میں مزید جانیں
CoinMarketCap کا بلاگ: تازہ ترین خبریں اور خصوصیات
فی الوقت کتنے AAVE (AAVE) کوائنز گردش میں ہیں؟
گردش کا تعلق Aave میں لاک شدہ کل مالیت سے ہے، کیونکہ اس صورت میں ٹوکنز کو ضائع کر دیا جاتا ہے جب پروٹوکول فیس اکٹھی کر لے۔
نومبر 2017 میں کوائن کی ابتدائی پیشکش کا اہتمام کیا گیا، جہاں 0.0162$ کا ایک عدد کے حساب سے ایک بلین AAVE ٹوکنز فروخت کر کے 16.2$ ملین بنائے گئے۔ اس وقت، 23% AAVE ٹوکنز، اس کے بانیان اور پراجیکٹ کے لیے مختص کر دیے گئے تھے۔
AAVE ٹوکنز کو ERC-20 کے معیار کی بنیاد پر بنایا گیا ہے، اور یہ ڈیزائن ہی کچھ اس طرح سے کیے گئے ہیں کہ یہ تفریط کا شکار رہتے ہیں۔ DeFi پروٹوکول میں کمی کی صورت میں، آخری حل کے طور پر اسٹیک کردہ ٹوکنز کو بطور ضمانت استعمال کیا جائے گا۔
جولائی 2020 میں، Aave نے ٹوکن سویپ کا اہتمام کرنے کے منصوبوں کے حوالے سے اپنا ارادہ ظاہر کیا۔ اس کا مطلب ہے کہ فی الوقت گردش میں ہونے والے 1.3 بلین AAVE ٹوکنز کو 1:100 کے تناسب سے حال ہی میں منٹ کردہ AAVE کی کرپٹو کرنسی کے ساتھ سواپ کر دیا جائے گا، جس کے نتیجے میں اس کی کل سپلائی 16 ملین AAVE بن جائے گی۔ (ان میں سے تین ملین کو ذخیرہ کر لیا جائے گا۔)
Aave نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
Aave کا اوپن سورس پروٹوکول Ethereum پر بنایا گیا ہے، جو کہ ایک ایسی بلاک چین ہے جو فی الوقت پروف آف ورک سے پروف آف اسٹیک پر منتقلی کے عمل سے گزر رہی ہے۔
آپ Aave (AAVE) ٹوکن کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
AAVE ٹوکنز کو شامل فہرست کرنے والے سب سے بڑے ایکسچینجز میں سے چند CoinDCX، Binance، CoinBene اور OKEx ہیں۔ آپیہاں پر جا کر فیاٹ کو کرپٹو میں تبدیل کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|