Aavegotchi
Aavegotchi
GHST
#679
$0.94 USD
0.21% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $49.37M |
حجم (24 گھنٹے) | $8.16M |
FDV | $49.37M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 16.52% |
کل سپلائی | $52.75M |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $52.75M |
معلومات
Website |
$0.94
(0.40%)$0.95
$0.94
(-16.58%)$1.13
Aavegotchi (GHST) کیا ہے؟
Aavegotchi (GHST)، ایک گیمنگ پروٹوکول(Aavegotchi NFT) کا حاکمیتی ٹوکن ہے۔ GHST ٹوکن ہولڈرز، AavegotchiDAO میں ووٹنگ کے لیے توانائی حاصل کرتے ہیں، جو پروٹوکول کے تمام پہلوؤں، Aavegotchi کے پرچم بردار گیم Gotchiverse، اور 1NFTs1 Aavegotchi کی نگرانی کرتا ہے۔
Aavegotchis بذاتِ خود پکسلز کی شکل میں دکھائی دینے والے ہیولے یا اوہام ہیں، جنہیں ERC-721 ٹوکن کی معیاری پُشت پناہی حاصل ہے۔ NFTs Aavegotchi میں متحرک میٹا-ڈیٹا موجود ہوتا ہے, جو وقت کے ساتھ ساتھ صارف اور اس نظام کے باہمی عمل کی وجہ سے بدلتا رہتا ہے۔
Aavegotchi کی قدر اور نایابی کا تعین، اس کے مُلحقہ کاروباری مفاد، خواص اور پہناوے کے قابل اشیاء کی وجہ سے ہوتا ہے۔
کولیٹرل اسٹیک، اختراعی ERC721 Aavegotchi NFT پر مبنی ہے، جو ایک ایسے معاہدے کا بند و بست کرتا ہے جس میں کوئی دستاویز بحیثیت امانت مشروط تحویل میں دی گئی ہو — یہاں یہ دستاویز Aave کا حمایت یافتہ ERC20 ضمانتی یا "aToken" ہے جو Ave کے LendingPool کو وسیلہ بنا کر پیداوار عمل میں لاتا ہے۔ یہ خواص، خونی رشتوں، تجربوں (XP)، اور بے ترتیب خصلتوں کی ولادت پر مبنی ہوتے ہیں۔
اس پروٹوکول کو Aave کی جانب، گویا اشارہ کرنے کے لیے Aavegotchi کہا جاتا ہے ، جس کا ترجمہ فینیش (Finnish: یعنی Finland کی زبان) میں "ہیولہ یا وہم" ہوتا ہے۔ یہ Aave پروٹوکول کے ذریعے تقویت حاصل کرتا ہے، جو DeFi میں موجود قرض دینے والے سرکردہ پروٹوکولز میں سے ایک ہے۔ ٹوکن ٹکر (token ticker) بھی چابُکدستی کے ساتھ ’’ہیولے یا وہم‘‘ کو مِنہا کر دیتا ہے۔
Aavegotchi کے بانی کون ہیں؟
Aavegotchi کو سنگاپور میں قائم Pixelcraft Studios نے تخلیق کیا ہے۔
Jesse Johnson اس ادارے، یعنی Pixelcraft Studios کے شریک بانی اور COO ہیں۔ Johnson، ماضی میں China Intop Exhibition Co اور ZB Group سمیت کئی دیگر کمپنیوں کے کاروباری تعلقات/ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں ڈائریکٹر، اور بین الاقوامی مارکیٹ ڈویلپمنٹ مینیجر جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چُکے ہیں۔ Coder Dan، پکسل کرافٹ (Pixelcraft Studios) کے شریک بانی اور CEO ہیں۔
Aave کے بانی، Stani Kulechov، اس منصوبے کے پہلے مشیر تھے۔
نومبر سنہ 2020 میں، Aave نے Pixelcraft Studios میں سرمایہ کاری کی۔ پراجیکٹ کا مین-نیٹ, 4 جنوری سنہ 2021 کو لانچ ہونا تھا، لیکن ایتھیریم بلاک چین پر لین-دین کی فیسیں زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے مارچ سنہ 2021 تک آگے بڑھا دیا گیا۔ اس حقیقت کے سبب کہ Aavegotchis کو روز مرّہ تعامُل کی ضرورت پڑتی ہے، چناچہ Aavegotchi کمیونٹی نے اس منصوبے کو Polygon پر لانچ کرنے فیصلہ کیا، جو ایتھیریم کی ایک سرِفہرست سائیڈ-چین ہے۔
20 مارچ سنہ 2023 کو، Pixelcraft Studios نے متعدد سالوں پر مُحیط ٹوکن فروخت کی کامیاب تکمیل کا اعلان کیا، جس سے مجموعی طور پر $30 ملین پر مشتمل رقم اکھٹی ہوئی۔ $GHST ٹوکن کی فروخت کے لیے، ایتھیریم کے بانی Vitalik Buterin کا تجویز کردہ، غیر مرکزی فنڈ-ریزنگ ماڈل DAICO استعمال کیا گیا۔ اس کا آغاز 14 ستمبر سنہ 2020 کو ہوا۔
Aavegotchi کیسے کام کرتا ہے؟
ہر Aavegotchi NFT ایک ایسکرو معاہدے کا انتظام کرتا ہے جس میں اس کی ’’قُوت ِرُوح’‘ کو بھی گرفت میں رکھا جاتا ہے، جسے ’’ضمانت‘’ یا ’’aTokens‘‘ بھی کہا جاتا ہے، یعنی Aave پروٹوکول سے پیداوار حاصل کرنے والے ٹوکنز کا توازن۔ نوٹ: ایسکرو (escrow) ایک ایسا معاہدہ ہوتا ہے، جس میں کوئی دستاویز بحیثیت امانت، مشروط طور پر تحویل میں رکھوائی جاتی ہے۔ ان کی جانب سے حاصل شُدہ پیداوار کی بدولت، Aavegotchi کی ’‘قُوت ِرُوح’‘ کا توازن وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا رہتا ہے۔
Aavegotchis کے پاس ’’قوُت ِرُوح‘‘ کی کم از کم مقدار موجود ہوتی ہے، جس کی وضاحت بالکُل ابتداء میں ان کے نایاب بنیادی سکور کے ذریعے کر دی جاتی ہے۔ ایک پورٹل کھولنے پر، خواص کے مُنفرد امتزاج کے ساتھ دس Aavegotchi وجود میں آتے ہیں۔ صارف ان دس Aavegotchis میں سے صرف ایک کو طلب کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، جبکہ باقی نو جل جانے کے بعد ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتے ہیں۔ کسی Aavegotchi کے خواص Chainlink VRF کے ذریعے پیدا کیے جاتے ہیں، جو ایک آن-چین اتفاق پر مبنی نمبر جنریٹر ہے؛ اور بنیادی نایاب سکور انہی اعداد کو جوڑ کر بنا دیتا ہے۔
یہ خواص Aavegotchi کے نایاب ہونے، اور Gotchiverse گیم میں ان کی کارکردگی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ Aavegotchi کو طلب کرنے کے لیے، آپ کو مطلوبہ قسم کی ’‘قُوت ِرُوح’‘ کو بازی پر لگانا ہوگا۔ ‘قُوت ِرُوح’’ کا کم از کم حصہ، ہر Aavegotchi کے لیے زندگی بھر فِکس رہتا ہے۔ تاہم، ہرNFT کے لیے ’‘قُوت ِرُوح’‘ کی کوئی بالائی حد مُقرر نہیں۔ کم سے کم رقم کو ہٹانے سے، Aavegotchi کو باہر نکال دینے کے بعد نام نہاد Nether Realm میں واپس پہنچایا جاتا ہے، اور NFT کو جلا کر ضمانت واپس کر دی جاتی ہے۔
کونسی خصوصیت Aavegotchi کو منفرد بناتی ہے؟
Aavegotchi نے NFT گیمنگ کے ماحول میں متعدد پیشرفتوں اور خصوصیات کا آغاز کیا ہے۔ ابتداء کرنے والوں کے لیے، Polygon پر لائیو جانے والے پہلے بڑے NFT پروٹوکول تھے۔ یہ پروٹوکول اپنے ’Rarity فارمنگ‘ کہلانے والے اصلی ’کھیل-کر-کمائیے‘ نامی میکانزم کے ذریعے لاکھوں انعامات تقسیم کر چُکا ہے، جس نے Aavegotchi ایکو سسٹم کے، انتہائی جوش و خروش کے ساتھ مصروفِ عمل ممبران کو GHST ٹوکن کے وسیلے سے، نایابی، رشتہ داری اور تجربے (XP) کو مدِّنظر رکھ کر انعامات سے نوازا۔
Aavegotchi کا پرچم بردار گیم، Gotchiverse، مارچ سنہ 2021 سے Polygon مین-نیٹ پر لائیو ہے۔ Gotchiverse کے اندر رہ کر، کھلاڑی اپنے Aavegotchi NFTs کو، جُستجو کرنے، تعمیر کرنے، لڑنے، کمانے اور سماجی رابطے بنانے کے لیے، بحیثیت Web3 اوتار استعمال کرتے ہیں۔ Gotchiverse کے فیئر-لانچ پلے ڈراپ نے چار نئے ERC-20 ٹوکن بھی متعارف کروائے، جنہیں اجتماعی طور پر Gotchus Alchemica: FUD، FOMO، ALPHA، اور KEK کہا جاتا ہے۔ یہ ٹوکن بطور Gotchiverse کے عناصرِ اربعہ کام کرتے ہیں، اور انہیں کسی کھلاڑی کے Gotchiverse لینڈ پارسل پر رکھے ہوئے انسٹالیشن NFTs کو تیار کرنے، اور اپ-گریڈ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ GLTR کہلانے والا ایک پانچواں ERC-20 ٹوکن بھی Alchemica لیکویڈیٹی فراہم کرنے والوں کو انعام سے نوازنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ GLTR کی بنیادی سہولت، Gotchiverse میں تنصیبات کی چابُکدستی، اور اپ-گریڈنگ کے اوقات کو تیز کرنے میں اس کا مصرف بھی ہے۔
اس پروٹوکول کی جانب سے ڈویلپ کی جانے والی ایک اور اختراع Gotchi (گوچی) قرضہ ہے۔ Gotchi قرض دہی دراصل Aavegotchi کے روایتی اسکالرشپ ماڈل کی بہتر شکل ہے، جسے دیگر 'کھیل-کر-کمائیے‘ گیمز کے ذریعے مقبول بنایا گیا ہے۔ Gotchi قرض-دہی کی سہولت کے لیے کسی فریق ثالث کی ضرورت نہیں پڑتی، اور اس میں کسی انسان کے ہاتھوں سر زد ہونے والی غلطی کا امکان صفر کے برابر ہے۔ یہ اپنے کھلاڑیوں کو، اُنکے ذاتی Aavegotchi NFTs بلا خوف و خطر دوسرے کھلاڑیوں کو اعتماد کے ساتھ بطور قرض دینے کی استعداد بخشتا ہے۔ Gotchi کا قرض دینے والا سمارٹ معاہدہ، قرض دہی کے دورانیے کی تنسیخ کے بعد معاہدے کی شرائط و ضوابط کے مطابق، کمائے گئے ٹوکن کو خود بخود تقسیم کر دیتا ہے۔
Aavegotchi پہلا NFT گیمنگ پروٹوکول بھی بنا، جس نے فروری سنہ 2022 میں Aave پر اپنے حاکمیتی ٹوکن کو بطورِ ضمانت قابلِ ِدسترس بنایا۔ Aave پر پہلی بار کراس-چین حاکمیت کی تجویز منظور ہوئی، جس کی وجہ سے GHST کو BAL، CRV، DPI، LINK اور SUSHI کے ہمراہ Aave کی Polygon مارکیٹ میں بحیثیت ضمانت اندراج کی اجازت ملی۔
متعلقہ صفحات
Aave کے بارے میں مزید جانیے — قرض دینے والا ایک سرِ فہرست پروٹوکول جو Aavegotchi کو تقویت فراہم کرتا ہے۔
Polygon کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیجیے — NFT گیمنگ پروٹوکول کو طاقت دینے والا ایتھیریم کا وسعت پذیر حل۔
CMC فرھنگ کے ہمراہ ERC-721 ٹوکن معیار کے بارے میں مزید جانیے۔
Aave کو کیسے استعمال کیا جائے؛ اس بارے میں ہماری گائیڈ چیک کیجیے۔
کُل کتنے Aavegotchi (GHST) کوائنز گردش میں ہیں؟
ٹوکن سپلائی کو متحرک طور پر ایڈجسٹ کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے بینکور بانڈنگ کرو ماڈل (bancor bonding curve) کی بندش کے مُطابق، GHST ٹوکن کی زیادہ سے زیادہ کل سپلائی ~52,747,802 ٹوکنز پر مُشتمل ہے۔
GHST ٹوکن کی تخصیص مندرجہ ذیل طریقِ کار کے مُطابق ہے: پرائیویٹ سیل (5M GHST ٹوکنز)، پری سیل (500K) اور پبلک بانڈنگ کرو سیل (public bonding curve sale) (کوئی حد مُقرر نہیں، AGIP-64 میں خاتمہ کرنے کے لیے ووٹ دیا گیا تھا)، ایکو سسٹم فنڈ (1M)، ٹیم فنڈ (1M)۔
Aavegotchi پروٹوکول کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
Polygon بلاک چین کے ذریعے طاقت مِلنے پر، اس پراجیکٹ کو پروف-آف-اسٹیک (PoS) اتفاق رائے کے طریقِ کار سے محفوظ بنایا گیا ہے۔ اس نیٹ-ورک پر PoS اتفاق رائے والے طریقِ کار کا حصہ بننے کے لیے، مُتعلقہ توثیق کنندگان اپنے MATIC ٹوکنز کو بحیثیت ضمانت بازی پر لگائیں گے، اور اس کے عوض MATIC ٹوکنز ہی وصول کر سکیں گے۔
انفرادی دسترس کو یقینی بنانے کے لیے Aavegotchi سمارٹ کنٹریکٹس بذات خود اوپن سورس ہیں، تا کہ غلطیوں اور/یا غیر محفوظ خفیہ راستوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس صنعت کے سرفہرست پیشہ-ور، تمام معاہدوں کے متعدد آڈٹ انجام دے چُکے ہیں، اور آغاز کے بعد سے، کبھی کسی استحصالی واقعے کے بارے میں شُنید نہیں ملی۔
آپ Aavegotchi (GHST) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
GHST بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پراندراج شُدہ ہے۔ GHST کو مرکزی پلیٹ فارمز مثلاً Binance، Crypto.com، پر مختلف ٹوکنز کے ساتھ پیئرز کی شکل دی گئی ہے۔ Kraken, OKEx, MXC, اورBilaxy۔ یہ غیر مرکزی ایکسچینجز جیسے Quickswap اور Uniswap پر بھی دستیاب ہے۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|