ABBC Coin
ABBC Coin
ABBC
#1643
$0.0033 USD
6.81% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $2.98M |
حجم (24 گھنٹے) | $3.67K |
FDV | $4.03M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 0.12% |
کل سپلائی | $907.22M |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | $1.23B |
گردش کرنے والی سپلائی | $905.31M |
معلومات
Website |
$0.0033
(1.84%)$0.0033
$0.0033
(-19.06%)$0.0043
ABBC کوائن (ABBC) کیا ہے؟
ABBC ایک بلاک چین پلیٹ فارم ہے جو ادائیگیوں کی محفوظ ٹرانزیکشنز کی استعداد پیدا کرتا ہے، کرپٹو کرنسیوں کے ریٹیل استعمال میں مدد فراہم کرتا ہے اور ڈیجیٹل اثاثوں کے ذریعے آن-لائن خریداری کے تجربے کو صارفین کے لیے محفوظ، اور مزید خوشگوار بنا دیتا ہے۔
یہ پلیٹ فارم تین اہم پراڈکٹس کی پیشکش کرتا ہے: ایک ملٹی پلیٹ فارم والیٹ، جو Bitcoin (BTC) اور Ethereum (ETH) سمیت، مختلف مقامی کرپٹو کرنسیوں اور ERC-20 ٹوکنز کی معاونت کرتا ہے؛ آن لائن خریداری کی ایک ایپلی کیشن جسے کرپٹو کرنسیوں کے ذریعے 50 سے زیادہ آن لائن ریٹیلرز سے خریداری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؛ اور ایک کرپٹو کرنسی ایکسچینج پلیٹ فارم جو محفوظ ٹریڈنگ اور کم ٹرانزیکشن فیس کی پیشکش کرتا ہے۔
ABBC کوائن، منتخب شدہ بلاک پروڈیوسرز (BPs) کو ووٹنگ کا اختیار دیتے ہوئے ہولڈرز کو ABBC پلیٹ فارم کی ترقی کی نگرانی کی اہلیت فراہم کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا — جو پھر گورننس کی تجاویز پر ووٹ کرنے کے اہل بن جاتے ہیں۔ گورننس کی یہ تجاویز بہت سے موضوعات پر مشتمل ہو سکتی ہیں، لیکن ان میں حکمت عملی پر مبنی شراکت داری قائم کرنا، نئی خصوصیات کا اطلاق یا ABBC کی پیش کردہ خدمات کو نئے علاقوں تک پھیلانا بھی شامل ہو سکتا ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر، ABBC کوائنز، آن لائن خریداروں کے لیے ایک انعامی نظام کے طور پر بنائے گئے تھے اور انہیں باقاعدہ انعامات کے لیے اسٹیک کیا جا سکتا ہے۔
ABBC فی الوقت EOSIO بلاک چین پر مبنی ہے، جو اسے 5,000 ٹرانزیکشنز فی سیکنڈ (TPS) انجام دینے کے قابل بناتا ہے، جبکہ یہ توانائی کے اعتبار سے مؤثر، ڈیلیگیٹڈ پروف-آف-سٹیک (DPoS) کے مفاہمتی میکانزم کے تحت ماحول دوست بھی رہتا ہے۔
ABBC کوائن کو ابتداء میں Alibabacoin کے نام سے جانا جاتا تھا، لیکن اس نے ایک بین الاقوامی طور پر شہرہ آفاق چینی ای کامرس کمپنی، Alibaba کے ساتھ ایک تنازعے کی وجہ سے مارچ، سنہ 2019 میں اپنا نام بدل لیا۔
ABBC کوائن (ABBC) کے بانیان کون ہیں؟
ABBC کوائن کی مشترکہ بنیاد اس پلیٹ فارم کے موجودہ CEO یعنی Jason Daniel Paul Philip نے اس کے موجودہ CTO، یعنی Hassan Abbas کے ساتھ مل کر رکھی تھی۔
Jason Daniel Paul Philip ایک تجربہ کار فل اسٹیک ڈویلپر ہیں، اور Javascript اور C# دونوں میں مہارت رکھتے ہیں، نیز ایک قابل بلاک چین ڈویلپر بھی ہیں، جو TNC گروپ میں M&A مینیجر کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں — جوکہ ایک بلاک چین سروس سالوشن کا فراہم کنندہ ہے۔ دوسری جانب، Hasan Abbas کی آن لائن موجودگی زیادہ واضح نہیں، اور ان کا پس منظر بھی نامعلوم ہے۔
عالمی سطح پر ABBC کے چیف اسٹریٹیجی آفیسر Arben Kane ہیں، اس کے علاوہ وہ Kontur کے بانی، اور CEO کے عہدے پر بھی فائز ہیں، جو SaaS پر مبنی اہم ایونٹ مینجمنٹ سالوشنز کا عالمی فراہم کنندہ ہے۔ ABBC کوائن کے CSO ہیں G.W Lee، اور Zeeshan Javeed، ABBC فاؤنڈیشن کی تکنیکی ڈویلپمنٹ، اور سالوشنز کی قیادت کرتے ہیں۔
ABBC کی پوری ٹیم میں سے بلاک چین ڈویلپرز ٹیم کے ممبران کی تعداد 23 ہے، اس کی مارکیٹنگ ٹیم 15، بلاک چین سکیورٹی ٹیم 4، اور فنانس ٹیم 3 افراد پر مشتمل ہے۔
وہ کیا چیز ہے جو ABBC کوائن (ABBC) کو منفرد بناتی ہے؟
ABBC کا بنیادی ہدف بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے تیز رفتار، موثر اور محفوظ آن لائن ریٹیل کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ان کی اپنی ٹیم کے مُطابق، چھوٹی سے لے کر درمیانے سائز کی مارکیٹس، ادائیگی پر عمل کاری کی فیس میں کمی، اور ABBC کوائن کی طرف سے پیش کردہ اضافی عالمی مارکیٹوں تک رسائی سے کافی فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
اگرچہ ABBC نے کام کا آغاز بحیثیت Bitcoin (BTC) فورک کیا، لیکن اگست، سنہ 2019 میں اس نے EOSIO بلاک چین کی شکل اختیار کر لی۔ EOSIO سافٹ ویئر کا اصل فائدہ یہ ہے کہ دستیاب بینڈوڈتھ کی مقدار ٹوکن کی قیمت سے مُبرّا ہے، اور یہی بات اسے ABBC کوائن جیسے توسیعی پلیٹ فارمز کے لئے موزوں بنا دیتی ہے۔
مزید یہ کہ، ABBC، کمیونٹی گورننس کے ذریعے مکمل غیر مرکزیت کے حصول پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔ موجودہ ٹیم کے علاوہ، ABBC کوائن ٹوکن کے ہولڈرز کے پاس ووٹنگ کی طاقت بھی موجود ہوتی ہے، جسے دوسروں کو تفویض کیا جا سکتا ہے، تاکہ دیگر لوگ ان کی طرف سے ووٹ دے سکیں۔ بلاک پروڈیوسرز (BP) بھی ABBC کوائن کی ترقی، اور مستقبل کی تشکیل میں مدد گار بننے کے لئے اس کی گورننس سے متعلقہ تجاویز پر ووٹ دے سکتے ہیں۔
متعلقہ صفحات:
مرچنٹس کے لئے کرپٹو ادائیگی کا مقبول سالوشن PumaPay (PMA) ملاحظہ کریں۔
ایک نظر EOS پر ڈالیے، یعنی EOSIO بلاک چین کا مقامی اثاثہ۔
CoinMarketCap کے ساتھ، فوری طو پر مقبول کرپٹو اصطلاحات کے بارے میں جانیے۔
CoinMarketCap بلاگ پر مارکیٹ کے تازہ ترین رجحانات اور متعلقہ معلومات کے بارے میں پڑھیے۔
فی الوقت کُل کتنے ABBC کوائنز (ABBC) گردش میں ہیں؟
ABBC کوائن کی کل سپلائی زیادہ سے زیادہ 1,423,973,934 ABBC ہے۔ اس تحریر کے وقت، فی الحال اس رقم کا نصف سے بھی کم حصہ گردش میں ہے۔
بہت سے بلاک چین پراجیکٹس کے برعکس، ABBC کوائن کا ٹوکن کی تقسیم کا معمول نسبتاً آسان ہے، جس میں ٹوکن جنریشن ایونٹ (TGE) کے دوران بنائے گئے 80% ٹوکن سرمایہ کاروں کے لیے، اور 20% پراجیکٹ کے مصنفین، اور ٹیم کے لیے وقف کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے عین معلومات نومبر 2020 تک ظاہر نہیں کی گئیں، کہ یہ ٹوکنز کس طرح سے تقسیم کیے جائیں گے، یا پھر ABBC فاؤنڈیشن اور ٹیم کی جانب سے یہ کن حالات کے تحت استعمال کیے جائیں گے۔
اس پراجیکٹ نے سنہ 2018 میں ایک ابتدائی کوائن کی پیشکش (ICO) کی، جس کے ذریعے 0.00025 BTC فی ٹوکن کی قیمت پر ABBC کوائنز فروخت کر کے $3.5 ملین کی رقم اکھٹی کی گئی — جو فروخت کے وقت تقریباً $1.60 فی کوائن کے برابر تھی۔
ABBC کوائن (ABBC) نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
ABBC کوئن کو ابتدائی طور پر Bitcoin کی جانب سے فورک کیا گیا تھا، لیکن بعد میں اسے EOSIO بلاک چین کی شکل دے دی گئی۔ نتیجتاً، اب یہ اپنے نیٹ-ورک کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے EOSIO DPoS کا مفاہمتی الگورتھم استعمال کرتا ہے۔ یہ الگورتھم اپنے اصل پروف-آف-ورک (POW) کے مفاہمتی الگورتھم کے مُقابلے میں زیادہ تیز رفتاری، اور زیادہ موثر طریقے سے ٹرانزیکشنز کی توثیق کر سکتا ہے، اور اسٹیک سے وزن کردہ ووٹنگ کی قابلیت سے مستفید ہوتے ہوئے، کمیونٹی کی جانب سے ABBC کوائن کی ترقی و نمو کو ممکن بناتا ہے۔
ABBC کوائن کے ساتھ، کوئی بھی ٹوکن ہولڈر، اُن بلاک پروڈیوسرز (BPs) کو ووٹ دے سکتا ہے، جنہیں دوسرے بلاک پروڈیوسرز کے ساتھ مفاہمت کا کام سونپا جاتا ہے، تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ نیٹ-ورک محفوظ رہے، اور صرف جائز ٹرانزیکشنز ہی کی تصدیق ہو۔ کمیونٹی کو بلاک پروڈیوسرز شامل کرنے، تبدیل کرنے، یا ہٹانے کے لیے، ووٹ دینے کی اجازت تفویض کر کے، ABBC اپنے ٹوکن ہولڈرز کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ ان اداروں کو با اختیار بنائیں جنہیں وہ نیٹ-ورک کے بہترین مفاد میں کارآمد سمجھتے ہیں۔
آپ ABBC کوائن (ABBC) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
ABBC، سنہ 2018 سے عوامی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، اور اب مختلف قسم کے ایکسچینج پلیٹ فارمز پر شامل فہرست ہے، جن میں BitMax، Bithumb اور Hotbit شامل ہیں۔ اس صورت حال میں، ABBC صرف Bitcoin (BTC)، Ethereum (ETH)، اور Tether (USDT) کے بالمُقابل دستیاب ہے — فی الحال ABBC کوائن کے لیے فیاٹ کے کوئی ٹریڈنگ جوڑے دستیاب نہیں۔
اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے دوسری کرپٹو کرنسیاں خریدنے کے لیے، — یہاں سے ہماری آسان سی گائیڈ ملاحظہ کریں۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|