Kaon
Kaon
AKRO
#1807
$0.00041 USD
-0.74% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $1.84M |
حجم (24 گھنٹے) | $2.81M |
FDV | $6.21M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 152.79% |
کل سپلائی | $15.00B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $4.44B |
معلومات
Website |
$0.00041
(-2.90%)$0.00061
$0.00041
(-20.86%)$0.00061
Akropolis (AKRO) کیا ہے؟
Akropolis ایک ایسی کمپنی ہے جو Ethereum پر مبنی غیر مرکزی مالیاتی کے پروٹوکول کو چلاتی ہے، اور قرض لینے اور دینے کے ذریعے دولت کو محفوظ بنانے اور اس میں اضافہ کرنے کے لیے ایک خود مختار مالیاتی ایکو سسٹم مُہیّا کرنے کی جستجو کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے، یہ پراڈکٹس کا ایک مکمل سلسلہ پیش کرتی ہے جس میں AkropolisOS؛ جو برائے منافع خود مختار غیر مرکزی تنظیموں کی ترقی کے لیے ایک فریم ورک ہے؛ Sparta، غیر ضمانتی قرض دہی کے لیے ایک پلیٹ فارم؛ اور Delphi، منافع جاتی فارمنگ کا جمع کار، اور ڈالر کی اوسط لاگت معلوم کرنے والا ایک ٹول ہے، شامل ہیں۔
یہ پراجیکٹ اپنی مصنوعات کے مکمل سلسلے میں پروٹوکول گورننس کے لیے ERC-20 ٹوکن، یعنی AKRO کا استعمال کرتا ہے۔
Akropoli کے بارے میں پہلا اعلان مارچ، سنہ 2018 میں کیا گیا تھا، جبکہ جون، سنہ 2020 میں Ethereum مین نیٹ پر اس کا آغاز کیا گیا۔
Akropolis کے بانیان کون ہیں؟
Ana Andrianova نے سنہ 2017 میں Akropoli کی بنیاد رکھی، اور بعد میں Kate Kurbanova نے شریک بانی کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔
Akropolis کے آغاز اور اس کے CEO کی پوزیشن پر خدمات انجام دینے سے پہلے، Andrianova، ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کے ذریعے چلنے والی سرمایہ کاری کی منتظم فرم Apiro Capital کی شریک بانی، اور منیجنگ ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں، اس کے علاوہ، اُنہوں نے نجی ایکویٹی مشاورتی فرم، Sirin Capital کی بُنیاد بھی رکھی۔ اُنہیں Lehman Brothers کے لیے فنڈ مینیجر اور Emergent Asset Management کے لیے ہیج فنڈ کے تجزیہ کار کی حیثیت سے کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے، جہاں نجی ایکویٹی فنڈ سے متعلقہ حکمت عملی ان کی ذمہ داری تھی۔ اس کے علاوہ، Kurbanova نے The Bee Token, The Web3 Foundation, Tenzorum اور OpenMaker کے لیے ایک مشیر کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دی ہیں۔
شروعات میں Kurbanova نے جنوری، سنہ 2018 میں Akropolis کے ساتھ ایک مشیر کی حیثیت سے کام کا آغاز کیا، اور اُنہیں جون، سنہ 2018 میں باضابطہ طور پر کل وقتی ملازم کی حیثیت سے شامل کر لیا گیا، نیز شریک بانی کی حیثیت دیتے ہوئے اس پراجیکٹ میں ان کے کردار کو تسلیم کیا گیا۔ Akropolis سے پہلے، Kurbanova کرپٹو-اثاثہ جاتی انٹیلیجنس کمپنی Cindicator میں تجزیاتی شعبے کی سربراہ تھیں، جہاں اُنہوں نے تحقیقاتی ٹولز اور طریق کار تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ کمپنی کے CND ٹوکن ماڈل اور وائٹ پیپر کی مشترکہ تصنیف کی۔ وہ Svandis کے لیے، کمیونٹی اور پراڈکٹ کے مشیر کے طور پر بھی کام کر چُکی ہیں۔
وہ کیا چیز ہے جو Akropolis کو منفرد بناتی ہے؟
Akropolis کو ایک منقسم بچت اور پنشن فنڈ کی حیثیت سے شروع کیا گیا تھا — یعنی اُس مسئلے کا حل، جس کی وضاحت Akropolis نے اپنے ابتدائی بیان میں "پنشن کے خسارے کے بڑھتے ہوئے مسئلے" کے طور پر کی، جوکہ ریاست کے پنشنز کے نظام کے ناگزیر خاتمے کا نتیجہ تھا۔ تاہم، اگست، سنہ 2020 میں، کمپنی کے بیان کے مُطابق اُس نے AkropolisOS کی تخلیق کے ذریعے اپنی توجہ ایک اس طرح کے نظام کے بنیادی فریم ورک کی تشکیل کی جانب موڑ دی ہے، کہ جس کے ذریعے برائے منافع اثاثہ جاتی پولز کے فوری آغاز کو ممکن بنایا جا سکے۔
AkropolisOS ایک سالیڈیٹی پر مبنی، منقسم سرمائے کے پُولز کی تخلیق و تنظیم کے لئے ایک ماڈیولر فریم ورک ہے، جو کمپنی کے Sparta اور Delphi پلیٹ فارمز کے لیے بنیاد کی حیثیت سے خدمات انجام دیتا ہے، جن میں سے اوّل الذّکر غیر ضمانتی قرضوں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ Akropolis نے دعویٰ کیا ہے کہ دیگر DeFi پروٹوکولز کے برعکس، اس کی پراڈکٹس، ایسے لوگوں کو AKRO کی شکل میں کمیونٹی مراعات دے کر ان قرضوں سے وابستہ خطرے کو کم کر دیتی ہیں، جو خطرے کی درست جانچ فراہم کرتے ہیں۔
کمپنی نے دسمبر، سنہ 2018 میں اپنے کاروباری ماڈل کے بارے میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کچھ معلومات فراہم کیں، کہ وہ ادارہ جاتی شراکت داروں اور کلائنٹس کے مابین پائپ لائن کی تعمیر، ٹیکنالوجی اور تعلیمی شراکت داری کے فروغ، اور Akropolis ایکو سسٹم کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اس کے پاس مارکیٹنگ اور شراکت داری کی تعمیر جیسے داخلی آپریشنز کے لیے استعمال کیے جانے والے AKRO کی ایک قابل ذکر تعداد بھی موجود ہے۔
متعلقہ صفحات:
Aave کے بارے میں جانیں، ایک بڑا DeFi پلیٹ فارم جو غیر متعلقہ قرضوں کی پیشکش کرتا ہے۔
میکر کے بارے میں جانیے، جو کہ کل لاک شدہ مالیت کے اعتبار سے DeFi ادھار میں دینے والا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔
کیا آپ DeFi پر نئے آئے ہیں؟ CoinMarketCap کے آن لائن تعلیمی وسیلے Alexandria پر ایک تفصیلی گائیڈ کا مطالعہ کیجیے۔
CoinMarketCap بلاگ کے ذریعے DeFi کے بارے میں تازہ ترین واقعات سے باخبر رہیں۔
فی الوقت کُل کتنے Akropolis (AKRO) کوائنز گردش میں ہیں؟
Akropolis کی زیادہ سے زیادہ مقررہ سپلائی 4 بلین AKRO ٹوکنز پر مشتمل ہے۔ کمپنی نے جنوری اور جون، سنہ 2018 کے دوران دو مرتبہ ابتدائی نجی ٹوکن کی پری سیلز انجام دیں۔ پہلا دور سرمایہ کاروں، مشیروں اور حکمت عملی پر مبنی شراکت داران کے لیے، جبکہ دوسرا دور فعال کمیونٹی ممبران کے لیے تھا۔ دونوں سیلز مل کر ٹوکن کی کل سپلائی کی 22.5% کی نمائندگی کرتی ہیں، اور فروخت کیے گئے AKRO کو، اس کی عوامی فروخت کے بعد دو ماہ کے لیے لاک کر دیا گیا، تاکہ مزید 12 مہینے کے لیے ماہانہ بُنیاد پر حصص کمائے جا سکیں۔
460 ملین AKRO — جولائی، سنہ 2019 میں Huobi Global نامی کرپٹو کرنسی ایکسچینج پر عوامی سطح پر ٹوکن کے شامل فہرست ہونے کے بعد — کل سپلائی کا 11.5% ریلیز کیا گیا، جس میں سے 8% ایکسچینج کے پاس، اور 3.5% کمپنی کے پاس چلے گئے۔ ایکسچینج پر عوامی سطح پر شامل فہرست ہونے کے بعد، تمام اضافی AKRO لاک اپ کی مدت کے پابند ہو گئے۔ 9.5% ٹیم کے اراکین اور مشیروں کے لیے مختص کیا گیا، جس میں ایک سال پر مشتمل لاک اپ کی مدت، اور 12 مہینوں کے لیے ماہانہ ویسٹنگ — بعد ازاں جنوری 2021 تک بڑھا دی گئی؛ مارکیٹنگ اور کمیونٹی سے متعلقہ اقدامات کے لیے 14%، جس میں دو ماہ پر مشتمل لاک اپ کی مُدت، اور ہر مہینے کُل سپلائی کی تعداد پر ویسٹنگ کے لئے، بالترتیب 2%، 1.5%، 1%، 2.5%، 4% اور 3% شامل ہیں؛ کمپنی کے لیے اضافی 42.5%، اور ایک سال پر مشتمل لاک اپ کی مدت کے دوران 40.5% کے ساتھ دو سالوں پر محیط ویسٹنگ کے لئے، جبکہ کل ٹوکن سپلائی کا 0.5%، 0.5% اور 1%، بالترتیب 90، 120 اور 180 دنوں کے بعد ان لاک کیا جائے گا۔
Akropolis کے ویسٹنگ کے معمولات کی اپ ڈیٹس عوام النّاس کے لیے آن-لائن اسپریڈ شیٹ پر دستیاب ہیں۔
Akropolis نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
Akropolis کی پراڈکٹس کا سلسلہ اپنے پروٹوکول کو محفوظ بنانے میں مدد کے لیے، گورننس ٹوکن، AKRO استعمال کرتا ہے۔ بحیثیت ERC-20 ٹوکن، AKRO ٹرانزیکشنز کسی بھی آن چین ریکارڈ کی توثیق کرنے کے لیے Ethereum بلاک چین کے پرف-آف-ورک کے مفاہمتی الگورتھم پر انحصار کرتے ہیں۔ ایک PoW مفاہمت کے ذریعے، مائنرز بلاک چین میں نئے بلاکس شامل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مُسابقت کرتے ہیں، اور اسے پوسٹ کرنے کے لئے، نیٹ-ورک پر موجود تمام نوڈز کی اکثریت کے لئے ریکارڈ کی تصدیق لازم ہو جاتی ہے۔
اگست، سنہ 2019 میں، بلاک چین سکیورٹی فرم CertiK نے AKRO کے لیے اسمارٹ معاہدات کا آڈٹ کیا۔ کمپنی کے مطابق، — Akropolis کی جانب سے بعض تجویز کردہ تبدیلیاں نافذ ہونے کے بعد - اسمارٹ معاہدات — "ساخت کے اعتبار سے مستحکم معلوم ہونے لگے، نیز، روایتی طور پر جانے پہچانے اینٹی پیٹرنز یا سکیورٹی کے مسائل کو لے کر کمزور نہیں رہے۔"
اگست، سنہ 2020 میں، Akropolis نے اطلاع دی کہ اس کے اسمارٹ معاہدات کو ہیک کرنے کی کافی کوششیں کی گئیں، تاہم یہ سب ناکام رہیں۔ نتیجتاً، اس نے اسمارٹ معاہدات میں موجود تمام ان لاک شدہ ARKO کو اعلیٰ پائے کے ادارہ جاتی تحفظ کے حامل تحویلی والیٹس میں منتقل کر دیا۔ اسی مہینے کے آخر میں، اس نے بگ باؤنٹی پروگرام کا اعلان کیا، جس میں پہلے دریافت نہ ہونے والی سکیورٹی سے متعلقہ خامیوں کی اطلاع دینے والے افراد کے لئے AKRO یا اسٹیبل کوائنز کی صورت میں انعامات مقرر کیے گئے۔
Akropolis (AKRO) کہاں سے خریدے جا سکتے ہیں؟
ابتدائی طور پر AKRO کو Huobi Global پر شامل فہرست کیا گیا، لیکن اب یہ متعدد بڑے ایکسچینجز پر خریداری کے لیے دستیاب ہے، جن میں 2Binance2، 3MXC.COM3، 4 KuCoin 4 اور Uniswap (V2) شامل ہیں۔ AKRO کو امریکی ڈالر، کرپٹو کرنسیوں جیسے کہ Bitcoin (BTC) اور Ether (ETH)، اور اسٹیبل کوائنز جیسے کہ Tether (USDT) اور USD Coin (USDC) کے بالمقابل ٹریڈ کیا جا سکتا ہے۔
کیا آپ AKRO یا دیگر کرپٹو کرنسیز، مثلاً Bitcoin کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ CoinMarketCap کے پاس ایک سادہ، مرحلہ وار ہدایت نامہ موجود ہے، تاکہ آپ کو کرپٹو سمیت اس حوالے سے مُکمل معلومات فراہم کی جا سکیں، کہ آپ اپنا پہلا کوائن کیسے خرید سکتے ہیں۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|