کرپٹوکرنسی

Ampleforth

Bitcoin

Ampleforth

AMPL

#821

$1.11 USD

-1.03% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$31.40M

حجم (24 گھنٹے)

$863.52K

FDV

$171.25M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

2.75%

کل سپلائی

$154.21M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$28.27M

معلومات

Website

$1.11

(-0.41%)
Price change 1h

$1.14

High 24h

$1.11

(-13.01%)
Price change 7d

$1.31

High 7D

Ampleforth (AMPL) کیا ہے؟

Ampleforth ایک Ethereum پر مبنی کرپٹو کرنسی ہے جس میں الگورتھم کے تحت منظم شدہ گردشی سپلائی موجود ہوتی ہے۔ اسے ایک ایسا اثاثہ فراہم کرتے ہوئے نئی غیر مرکزی معیشت کی بنیادی رقم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کی قدر، سپلائی کی افراط زر کے ذریعے کم نہیں کی جا سکتی، کیونکہ یہ دیگر کرپٹو کرنسیوں کی قیمت میں حرکات سے غیر مُتّصل رہتی ہے — بالخصوص Bitcoin (BTC) سے۔

Ampleforth کے ساتھ، ٹوکن ہولڈرز، ٹوکن کی ایک مقررہ تعداد کی بجائے AMPL کی کل گردشی سپلائی کا ایک مقررہ حصہ ملکیت میں رکھتے ہیں۔ جب پروٹوکول پتا لگاتا لیتا ہے کہ AMPL کی قیمت بہت زیادہ ہے، تو یہ گردشی سپلائی کو بڑھا دیتا ہے، اسی طرح قیمت بہت کم ہونے پر سپلائی بھی کم ہو جاتی ہے۔

اس تبدیلی کو Ampleforth کے ایسے تمام والیٹس پر لاگو کر دیا جاتا ہے، جن کا والیٹ بیلنس متناسب انداز میں ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔ اس تبدیلی سے قطع نظر، AMPL ہولڈرز اب بھی ٹوکن سپلائی کا وہی تناسب برقرار رکھیں گے۔

سپلائی کی خودکار ایڈجسٹمنٹ کا یہ عمل "ری بیس" کہلاتا ہے، اور قیمت کے $1.06 سے زیادہ ہونے کی صورت میں مثبت ری-بیس کے ساتھ، اور $0.96 سے کم ہونے کی صورت میں منفی ری-بیس کے ساتھ، روزانہ ایک بار انجام دیا جاتا ہے۔ مجموعی طور پر، سسٹم کا مقصد ایسی ترغیبات پیدا کرنا ہے جو مارکیٹ میں AMPL کی قیمت کو $1 تک پہنچا دیں۔

Ampleforth کے بانیان کون ہیں؟

Ampleforth کی بنیاد ایک تجربہ کار Evan Kuo نامی پراڈکٹ مینیجر اور سیریل آنٹرپرینیور نے رکھی، جنہوں نے UC Berkeley سے میکاٹرانکس، روبوٹکس اور آٹومیشن انجینئرنگ میں بیچلر آف سائنس (BS) کی ڈگری حاصل کی۔

کہا جاتا ہے کہ Kuo فن و ریاضی کا شوق رکھتے ہیں، اور پیشین گوئی پر مشتمل نیلامی میں شامل پراڈکٹس تیار کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے، وہ Pythagoras Pizza میں CEO رہ چکے ہیں — جو سان فرانسسکو میں قائم ایک پیزا ڈیلیوری سروس ہے، لیکن اب، وہ Ampleforth فاؤنڈیشن میں CEO کا کردار ادا کر رہے ہیں — جو Ampleforth پروٹوکول کے پس پردہ موجود ترقیاتی اور انتظامی فرم ہے۔

Kuo کے علاوہ، Ampleforth فاؤنڈیشن کی تقریباً پوری ٹیم انجینئرز پر مشتمل ہے، جس میں Uber اور Google کے سابق سینئر سافٹ ویئر انجینئر Brandon Iles بھی شامل ہیں، جوکہ اس پراجیکٹ کے شریک بانی بھی ہیں۔ اس کے LinkedIn کے صفحے کے مطابق، فی الحال Ampleforth کی ٹیم میں محض ایک درجن سے کچھ ہی زیادہ افراد شامل ہیں، جن کی اکثریت سان فرانسسکو بے ایریا میں کام کر رہی ہے۔

وہ کیا چیز ہے جو Ampleforth کو منفرد بناتی ہے؟

Ampleforth اس لحاظ سے انفرادی حیثیت کا حامل ہے کہ اس کا مقصد حقیقتاً ایک ایسا غیر مربوط اثاثہ فراہم کرنا ہے، جس میں کرپٹو کرنسی سے متعلق کام کے نمونوں کو بحیثیت غیر مرکزی مالیاتی (DeFi) ایپلی کیشنز کے لیے مختص ضمانت کے طور پر، اور آخر کار مرکزی بینک کی رقم کے ایسے متبادل کے طور پر متنوع بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکے، جو قدر و قیمت میں اتار چڑھاؤ کے خلاف مزاحمت کرے۔

Ampleforth نے ایک یکسر نیا سسٹم استعمال کر کے یہ مقصد حاصل کیا ہے، ایسا سسٹم، جو انفرادی اسٹیک ہولڈر کو کمزور کیے بغیر صارفین کی طلب کے مطابق گردشی سپلائی کے بڑھنے اور گھٹنے پر نظر رکھتا ہے۔ Ampleforth کے خیال میں یہ خصوصیت اسے ڈیجیٹل معیشت کے لیے بنیادی پیسے کی ایک نئی قسم کی حیثیت سے موزوں بناتی ہے — جیسا کہ Bretton Woods معاہدے کے تحلیل ہونے سے پہلے بُنیادی فیاٹ کرنسیوں کے مقابل پیسے کی حیثیت سے سونا ہی استعمال ہوا کرتا تھا۔

چونکہ Ampleforth کی سپلائی افراط زر یا دوسرے کمزور عوامل سے متاثر نہیں ہوتی، اس لیے، Ampleforth ایک ایسے اثاثے کے طور پر منفرد ہے جو دیگر اثاثوں کے مقابلے میں اپنی قوت خرید کو برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ اسے ہیج کی حیثیت سے، اور قدر میں بے تحاشہ کمی کا شکار فیاٹ کرنسیوں کے متبادل کے طور پر پُرکشش بناتا ہے۔

متعلقہ صفحات:

Bitcoin (BTC) کے بارے میں پڑھیں — بلاک چین پر مبنی سب سے پہلی کرپٹو کرنسی

DAI ایک اور اسٹیبل کوائن سالوشن ہے، جو altcoins کی اضافی ضمانت کے ذریعے اپنا استحکام حاصل کرتا ہے۔

CoinMarketCap Alexandria پر اسٹیبل-کوائنز کے بارے میں مزید جانیں۔

تازہ ترین خبروں، مارکیٹ اپ ڈیٹس، چالوں اور تجاویز کے لیے، CoinMarketCap بلاگ ملاحظہ کریں:

فی الوقت کُل کتنے Ampleforth (AMPL) کوائنز گردش میں ہیں؟

کرپٹو کرنسیوں کی اکثریت کے برعکس، Ampleforth کے لیے کم سے کم، یا زیادہ سے زیادہ سپلائی مقرر نہیں ہوتی۔ اس کی بجائے، قیمت $1 سے زیادہ ہونے کی صورت میں AMPL ٹوکنز کی گردشی تعداد بڑھتی رہتی ہے، جبکہ قیمت کے $1 سے نیچے آجانے پر اس کی قیمت بھی گھٹتی جائے گی۔

نجی سرمایہ کاری کے کئی سلسلوں کے علاوہ، Ampleforth نے Tokinex پر شروع کی گئی ابتدائی ایکسچینج کی پیشکش (IEO) کے وسیلے سے $4.9 ملین پر مشتمل رقم اکھٹی کی۔ اس فروخت کے حصے کی حیثیت سے، AMPL ٹوکنز $0.98 فی کس کی قیمت پر فروخت کیے گئے تھے۔

ابتداء میں Ampleforth کا آغاز 50 ملین ٹوکنز کی گردشی سپلائی کے ساتھ ہوا۔ اصل شفافیت کی رپورٹ کے مطابق، یہ ٹوکنز حسب ذیل مختص کیے گئے تھے: 23.2% ایکو سسٹم کے لیے؛ سیڈ سرمایہ کاروں کے لیے 18.5% فیصد؛ سیریز A کے سرمایہ کاروں کے لیے 3.3%؛ Tokinex IEO کے شرکاء کے لیے 10%؛ Ampleforth کی ٹیم اور مشیروں کے لیے 25%؛ اور 20% خزانے کے لیے۔

مزید حالیہ رپورٹ (اگست، سنہ 2020) کے مطابق، سپلائی کی تقسیم میں آنے والی سب سے زیادہ قابل ذکر تبدیلیاں یہ ہیں کہ اب ~42.5% AMPL کمیونٹی کے پاس ہے، جبکہ 23.5% لیکویڈیٹی مائننگ پروگراموں کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔

Ampleforth نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

بحیثیت ERC-20 ٹوکن، Ampleforth کو Ethereum بلاک چین پر بنایا گیا ہے، یہ اُس مضبوطی اور سکیورٹی سے استفادہ کرتا ہے جو اسے وسیع نوڈ اور مائنر نیٹ-ورک سے حاصل ہوتی ہے۔

اس کے بعد، Ampleforth نیٹ-ورک کی سالمیت کو اوریکلز کے ایک غیر مرکزی نیٹ-ورک کے ذریعے برقرار رکھا جاتا ہے، جن کا استعمال قیمت کا ڈیٹا فیڈ کرنے کے لئے کیا جاتا ہے، تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ آیا مثبت یا منفی ری بیس کی ضرورت ہے۔

دسمبر، سنہ 2019 تک، Ampleforth اوریکل کا واحد فراہم کنندہ تھا جسے مارکیٹ ڈیٹا اخذ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، لیکن بعد میں، اسی مقصد کے لیے اس نے Chainlink اوریکلز کو مربوط کر دیا — تاکہ اوریکل ڈیٹا کی مرکزیت سے بچا جا سکے۔ اب، ری-بیس فنکشن کے پس پردہ موجود منطق میں متعدد جمع کاران کا ڈیٹا استعمال ہوتا ہے۔

آپ Ampleforth (AMPL) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

Ampleforth ٹوکنز، جو بعض اوقات صرف amples کے نام سے جانے جاتے ہیں، ایک درجن سے بھی زائد کرپٹو کرنسی پلیٹ فارمز پر دوسری کرپٹو کرنسیوں اور فیاٹ اثاثوں کے بالمُقابل خریدے اور ٹریڈ کیے جا سکتے ہیں۔ ان حالات میں، AMPL کے لئے سب سے زیادہ مقبول مرکزی ایکسچینج KuCoin ہے، جبکہ AMPL کے لیے سب سے زیادہ مقبول غیر مرکزی ایکسچینج Uniswap ہے۔

اگر آپ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے AMPL یا دیگر کرپٹو کرنسیاں خریدنا چاہتے ہیں، تو آغاز کرنے کے لیے ہماری آسان گائیڈ مُلاحظہ کریں۔

Ampleforth میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ