ApeSwap
ApeSwap
BANANA
#2537
$0.00055 USD
1.53% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $202.94K |
حجم (24 گھنٹے) | $524.17 |
FDV | $202.94K |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 0.26% |
کل سپلائی | $367.90M |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $367.90M |
معلومات
Website |
$0.00055
(-0.14%)$0.00055
$0.00055
(-3.86%)$0.00058
Apeswap (BANANA) کیا ہے؟
Apeswap (BANANA) ایک BNB چین پر چلنے والے BEP-20 ٹوکنز کے لئے ایک غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) ہے۔ Apeswap اب DeFi مقاصد کے لیے ایک مکمل ٹول کٹ پیش کرتا ہے۔ جیسے کہ، وہ ٹوکن خریدنا جو BANANA کے خلاف ٹریڈ کرتے ہیں، ٹوکنز کا تبادلہ، لیکویڈیٹی فراہم کرنا، اسٹیکنگ، قرض دینا اور لینا، IDO، اور مارجن ٹریڈنگ۔ Apeswap شراکت داروں کو ایکسچینج پر ٹوکنز کی فہرست ترتیب دینے، اسٹیکنگ پوُل بنانے، اور صارفین کو بحیثیت ترغیب برائے تجارت، فارم تخلیق کرنے کا اختیار بھی دیتا ہے۔
Binance ایکو سسٹم میں غیرمرکزی ایکسچینج کو بہت بڑا سمجھا جاتا ہے، جس کی شراکت داری اہم پراجیکٹس کے ساتھ ہوتی ہے، جیسے، FRAX اور LUNR نیزKAI، اور Animoca Brands. Apeswap شفافیت، سکیورٹی اور معاونت کے ذریعے کرپٹو کو عوام النّاس کے لیے قابل رسائی مالی مواقع فراہم کرنے کا وسیلہ بنا دینا اپنا مشن سمجھتا ہے۔ اس کا وژن روایتی مالیات کو غیر مرکزی بنانا، اور کمیونٹی کے ذریعے چلائے جانے والے ایک پائیدار DAO کی وساطت سے منصفانہ معیشت تخلیق کرنا ہے۔
Apeswap کے بانی کون ہیں؟
Apeswap کا آغاز 2021 میں ہوا، اس کے ٹیم ممبرز کی تعداد 15 سے زیادہ ہے جن کا اندراج بمع ان کے بائیوز یہاں کیا گیا ہے۔ پوری ٹیم فرضی ناموں کی حامل ہے جسے Harambe یا Donkey Kong جیسے اوتاروں کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ مشترکہ بانیوں کی مُکمل فہرست یہ ہے:
ApeGuru — ماہر فل اسٹیک ڈیولپر
ApeTastic — ماہر اسمارٹ معاہدے کے ڈویلپر
Harambe Nakamoto — ٹوکنامکس، تجزیات اور انجینئرنگ
DK — بزنس ڈویلپمنٹ اور مارکیٹنگ
Obie Dobo — کمیونٹی جنگل کا بادشاہ
تاہم، ان کی گُمنامی کے باوجود تمام پروفائلز کافی تفصیل کے ساتھ دی گئی ہیں، اور پوری ٹیم تقریباً ایک سال سے یہ کام کر رہی ہے۔ لہذا، Apeswap کے بارے میں کسی رگ پُل یعنی اس کی بقا کے معاملے میں شک و شبہے کا امکان بہت کم ہے۔
Apeswap اپنی سائٹ پر کسی بھی سرمایہ کار کی فہرست فراہم نہیں کرتا۔
Apeswap کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟
DeFi مقاصد کے لئے Apeswap اپنی بنیادی پراڈکٹ یعنی غیر مرکزی ایکسچینج کے ساتھ، جو صارفین کو BNB اور Polygon پر 150 ٹوکنز سے زیادہ کے مابین تبادلے کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ، معیاری ٹوُل کٹ پیش کرتا ہے۔ Apeswap ٹوکنز کے تبادلے کی مد میں 0.20% کے حساب سے نسبتاً کم فیس جمع کرتا ہے، جس میں سے 0.05% اس کے خزانے میں جمع ہو جاتی ہے، اور 0.15% لیکویڈیٹی فراہم کرنے والوں میں دوبارہ تقسیم کر دی جاتی ہے۔ سنہ 2022 کی پہلی سہ ماہی میں Apeswap لیوریج ٹریڈنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
Apeswap کی ایک اور اہم خصوصیت اس کے منافع جاتی فارمز ہیں، جو صارفین کو APE-LP ٹوکنز کی اسٹیکنگ کے ذریعے لیکویڈیٹی فراہم کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ وہ سرمایہ کار جو غیر فعال حکمت عملی کے متلاشی ہیں، اس کے خودکار کمپاؤنڈنگ والٹس کا استعمال کر سکتے ہیں، جہاں فارمنگ سے منافع بنانے کے لیے ٹوکنز خود بخود اسٹیک کر دیے جاتے ہیں۔ ایسے برننگ والٹس بھی موجود ہیں، جو اپنے فارمنگ کے منافعے کا ایک حصہ مقامی BANANA ٹوکن کو واپس خریدنے اور ضائع کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
Apeswap پر IDOs کو "Ape کی ابتدائی پیشکشیں (Initial Ape Offerings)" کہا جاتا ہے، اور یہ یا تو باضابطہ IAOs (یعنی Apeswap کی جانب سے تجویز کردہ اور تصدیق شدہ)، یا پھر خود-خدمتی IAOs (غیر منظور شدہ منصوبے) ہو سکتے ہیں۔
بالآخر، Apeswap نے 1,000 "نان فنجیبل ایپس" کا ایک سیٹ جاری کیا، جس کی ٹریڈ اس کے NFA نیلام گھر میں کی جا سکتی ہے۔ اپنے حصے دار Liquid Collectibles کے تعاون سے یہ ایکسچینج "نان فنجیبل بناناز" کے ایک سیٹ کی تخلیق کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔
متعلقہ صفحات:
Dodo (DODO) ملاحظہ کریں — BNB چین کا ایک غیر مرکزی ایکسچینج۔
Uniswap ملاحظہ کریں – Ethereum کا ایک غیر مرکزی ایکسچینج۔
یہاں سے DEXs کے بارے میں مزید جانیں۔
کریپٹو کی تازہ ترین خبروں اور تجارتی معلومات کے لئے CoinMarketCap بلاگ ملاحظہ کریں۔
فی الوقت کتنے Apeswap (BANANA) کوائنز گردش میں ہیں؟
Apeswap ایک دوہرے ٹوکن ماڈل کے ذریعے، دو بنیادی سہولتی ٹوکنز یعنی BANANA اور GNANA کے ساتھ کام کرتا ہے۔ BANANA ٹوکنز لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کو ترغیب دینے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، جبکہ GNANA صارفین کو گورننس تک رسائی بہم پہنچانے، اور خصوصی فوائد کی فراہمی کا کام انجام دیتا ہے۔ BANANA کے استعمال کی چار بنیادی صورتیں ہیں:
- مزید BANANA کمانے کے لیے ان کی اسٹیکنگ کرنا۔
- اس کے ذریعے GANANA خریدنا۔
- انعامات کے لیے قرضہ جاتی پلیٹ فارم پر BANANA قرض دینا۔
- اسے دوسرے ٹوکنز سے تبدیل کرنا۔
BANANA افراط زر کا حامل ایک ایسا ٹوکن ہے جس کی کُل سپلائی پر کوئی حد مقرر نہیں۔ فی الوقت، ہر روز 316,800 BANANA کا اخراج کیا جاتا ہے، اور اس کی تقسیم کاری اسی کے مطابق کی جاتی ہے:
- منافع جاتی فارمز (BNB چین): %39.5
- BANANA پُول: %22.7
- قرضہ جاتی ا نیٹ ورک (Ola): 9.09%
- منافع جاتی فارمز (Polygon): 9.09%
- بانڈز: %9.09
- Dev والیٹ: %6.36
- ضائع کردہ: %2.73
- GNANA$ پول: %1.36
BANANA بالآخر ایک تفریطی ٹوکن بن جائے گا۔ لہٰذا، Apeswap نے کئی تفریطی تکانیک نافذ کی ہیں:
- سہ ماہی مُدت میں واپس خریداری اور ضیاع: ٹریڈنگ فیسوں کا 50% BANANA کو واپس خریدنے اور ضائع کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے
- ہفتہ وار ضیاع بروز جمعرات
- IDOs کے دوران بنائے گئے GNANA کو BANANA واپس خریدنے اور ضائع کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے
- BANANA کو ضائع کرنے والے شراکت داری منصوبے
- GNANA کی ریفلیکٹ فیس کو BANANA ضائع کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے
- بذریعہ برننگ والٹس جمع کی جانے والی فیسوں کا 10% اسٹیبل کوائنز خریدنے اور انہیں مستقل طور پر والٹس میں رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان والٹس سے حاصل ہونے والے انعامات کو BANANA$ کو واپس خریدنے اور ضائع کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
Apeswap نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
BANANA ایک BNB چین پر موجود BEP-20 ٹوکن ہے۔ Apeswap BNB چین اور Polygon پر کام کرتا ہے۔
BNB چین کو پروف-آف-سٹیک (PoS) کے مفاہمتی میکانزم کے ذریعے تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ ٹرانزیکشنز کی توثیق کرنے اور بلاک چین کے تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے ہر 24 گھنٹے میں 21 توثیق کاران کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ ان توثیق کاران کو اہل بننے کی خاطر ایک خاص رقم Binance کوائن (BNB) کو Binance کے ساتھ اسٹیک کرنا ہو گا۔
Polygon Ethereum کا سطح دو پر مبنی پیمائشی حل ہے۔
Apeswap کی آڈیٹنگ سنہ 2021 میں DeFi Yield اور Certik نے کی، اور 2022 میں یہ کام BSC Gemz نے سر انجام دیا۔ حساس نوعیت کی کوئی بھی کمزوری نہ مل سکی۔
آپ Apeswap (BANANA) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
BANANA Apeswap، Pancakeswap (V2), MEXC، اور Bitrue پر دستیاب ہے۔
اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہیں کہ کرپٹو کرنسیوں کو کیسے خریدا جائے، تو بیشتر معلومات ہماری گائیڈ میں پڑھیے۔
ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں:
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|