Aptos
Aptos
APT
#30
$8.88 USD
-8.72% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $4.96B |
حجم (24 گھنٹے) | $514.45M |
FDV | $10.07B |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 10.37% |
کل سپلائی | $1.14B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $559.09M |
معلومات
Website |
$8.88
(-0.72%)$9.76
$8.88
(-0.76%)$10.63
Aptos (APT) کیا ہے؟
Aptos ایک پہلی پرت پر کام کرنے والا پروف آف سٹیک یعنی (PoS) بلاک چین ہے، جوMove نامی ایک جدید سمارٹ کونٹریکٹ پروگرامنگ لینگویج استعمال کرتا ہے، جسکی بُنیاد Rust پر پر رکھی گئی، اور آزادانہ طور پر Meta (فیس بُک کے سابقہ) Deim بلاک چین انجنیئرز نے اسے ڈویلپ کیا۔
Aptos کا اوّلین مقصد ایک ایسا بلاک چین ہے جو web3 میں مرکزی دھارے کا انتخاب کرے، اور DApps کے ایکو سسٹم کو حقیقی دنیا کے صارف کے مسائل حل کرنے کے لیے بااختیاربنائے۔
PoS بلاک چین متوازی عملیات کے ذریعے 150,000 لین-دین فی سیکنڈ (tps) کی رفتار سے بھی زیادہ تھیوریٹیکل لین-دین کا ما حاصل گرفت میں لا سکتا ہے۔
مارچ، سن 2022 کے دوران، Aptos نے وینچر کیپیٹل فرم Andreessen Horowitz (a16z) کی قیادت میں سیڈ راؤنڈ (seed round) میں $200 ملین اکٹھا کیا۔ دیگر کرپٹو ہیوی ویٹس (heavyweights) جیسے ٹائیگر گلوبل (Tiger Globa) اور ملٹی کوائن کیپٹل (Multicoin Capital) نے فنڈنگ راؤنڈ میں حصہ لیا۔ جولائی میں سٹارٹ اپ نے Sam Bankman-Fried's FTX Ventures اور FTX Ventures کی قیادت میں سیریز A راؤنڈ کے دوران نہایت تیزی سے، مزید $150 ملین اکھٹا کیا۔
دو ماہ بعد، Binance Labs نے Aptos میں ایک نامعلوم رقم کی اسٹریٹجک (strategic) سرمایہ کاری کی، جس نے ستمبر میں اس کی قدر و قیمت $4 بلین تک پہنچا دی۔
18 اکتوبر، سن 2022 کو، Aptos نے اپنے مین نیٹ کے آغاز کا اعلان کیا، جبکہ Aptos کی پیدائش 12 اکتوبر، سن 2022 کو ہوئی۔
Aptos کے بانی کون ہیں؟
Aptos میٹا (Meta) کے دو سابق ملازمین Mo Shaikh اورAvery Ching کے دماغ کی اختراع ہے۔ Mo، کمپنی کے موجودہ CEO، ایک ایسے بانی ہیں جن کے پاس کثیر القومی مالیاتی خدمات اور بلاک چین/کرپٹو کا وسیع تجربہ ہے۔ اپنی LinkedIn پروفائل کے مطابق، وہ پراڈکٹس کی پیمائش کرنے میں مہارت کے علاوہ، نجی ایکویٹی (private equity) اور وینچر کیپیٹل (venture capital) مارکیٹ میں تجربے کے حامل ہیں۔
دوسری جانب چنگ (Ching) اپٹوس (Aptos) کے CTO ہیں۔ وہ ایک سافٹ ویئر انجینئر ہیں، اور میٹا کے پرنسپل سافٹ ویئر انجینئرز میں سے بھی ایک رہ چُکے ہیں۔
دونوں ہی Meta میں Diem بلاک چین پراجیکٹ پر ایک ساتھ کام کرتے رہے۔ Shaikh اور Ching نے جنوری، 2022 میں ڈییم (Diem) پراجیکٹ کے خاتمے پر، اُن قوتوں میں شمولیت اختیارکرنے کا فیصلہ کیا، جنہوں نے Aptos Labs تخلیق کی۔ لہذا، Aptos میں Diem کی کچھ تکنیکی خصوصیات کا پایا جانا کوئی تعجب کی بات نہیں۔
Aptos ٹیم کے دیگر ارکان میں Diem ہی کے محققین، ڈیزائنرز اور انجینئرز شامل ہیں۔
وہ کیا چیز ہے جو Aptos کو منفرد بناتی ہے؟
ابتداء Aptos ٹیم کے اس دعوے سے کرتے ہیں کہ اس کا نیٹ ورک 150,000 tps کی رفتار سے بھی زیادہ عملیات انجام دے سکتا ہے۔ مُسابقت کے حوالے سے، Ethereum کا مین نیٹ transmission per second تقریباً 12 سے 15 ہے۔
یہ اعلی لین-دین کا ما حاصل، ایک متوازی عمل پذیر انجن (Block-STM) کے ذریعے ممکن ہے — ایک بازنطینی خطا پذیر (BFT) PoS اتفاق رائے کا طریقہ کار. سیاق و سباق کے لیے، زیادہ تر بلاک چینز لین-دین کو ترتیب وار سر انجام دیتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ نیٹ ورک پر ایک ناکام لین-دین یا زیادہ ڈیمانڈ پوری چین میں رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے۔
Aptos کے معاملے میں، تمام لین دین پر ایک ساتھ کارروائی، اور بعد میں اس کی تصدیق کی جاتی ہے۔ سافٹ ویئر کی ٹرانزیکشنل میموری لائبریریوں کی بدولت، ناکام لین دین کو یا تو دہرایا جاتا ہے، یا وہیں پراُن کا اختتام کر دیا جاتا ہے۔ یہ لائبریریاں تنازعات کی نشاندہی، اور انکا تدارک کرتی ہیں۔
Aptos کو Move کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے، اور ایک نئی سمارٹ کنٹریکٹ پروگرامنگ لینگویج ہے، جو Solidity کے لئے فوائد کا دعویٰ کرتی ہے۔ Solidity ای وی ایم (EVM) پر مبنی پروگرامینگ لینگویج ہے. اس میں بلاک چین کمانڈز شامل ہیں جن کی تصدیق کی جاسکتی ہے، نیز نجی کلید اور Aptos کے ماڈیولر(modular) ڈیزائن میں باآسانی ترامیم بھی کی جا سکتی ہیں۔
Aptos کی صلاحیتِ ارتقاء اور ترتیب بندی کے ذریعے استعمال کے نئے معاملات کو محسوس کیا جا سکتا ہے، جبکہ متوازی ما حاصل اسکیلیبلٹی (scalability) — مقامی طور پر نافذ کردہ خصوصیت sharding کے ذریعے — استعمال کا ایک بہتر تجربہ فراہم کرتا ہے۔ نوٹ: Sharding ایک ایسا عمل ہے جو بلاک چین تنظیم کے پورے نیٹ ورک کو کئی چھوٹے نیٹ ورکس میں تقسیم کر دیتا ہے۔
متعلقہ صفحات:
Sui کے بارے میں مزید جانیے — Move پر مبنی پہلی پرت کا بلاک چین جو سابق Diem انجینئرز نے ہی بنایا تھا۔
ماڈیولر اور مونولتھک بلا چینز کے ما بین فرق کے بارے میں پڑھیئے۔
کیا آپ APT کی قیمت پر براہ راست نظر رکھنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کیجیے
کیا آپ کرپٹو کی دنیا میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ ہمارا معلوماتی سیکشن — Alexandria پڑھیں۔
کُل کتنے Aptos گردش میں ہیں؟
Aptos ،APT بلاک چین کی مقامی کرنسی ہے۔ اس کی ابتدائی کل سپلائی 1 بلین، جبکہ یہ تحریر لکھے جاتے وقت اس کی گردشی سپلائی 130 ملین APT پر مشتمل ہے۔
تقسیم درج ذیل ہے: کمیونٹی (51.02%) بنیادی شراکت دار (19.00%) فاؤنڈیشن (16.50%) سرمایہ کار (13.48%)
کمیونٹی ایلوکیشن کے تحت، لگ بھگ 80% Aptos فاؤنڈیشن کے پاس، اور بقیہ رقم Aptos Labs کے باس موجود ہے۔ اسے کمیونٹی کی ترقی، اور Aptos فاؤنڈیشن کی پیشقدمی میں مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ بقیہ اگلے دس سالوں کے دوران ماہانہ بنیاد پر جاری کردیا جائے گا۔
سرمایہ کاروں اور بنیادی شراکت داروں کو مین نیٹ لانچ سے چار سالہ استحکامی شیڈول کے تابع کیا جاتا ہے۔ Aptos ٹیم نے 19 اکتوبر، سن 2022 کو ابتدائی ٹیسٹ نیٹ صارفین کے لیے 20 ملین APT ٹوکنز کے ایئر ڈراپ کا اعلان کیا۔
Aptos ٹوکن نومکس tokenomics کے خلاصے کے لئے یہاں دیکھیئے۔
Aptos کے مین نیٹ کا آغاز
جیسا کہ پہلے بتایا گیا، سرمایہ کاروں سے لاکھوں ڈالر اکٹھے کرنے کے باوجود، Aptos نے اکتوبر، سن 2022 تک اپنا مین نیٹ لانچ نہیں کیا تھا۔ مین نیٹ کے آغاز سے پہلے، اس کی ٹیسٹ نیٹ مہم جسے "Aptos Incentivized Testnet (AIT)" کا نام دیا گیا، مئی کے مہینے سے چل رہی تھی۔
ٹیسٹ نیٹ کو ان چار مراحل میں تقسیم کیا گیا تھا - پہلا AIT1، دوسرا AIT2، تیسرا AIT3 اور چوتھا مرحلہ AIT4۔ اس مہم کا ہدف مین نیٹ کے آغاز سے پہلے ڈویلپرز، نوڈ آپریٹرز (node operators)، اور آڈیٹرز(auditors) کو ایپلی کیشنز لانچ کرنے، اور نیٹ ورک پر دباؤ کی جانچ پڑتال کرنے کی دعوت، اور ترغیب دینا تھا۔
9 ستمبر، سن 2022 کو، نیٹ ورک نے اپنی AIT3 مہم مکمل کر لی، جس کے سبب حتمی ٹیسٹ نیٹ کے لیے راستہ ہموار ہو گیا۔ ٹیسٹ نیٹس کے ایک سلسلے کے ذریعے، Aptos نے 100 سے زیادہ پراجیکٹس کو آن بورڈ کیا، بشمول Solrise Finance، PayMagic، Pontem Network، اور MartianDAO۔
18 اکتوبر 2022 کو، Aptos اپنے مین نیٹ لانچ کے ساتھ لائیو ہوا، جس نے اسے Move ٹیکنالوجی پر ابتداء کرنے والا پہلا بلاک چین بنا دیا۔ جس وقت یہ مواد شائع ہوا، مین نیٹ AptosBFT کا تازہ ترین ورژن (version 4) استعمال کر رہا تھا، جو بازنطینی فالٹ ٹولرنس Byzantine Fault Tolerance (BFT)) کے متفقہ پروٹوکول سے استفادہ کرتا ہے۔ تاہم، کمپنی پہلے ہی AptosBFT (ورژن 5) پر کام کر رہی ہے۔
Aptos Bridge کیا ہے؟
آن چین صارف ایپلیکیشن پروٹوکول جسے LayerZero Labs کہا جاتا ہے؛ نے Aptos Bridge کا آغاز اُنّیس اکتوبر، سن 2022 کو کیا۔
یہ بلاک چین پُل صارفین کو Ethereum، USDC، اور USDT سے Ethereum، BNB Chain، Polygon، Avalanche، اور Optimism کو Aptos میں منتقل کرنے کی اجازت دے گا۔
Aptos نیٹ ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟
Aptos دو متفقہ پروٹوکول استعمال کرتا ہے - پروف آف اسٹیک اور AptosBFT۔
AptosBFT بالکل DiemBFT سے ملتا جلتا ہے. یہ دراصل تیار ہی Diem کے لیے کیا گیا تھا۔ "BFT" کا مطلب ہے 'بازنطینی فالٹ ٹولرنٹ' یعنی 'Byzantine Fault-Tolerant‘۔ کسی نیٹ ورک کوتب بازنطینی فالٹ ٹولرنٹ کہا جاتا ہے جب وہ اپنے کُچھ صارفین کے آف لائن ہونے، یا انُکے ضرر رساں بن جانے کے باوجود معمول کے مطابق کام جاری رکھے۔
AptosBFT ہاٹ سٹف HotStuff پروٹوکول پر مبنی حسب ضرورت بنایا گیا، اتفاق رائے والا الگورتھم ہے۔ پروٹوکول نیٹ ورک کومحفوظ بنانے کے لئے، پس منظر میں متفرق تکنیکی معاملات موجود ہوا کرتے ہیں۔ مختصراً یہ کہ الگورتھم آن چین حالت کا تجزیہ کرتا ہے، اور خودکار طور پر لیڈر روٹیشنز(leader rotations) کو اپ ڈیٹ کرتا ہے، تاکہ بغیر کسی انسانی مداخلت کے، جواب نہ دینے والے توثیق کنندگان کو ایڈجسٹ کیا جا سکے۔
میں Aptos کہاں سے خرید سکتا ہوں؟
APT ٹوکن کی خرید و فروخت متعدد ایکسچینجز پرکی جا سکتی ہے، بشمول 1Binance1، 2FTX2، 3Huobi3، 4KuCoin4، 5Coinbase5 وغیرہ۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|