Arbitrum
Arbitrum
ARB
#42
$0.78 USD
-5.88% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $3.28B |
حجم (24 گھنٹے) | $565.64M |
FDV | $7.80B |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 17.23% |
کل سپلائی | $10.00B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $4.21B |
معلومات
Website |
$0.78
(-1.15%)$0.84
$0.78
(4.98%)$0.95
’’آربِٹرم (ARB) کیا ہے؟
آربِٹرم Ethereum کئ دُوسری پرت (L2) پر موجود ایک پیمانہ کار حل ہے۔ یہ Ethereum پر کام کی رفتار، توسیع پذیری اور قیمتوں سے متعلق کارکردگی کے حصول کے لیے مُثبت رول-اپس کا استعمال کرتا ہے۔ آربِٹرم Ethereum کے تحفّظ اور مطابقت سے استفادہ کرتا ہے۔ Ethereum کے مُقابلے میں اس کے دیگر فوائد ہیں؛ تُھروپُٹ یعنی ماحاصل اور کم فیسیں۔ یہ زیادہ تر کمپیوٹیشن، اور اسٹوریج-لوڈ کو آف-چین پر منتقل کرنے کی بدولت ہی مُمکن ہو سکا ہے۔
ARB کہلانے والے آربٹرم کا مُقامی ٹوکن حاکمیت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ آربٹرم کے پس ِپشت موجود ڈویلپرز یعنی آف-چین لیبز (Offchain Labs) نے ایک غیر مرکزی اور خود مختار تنظیم (DAO) اسٹرکچر پر شفٹ ہونے کا اعلان کیا — آربٹرم DAO۔ ARB کے مالکان، اِِن خصوصیات یعنی پروتوکول اپ گریڈز، فنڈز کی تقسیم اور سکیورٹی کونسل کے الیکشن وغیرہ کو مُتاثٔر کرنے والی سفارشات پر رائے دہی میں حصّہ لے سکتے ہیں۔
آربٹرم کے پاس 2023 کے لیے ان عوامِل پر مشتمل ایک باہمّت روڈ میپ موجود ہے: Orbit نامی تیسری پرت والے حل کا آغاز کرنا؛ ڈویلپرز کو C++، اور Rust جیسی پروگرامنگ کرنے والی زبانوں، اور اسٹائیلس استعمال کرتے ہوئے بذریعہ دیگر ذرائع تحریر کی گئی ایپلیکیشنز کو تعینات کرنے کی استعداد بخشنا؛ مزید آزاد ادارہ جاتی تصدیق کنندگان کو شامل کرنے کے لیے اس کے توثیق کار سیٹ کو وسعت دینا؛ آربٹرم وَن کا استعمال کرتے ہوئے اس کے پروٹوکول کو دُوسری پرت پر مُنتقِل کرنا وغیرہ۔
16 مارچ سنہ 2023 کو Arbitrum نے ARB کے اپنے کثرت سے پیش-بینی شُدہ ایئر-ڈراپ کا اعلان کیا۔ کل سپلائی کے 12.75% پر مشتمل ٹوکن کی تعداد کو ابتدائی صارفین اور آربٹرم پر بننے والے DAOs کے لیے ائیر-ڈراپ کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔ وصول کنندگان کو ایک قطعی تاریخ تک آبٹرم نیٹ-ورک کے ساتھ ان کے تعامُل کو مدِّنظر رکھتے ہوئے حاصل شُدہ پوائینٹس کی بُنیاد پر انعامات سے نوازا گیا۔ ٹوکن کی تخلیق کا انعقاد 23 مارچ سنہ 2023 کو ہو گا۔
آربِٹرم کے بانی کون ہیں؟
آربٹرم کو نیویارک میں قائم ایک ترقیاتی کمپنی آف-چین لیبز (Offchain Labs) نے تیار کیا۔ اس کے بانی کمپیوٹر سائنس، کرپٹوگرافی اور بلاک-چین کے میدان میں برسوں پر مشتمل تجربے کے حامل اور پرنسٹن یونیورسٹی کے سابق محققین ایڈ فیلٹن (Ed Felten)، اسٹیون گولڈ فیڈر (Steven Goldfeder) اور ہیری کالوڈنر (Harry Kalodner) ہیں۔
پرنسٹن میں کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر، ایڈ فیلٹن سابق صدر اوباما کے ڈپٹی CTO کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ وہ آف-چین لیبز کے شریک بانی اور چیف سائنٹسٹ بھی ہیں۔
سٹیون گولڈ فیڈر ایک کمپیوٹر سائنسدان اور کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے پرنسٹن سے اپنی پی-ایچ-ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ آف-چین لیبز کے شریک بانی اور CEO بھی ہیں۔
ہیری کالوڈنر کمپیوٹر سائنس کے ایک پروفیسر اور پرنسٹن میں پی-ایچ-ڈی کی ڈگری کے لیے ایک اُمیدوار ہیں۔ وہ آف-چین لیبز کے شریک بانی اور CTO بھی ہیں۔
سنہ 2021 میں، آف-چین لیبز نے اعلان کیا کہ اس نے لائیٹ سپیڈ وینچر پارٹنرز (Lightspeed Venture Partners) کی قیادت میں اپنی تازہ ترین سیریز B فنڈنگ کی مد میں $120 ملین کے برابر فنڈ اکٹھا کیا، جس کی قدر و قیمت $1.2 بلین کے برابر ہے۔ دیگر معروف سرمایہ کاروں میں پولی-چین کیپیٹل (Polychain Capital), پینٹیرا کیپیٹل (Pantera Capital), مارک کیوبن (Mark Cuban) اور دوسرے کئی ادارے شامل ہیں۔
کونسی چیز آربٹرم کو مُنفرد بناتی ہے؟
آربٹرم اپنے آپ کو Ethereum کے دیگر مقیاس پذیر حلوں کے مقابلے میں نُمایاں رکھنے کے لیے مثبت رول-اپس کا استعمال کرتا ہے۔ یہ دوسرے مُثبت رول-اپ حلوں سے بڑھ کر کئی دیگر فوائد پیش کرنے کا دعویٰ کرتا ہے، جیسے:
مُطابقت: آربٹرم غیر ترمیم شدہ ای-وی-ایم معاہدوں اور لین-دین کی حمایت کرتا ہے، جسکے معنی یہ ہیں کہ Ethereum کا کوئی بھی موجودہ DApp، کوڈ میں کسی قسم کی تبدیلی کے بغیر Arbitrum پرچل سکتا ہے۔
وسعت پذیری: آربٹرم Ethereum کی حفاظتی ضمانت کو برقرار رکھتے ہوئے کم فیس کے عوض ہزاروں لین-دین فی سیکنڈ کی تیز رفتار سے نمٹا سکتا ہے۔
لچک: آربٹرم ڈویلپرز کو C++، اور Rust جیسی پروگرامنگ کرنے والی زبانوں، اور اسٹائیلس استعمال کرتے ہوئے دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے تحریر کی گئی ایپلیکیشنز کو لاگو کرنے کی اجازت دیتا ہے؛ جو آنے والے وقت میں EVM+ کے مُترادف اس کی ایک خصوصیت ہوگی۔
غیرمرکزیت: آربٹرم لین-دین کے آرڈر کی غرض سے کسی مرکزی آپریٹر یا ترتیب دهنده پر انحصار نہیں کرتا۔ اس کی بجائے، یہ توثیق کُنندگان کے ایک غیر مرکزی نیٹ-ورک کا استعمال کرتا ہے جس میں توثیق کنندگان ARB ٹوکنز پر شرط بندی کرتے ہیں اور نیٹ-ورک کو تحفّظ فراہم کرنے کے صلے میں ملنے والی فیسوں کی شکل میں کمائی کرتے ہیں۔
آربٹرم کے پاس DApps، بٹووں، ٹولز اور شراکت داروں پر مشتمل ایک متحرک ایکوسسٹم بھی موجود ہے جو اسے Ethereum کے لیے اسکیلنگ کے مُقّدم حلوں میں سے ایک کا درجہ دیتا ہے۔
نیٹ-ورک پر دستیاب کچھ پروٹوکولز میں شامل ہیں: GMX (GMX), Treasure (MAGIC), Camelot (GRAIL), Radiant Capital (RDNT), Vela Exchange (VELA), ZyberSwap (ZYB), Dopex (DPX), PlutusDAO (PLS), TridentDAO (PSI), Jones DAO (JONES), اور کئی دیگر۔
آربٹرم ایکو-سسٹم کی نشو و نُما کو اس کی کُل مُقفل قدر (TVL) پیمانے سے پرکھا جا سکتا ہے۔ DeFiLlama کے مُطابق, آربٹرم کی TVL نومبر سنہ 2021 کے دوران 3.2 بلین امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی تھی، جو کہ ان الفاظ کو ضبط تحریر میں لاتے وقت تقریباً 1.85 بلین امریکی ڈالر پر موقوف ہے۔ یہی بات اسے دوسری-پرت پر موجود دیگر ایکوسسٹمز کے مُقابلے میں بلند ترین TVL کا درجہ دیتی ہے۔
متعلقہ صفحات:
Ethereum پر موجود ایک اور مثبت رول-اپ — Optimism (OP) — کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیجیے۔
آربٹرم کو Metamask میں شامل کرنے کا طریقہ سیکھیے۔
آربٹرم ایکو سسٹم کے بارے میں ہماری حتمی گائیڈ کا مُطالعہ کیجیے۔
آربٹرم پر معروف ترین پروٹوکولز کے بارے میں TVL کی حتمی گائیڈ کا مُطالعہ کیجیے۔
CoinMarketCap الیگزینڈریا پر کرپٹو کے حوالے سے تازہ ترین خبریں اور تجارتی بصیرت حاصل کیجیے۔
فی الوقت کُل کتنے آربٹرم (ARB) کوائنز گردش میں ہیں؟
ARB آربٹرم کا مقامی حاکمیتی ٹوکن ہے۔ ARB ٹوکنز کی کُل سپلائی کا 12.75 فیصد، اہلیت رکھنے والے وصول کنندگان اور DAOs کے مابین تقسیم کرتے ہوئے اس کا آغاز 23 مارچ سنہ 2023 کو ہو گا۔
آربٹرم ایکوسسٹم کی غیر مرکزی حاکمیت کو فعال بنانا ARB ٹوکن کی افادیت ہے۔ ARB کے مالکان آربٹرم وَن (Arbitrum One) اور آربٹرن نووا (Arbitrum Nova) کے لیے حاکمیتی تجاویز پر رائے دہی کے ذریعے آربٹرم نیت-ورک پر حاکمیت کا حق رکھتے ہیں۔ وہ اس بات پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں کہ DAO ٹریژری کے فنڈز کو کیسے استعمال کیا جائے۔ حاکمیتی تجاویز، اس سلسلے میں اپ گریڈز، نیٹ-ورک کے پیرامیٹرز میں تبدیلیوں، گرانٹس اور انعامات کی تخصیص، نئی خصوصیات کے انضمام اور بہت سے دیگر عوامل پر مشتمل ہو سکتی ہیں۔
ARB کسی گیس-فیس ٹوکن کی حیثیت سے ایسے کام نہیں کرتا جس طرح Ethereum پر ETH کام کرتا ہے۔ اس کی بجائے، Arbitrum پر فیسیں ETH یا DApps کے معاونت یافتہ کسی دوسرے ERC-20 ٹوکن کی شکل میں ادا کی جاتی ہے۔ جسکا مطلب یہ ہے کہ ARB کے مالکان کو آربٹرم کی طرف سے پیش کردہ خدمات استعمال کرنے کے لیے اپنے ٹوکنز خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ شاید وہ ان پر شرط بندی کر کے نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے عوض فیسوں کی شکل میں کمائی کر سکتے ہیں۔
ARB ٹوکنز کی مُقرر کردہ کُل سپلائی 10 بلین پر مشتمل ہے۔ ٹوکنز کی تخصیص مندرجہ ذیل ہے: آربٹرم DAO تریژری: 42.78% (4.278 بلین)، آف-چین لیبز کی ٹیمیں اور مُشیران: 26.94% (2.694 بلین)، سرمایہ کار: 17.53% (1.753 بلین)، ایئر-ڈراپ برائے استعمال کنندگان: 11.62% (1.162 بلین)، DAOs کے لیے ایئر-ڈراپ: 1.13% (113 ملین)۔
آربٹرم کو کیسے تحفُّظ فراہم کیا جاتا ہے۔
آربٹرم اپنا تحفُّظ Ethereum سے أخذ کرتا ہے، جو آربٹرم لین-دین کے لیے مُتفقہ رائے اور حتمی شکل مُہیّا کرتا ہے۔ با الفاظ دیگر، Ethereum رول-اپ سے متعلق آف-چین کمپیوٹیشن کی درستگی اور حساب-کتاب کے پیچھے موجود ڈیٹا کی دستیابی کے بارے میں ضمانت فراہم کرتا ہے۔
اثباتی رول-اپس کے استعمال کا مطلب یہ ہے کہ آربٹرم، Ethereum سے باہر رہ کر رول-اپ پر لین-دین کرتا ہے، اور مین-نیٹ پر پیش کرنے سے پہلے متعدد لین-دین کو ایک بیچ کی شکل میں بنڈل کر دیتا ہے۔ جیسا کہ اس اصطلاح یعنی "اُمید افزاء" سے ظاہر ہوتا ہے، آف-چین لین-دین کو معتبر مانا جاتا ہے اور اس کی درستگی کے بارے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جاتا۔ کسی تنازعہ کی صورت میں، رول-اپ جمع کروانے کے بعد ایک مُقررہ وقت کے دوران، کوئی بھی شخص کسی فراڈ کے بارے میں ثبوت فراہم کر کے لین-دین کو چیلنج کر سکتا ہے۔
آپ آربٹرم (ARB) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
یہ الفاظ ضبط تحریر مہں لاتے وقت مرکزی ایکسچینجز Binance, Bybit, BitMEX, Poloniex, OKX, KuCoin اور دیگر کئی نے ARB کو اپنی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|