کرپٹوکرنسی

Avalanche

Bitcoin

Avalanche

AVAX

#11

$37.04 USD

-7.01% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$15.21B

حجم (24 گھنٹے)

$714.61M

FDV

$26.51B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

4.70%

کل سپلائی

$448.82M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$715.75M

گردش کرنے والی سپلائی

$410.48M

معلومات

Website

$37.04

(-1.35%)
Price change 1h

$40.25

High 24h

$37.04

(-0.72%)
Price change 7d

$44.98

High 7D

Avalanche (AVAX) کیا ہے؟

Avalanche ایک پہلی پرت پر کام کرنے والا بلاک چین ہے، جو غیر مرکزی ایپلی کیشنز اور کسٹم بلاک چین نیٹ ورکس کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ Ethereum کے حریفوں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد Ethereum کو سمارٹ کونٹریکٹس کے لئے ’’مقبول ترین بلاک چین‘‘ کے عیدے سے محروم کرنا ہے۔ اس کا ہدف سکیل-ایبلٹی پر سمجھوتہ کیے بغیر 6,500 لین-دین فی سیکنڈ کی تیز رفتار آؤٹ پٹ کے ذریعے کارکردگی کا مُظاہرہ کرنا ہے۔

یہ Avalanche کے منفرد فن تعمیر کے ذریعے ممکن بنایا گیا ہے۔ Avalanche نیٹ ورک تین انفرادی بلاک چینز پر مشتمل ہے: X-chain، C-chain اور P-Chain۔ ہر سلسلہ کا ایک واضح مقصد ہے، جو Bitcoin اور Ethereum کے استعمال سے یکسر مختلف یوتا ہے، یعنی سب نوڈز تمام لین-دین کی توثیق کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ Avalanche بلاک چینز، استعمال کے اپنے معاملات پر مبنی، مختلف مفاہمتی میکانزمز استعمال کرتے ہیں۔

سنہ 2020 میں اپنے مین-نیٹ کے آغاز کے بعد، Avalanche نے DApps اور DeFi کا اپنا ایکو سسٹم تیار کرنے پر کام کیا ہے۔ Ethereum پر مبنی مختلف پراجیکٹس جیسے SushiSwap اور TrueUSD Avalanche میں مدغم ہو چُکے ہیں۔ مزید برآں، یہ پلیٹ فارم اپنے ایکو سسٹم اور Ethereum کے درمیان ہمکاری کی قابلیت کومختلف ذرائع سے بہتر بنانے پر مسلسل کام کر رہا ہے، مثلاً پُلوں کو ڈویلپ کرنے کے ذریعے۔

Avalanche کے بانی کون ہیں؟

Avalanche کا آغاز Ava Labs نے کیا، جس کی بنیاد Cornell University کے پروفیسر Emin Gün Sirer اور اسی یونیورسٹے کے مزید دو کمپیوٹر سائنس PhD‘s یعنی Kevin Sekniqi اور Maofan “Ted“ Yin کے اشتراک سے رکھی تھی۔ Gün Sirer خفیہ نگاری کی تحقیق میں تجربہ کار ہیں، جنہوں نے Bitcoin وائٹ پیپر کے اجراء سے چھ سال قبل اس تصوّر پر مبنی پیئر-ٹو-پیئر ورچوئل کرنسی ڈیزائن کی تھی۔ وہ سنہ 2016 میں بدنام زمانہ The DAO ہیک (hack) سے پہلے Bitcoin اسکیلنگ حل اور Ethereum پر تحقیق میں بھی شامل رہے۔

اس تحقیق سے وہ وائٹ پیپر سامنے آیا جس کی وجہ سے سنہ 2018 میں Ava Labs کی بنیاد پڑی۔ اس پراجیکٹ نے فروری سنہ 2019 میں سیڈ-راؤنڈ بند کیا، جس میں Polychain, Andreessen Horowitz اور Balaji Srinivasan جیسے سرمایہ کار شامل تھے۔ Avalanche نے سنہ 2020 میں اپنے کوائنز کی ابتدائی پیشکش کو 24 گھنٹے سے کم عرصے میں بند کر دیا۔ اس عمل سے $42 ملین کا اضافہ ہوا۔

کیا چیز ایوا-لانچ کو منفرد بناتی ہے؟

Avalanche بلاک چین trilemma کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے، جس کے مُطابق بلاک چین پیمانے پربلند درجے کی غیر مرکزیت کا حصول ممکن نہیں۔ اس کا نتیجہ گیس کی زیادہ فیسیں ہیں، جیسا کہ Ethereum پر اکثر ہوتا ہے۔

اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے، Avalanche نے تین ہمکاری کے قابل بلاک چینز ڈیزائن کیے۔

  • Exchange Change، مختصراً (X-Chain)، مقامی AVAX ٹوکنز اور دیگر اثاثوں کو بنانے اور ان کا تبادلہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ Ethereum پر ERC-20 معیار کی طرح، یہ ٹوکنز معیاری اصولوں کے ایک سیٹ کی پیروی کرتے ہیں۔ یہ Avalanche کے مفاہمتی میکانزم استعمال کرتا ہے۔
  • Contract Chain جس کا اختصار (C-Chain) ہے، سمارٹ کنٹریکٹس اور غیر مرکزی ایپلی کیشنز کی میزبانی کرتا ہے۔ Ethereum ورچوئل مشین جیسی اس کی اپنی Avalanche ورچوئل مشین موجود ہے۔ یہ مشین ڈویلپرز کو EVM سے مطابقت رکھنے والے DApps کو فورک کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ Snowman کا مفاہمتی میکانزم استعمال کرتا ہے۔
  • Plateform چین (P-Chain) بھی کہا جاتا ہے، نیٹ-ورک کی توثیق کرنے والوں کو مربوط کرتا ہے، فعال ذیلی نیٹ کو ٹریک کرتے ہوئے نئے سب-نیٹس کی تخلیق کے قابل بناتا ہے۔ سب-نیٹس توثیق کاروں کے سیٹس ہوتے ہیں، ایک قسم کے توثیق کار کارٹیل (cartel)۔ ہر سب-نیٹ کئی بلاک چینز کی توثیق کر سکتا ہے، لیکن ایک بلاک چین کی توثیق صرف ایک سب-نیٹ کے ذریعے ہی کی جا سکتی ہے۔ یہ Snowman کا مفاہمتی میکانزم بھی استعمال کرتا ہے۔

کمپیوٹنگ کے کاموں کی یہ تقسیم غیر مرکزیت پر سمجھوتہ کیے بغیر اعلیٰ حاصلِ کار کو ممکن بناتی ہے۔ بطور ِمثال، نیٹ-ورک پرموجود پرائیویٹ بلاک چینز کو، اپنے ذیلی نیٹ کے توثیق کنندگان کو یہ باور کرانے ضرورت پڑ سکتی ہے کہ وہ جغرافیائی لحاظ سے کافی حد تک غیر مرکزی رہیں، یا دیگر متعلقہ قواعد و ضوابط کے مُطابق عمل کریں۔ اس ماڈیولر ڈھانچے کے بعد، Avalanche، اُن بلاک چینز کے ساتھ اپنی قابلیتِ ہمکاری کو بہتر بناتا ہے، جو Avalanche ایکو سسٹم میں مدغم ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مزید برآں، دو مختلف مفاہمتی میکانزمز ہر بلاک چین کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسطرح ڈیزائن کیے گئے ہیں، کہ ان کی کارکردگی اور بہتر ہو جائے۔

متعلقہ صفحات:

Cardano (ADA) (کارڈانو) چیک کیجیے — پہلی پرت پر کام کرنے والا ایک مقبول بلاک چین۔

Solana (SOL) (سولانا) چیک کیجیے — پہلی پرت پر کام کرنے والا ایک تیز رفتار بلاک چین۔

ہماری Avalanche کی تفصیل پڑھیے۔

ہمارے ساتھ ایوا-لانچ کے CEO, Emin Gün Sirer کا انٹرویو پڑھیے۔

کرپٹو کی تازہ ترین خبروں اور تجارتی بصیرت کے لئےCoinMarketCap بلاگ ملاحظہ فرمائیے۔

کُل کتنے Avalanche (AVAX) کوائنز گردش میں ہیں؟

AVAX کی کل سپلائی 720 ملین پر مشتمل ہے۔ ٹوکنز کی تقسیم کاری مندرجہ ذیل طریق کار کے مُطابق ہے:

  • 2.5% - سیڈ سیل کے لئے، جس میں 10% اجراء مین-نیٹ لانچ کے موقع پر، اور باقی ہر تین ماہ بعد جاری کیا جاتا ہے۔
  • 3.5% - نجی فروخت، جس میں 10% اجراء مین-نیٹ لانچ کے موقع پر، اور باقی ہر تین ماہ بعد جاری کیا جاتا ہے۔
  • 10% - عوامی فروخت، جس میں 10% مین-نیٹ لانچ پر, اور 15% اجراء ہر تین ماہ بعد، جو 18 ماہ پر مُحیط دورانیے میں جاری کیا جاتا ہے۔
  • 9.26% - فاؤنڈیشن کے لیے مختص، دس سالوں میں جاری کیا گیا۔
  • 7% - کمیونٹی کے لیے وقف، بارہ مہینے میں جاری کیا گیا۔
  • 0.27% - ٹیسٹ-نیٹ ترغیبی پروگرام، ایک سال کے دوران جاری کیا گیا۔
  • 5% - حکمت عملی پارٹنرز، چار سالوں میں جاری کیا گیا۔
  • 2.5% - ایئر-ڈراپس، چار سالوں میں جاری کیا گیا۔
  • 10% - ٹیم کے لیے، چار سالوں میں جاری کیا گیا۔
  • 50% اسٹیکنگ کے انعامات

AVAX کی اسٹیکنگ فی الحال 11.57% سالانہ کے حساب سے انعامات فراہم کرتی ہے، اسٹیکنگ کے لیے کم سے کم تعداد 2,000 AVAX، اور کم از کم مُدّت دو ہفتے پر مُحیط ہے۔

Avalanche نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

AVAX کی تجارت Exchange Chain پر کی جاتی ہے، جو اس کے اپنے Avalanche مفاہمتی میکانزم کی پیروی کرتا ہے۔ پروف-آف-ورک یا پروف-آف-سٹیک کے برعکس، Avalanche مفاہمتی میکانزم میں ’’ایک-لیڈر-پروسیسنگ‘‘ لین-دین نہیں ہوتا، جس کی توثیق دوسروں کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ اس کے بجائے، تمام نوڈز ڈائریکٹڈ ایسائیکلک گراف (DAG) پروٹوکول استعمال کرتے ہوئے لین-دین کی توثیق اور عمل انجام دیتے ہیں۔ اسطرح، لین-دین پر کارروائی بیک وقت ہوتی ہے، اور تصدیق کنندگان کی بے ترتیب پولنگ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ لین-دین شماریاتی قطعیت کے ساتھ درست ہے۔ اس مفاہمتی میکانزم میں کوئی بلاکس موجود نہیں، جو فوری طور پر حتمی شکل دینے اور بلاک چین کی رفتار میں نمایاں بہتری لانے کی اجازت دیتا ہے۔

آپ Avalanche (AVAX) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

AVAX مندرجہ ذیل پر دستیاب ہے: Binance اور Bitfinex نیز Gate.io اور Kucoin۔

Avalanche میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ