Basic Attention Token
Basic Attention Token
BAT
#181
$0.25 USD
3.07% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $373.88M |
حجم (24 گھنٹے) | $66.30M |
FDV | $374.96M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 17.73% |
کل سپلائی | $1.50B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | $1.50B |
گردش کرنے والی سپلائی | $1.50B |
معلومات
Website |
$0.25
(0.67%)$0.25
$0.25
(1.81%)$0.29
Basic Attention Token (بنیادی-توجہ-ٹوکن) (BAT) کیا ہے؟
بنیادی-توجہ-ٹوکن، یا BAT، وہ ٹوکن ہے جو ایک نئے بلاک چین پر مبنی ڈیجیٹل اشتہارات کے پلیٹ فارم کو توانائی دیتا ہے، اور صارفین کو توجہ مبذول کرنے کے عوض مُنصفانہ انعام دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جبکہ مشتہرین کو اشتھاراتی مُہم پر آنے والے اخراجات بہتر شکل میں واپس فراہم کرتا ہے۔
یہ تجربہ Brave نامی براؤزر کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے، جہاں صارفین رازدارانہ تحفظ کے ساتھ اشتہارات دیکھ سکتے ہیں، اور اس عمل پر BAT انعامات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف، مشتہرین اپنی مصروفیت بڑھانے، اور اُن نقصانات میں کمی کرنے کے لیے، جن کا سبب دھوکے دہی پر مبنی اشتہار اور ان کا غلط استعمال ہوتا ہے، درست-بہ-ہدف اشتہارات مُہیّا کر سکتے ہیں۔
بنیادی-توجہ-ٹوکن اس اشتہاراتی ایکوسسٹم میں بذات خود انعام کی ایک اکائی ہے۔ اسی وجہ سے صارفین، مشتہرین، اور ناشروں کے مابین اوراس ٹوکن کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔ مشتہرین اپنی تشہیری مہم کے لیے BAT ٹوکن میں ادائیگیاں کرتے ہیں۔ اس بجٹ میں سے، ایک چھوٹا سا حصہ مشتہرین کو، اور 70% صارفین میں تقسیم کیا جاتا ہے — جبکہ ثالث، جو عام طور پر اشتہاراتی اخراجات میں اضافے کا باعث بنتے، لاگت کو بہتر بنانے کے لیے اس ایکویشن (equation) سے نکال ہی دیے جاتے ہیں۔
بنیادی-توجہ-ٹوکن کا آغاز سن 2017 میں کیا گیا، جو اب تک سب سے زہادہ تیز رفتاری سے فروخت ہونے والی ابتدائی سکے کی پیشکشوں (ICOs) میں سے ایک ہے، جس کے پلیٹ فارم نے ایک منٹ کے اندر کل $35 ملین اکٹھا کیا۔ اُسی کے بعد سے، اس نے زیادہ تر ممالک میں اپنے Brave Rewards پروگرام کے ذریعے صارفین کے لیے، توجہ پر مبنی تشہیر کے تجربے کو متعارف کرایا ہے۔
یہ نومبر سن 2020 تک، ریاستہائے متحدہ امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا میں سب سے زیادہ فعال اشتہاری مہمیں تھیں۔
بنیادی-توجہ-ٹوکن کے بانی کون ہیں؟
بنیادی-توجہ-ٹوکن کے دو بانی ہیں: Brendan Eich اور Brian Bondy — انٹرنیٹ براؤزنگ سافٹ-ویئر صنعت میں دو انتہائی نامور شخصیات۔
Brendan Eich (برینڈن آئیش) Brave Software کے CEO ہیں — جو Brave براؤزر اور بنیادی-توجہ-ٹوکن کے پیچھے موجود پیرنٹ-فرم ہے۔ Brave میں اپنے موجودہ کردار سے پہلے، Mozilla نامی کمپنی کے بانی اور CTO بھی Eich ہی تھے۔ اُنہوں نے سن 1995 میں JavaScript بھی ایجاد کیا تھا۔ اُنہوں نے سن 2004 میں دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزرز (bwowsers) میں سے ایک — Mozilla Firefox — کو لانچ کرنے میں بھی مدد فراہم کی۔
اسی طرح، Brian Bondy نے Brave اور Basic Attention Token کے CTO کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ Bondy حد سے زیادہ تجربہ کار انجینئر ہیں، جو Mozilla میں بحیثیت سینئر سافٹ-ویئر انجینئر، Corel Corporation میں سافٹ-ویئر ڈویلپر اور Khan Academy میں سافٹ-ویئر ڈویلپمنٹ لِیڈ کے طور پر کام کرنے کا سابقہ تجربہ رکھتے ہیں۔ اگر ان دونوں کے تجربے کا حاصل جمع دیکھا جائے تو سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے میدان میں Eich اور Bondy کا مشترکہ تجربہ 50 سال سے بھی زیادہ عرصے پر مُحیط ہے۔
بنیادی-توجہ-ٹوکن ویب سائٹ پر دی گئی فہرست کے مُطابق ٹیم کے ارکان کی تعداد 16 ہے، جن میں سے اکثر ڈویلپمنٹ، انجینئرنگ یا تحقیق سے متعلق پس منظر کے حامل ہیں۔
کیا خصوصیت بنیادی-توجہ-ٹوکن کو منفرد بنا دیتی ہے۔
بنیادی-توجہ-ٹوکن کا اوّلین مصرف Brave Ads کے ذریعے اشتہاری مہمیں چالانے کے لیے بحیثیت ادائیگی ٹوکن اس کا استعمال ہے۔ نومبر سن 2020 تک، مشتہرین کو اپنی مہم شروع کرنے کے لیے ہر ماہ کم از کم $2,500 کے اشتہاری اخراجات کا عزم کرنا ہوگا، لیکن فی الحال, ممکنہ طور پر کم استعداد والا سیلف-سروس پلیٹ فارم پائپ لائن میں ہے۔
اس وقت، یہ پُورا اشتہاری بجٹ لازمی طور پر بنیادی-توجہ-ٹوکنز کو ادا کیا جاتا ہے، جسے مشتہرین تھرڈ پارٹی کے مختلف تبادلہ-پلیٹ-فارمز سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں سے، Brave ایک چھوٹا کمیشن لیتا ہے، جبکہ باقی پبلشرز اور صارفین میں تقسیم کیا جاتا ہے.
بنیادی-توجہ-ٹوکن اور Brave براؤزر ایکو سسٹم کی اہم امتیازی خصوصیات میں سے ایک ایسے صارفین کو انعام (ٹپ) دینے کی گُنجائش ہے جو ابھی تک نیٹ-ورک کا حصہ بھی نہیں — اس میں ویب-سائٹس اور انفرادی Twitter صارفین دونوں شامل ہیں۔ اس کے بعد یہ صارفین، اپنی جمع شدہ کوئی بھی ٹپس (tips) اکھٹی کرنے کے لیے بحفاظت رجسٹر ہو سکتے ہیں۔
بنیادی-توجہ-ٹوکن اور Brave براؤزر، یعنی دونوں نے آغاز کے بعد سے اپنے صارفین میں نمایاں اضافہ حاصل کیا ہے۔ اکتوبر سن 2020 تک میسّر ڈیٹا کے مُطابق، Brave براؤزر کے کل 20.5 ملین ماہانہ فعال صارفین ہیں، جبکہ بنیادی-توجہ-ٹوکن فی الوقت کل 368,000 منفرد والیٹس میں موجود ہے۔
متعلقہ صفحات:
Decentr (DEC) چیک کیجیے- بلاک چین سے چلنے والا ایک ویب-براؤزر، اور ویب 3.0 پورٹل۔
AdEx نیٹ-ورک (ADX) کو دریافت کیجیے — بلاک چین سے چلنے والا اشتہاراتی پلیٹ فارم۔
CoinMarketCap Alexandria سے مُلاقات کیجیے - کرپٹو علم و دانش کا ایک مجموعہ۔
CoinMarketCap بلاگ کے ہمراہ تازہ ترین اپ-ڈیٹس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ با خبر رہیے۔
کُل کتنے بنیادی-توجہ-ٹوکنز کوائنز (BAT) گردش میں ہیں؟
بنیادی-توجہ-ٹوکن میں زیادہ سے زیادہ 1.5 بلین ٹوکن کی سپلائی موجود ہوتی ہے۔ نئے ٹوکن کے اسمارٹ معاہدے پر منتقل ہوئے بغیر اس میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔
اس کی تقریباً تمام موجودہ سپلائی گردش میں ہے۔ نتیجتاً، بنیادی-توجہ-ٹوکن تقریباً مکمل طور پر کمزور سمجھا جا سکتا ہے۔
اس کی سن 2017 میں منعقد ہونے والی ICO میں، سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 1 بلین BAT ٹوکن فروخت کیے گئے، جبکہ بقیہ 200 ملین ٹوکنز ڈیولپمنٹ پول میں مُقفل تھے، اور 300 ملین BAT کو، یوزر گروتھ پول (UGP) کے لیے وقف کر دیا گیا تھا۔ نومبر سن 2020 تک کے ڈیٹا کے مُطابق، دونوں، یعنی ترقیاتی پول اور UGP پول کے ایڈریس تقریباً خالی پڑے ہیں۔
بنیادی-توجہ-ٹوکن کے نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
بنیادی نیٹ-ورک ٹوکن (BAT) ایک ERC-20 ٹوکن ہے۔ اسے Ethereum بلاک چین کی بالائی سطح کے عین اوپر بنایا گیا ہے۔ کسی بھی ERC-20 ٹوکن کی طرح، BAT کو سختی سے ٹیسٹ شدہ پروف-آف-ورک (POW) متفقہ الگورتھم کے ذریعے تحفّظ دیا جاتا ہے، جس کی حمایت ایک وسیع Ethereum مائنر نیٹ-ورک کے ذریعے کی جاتی ہے۔
اتفاق رائے پر مبنی یہ الگورتھم اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صرف درست لین-دین کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ Ethereum مائننگ نیٹ-ورک کا مشترکہ کام اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ BAT لین-دین یکبارگی تصدیق کے بعد بنیادی طور پر واپسی کے قابل نہ رہے۔
آپ بنیادی-توجہ-ٹوکن (TWT) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
بنیادی-توجہ-ٹوکن فی الحال مقبول کرپٹو کرنسی ایکسچینج پلیٹ فارمز کی اکثریت پر ٹریڈ کیا جا سکتا ہے، اور فی الحال یہی بہترین لیکویڈیٹی ہے۔ Binance، نیز Coinbase Pro، اور Huobi Global کا شمار BAT تجارت کے لیے سب سے زیادہ معروف ایکسچینجز میں ہوتا ہے۔
بہت سی کریپٹو کرنسیوں کی طرح، BAT کو گوناں گوں بروکرز سے فیاٹ استعمال کرتے ہوئے براہ راست خریدا جا سکتا ہے یا Kraken اور Bitthumb جیسے پلیٹ فارمز پر فیاٹ اثاثوں کے مُقابل اس کی خرید و فروخت کی جا سکتی ہے۔
ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں:
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|