کرپٹوکرنسی

Bitcoin

Bitcoin

Bitcoin

BTC

#1

$94,160.03 USD

-2.68% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$1.87T

حجم (24 گھنٹے)

$65.95B

FDV

$1.98T

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

3.54%

کل سپلائی

$19.81M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$21.00M

گردش کرنے والی سپلائی

$19.81M

معلومات

Website

$94.16K

(-0.14%)
Price change 1h

$97.26K

High 24h

$94.16K

(-0.27%)
Price change 7d

$102.71K

High 7D

Bitcoin (BTC) کیا ہوتا ہے؟

Bitcoin ایک غیر مرکزی کرپٹو کرنسی ہے]، جس کی اولین وضاحت 2008 کے [وائٹ پیپر]](https://coinmarketcap.com/alexandria/article/what-are-cryptocurrencies)(https://coinmarketcap.com/alexandria/glossary/whitepaper) میں ایک ایسے فرد، یا افراد کے گروہ نے کی، جو Satoshi Nakamoto کی عرفیت کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے کچھ ہی عرصے بعد، جنوری 2009 میں اس کا آغاز کیا گیا۔

Bitcoin ایک پیئر ٹو پیئر آن لائن کرنسی ہے، یعنی تمام ٹرانزیکشنز براہ راست نیٹ ورک کے مساوی، اور خودمختار شرکاء کے مابین انجام پاتی ہیں، جن کی منظوری یا سہولت کاری کے لیے کسی قسم کے ثالثین کی ضرورت نہیں پڑتی۔ Bitcoin کو، Nakamoto کے اپنے الفاظ کے مطابق تخلیق کیا گیا تھا، یعنی، "کسی مالی ادارے کی خدمات حاصل کیے بغیر آن لائن ادائیگیوں کو براہ راست ایک فریق سے دوسری فریق کو بھیجنے کی اجازت دینا"۔

BTC سے قبل بھی اسی قسم کی غیر مرکزی و الیکٹرانک کرنسی کے تصورات پائے جاتے ہیں، تاہم Bitcoin کو در حقیقت استعمال میں آنے والی اولین کرپٹو کرنسی کا اعزاز حاصل ہے۔

Bitcoin کے بانیان کون ہیں؟

Bitcoin کے اصل موجد کو Satoshi Nakamoto کے تخلص سے جانا جاتا ہے۔ 2021 تک، اس عرف کے پس پردہ موجود فرد — یا تنظیم — کی اصل شناخت نامعلوم تھی۔

31 اکتوبر، 2008 کو، Nakamoto نے Bitcoin کا وائٹ پیپر شائع کیا، جس میں تفصیلاً بیان کیا گیا تھا کہ ایک پیئر ٹو پیئر، آن لائن کرنسی کا اطلاق کس طرح سے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بیچز (جنہیں "بلاکس" کہا جاتا ہے) کی صورت میں آنے والی اور کرپٹو گرافک الگورتھمز کے ذریعے محفوظ شدہ ٹرانزیکشنز کے غیر مرکزی لیجر کو استعمال کرنے کی پیشکش کی — بعد ازاں، اس مکمل سسٹم کو "بلاک چین" کا نام دیا گیا۔

محض دو ہی ماہ بعد، 3 جنوری، 2009 کو، Nakamoto نے Bitcoin نیٹ ورک پر پہلا بلاک مائن کیا، جسے جینیسز بلاک کہا جاتا ہے، اور یوں دنیا کی پہلی کرپٹو کرنسی کا آغاز ہوا۔ پہلی مرتبہ متعارف کروانے پر Bitcoin کی قیمت 0$ تھی، اور زیادہ تر Bitcoins مائننگ کے ذریعے حاصل کیے جاتے تھے، جس کے لیے صرف درمیانی طاقت کی حامل ڈیوائسز (مثلاً۔ PCs) اور مائننگ سافٹ ویئر درکار تھے۔ معلومات کے مطابق Bitcoin کی پہلی کاروباری ٹرانزیکشن 22 مئی، 2010 کو کی گئی، جب پروگرامر، Laszlo Hanyecz نے دو پیزاز کے لیے 10,000 Bitcoin کی ٹریڈ کی۔ آج، ستمبر 2021 کے وسط میں، ان پیزاز کی قیمت حیرت انگیز طور پر 478$ ملین ہو گی۔ اس واقعے کو "Bitcoin Pizza Day" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جولائی 2010 میں، Bitcoin کی ٹریڈ کا آغاز ہوا، جس وقت Bitcoin کی قیمت 0.0008$ سے 0.08$ تک محیط تھی۔

تاہم، چونکہ اس کے اصل موجد، اور اس کے اولین اطلاق کے منصوبہ ساز Nakamoto تھے، لہٰذا انہوں نے نیٹ ورک کی انتباہی کلید اور کوڈ ریپازٹری کا اختیار Gavin Andresen کو دے دیا، جو بعد ازاں Bitcoin Foundation کے مرکزی ڈویلپر بنے۔ کئی سالوں کے دوران، کمزور پہلوؤں کا خاتمہ کر کے اور نئے فیچرز کو شامل کرتے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے کرپٹو کرنسی سافٹ ویئر کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

GitHub پر Bitcoin کے سورس کوڈ کی ریپازٹری میں 750 سے بھی زائد شرکاء شامل فہرست ہیں، جن میں سے Wladimir J. van der Laan، Marco Falke، Pieter Wuille، Gavin Andresen، Jonas Schnelli، اور دیگر چند اہم نام ہیں۔

وہ کیا چیز ہے جو Bitcoin کو منفرد بناتی ہے؟

Bitcoin کا سب سے منفرد فائدہ، یہ حقیقت کا ہے کہ یہ مارکیٹ میں نمودار ہونے والی پہلی کرپٹو کرنسی تھی۔

اب یہ ایک ایسی عالمی کمیونٹی قائم کر چکا ہے اور لاکھوں شائقین کی ایک مکمل طور پر نئی انڈسٹری کو جنم دے چکا ہے جو اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں Bitcoin کو تخلیق کرتے ہیں، اس میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، ٹریڈ کرتے ہیں اور اس کا استعمال کرتے ہیں۔ پہلی کرپٹو کرنسی کے ظہور نے ایک ایسے تصور اور ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھی جو بعد ازاں ہزاروں مسابقتی پراجیکٹس کی ڈویلپمنٹ کے لیے متاثر کن بنیں۔

کرپٹو کرنسی کی مکمل مارکیٹ — جس کی مالیت اس تحریر کے وقت 2$ ٹرلین ہے — Bitcoin کی جانب سے تسلیم شدہ تصور پر مبنی ہے: ایسا پیسہ، جو معتبر ثالثین، جیسے کہ بینکس اور مالیاتی سروسز کی کمپنیز پر انحصار کیے بغیر، کہیں بھی، اور کسی بھی فرد کی جانب سے بھیجا اور موصول کیا جا سکے۔

اپنی سرخیل نوعیت کی بدولت، ایک دہائی کے بعد بھی اس توانائی کی مارکیٹ میں BTC نے اپنا اولین مقام برقرار رکھا ہوا ہے۔ Bitcoin کی ناقابل تردید بالا دستی ختم ہو جانے کے بعد بھی، یہ سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی حیثیت سے برقرار ہے، جس کی مارکیٹ میں کل مالیت، 14 اپریل، 2021 کو Bitcoin کے اپنی بلند ترین قیمت 64,863.10$ تک پہنچنے کے بعد، 2021 میں 1$ ٹرلین کی حد سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس امر کا ایک بڑا سہرا Bitcoin میں اداروں کی دلچسپی، اور ایسے پلیٹ فارمز کی وسعت کو جاتا ہے جو BTC کے لیے استعمال کی صورتیں فراہم کرتے ہیں: والیٹس، ایکسچینجز، ادائیگی کی سروسز، آن لائن گیمز اور مزید بہت کچھ۔

متعلقہ صفحات:

BTC کے لیے مارکیٹ اور بلاک چین کے متعلق ڈیٹا کی تلاش میں ہیں؟ ہمارا بلاک ایکسپلورر ملاحظہ کریں۔

کیا آپ Bitcoin خریدنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap کا ہدایت نامہ ملاحظہ کریں۔

کیا آپ Bitcoin کی براہ راست قیمتوں پر نظر رکھنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap کی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں!

کیا آپ آج ہی Bitcoin کی قیمت کو اپنی مطلوبہ فیاٹ کرنسی پر تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap کا زر مبادلہ کی شرح کا کیلکولیٹر ملاحظہ کریں۔

کیا آپ کو PayPal کے ذریعے Bitcoin خریدنا چاہیئے؟

نمائندہ Bitcoin کیا ہوتا ہے؟

کیا Bitcoin کے اتار چڑھاؤ میں کبھی کمی آئے گی؟

Bitcoin کے ATM کو کیسے استعمال کیا جائے

فی الوقت کتنے Bitcoin گردش میں ہیں؟

Bitcoin کے سافٹ ویئر کی جانب سے اس کی کل رسد محدود ہے اور یہ کبھی بھی 21,000,000 کوائنز سے تجاوز نہیں کرے گی۔ نئے کوائنز، "مائننگ" نامی طریقہ کار کے دوران تخلیق کیے جاتے ہیں: جیسے ہی ٹرانزیکشنز کو نیٹ ورک پر منتقل کیا جاتا ہے، مائنرز انہیں لے کر بلاکس کی شکل میں ڈھال دیتے ہیں، جنہیں پیچیدہ کرپٹو گرافک حساب کے ذریعے مزید تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔

اپنے کمپیوٹیش کے وسائل کو خرچ کرنے کے معاوضے کے طور پر، مائنرز کو ہر اس بلاک پر انعامات موصول ہوتے ہیں جو وہ کامیابی کے ساتھ بلاک چین پر شامل کرتے ہیں۔ Bitcoin کے آغاز کے وقت، یہ انعام 50 Bitcoins فی بلاک تھا: ہر 210,000 نئے بلاکس کو مائن کیے جانے کے بعد یہ تعداد نصف ہو جاتی ہے — جس میں نیٹ ورک کو تقریباً چار سال لگتے ہیں۔ 2020 تک، بلاک کے انعام کو تین گنا کم کر دیا گیا ہے اور اب یہ 6.25 Bitcoins پر مشتمل ہے۔

Bitcoin کو اس سے قبل مائن نہیں کیا گیا، یعنی عوام کے لیے دستیاب ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے کوائنز کو مائن اور/یا بانیان کے مابین تقسیم نہیں کیا گیا۔ تاہم، BTC کے وجود کے ابتدائی چند سالوں کے دوران، مائنرز کے مابین موجود مقابلہ نسبتاً کم تھا، جس نے نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کرنے والے ابتدائی افراد کو اس قابل بنایا کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ مائننگ کے ذریعے کوائنز کی ایک معقول تعداد جمع کر سکیں: یہ مانا جاتا ہے کہ محض Satoshi Nakamoto کے پاس ہی ایک ملین سے زائد Bitcoin موجود ہیں۔

Bitcoins کی مائئنگ مائنرز کے لیے نہایت منافع بخش ثابت ہو سکتی ہے، جس کا انحصار موجودہ ہیش ریٹ اور Bitcoin کی قیمت پر ہے۔ اگرچہ Bitcoins کی مائننگ کا عمل پیچیدہ ہے، تاہم ہم اس بارے میں بات کریں گے کہ CoinMarketCap Alexandria پر ایک Bitcoin کو مائن کرنے کے لیے کتنا وقت درکار ہے — جیسا کہ ہم نے اوپر تحریر کیا، کہ Bitcoin کی مائننگ کو سمجھنے کا بہترین طریقہ یہ جاننا ہے کہ ایک Bitcoin کی بجائے، ایک بلاک کو مائن کرنے کے لیے کتنا وقت درکار ہے۔ 2020 کی نصف کاری کے بعد، ستمبر 2021 کے وسط میں، Bitcoin کی مائننگ کے انعام کی کل مالیت 6.25 BTC مقرر کی گئی ہے، جو کہ Bitcoin کی موجودہ قیمت (اس تحریر کے وقت) کے لحاظ سے تقریباً 299,200$ بنتا ہے۔

Bitcoin نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Bitcoin کو SHA-256 الگورتھم کے ذریعے محفوظ بنایا جاتا ہے، جس کا تعلق ہیشنگ الگورتھمز کی SHA-2 قسم سے ہے، جو کہ تبدیل شدہ Bitcoin کیش (BCH) کے ساتھ ساتھ، دیگر کئی کرپٹو کرنسیز کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے۔

Bitcoin میں توانائی کی کھپت

گزشتہ چند دہائیوں کے دوران، صارفین اپنی توانائی کی کھپت اور ماحولیاتی تبدیلی پر ذاتی اثرات کے حوالے سے زیادہ باشعور ہو چکے ہیں۔ جب Bitcoin کی توانائی کی کھپت کے ممکنہ منفی اثرات سے متعلقہ خبریں گردش میں آنی شروع ہوئیں، تو بہت سے افراد Bitcoin کو لے کر تشویش کا شکار ہو گئے اور توانائی کی اس کھپت پر تنقید کرنے لگے۔ ایک رپورٹ کے مطابق Bitcoin کی ہر ٹرانزیکشن پر 1,173 کلو واٹ بجلی صرف ہوتی ہے، جو "امریکہ کے ایک عام گھر کو چھ ہفتوں تک پاور فراہم کر سکتی ہے"۔ ایک اور رپورٹ کے حساب کے مطابق، سالانہ بنیاد پر Bitcoin کو درکار توانائی، Finland کی جانب سے گھنٹہ وار بنیاد پر استعمال کی جانے والی سالانہ توانائی سے زیادہ ہے، ایک ایسا ملک جس کی آبادی 5.5 ملین ہے۔

اس خبر نے تکنیکی آنٹرپرینیورز سے لے کر ماحولیاتی کارکنان اور سیاسی رہنماؤں تک، ہر جگہ تہلکہ مچا کر رکھ دیا۔ مئی 2021 میں، Tesla کے CEO، یعنی Elon Musk نے یہ تک بیان دیا کہ Tesla اب مزید کرپٹو کرنسی کو بطور ادائیگی قبول نہیں کرے گی، چونکہ وہ اس کے ماحولیاتی اثرات کو لے کر تشویش کا شکار تھے۔ اگرچہ ان میں سے کئی افراد اس مسئلے کی مذمت کر کے آگے بڑھ چکے ہیں، تاہم کچھ ایسے بھی ہیں، جنہوں نے اس کے مختلف حل پیش کیے: توانائی کے اعتبار سے ہم Bitcoin کو کیسے مؤثر بنا سکتے ہیں؟ دیگر افراد نے یہ بیان دیتے ہوئے محض دفاعی لائحہ عمل اختیار کیا، کہ ممکن ہے کہ Bitcoin اور توانائی کے اس مسئلے میں مبالغہ آرائی سے کام لیا جا رہا ہو۔

فی الوقت، اس اندازے کے مطابق، مائنرز بہت حد تک توانائی کے قابل تجدید وسائل پر انحصار کرتے ہیں، کہ Bitcoin کی جانب سے قابل تجدید توانائی کا استعمال 40-75% تک محیط ہو سکتا ہے۔ تاہم، اب تک، تجزیہ نگاران کا یہ دعویٰ ہے کہ Bitcoin کی جانب سے قابل تجدید توانائی کے استعمال میں اضافہ، اسپتالوں، فیکٹریز یا گھروں جیسے دیگر سیکٹرز کو پاور فراہم کرنے والے شمسی وسائل سے توجہ ہٹا دے گا۔ Bitcoin کی مائننگ کمیونٹی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مائننگ کے عمل میں توسیع، مستقبل میں نئے شمسی و ہوائی فارمز کی تعمیر میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید براں، Bitcoin کا دفاع کرنے والے بعض افراد کا کہنا ہے کہ سونے اور بینکنگ کا سیکٹر — انفرادی طور پر — Bitcoin سے دو گنا زائد توانائی صرف کرتا، جس کے آگے Bitcoin کی جانب سے توانائی کی کھپت پر کی جانے والی تنقید کچھ بھی نہیں۔ مزید براں، Bitcoin کی توانائی کی کھپت کو بآسانی ٹریک اور ٹریس کیا جا سکتا ہے، جبکہ باقی دو سیکٹرز کے بارے میں یقینی طور پر یہ بات نہیں کہی جا سکتی۔ Bitcoin کا دفاع کرنے والے افراد اس امر پر بھی غور کرتے ہیں کہ توثیق کا پیچیدہ عمل، ٹرانزیکشن کے سسٹم کو مزید محفوظ بنا دیتا ہے، جس سے توانائی کی کھپت معقول معلوم ہوتی ہے۔

Bitcoin کے حامی، ایک اور جواز یہ پیش کرتے ہیں کہ Bitcoin کو درکار توانائی کی کھپت میں سب کچھ اس طرح سے شامل ہے، کہ یہ Bitcoin کی تخلیق، تحفظ، استعمال اور نقل و حمل تک ہر عمل کا احاطہ کر لیتا ہے۔ جبکہ دیگر مالیاتی سیکٹرز میں، معاملہ مختلف ہوتا ہے۔ مثلاً، ادائیگی پر عمل درآمد کے سسٹم سے خارج ہونے والی کاربن کی پیمائش کرتے ہوئے، وہ اس توانائی کی پیمائش سے قاصر ہوتے ہیں جو ادائیگی پر عمل درآمد اور بینکنگ کی سپلائی چین میں شامل دیگر اجزاء سمیت، پیسہ چھاپنے، یا ATMs، اسمارٹ فونز، بینک کی شاخوں، سکیورٹی کی گاڑیوں کو پاور فراہم کرنے کے لیے درکار ہوتی ہے۔

Bitcoin کی توانائی کی کھپت کو کم کرنے کے لیے حکومتیں اور غیر منافع بخش تنظیمیں در حقیقت کیا اقدامات لے رہی ہیں؟ اس سال کے آغاز میں امریکہ میں ایک کانگریسی اجلاس بلایا گیا، جہاں سیاست دانوں اور تکنیکی شخصیات نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا کہ امریکہ میں کرپٹو کی مائننگ کا کیا مستقبل ہے، اور انہوں نے خاص طور پر، ایندھن کی کھپت کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ سربراہان نے کوئلے سے کرپٹو کے موجودہ رجحان پر بھی گفتگو کی، خاص طور پر نیویارک اور پنسلوینیا میں موجود کوئلے کے ان پلانٹس کے حوالے سے، جنہیں مائننگ فارمز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

کانگریسی اجلاس کے علاوہ، نجی سیکٹر میں بھی کرپٹو کے حوالے سے کچھ ایسے اقدامات لیے گئے ہیں جن کا مقصد ماحولیاتی مسائل کو حل کرنا ہے، جیسے کہ Crypto Climate Accord اور Bitcoin Mining Council۔ در حقیقت، Crypto Climate Accord ایک ایسے منصوبے کی پیشکش کرتا ہے جس کے ذریعے سنہ 2040 تک گرین ہاؤس گیس کے اخراجات کا مکمل خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ اور، Bitcoin کی اختراعی نوعیت کے سبب، یہ ماننا معقول ہو گا کہ اس قسم کے بڑے منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچانا یقیناً ممکن ہے۔

مالیت کے تحفظ میں Bitcoin کا کیا کردار ہے؟

Bitcoin، پہلی غیرمرکزی، اور پیئر ٹو پیئر ڈیجیٹل کرنسی ہے۔ اس کے اہم ترین فنکشنز میں سے ایک یہ ہے، کہ اسے ایک غیر مرکزی مالیت کے تحفظ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، یہ ایک مادی اثاثے یا اکاؤنٹ کے یونٹ کے طور پر ملکیتی حقوق فراہم کرتا ہے۔ تاہم، مالیت کے تحفظ کا بعد میں بیان کیا جانے والا فنکشن اب بھی زیر بحث ہے۔ کرپٹو کے بہت سے شائقین اور ماہرین اقتصادیات کا ماننا ہے کہ ایک بڑے پیمانے پر اولین کرنسی کی مقبولیت ہمیں مالیاتی دنیا کے ایک ایسے نئے اور جدید دور کی طرف لے کر جائے گی جہاں ٹرانزیکشن کی رقم کو اسی قسم کے یونٹس میں ظاہر کیا جائے گا۔

Bitcoin کا سب سے چھوٹا یونٹ، 0.00000001 BTC، اس تخلص کے تخلیق کار کے اعزاز میں، Satoshis (یا مختصراً Sats) کہلاتا ہے۔ اس تحریر کے وقت، 1 Satoshi تقریباً 0.00048$ کے برابر ہے۔

بہت سے افراد کے نزدیک، — کرنسی کی بجائے، سونے کی طرح، اولین کرپٹو ہی مالیت کے تحفظ کا کردار ادا کرتی ہے، ادائیگی کے طریقے کی بجائے، مالیت کے تحفظ کا کردار ادا کرنے والی پہلی کرپٹو کرنسی کے اس تصور کا مطلب یہ ہے، کہ بہت سے لوگ کرپٹو کو خریدیں، اور اسے کسی ڈالر کی طرح عام اشیاء پر خرچ کرنے کی بجائے ایک طویل مدت کے لیے اپنے پاس رکھ لیں (یا HODL کر لیں) — یعنی اسے سونا ہی سمجھیں۔

کرپٹو والیٹس

کرپٹو کرنسی کے مقبول ترین والیٹس میں ہاٹ اور کولڈ، دونوں والیٹس شامل ہیں۔ کرپٹو کرنسی والیٹس، ہاٹ والیٹس اور کولڈ والیٹس سے مختلف ہوتے ہیں۔ ہاٹ والیٹس کو ویب سے مربوط کیا جا سکتا ہے، جبکہ کولڈ والیٹس کو کوائنز کی ایک بڑی تعداد کو انٹرنیٹ سے باہر رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

کرپٹو کے مقبول ترین کولڈ والیٹس میں سے چند، Trezor، Ledger اور CoolBitX ہیں۔ کرپٹو کے مقبول ترین ہاٹ والیٹس میں سے چند، Exodus، Electrum اور Mycelium ہیں۔

اب تک اس حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں کہ کون سا والیٹ استعمال کیا جائے؟ تو CoinMarketCap Alexandria پر 2021 کے اولین کولڈ والیٹس اور 2021 کے اولین ہاٹ والیٹس سے متعلقہ ہدایت نامہ ملاحظہ کریں۔

Bitcoin کی ٹیکنالوجی کو کس طرح سے اپ گریڈ کیا جاتا ہے؟

ایک ہارڈ فورک، کسی پروٹوکول میں ہونے والی یکسر تبدیلی کو کہا جاتا ہے جو پہلے غیر مجاز ہونے والے بلاکس/ٹرانزیکشنز کو مجاز بنا دیتی ہے، لہٰذا تمام صارفین سے یہ اپ گریڈ کرنے کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ مثلاً، اگر صارفین A اور B، اس پہلو پر اتفاق نہیں کرتے کہ آیا کوئی آنے والی ٹرانزیکشن مجاز ہے یا نہیں، تو یہ ہارڈ فورک صارفین A اور B کے لیے تو اس ٹرانزیکشن کو مجاز بنا سکتا ہے، تاہم صارف C کے لیے نہیں۔

ہارڈ فورک، پروٹوکول کی ایسی اپ گریڈ کو کہا جاتا ہے جو سابقہ ورژن کے ساتھ مطابقت پذیر نہیں ہوتی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نئی بلاک چین کے ہارڈ فورک کے ساتھ فعال ہونے اور پرانی بلاک چین سے کسی بھی قسم کے بلاکس یا ٹرانزیکشنز کو مسترد کرنے سے قبل، ہر نوڈ (Bitcoin نیٹ ورک کے ساتھ مربوط وہ کمپیوٹر جو ٹرانزیکشنز کی توثیق اور منتقلی کا عمل دینے والے کلائنٹ کا استعمال کرتا ہے) کو اپ گریڈ کرنا ہو گا۔ پرانی بلاک چین برقرار رہے گی اور ٹرانزیکشنز کو قبول کرنا جاری رکھے گی، اگرچہ ممکن ہے کہ یہ دیگر جدید کلائنٹس کے ساتھ غیر مطابقت پذیر ہو۔

ایک سافٹ فورک، Bitcoin میں آنے والی اس تبدیلی کو کہا جاتا ہے جہاں صرف پہلے سے مجاز بلاکس/ٹرانزیکشنز کو غیر مجاز بنایا جاتا ہے۔ چونکہ پرانے نوڈز، نئے نوڈز کو مجاز تسلیم کرتے ہیں، لہٰذا سافٹ فورک، سابقہ ورژن کے ساتھ مطابقت پذیر ہوتا ہے۔ اس قسم کے فورک کا محض یہ تقاضا ہوتا ہے کہ نئے اصولوں کے اطلاق کے لیے زیادہ تر مائنرز اپ گریڈ کریں۔

ہارڈ فورک سے گزرنے والی نمایاں ترین کرپٹو کرنسیز کی چند مثالوں میں شامل ہیں: Bitcoin کا ہارڈ فورک جس کا نتیجہ Bitcoin Cash کی صورت میں نکلا، Ethereum کا ہارڈ فورک، جس کا نتیجہ Ethereum Classic کی صورت میں نکلا۔

Bitcoin SV کی تخلیق کے ساتھ، Bitcoin Cash کو اپنی اصل فورکنگ سے لے کر اب تک ہارڈ فورک کیا جا چکا ہے۔ یہاں سے Bitcoin، Bitcoin Cash اور Bitcoin SV کے درمیان موجود فرق کے متعلق پڑھیں۔

Taproot کیا ہے؟

Taproot ایک ایسا سافٹ فورک ہوتا ہے جو BIP 340، 341 اور 342 کو یکجا کرتا ہے، اور متعدد نئے فیچرز کو متعارف کرواتے ہوئے بلاک چین کی وسعت، کارکردگی، اور رازداری کو بہتر بناتا ہے۔

دو بڑی تبدیلیوں میں، Merkelized Abstract Syntax Tree (MAST) اور Schnorr Signature کا تعارف شامل ہے۔ MAST ایک ایسی صورت متعارف کرواتا ہے جو کسی ٹرانزیکشن میں شامل ارسال کنندہ اور وصول کنندہ کو ایک ساتھ اس کے معاہدے پر دستخط کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ Schnorr Signature صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ ایک ہی ٹرانزیکشن کے لیے کئی دستخطوں کو ایک میں ضم کر سکیں۔ اس کا نتیجہ متعدد دستخط پر مشتمل ٹرانزیکشنز کی صورت میں نکلتا ہے جو بالکل عام یا مزید پیچیدہ ٹرانزیکشنز کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ ایڈریس کی نئی قسم کو متعارف کرواتے ہوئے، صارفین ٹرانزیکشن کی فیس پر بھی بچت حاصل کر سکتے ہیں، جیسا کہ بظاہر پیچیدہ ٹرانزیکشنز بھی سادہ، اور ایک دستخط پر مشتمل دکھائی دے سکتی ہیں۔

اگرچہ ممکن ہے کہ HODL کرنے والے افراد، مرتب ہونے واے اس بڑے اثر کو نہ دیکھ پائیں، تاہم Taproot، نیٹ ورک کو اسمارٹ معاہدے کی خصوصیت فراہم کرتے ہوئے ایک اہم سنگ میل بن سکتی ہے۔ صارفین کے بنیادی طور پر Taproot کے ایڈریسز پر منتقل ہونے پر، Schnorr Signatures، بالخصوص، ایسی مزید پیچیدہ ایپلیکیشنز کی بنیاد رکھیں گے جو موجودہ بلاک چینز پر بنائی جانی ہیں۔ اگر صارفین Taproot کو اختیار کر لیتے ہیں، تو آگے جا کر، یہ ایک ایسا نیٹ ورک بن سکتی ہے جو اپنے لیے ایک ایسا DeFi ایکو سسٹم بنائے گا، جو Ethereum جیسی متبادل بلاک چینز کے ایکو سسٹم کے مقابل ہو گا۔

Lightning نیٹ ورک کیا ہوتا ہے؟

Lightning نیٹ ورک، آف چین موجود ادائیگی کا ایک ایسا درجہ بند پروٹوکول ہے، جو ادائیگی کے ایسے دو طرفہ چینلز کو چلاتا ہے جو فوری مفاہمت کے ساتھ تیز رفتار ٹرانسفر کو ممکن بناتے ہیں۔ یہ دو فریقین کے مابین نجی، زائد حجم کی حامل اور ثالث سے مبرا ٹرانزیکشنز کو ممکن بناتا ہے۔ Lightning نیٹ ورک ٹرانزیکشنز سے وابستہ لاگتوں کو عائد کیے بغیر اور بنیادی بلاک چین میں مداخلت کیے بغیر، ٹرانزیکشن کی صلاحیت میں وسعت پیدا کرتا ہے۔

Bitcoin کی کیا مالیت ہے؟

Bitcoin کی موجودہ مالیت، ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلسل تبدیل ہو رہی ہے۔ یہ واقعتاً ایک عالمی اثاثہ ہے۔ فی کوائن ایک سینٹ سے کم کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے، BTC کی قیمت، ہزاروں گنا اضافے کے بعد مندرجہ بالا اعداد میں تبدیل ہو چکی ہے۔ تمام کرپٹو کرنسیز کی قیمتیں کافی حد تک اتار چڑھاؤ کا شکار رہتی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ اس حوالے سے ہر فرد کا خیال، ہر گزرتے منٹ کے ساتھ تبدیل ہوتا رہے گا کہ Bitcoin کی کیا مالیت ہے۔ تاہم، کبھی کبھار، مختلف ممالک اور ایکسچینجز، مختلف قیمتوں کو ظاہر کرتے ہیں، اور اس امر کو سمجھنے کا دار و مدار کسی فرد کے جغرافیائی مقام پر پو گا، کہ Bitcoin کی مالیت کیا ہے۔

کیا Bitcoin کی نوعیت سیاسی ہے؟

جب سے ال سلواڈور نے اسے قانونی سکہ رائج الوقت کی حیثیت سے قبول کرنا شروع کیا ہے، تب سے Bitcoin، دن بدن سیاسی نوعیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ریاست کے صدر، Nayib Bukele نے اس فیصلے کے حوالے سے اعلان کیا، اور اپنے شہریوں، بینک آف انگلینڈ، IMF، Vitalik Buterin سمیت مزید بہت سے افراد کی جانب سے کی جانے والی تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے تقریباً یکطرفہ طور پر اس کا اطلاق کیا۔ جیسا کہ 2021 میں Bitcoin کا قانون منظور کر لیا گیا، لہٰذا Bukele نے Bitcoin City کے تعمیری منصوبوں کا اعلان بھی کیا ہے، جو کہ ایک ایسا شہر ہو گا، جس کا واحد مقصد، آتش فشاؤں سے حاصل ہونے والی جیو تھرمل توانائی کا استعمال کرتے ہوئے Bitcoin کی مائننگ ہو گی۔

اطلاعات کے مطابق، میکسیکو اور روس جیسے ممالک نے بھی قانونی سکہ رائج الوقت کے طور پر Bitcoin کو قبول کر لیا ہے، تاہم فی الوقت تو ال سلواڈور ہی وہ واحد ملک ہے۔

آپ Bitcoin (BTC) کو کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

بہت سے پہلوؤں سے Bitcoin، تقریباً کرپٹو کرنسی جیسا ہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ ورچوئل سطح پر موجود ہر ایکسچینج سے Bitcoin خرید سکتے ہیں — فیاٹ رقم کے لیے بھی، اور دیگر کرپٹو کرنسیز کے لیے بھی۔ ایسی مرکزی مارکیٹس میں سے چند درج ذیل ہیں جہاں BTC کی ٹریڈنگ دستیاب ہے:

اگر آپ کرپٹو پر نئے آئے ہیں، تو اس حوالے سے جاننے کے لیے CoinMarketCap کا اپنا معلوماتی پورٹل — یعنی Alexandria — استعمال کریں، کہ Bitcoin اور دیگر کرپٹو کرنسیز کی خریداری کی شروعات کیسے کی جائے۔

اپنی پسند کی فیاٹ کرنسی میں براہ راست Bitcoin کی قیمت ملاحظہ کرنے کے لیے، آپ Bitcoin کرنسی کے صفحے پر جا کر براہ راست CoinMarketCap کا کنورٹر فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔

Bitcoin میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ