کرپٹوکرنسی

Bitcoin Cash

Bitcoin

Bitcoin Cash

BCH

#19

$429.41 USD

-2.58% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$8.51B

حجم (24 گھنٹے)

$389.43M

FDV

$9.02B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

4.58%

کل سپلائی

$19.81M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$21.00M

گردش کرنے والی سپلائی

$19.81M

معلومات

Website

$429.41

(-0.90%)
Price change 1h

$441.53

High 24h

$429.41

(-4.73%)
Price change 7d

$485.91

High 7D

بٹ کوائن کیش (BCH) کیا ہے؟

بٹ کوائن کیش (BCH) پیئر ٹو پیئر الیکٹرانک نقد کا ایک نظام ہے جس کا مقصد تیز ادائیگیوں، معمولی فیس، رازداری اور لین دین کی اعلیٰ صلاحیت (بڑے بلاکس) کے ساتھ مستحکم عالمی زر بننا ہے۔ بالکل ویسے ہی جیسے کاغذی کرنسی مثلاً ڈالر کا بِل براہ راست اس شخص کو دیا جاتا ہے جسے ادائیگی کی جا رہی ہے، بٹ کوائن کیش کی ادائیگی بھی براہ راست ایک شخص سے دوسرے شخص کو کی جاتی ہے۔

بلا اجازت اور غیر مرکزیت پر مبنی کر یپٹو کرنسی کی حیثیت سے بٹ کوائن کیش (BCH) کو کسی قابل اعتماد تیسرے فریق اور مرکزی بینک کی ضرورت نہیں ہے۔ روایتی کاغذی کرنسی کے برعکس، بٹ کوائن کیش مالیاتی بچولیوں جیسے بینکس اور پیمنٹ پروسیسرز پر انحصار نہیں کرتا ہے۔ حکومتیں یا دیگر مرکزییت پر مبنی ادارے مالیاتی لین دین کی نگرانی نہیں کر سکتے۔ اسی طرح اثاثوں کو ضبط یا منجمد نہیں کیا جا سکتا — کیونکہ بٹ کوائن کیش نیٹ ورک پر کسی مالیاتی تیسرے فریق کو کوئی کنٹرول حاصل نہیں ہے۔

بٹ کوائن کیش کس کے لیے استعمال ہوتا ہے؟

بٹ کوائن کیش (BCH) سونے کی طرح رسد کی کمی اور نقد کی قابل خرچ نوعیت کا امتزاج پیش کرتا ہے۔ 21 ملین سکوں کی محدود سپلائی کی وجہ سے بٹ کوائن کیش ممکنہ طور پر محدود ہو سکتا ہے مگر رائج کاغذی کرنسی کی طرح اسے بآسانی خرچ کیا جا سکتا ہے۔ لین دین بہت تیز ہوتی ہے اور ادائیگی کا معاوضہ عام طور پر ایک فیصد کے دسویں حصے سے بھی کم ہوتا ہے۔ کوئی بھی شخض اسمارٹ فون یا کمپیوٹر کی مدد سے بٹ کوائن کیش کی ادائیگی قبول کرسکتا ہے۔

بٹ کوائن کیش کے مختلف استعمالات ہیں۔ افراد کے درمیان پیر ٹو پیر ادائیگیوں کے علاوہ، بٹ کوائن کیش کا استعمال شرکت کرنے والے تاجروں کو سامان اور خدمات کے عوض درون اسٹور اور آن لائن ادائیگی کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔ بہت کم فیس کی وجہ سے نہایت ہی معمولی رقوم کی لین دین کا دروازہ بھی کھلتا ہے، جیسے کسی تخلیق کار کو ٹپ دینا اور ایپ کے صارفین کو چند سینٹ کا انعام دینا۔ بٹ کوائن کیش (BCH) ترسیلات زر اور سرحد پار تجارت کے لیے ادایئگی کی فیس کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کم وقت میں معاملات طے کرتا ہے۔ اس کے دیگر استعمالات میں ٹوکنز، آسان اسمارٹ معاہدے اور CashShuffle اور CashFusion جیسے ٹولز کی مدد سے نجی ادائیگییاں شامل ہیں۔

کیا بٹ کوائن کیش بٹ کوائن سے مختلف ہے؟

2017 میں، بٹ کوائن کی توسیع پذیری سے متعلق خدشات کی وجہ سے بٹ کوائن پراجیکٹ اور اس کی کمیونٹی دوحصوں میں بٹ گئے۔ ہارڈ فورک کا تصور سامنے آیا جس نے بٹ کوائن کیش کو تخلیق کیا، یہ ایک نئی کریپٹو کرنسی تھی اور اس کے حامیوں نے اسے بٹ کوائن پروجیکٹ کا پیڑ ٹو پیر الیکٹرانک کیش کی شکل میں قابل قبول تسلسل سمجھا۔ فورک کے وقت تمام بٹ کوائن ہولڈرز (بلاک 478,558) خود بخود بٹ کوائن کیش (BCH) کے مالک بن گئے۔ بٹ کوائن کو ایک فرضی نام ستوشی ناکوموٹو کے حامل شخص نے ایجاد کیا تھا، ایک الگ کریپٹو کرنسی بنی ہوئی ہے۔

بٹ کوائن (BTC) کے برعکس، بٹ کوائن کیش (BCH) کا مقصد توسیع ہے تاکہ یہ ادائیگی کے عالمی نظام کے تقاضوں کو پورا کر سکے۔ تقسیم کے وقت بٹ کوائن کیش کے بلاک کا سائز 1MB سے بڑھا کر 8MB کر دیا گیا تھا۔ بلاک کے سائز میں اضافہ کا مطلب ہے کہ اب بٹ کوائن کیش فیس کو انتہائی کم رکھتے ہوئے زیادہ لین دین فی سیکنڈ (TPS) ہینڈل کر سکے گا۔ اس سے ادائیگی میں تاخیر اور اعلیٰ فیس کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے جس کا سامنا بٹ کوائن BTC نیٹ ورک پر کئی صارفین کو کرنا پڑتا ہے۔

اکتوبر 2021 کے مطابق، بٹ کوائن کے بلاک سائز 1MB کے مقابلے میں بٹ کوائن کیش کا بلاک سائز 32MB ہے۔

آپ بٹ کوائن کیش کو کیسے مائن کر سکتے ہیں؟

مائننگ وہ عمل ہے جس میں بٹ کوائن کیش کی نئی لین دین کی تصدیق ہوتی ہے اور بٹ کوائن کیش کے بلاک چین میں نئے بلاکس شامل کیے جاتے ہیں۔ مائن کرنے والے پیچیدہ پہیلیاں حل کرنے کے لیے کمپیوٹر اور بجلی کا استعمال کرتے ہیں۔ ایسا کرکے بعد وہ لین دین کے نئے بلاکس تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیتے ہیں۔ اگر نیٹ ورک ان کا کوئی ایک بلاک قبول کر لے تو مائن کرنے والے یا مائننگ پول کو نئے جاری کردہ بٹ کوائن کیش کی شکل میں بلاک انعام حاصل ہوتا ہے۔

مائنگ انتہائی مسابقت والا عمل ہے۔ جیسے جیسے مارکیٹ پلیس میں بٹ کوائن کیش کی قیمت بڑھ رہی ہے، مزید مائن کرنے والے اس میں شامل ہو رہے ہیں تاکہ مزید ہیش ریٹ بلاکس تیار کریں اور انہیں بٹ کوائن کیش نیٹ ورک میں شامل کر سکیں۔ مائن کرنے والوں نے نیٹ ورک کو مزید محفوظ بنانے کے لئے ہیش ریٹ میں اضافہ کیا اوراس کی تقسیم کو بھی بڑھایا ہے۔ یہ نیٹ ورک کو کسی ایک مائن کرنے والے کے قابو میں چلے جانے سے محفوظ رکھتا ہے۔

کوئی بھی فرد بٹ کوائن کیش مائن کر سکتا ہے۔ مائنگ کے لیے مخصوص اشیا کی ضرورت ہوتی ہے مائننگ کے آلہ جات کہتے ہیں، انہیں یا تو خریدا جا سکتا ہے یا پھر کرائے پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مائن کرنے والوں کو بلاکس بنانے اور بقیہ بٹ کوائن کیش نیٹ ورک سے جڑنے کے لیے ایک مکمل مربوط سافٹ ویئر کی بھی ضرورت ہے (فی الحال زیادہ تر مائن کرنے والے BCHN استعمال کرتے ہیں)۔ مائنگ آزادانہ طور پر کی جا سکتی ہے لیکن مائن کرنے والے اکثر اپنے ہیش ریٹ کو جمع کرکے اجتماعی طور پر کام کرتے ہیں اور کمائے گئے بلاک انعامات تناسب کے ساتھ آپس میں بانٹ لیتے ہیں۔

آپ بٹ کوائن کیش (BCH) کیسے خریدتے ہیں؟

بٹ کوائن کیش آپ کے علاقے کے لحاظ سے مختلف کرپٹو ایکسچینجز پر دستیاب ہے۔ اس کریپٹو کرنسی کے ایکسچینجز اور ٹریڈنگ پیئرز کی تازہ ترین فہرست کے لیے ہمارے بٹ کوائن کیش مارکیٹ پیئر کے ٹیب پر کلک کریں۔

بٹ کوائن کیش (BCH) بہت سے ٹاپ ایکسچینجز پر دستیاب ہے، مثلاً Binance، Huobi Global، Coinbase، FTX، Gate.io اور ان کے علاوہ کئی دیگر اکسچینجیز۔

بٹ کوائن کیش خریدنے کے لیے ایکسچینج کا انتخاب کرنے سے پہلے ہمارے تعلیمی پورٹل Alexandria کا استعمال کر کے تحقیق ضرور کر لیں۔ ہمارے بٹ کوائن کیش کے بارے میں تفصیلی معلومات اور بٹ کوائن، بٹ کوائن کیش اور بٹ کوائن SV کے درمیان فرق کو ملاحظہ کریں۔

بٹ کوائن کیش کی قیمت کو اپنی پسند کی رائج کرنسی میں براہ راست چیک کرنے کے لیے، آپ CoinMarketCap کے کنورٹر فیچر کو براہ راست بٹ کوائن کیش کے کرنسی صفحہ پر استعمال کر سکتے ہیں۔ متبادل کے طور پر، وقف شدہ شرح مبادلہ کنورٹر صفحہ استعمال کریں۔ مقبول بٹ کوائن کیش (BCH) قیمت کے جوڑوں میں شامل ہیں: BCH/USD، BCH/GBP، BCH/AUD اور BCH/EUR۔

Bitcoin Cash میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ