Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC Bitcoin GoldBTG

Rank #138

coin

On 81,317 watchlists

Tags:

Mineable

Medium of Exchange

Payments

Bitcoin Ecosystem

Bitcoin Gold Price (BTG)

$24.84
0.46%

BTG Charts Live Data

Bitcoin گولڈ(BTG) کیا ہے؟

Bitcoin گولڈ کی بنیاد سن 2017 میں Bitcoin کے ایک ’’صارف-دوست متبادل‘‘ کے طور پر رکھی گئی تھی۔ BTG نیٹ-ورک کا مقصد Bitcoin بلاک چین کے تحفظ اور سخت جانی کو اس کی دیگر خصوصیات بمع تجربات اور ڈویلپمنٹ کے موقعوں کو آپس میں جوڑنا ہے۔

BTG بِٹ-کوئن سے قریبی مطابقت رکھنے والے بلاک چین کے ذریعے کریپٹو منڈی کو توسیع دینے کے ساتھ ستھ پُر کشش بھی بناتا ہے۔ لیکن یہ Bitcoin ہیش پاور جیسے وسائل کا استعمال کیے بغیر "حقیقی Bitcoin" ٹائٹل کے لیے کوشاں ہے۔ کمپنی کا مقصد Bitcoin کے نفاذ کی صلاحیتوں کا حامل ایک کوائن پیش کرنا ہے۔ تاہم، DeFi اور DApp ڈویلپرز کے لیے، اسی کوائن کو زیر استعمال رکھنے کے مواقعوں میں اضافہ کرنا بھی اس مقصد میں شامل ہے۔

Bitcoin گولڈ کے بانی کون ہیں؟

Bitcoin گولڈ کی بنیاد، مختلف النّوع پس منظر اور مہارت رکھنے والے سرگرم لوگوں کے ایک گروپ نے رکھی تھی۔ Hang Yin Bitcoin گولڈ کے شریک بانی اور لیڈ ڈویلپر ہیں۔ اُنہوں نے سن 2015 میں Fudan University سے کمپیوٹر سائنس میں گریجوئیشن کی. اُنکا پیشہ ورانہ کیریئر گریجویشن کے فوراً بعد شروع ہوا۔ سن 2015 کے آخر میں، Yin گوگل کے لیے سافٹ-ویئر انجینئر بن گئے۔ ٹیک دیو-قامت کمپنی میں 3 سال گُذارنے کے بعد، Hang Yin نے Bitcoin گولڈ کے آغاز کے ساتھ کاروباری فروغ کے میدان میں مُہم جُوئی کا فیصلہ کیا۔ اُنہوں نے سن 2018 میں HashForests کے قیام میں بھی حصہ لیا۔

Martin Kuvandzhiev Bitcoin گولڈ کے دوسرے شریک بانی ہیں، نیز وہ کمپنی کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔ اُنہوں نے Technical University of Sofia سے کمپیوٹر سافٹ-ویئر انجینئرنگ میں ڈگری کے ساتھ گریجویشن کی. McDonald میں فوڈ سروس ورکر کی حیثیت سے، اُنکے پیشہ ورانہ راستے کا آغاز ہوا۔ سن 2015 میں، وہ صوفیہ کی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے، اور سن 2016 میں، اُنہوں نے phyre JSC میں لیڈ iOS ڈویلپر کے طور پر کام شروع کیا۔ سن 2017 میں شریک بانی کی حیثیت سے Bitcoin گولڈ کی بُنیاد رکھنے کے بعد، اُنہوں نے GoStartups.net کے نام سے ایک اور کمپنی کی ابتداء بھی کی ہے۔ Kuvandzhiev فی الحال Assetify کے CEO بھی ہیں۔

وہ کیا چیز ہے جو Bitcoin گولڈ کو منفرد بناتی ہے؟

Bitcoin گولڈ اصل Bitcoin بلاک چین کی موروثی خصوصیات کا حامل، اور بلاک چین کی ڈویلپمنٹ نیز ایپلی کیشنز کے لیے ایک اختراعی نقطہ نظر پیش کرنے والا منفرد مجموعہ ہے۔ اصل Bitcoin ٹوکن کے ہارڈ فورک کے طور پر، BTG کا مقصد ایک نیا پروف-آف-ورک الگورتھم متعارف کروا کر، مائننگ کے عمل میں انقلاب برپا کرنا ہے۔ ایسا عمل جو اسکیل-ایبلٹی کے اُن مسائل کا مُقابلہ کرے، جن کے خلاف Bitcoin جدّ و جہد کرتا ہے۔

ایک اوپن سورس پروٹوکول کے طور پر Bitcoin، گولڈ ڈویلپرز کو بلاک چین کی حاکمیت اور ترقی میں آزادانہ حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہ غیر مرکزیت کو آگے بڑھانے کے لیے نہ صرف ایک لازمی ضرورت، بلکہ ان اہم نکات میں سے ایک ہے جن میں Bitcoin جدوجہد کرتا ہے۔

Bitcoin گولڈ اصل کرپٹو کرنسی کے پہلے سخت فورکس (hard forks) میں سے ایک ہے، جس نے ادارہ جاتی اور کاروباری سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ BTG بہت متعدد اقسام کے ایکسچینجز پر، ساتھ ہی ساتھ سویپ-سروسز اور والیٹس میں دستیاب ہے۔ آخر میں، Bitcoin گولڈ کو کئی آن-لائن براؤزرز اور سروس فراہم کنندگان نے فعال طور پر اپنا لیا ہے۔

متعلقہ صفحات:

SafeYield کے بارے میں مزید پڑھیے۔

DCTDAO کے بارے میں مزید جانیے۔

GPU mining کے بارے میں مزید جانیے۔

CoinMarketCap کا بلاگ ملاحظہ کریں۔

کُل کتنے Bitcoin گولڈ کوائن (BTG) گردش میں ہیں؟

Bitcoin گولڈ زیادہ سے زیادہ 21,000,000 BTG ٹوکنز، اور کل سپلائی 17,513,924 BTG ٹوکنز پر مشتمل ہے۔ موجودہ گردشی سپلائی کل سپلائی کے برابر ہے۔

BTG ٹوکنز کی کل رقم میں سے، 30% بلاک چین اور پروجیکٹ کی ترقی کی جانب گیا۔ مزید 15% ایکو سسٹم سپورٹ اور ڈیولپمنٹ کے لیے مختص کیے گئے، اور دیگر 15% BTG کمیونٹی میں تقسیم کیے گئے۔ کل BTG ٹوکن سپلائی کا تقریباً 20% سالانہ اخراجات کے لیے وقف کیا گیا۔ تقریباً 7% BTG ٹوکنز، انعامات اور ایپ کی ہمکاری کے لیے مختص کیے گئے، جبکہ مزید 5% بانی-ٹیم کو انعامات دینے کے لیے رکھے گئے۔ بقیہ 8% ٹوکنز پری-فورک لاگت، اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو پورا کرنے کے لیے دئے گئے۔

Bitcoin گولڈ نیٹ-ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Bitcoin کے ہارڈ فورک کی حیثیت سے اس کا انحصار پروف-آف-ورک (PoW) اتفاق رائے والے مکینزم پر ہے۔ تاہم، BTG کے اہم اہداف میں سے ایک Equihash PoW متعارف کروا کر مائننگ کے عمل میں انقلاب برپا کرنا تھا، جو Bitcoin بلاک چین کے برعکس مائننگ کے لیے GPUs کی حمایت کرتا ہے۔

جبکہ بنیادی طور پر Bitcoin ایپلی کیشن سے متعلق مربوط سرکٹ (ASIC) مائینرز پر انحصار کرتا ہے؛ Equihash کا یہ ورژن اُس میموری سے زیادہ استعمال کرتا ہے، جو کسی ASIC کی جانب سے ممکن ہو، لیکن بہت سے گرافکس کارڈز پر یہ ٹھیک چلتا ہے۔ Ethereum بلاک چین کے برعکس، جو پروف-آف-اسٹیک (PoS) میکانزم پر انحصار کرتا ہے اور اسٹیک ہولڈرز کی حمایت کرتا ہے، Bitcoin گولڈ مائنرز کی پروسیسنگ پاور کو اہمیت دیتا ہے۔

آپ Bitcoin گولڈ (BTG) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

Bitcoin کے پہلے ہارڈ فورک میں سے ایک کے طور پر، BTG مختلف ایکسچینجز پر دستیاب ہے۔ Binance ان میں سے ایک ہے، لیکن دیگر اچھے ایکسچینجز بھی ان میں شامل ہیں:

کریپٹوز خریدنے کے حوالے سے مزید معلومات یہاں سے حاصل کیجیے۔