کرپٹوکرنسی

Bitcoin SV

Bitcoin

Bitcoin SV

BSV

#96

$52.60 USD

0.25% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$1.04B

حجم (24 گھنٹے)

$72.84M

FDV

$1.04B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

6.99%

کل سپلائی

$19.81M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$19.81M

معلومات

Website

$52.60

(0.86%)
Price change 1h

$54.35

High 24h

$52.60

(-0.45%)
Price change 7d

$59.89

High 7D

Bitcoin SV (BSV) کیا ہے؟

Bitcoin SV، بلاک چین پر ایک بہت بڑے ڈرامے کا نتیجہ ہے۔

اس کی شروعات تب ہوئی، جب سنہ 2017 میں Bitcoin کو ایک ہارڈ فورک سے نقصان اُٹھانا پڑا — نیٹ-ورک کو تقسیم کیا گیا اور اس کے نتیجے میں Bitcoin Cash نامی ایک نیا altcoin وجود میں آیا۔

ایک سال بعد، سنہ 2018 میں، Bitcoin Cash کو خود اپنے ہی ہارڈ فورک کا سامنا کرنا پڑا، اور Bitcoin SV وجود میں آیا۔

Bitcoin SV (SV اختصار ہے Satoshi Vision کا) اصل Bitcoin ہونے کا دعویٰ کرتا ہے — ایک ایسی کرپٹو کرنسی جو اپنے فرضی نام کے حامل بانی، Satoshi Nakamoto کے اہداف کے عین مطابق ہے۔

BSV کے بنیادی مقاصد میں استحکام کی فراہمی، اور توسیع پذیری کا حصول شامل ہیں، یہ وہ مقاصد ہیں جنہیں حاصل کرنے کے لیے اصل BTC بلاک چین نے بہت جدوجہد کی ہے۔

پراجیکٹ کی ویب سائٹ پر بیان کیا جاتا ہے: "Bitcoin SV کا مقصد مائنرز کے لیے ایک واضح انتخاب فراہم کرنا، اور کاروباری اداروں کو اس پر قابل اعتماد طریقے سے ایپلیکیشنز اور ویب سائٹس بنانے کی اجازت دینا ہے۔"

Bitcoin SV (BSV) کے بانی کون ہیں؟

آسٹریلیا کے ایک آنٹرپرینیور Craig Wright نے خود Satoshi Nakamoto ہونے کا دعویٰ کیا ہے، جن کی Bitcoin SV کی تخلیق سے گہری وابستگی رہ چُکی ہے۔ وہ مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی nChain کے بانی ہیں، اور انہوں نے ہارڈ-فورک کے حق میں آواز بھی بلند کی، کیونکہ وہ BSV کے لیے پیش کردہ اپ-گریڈ کے بارے میں تجاویز سے متفق نہیں تھے۔

ایک اور آنٹرپرینیور Calvin Ayre بھی کھلے عام Bitcoin SV کی معاونت کرتے رہے ہیں، اور اُنہوں نے باقاعدگی سے ایسے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی تلاش کیے جو بلاک چین پر بنائے گئے ہیں۔

وہ کیا چیز ہے جو Bitcoin SV (BSV) کو منفرد بناتی ہے؟

ایسی کئی مارکیٹیں موجود ہیں جن کو BSV، ہدف بنانے کا امیدوار ہے — نیز یہ استعمال کی ایسی صورتیں بھی اختیار کرنا چاہتا ہے، جو اس کی وکالت کرنے والوں کے مُطابق Bitcoin، اور Bitcoin کیش فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

کچھ لوگ BTC کو قیاس آرائیوں پر مبنی اثاثہ سمجھتے ہیں، نہ کہ ایک ایسا اثاثہ جو روزمرہ کی ادائیگیوں کے لیے موزوں ہو۔ اس کے برعکس، BSV کا دعویٰ ہے کہ وہ "دُنیا بھر میں ادائیگی کے ہر نظام کو صارف کے لیے بہتر تجربے، سستی تجارتی لاگت، اور تحفّظ کی اعلیٰ سطح کے ساتھ تبدیل کر سکتا ہے۔"

Bitcoin SV ان کمپنیوں کے لیے ایک انٹرپرائز بلاک چین حل کے طور پر بھی کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو اس ٹیکنالوجی کی پیشکش کے بارے میں مزید جاننا چاہتی ہیں۔

اگر اس کا موازنہ اس کے بڑوں سے کیا جائے، تو توسیع پذیری کے تناظر میں انفرادی حیثیت حاصل کرنا بھی BSV کا ہدف معلوم دیتا ہے۔ Bitcoin SV کا دعویٰ ہے کہ اس کا بلاک سائز اپنے پیشروؤں کے مُقابلے میں کہیں زیادہ ہے، نتیجتاً، یہ روزانہ کی بُنیاد پر مزید ٹرانزیکشنز سنبھال سکتا ہے۔

متعلقہ صفحات:

BCH کے بارے میں معلوم کیجیے، وہ altcoin، جس سے BSV کو فورک کیا گیا

درجہ بندی کے لحاظ سے BSV کا موازنہ BTC اور BSV کے ساتھ کیسے کیا جا سکتا ہے؟

Bitcoin اور بنیادی کرپٹو کے بارے میں CMC Alexandria پر مزید جانیے۔

CoinMarketCap بلاگ: Bitcoin اور altcoin کا تازہ ترین تجزیہ

فی الوقت کُل کتنے Bitcoin SV (BSV) کوائنز گردش میں ہیں؟

اگرچہ BSV کا مقصد BTC میں ٹھوس بُنیادوں پر کُچھ بہتری لانا ہے، لیکن کُچھ چیزیں ان دونوں کرپٹو کرنسیوں میں مشترک ہیں: مثلا ً، ان کی زیادہ سے زیادہ سپلائی 21 ملین ہے۔

Bitcoin کی طرح، Bitcoin SV بھی آدھی کمی کی صورت حال سے گزرتا ہے، جہاں مائنرز کے لیے بلاک انعامات میں 50% کی کمی کر دی جاتی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ، Bitcoin میں اب تک تین واقعات رُونُما ہوئے ہیں – 2012، 2016 اور 2020 میں – جبکہ Bitcoin SV میں صرف ایک ایسا واقعہ ہوا۔

Bitcoin SV نیٹ ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟

مماثلتیں یہیں ختم نہیں ہو جاتیں۔ Bitcoin پروف-آف-ورک کا مفاہمتی میکانزم بھی استعمال کرتا ہے۔ اگر آپ اس تصور سے ناواقف ہیں, تو یہ یاد دہانی آپ کے لیے ہے: اس سے پہلے کہ کسی بلاک کو چین میں شامل کیا جائے، مائنرز کو اپنی کمپیوٹنگ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ریاضی پر مبنی ایک پیچیدہ پہیلی کا جواب دینا ہو گا۔ جومائنر پہلے جواب دے، اسے بلاک-انعام ملتا ہے۔ یہ انفراسٹرکچر بُرے ارادوں پر مبنی حملوں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

آپ Bitcoin (BSV)SV کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

Bitcoin SV کا اندراج بڑے ایکسچینجز بشمول OKEx اور Bitfinex — نیز درجنوں چھوٹے پلیٹ فارمز پر موجود ہے۔ تاہم یہ Binance کی فہرست میں موجود نہیں۔ اس کمپنی نے 2019 میں BSV کو فہرست سے حذف کرنے کا فیصلہ کیا، کیونکہ BSV اس کے معیار پر پورا نہیں اُترا۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ آپ فیاٹ کرنسیوں کو کس طرح کرپٹو میں تبدیل کر سکتے ہیں، یہاں کلک کیجیے۔

Bitcoin SV میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ