کرپٹوکرنسی

Blur

Bitcoin

Blur

BLUR

#155

$0.23 USD

-1.63% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$496.72M

حجم (24 گھنٹے)

$62.99M

FDV

$700.68M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

12.68%

کل سپلائی

$3.00B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$2.13B

معلومات

Website

$0.23

(0.97%)
Price change 1h

$0.24

High 24h

$0.23

(-9.32%)
Price change 7d

$0.28

High 7D

Blur (BLUR) کیا ہے؟

BLUR یعنی کیپیٹل حروف سے لکھی جانے والی یہ اصطلاح، Blur (Blur) کا ایک منفرد مقامی حاکمیتی ٹوکن ہے جو اس منڈی میں ایک ناقابل تبادلہ(NFT) اور جمع کنندہ پلیٹ فارم کی حیثیت سے موجود ہے، نیز یہ حقیقی وقت کے دوران پرائس فیڈز، پورٹ فولیو مینجمنٹ، اور منڈیوں کی کثرت میں NFT موازنوں کی پیشکش کرتا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس تیز تر NFT سوئیپس موجود ہیں، اور یہ دیگر موازنہ کنندہ پلیٹ فارمز کے مُقابلے میں فطری تقاضوں کے عین مُطابق زیادہ مُوثٔرانٹرفیس کا حامل ہے۔

نتیجتاً، NFT کا کاروبار کرنے والے بہت سے تاجر اپنی تجارتی سرگرمیوں کے لیے زیادہ تر Blur کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں — اگرچہ 360 ملین BLUR ٹوکنز کے حالیہ ایئر-ڈراپ جیسی مراعات بھی اس کا سبب ہو سکتا ہے — یہ عبارت تحریر کرتے وقت اس ایئر-ڈاپ کی مالیت تقریباً 355 ملین امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ یہ Ethereum پر مبنی ایک پلیٹ فارم ہے، جس نے عالمی معیار کے حامل سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بشمول ،Paradigm ،6529 ،Cozomo Medici dhof ،Bharat Krymo ،Zeneca ،OSF ،MoonOverlord ، icebergy ،Deeze ،Andy8052 ،Keyboard Monkey اور ان کے علاوہ بھی بہت سوں سے 14 ملین سے زیادہ امریکی ڈالر اکھٹے کیے۔

BLUR لانچ ہونے کے بعد اکتوبر سنہ 2022 میں اُس وقت منظرِ عام پر آیا جب اُس نے پلیٹ فارم کے سرفہرست صارفین سے BLUR ٹوکنز کے ایئر-ڈراپ کا وعدہ کیا۔

Blur (BLUR) کے بانی کون ہیں؟

Blur کے بانی اور ڈویلپر محض کُچھ فرضی ناموں کے تحت مصروفِ عمل ہیں۔ اس کے بانیوں میں سے ایک جو ویب ڈویلپر ہیں، پیک-مین کے نام سے معروف ہیں۔ Zeneca (زینیکا)، ZenAcademy اور 333Club کی بانی ہونے کے ساتھ ساتھ Blur فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کا کردار بھی ادا کر رہی ہیں۔

Blur کے مُطابق ان کی ٹیمMIT، Citadel، Five Rings Capital، Twitch، Brex، Square، اور Y Combinator جیسے اداروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کی حامل ہے۔

BLUR کا ایئر-ڈراپ کیا تھا؟

Blur ایئر-ڈراپ کے ایک سلسلے نے نگہداری-پیکجز کی صورت میں BLUR ٹوکن تک رسائی فراہم کی۔ یہ نگہداری-پیکجز چار نایاب درجات کے حامل ہیں، جو اُن صارفین میں تقسیم کیے گئے، جنہوں نے اکتوبر سنہ 2022 میں Blur کے باضابطہ آغاز سے چھ ماہ پہلے بیٹا ٹیسٹنگ کے حوالے سے سرگرمِِی کا مُظاہرہ کیا۔ دوسرا ایئر-ڈراپ، نومبر سنہ 2022 تک اس منڈی میں موجود اُن تاجروں کے لیے رکھا گیا جو فہرست سازی کے عمل میں فعّال رہے، جبکہ تیسرا ڈراپ ان تاجروں کے لیے مختص کیا گیا جنہوں نے 14 فروری سنہ 2023 تک Blur کی بولی لگائی۔

فروری سنہ 2023 میں مُنعقد ہونے والا ایئر-ڈراپ ایک عالمی سطح کا واقعہ ہے، جب جوبیس گھنٹے کے اندر BLUR کی قیمت $1 تک گرنے سے کُچھ پہلے $5 سے بھی زیادہ کی زقند لگا چُکی تھی کیونکہ بہت سے وصول کنندگان نے انہیں فوراً ہی فروخت کر دیا تھا۔

Blur (BLUR) کی انفرادیت کیا ہے؟

Blur کو خصوصی طور پر ان علاقوں میں برتری حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں دیگر پلیٹ فارمز کارکردگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں، باالخصوص NFT تخلیق کار رائلٹی کے زُمرے میں آنے والے وہ پلیٹ فارمز جو گرما گرم طور پر زیر بحث رہےہیں۔ یہ ان تخلیق کاروں کی معاونت کرتا ہے جو تخلیق کاروں اور تاجروں کے مابین مناسب توازن قائم کرنے کی کوشش میں بحیثیتِ ترغیب، اضافی BLUR ٹوکنز کے ذریعے رائلٹی ادا کرتے ہیں۔

یہ OpenSea کی طرح ثانوی مارکیٹ میں موجود تخلیق کار کی رائلٹیز کو مُکمل حمایت فراہم نہیں کرتا۔ تاہم، فروری سنہ 2023 کے دوران اس نے ایک بے باک فیصلے کے ذریعے یہ اعلان کیا کہ وہ مجموعات جنہوں نے OpenSea پر فروخت کا راستہ بند کیا ہے وہ Blur سے اپنی مکمل رائلٹی فیس وصول کر سکتے ہیں۔

محض پیشہ ور تاجروں کے لیے موزونیت کے باوجود، NFT مارکیٹ میں موجود نووارد حضرات بھی اس پلیٹ فارم کا طریقہِ استعمال سیکھنے کے لیے معمولی کاوش کے بعد Blur کی گوناں گُوں خصوصیات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

Blur اپنی اُن متعدد خصوصیات کے سبب دیگر NFT منڈیوں میں بھی نُمایاں مقام کا حامل ہے، جو بہتر NFT تجارتی تجربات کو سپورٹ کرتی ہیں اور تاجروں کا منافع بڑھانے میں مددگار ثابِت ہو سکتی ہیں۔ مبینہ طور پر ان میں تیز تر NFT سویپ اور اسنائپ (sweep and snipe) فنکشن، ریئل ٹائم پرائس فیڈز، اور قیمت پر مبنی ترتیب-دہی کا فنکشن شامل ہیں۔ بحیثیت مجموعہ-کُنندہ، یہ X2Y2 اور OpenSea، نیز، LooksRare (LOOK) سے مُنسلک ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس پلیٹ فارم پر NFT سیلز کے لیے کوئی ٹریڈنگ فیس نہیں لی جاتی، اور تاجر Blur کے اُس پورٹ فولیو ٹیب کے ذریعے اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کا مُعائِنہ کر سکتے ہیں، جو ان اثاثوں کی نایابی، قدروقیت، نفع و نقصان، اور دیگر پہلوؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

کُل کتنے Blur (BLUR) کوائنز گردش میں ہیں؟

تین بلین کی مُقرر کردہ زیادہ سے زیادہ قطعی سپلائی کے ساتھ، فی الحال، گردش میں موجود BLUR ٹوکنز کی کل تعداد 360 ملین پر مشتمل ہے۔

Blur نیٹ-ورک کو کیسے تحفّظ فراہم کیا جاتا ہے؟

BLUR نیٹ-ورک بحیثیت ERC-20 ٹوکن Ethereum بلاکچین پر آپریٹ کرتا ہے جِسے پروف-آف-سٹیک کے ذریعے تحفّظ فراہم کیا جاتا ہے — سنہ 2022 میں منعقد شُدہ Ethereum نیٹ-ورک والے اتفاقِ رائے مکینزم کے ادغام کے بعد۔ یہ طریقِ کار لین-دین کی تصدیق کے لیے توثیق کاروں کا استعمال کرتا ہے، نیز اتفاق رائے اور لین-دین کی توثیق میں حصہ لینے کے لیے توثیق کنندگان کے اسٹیک 32 ETH کو کام میں لاتا ہے۔

آپ Blur (BLUR) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ موجودہ شرح پر BLUR کہاں سے خریدے جا سکتے ہیں، تو اس ضمن میں Blur ٹوکن کے لیے سرفہرست کریپٹو کرنسی ایکسچینجز یہ ہیں؛ Coinbase, KuCoin, Kraken, Uniswap, OKX, Huobi, Bybit, BTCEX, BingX, Bitget اور کئی دیگر۔ دیگر ایکسچینجز کی فہرست آپ ہمارے کریپٹو ایکسچینجزسے متعلق صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

Blur میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ