Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC BNBBNB

Rank #4

coin

On 2,125,084 watchlists

Tags:

Marketplace

Centralized Exchange (CEX) Token

Payments

Smart Contracts

Alameda Research Portfolio

BNB Price (BNB)

$584.88
-0.03%

BNB Charts Live Data

BNB کیا ہے؟

جولائی 2017 میں شروع کیا جانے والا Binance، روزمرہ کے ٹریڈنگ کے حجم کے اعتبار سے عالمی سطح پر موجود کرپٹو کرنسی کا سب سے بڑا ایکسچینج ہے۔ Binance یہ عزم رکھتا ہے کہ کرپٹو کرنسی ایکسچینجز کو عالمی سطح پر انجام دی جانے والی مالیاتی سرگرمیوں کا نمایاں حصہ بنایا جائے۔ Binance کے نام کے پیچھے موجود تصور یہ ہے کہ عالمی مالیات — بائنری مالیات، یا Binance پر اس نئے نمونے کو متعارف کروایا جائے۔

عالمی سطح پر موجود سب سے بڑا کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہونے کے علاوہ، Binance نے اپنے صارفین کے لیے خصوصیات کے ایک مکمل ایکو سسٹم کا آغاز کیا ہے۔ Binance نیٹ ورک میں BNB چین، Binance اکاڈیمی، ٹرسٹ والیٹ اور تحقیقاتی پراجیکٹس شامل ہیں، جو دنیا میں نئے دور کی مالیات متعارف کروانے کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔ BNB، Binance کے بہت سے ذیلی پراجیکٹس کے لیے کامیاب عمل در آمد کا ایک اہم جزو ہے۔

BNB کے بانیان کون ہیں؟

Binance کے بانی اور CEO Changpeng Zhao ہیں۔ 2001 میں، Zhao نے ٹریڈ بُک برائے Futures ڈویلپمنٹ کے سربراہ کی حیثیت سے Bloomberg میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے چار سال اس کمپنی میں گزارے اور بعد ازاں ایک شراکت دار کی حیثیت سے Fusion Systems میں شامل ہو گئے۔

2013 سے، Changpeng Zhao، فعال طور پر بلاک چین ٹیکنالوجی اور کرپٹو کرنسیز میں مشغول رہے ہیں۔ وہ Blockchain میں سربراہ کے عہدے پر فائز ہوئے، اور 2015 میں انہوں نے BijieTech کی بنیاد رکھی۔ 2017 میں، Zhao نے باضابطہ طور پر Binance کا آغاز کیا، اور اس وقت سے لے کر اب تک وہ اس کمپنی کے CEO ہیں۔

He Yi Binance کی شریک بانی ہیں، اور اس میں چیف مارکیٹنگ افسر کی حیثیت سے کام کرتی ہیں۔ انہوں نے 2012 میں China Travel پر ایک TV اینکر اور نمائندے کی حیثیت سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ بعد ازاں، 2014 میں، Yi نے OKCoin کی بنیاد رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا، جو اس وقت چین میں موجود فیاٹ سے کرپٹو کا سب سے بڑا ایکسچینج تھا۔ 2017 میں، انہوں نے Changpeng Zhao کے ساتھ شراکت داری قائم کی، اور ایک ساتھ مل کر انہوں نے عالمی سطح پر موجود سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج — یعنی Binance تخلیق کیا۔

وہ کیا چیز ہے جو BNB کو منفرد بناتی ہے؟

Binance، غیر مرکزی، اور بلاک چین پر مبنی نیٹ ورکس کے لیے ایک منفرد ایکو سسٹم ہے۔ اب یہ کمپنی کئی ممالک میں ایک اولین کرپٹو ایکسچینج بن چکی ہے، اور ان کی ذیلی تنظیموں میں بھی کافی حد تک دلچسپی پیدا ہو رہی ہے۔

Binance کے سب سے بڑے مسابقتی فوائد میں سے ایک، اس کی ترقی کی لگن ہے۔ اگرچہ 2017 میں اس کمپنی کا آغاز محض ایک کرپٹو ایکسچینج کی حیثیت سے ہوا تھا، تاہم آج، Binance نے کئی مختلف شعبوں میں اپنی سروسز کی پیشکش شروع کر دی ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق، اس کا ہدف بلاک چین کے مکمل ایکو سسٹم کے لیے انفراسٹرکچر سروس کا فراہم کنندہ بننا ہے۔

BNB کے آغاز کے بعد سے، اس ایکسچینج کو، ٹوکن میں سرمایہ کاران کی بڑھتی ہوئی دلچسپی سے بھی فائدہ پہنچا ہے۔ 2021 کے آغاز میں BNB کی قیمت میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا، جس نے اسے Enterprise Investors کے نقشے پر لا کھڑا کیا ہے۔

BEP-95 جیسے اقدامات نے پہلے سے ہی قلت زر کا سبب بننے والی ٹوکنامکس کو اپ گریڈ کیا ہے تاکہ BNB کو مزید تفریطی بنایا جا سکے۔ اس پیشکش کے بعد سے، BNB چین پر گیس کی فیس میں بھی مزید کمی آئی ہے، جیسا کہ نیٹ ورک، مزید غیر مرکزیت کے لیے فیس کا کچھ حصہ ضائع کر دیتا ہے۔ اس پیشکش کا نمونہ Ethereum کے مقبول EIP-1559 کے مطابق بنایا گیا تھا۔

یہ BNB چین پر پروٹوکولز کے استحصال کی روک تھام میں Binance کے لیے مددگار ثابت ہوا ہے، جیسے کہ Pancake Bunny پر 200$ ملین کا استحصال اور Cream Finance پر متعدد ہیکس ان ہیکس کے باوجود، Binance کی کم فیس اور اس کے ایکو سسٹم میں موجود منافع بخش میم کوائنز کی وجہ سے صارفین لوٹ کر اسی کے پاس آتے ہیں۔

متعلقہ صفحات:

Elrond کے بارے میں مزید جانیں۔

bZx پروٹوکول کے بارے میں مزید جانیں۔

DApps کے بارے میں مزید جانیں۔

Binance ایک NFT مارکیٹ پلیس کا آغاز کر رہا ہے

کیا آپ BNB کی براہ راست قیمتوں پر نظر رکھنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap کی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں!

کیا آپ آج ہی BNB کی قیمت کو اپنی مطلوبہ فیاٹ کرنسی پر تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap کا زر مبادلہ کی شرح کا کیلکولیٹر ملاحظہ کریں۔

کرپٹو کے ڈیبٹ کارڈز کیا ہوتے ہیں؟

فی الوقت کتنے BNB گردش میں ہیں؟

ابتدائی طور پر BNB کی زیادہ سے زیادہ رسد 200,000,000 کوائنز رہی ہے، جن میں سے ستمبر 2021 سے لے کر اب تک 168,137,036 زیر گردش ہیں۔

Binance سہ ماہی بنیادوں پر BNB کی رسد کو ضائع کرتا ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ کل رسد کو کم کر کے نصف کر دیا جائے — یا 100,000,000 BNB تک لایا جائے۔ 18 جولائی، 2021 کو، اس نے سولہویں مرتبہ سہ ماہی بنیاد پر ضیاع کے عمل کا اہتمام کیا، جس کی مالیت ضیاع کے وقت BNB کی قیمت میں 390$ ملین تھی۔ تاہم، یہ اب تک کا مہنگا ترین ضیاع نہ تھا — 16 اپریل، 2021 کو، اس ایکسچینج نے، ضیاع کے وقت BNB کی قیمت میں تقریباً 600$ ملین پر مشتمل مالیت ضائع کی۔

Binance کے وائٹ پیپر کے مطابق، BNB ٹوکنز کی زیادہ سے زیادہ رسد کا عین نصف کوائن کی ابتدائی پیشکش (ICO) اور ٹوکن کی عوامی سیل کے لیے مختص کر دیا گیا تھا۔ جولائی 2017 میں ایکسچینج کے آغاز کے کچھ ہی عرصے بعد ICO کا اہتمام کیا گیا، جس میں ICO کے دوران BNB کی قیمت 0.10$ ہونے کے ساتھ Binance نے فنڈنگ کی صورت میں 15$ ملین اکٹھے کیے۔ اس وقت BNB کی قیمت کو لیتے ہوئے، جو کہ تقریباً 4200X پر مشتمل سرمایہ کاری پر منافعے (ROI) کی عکاسی کرتی ہے۔ کل رسد میں سے مزید 40%، یا تقریباً 80,000,000 BNB کوائنز، بانیان اور ٹیم کے مابین تقسیم کر دیے گئے۔ بالآخر، زیادہ سے زیادہ رسد کا بقایا 10%، مالی معاونت کرنے والے سرمایہ کاران کے مابین بانٹ دیا گیا۔

BNB نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

ابتدائی طور پر، Bitcoin نے Ethereum بلاک چین پر ایک روایتی ERC-20 ٹوکن کی حیثیت سے آغاز کیا۔ بعد ازاں، کمپنی نے اپنی ذاتی بلاک چین متعارف کروائی، اور یہ کوائنز، Binance کی بلاک چین سے جاری ہونا شروع ہو گئے، جسے Tendermint کے بائزنٹین فالٹ ٹولرنٹ (BFT) نامی مفاہمتی میکانزم کا تحفظ حاصل تھا۔

جبکہ ERC-20 ٹوکنز پروف آف اسٹیک (PoS) نامی مفاہمتی پروٹوکول پر انحصار کرتے ہیں، جو انہیں معقول وسعت فراہم کرتا ہے، اور اسمارٹ معاہدات کی تخلیق کے قابل بناتا ہے۔ PoS کے برعکس، Binance بلاک چین، اسمارٹ معاہدے کی خصوصیات کی معاونت نہیں کرتی۔ اس کے برعکس، Bitcoin بلاک چین کو پروف آف ورک (PoW) نامی مفاہمتی پروٹوکول کا تحفظ حاصل ہوتا ہے، جو کہ کہیں گنا محدود ہے اور برقی و کمپیوٹنگ پاور کا کثیر استعمال کرتا ہے۔

آپ BNB کو کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

Binance ایکسچینج کے مخصوص سہولتی ٹوکن کی حیثیت سے، BNB کوائنز کو حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ انہیں Binance کے توسط سے خریدنا ہو گا۔ اصل ایکسچینج، BNB کے ساتھ ایک بڑے پیمانے پر ٹریڈنگ کے جوڑوں کی معاونت کرتا ہے، اور یہ کوائن کے لیے ٹریڈنگ کے بہترین ریٹس بھی فراہم کرتا ہے۔ Play2Earn گیمز کے آغاز کے بعد سے، BNB سے PHP کی قیمت میں واضح طور پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اگر آپ ایسے متبادل ایکسچینجز کے متلاشی ہیں، جہاں سے آپ BNB خرید سکتے ہیں، تو اس صورت میں FTX ایک اچھا انتخاب ہے۔ یہ بات اپنے ذہن میں رکھیں، کہ دیگر کسی بھی قسم کے اثاثے میں سرمایہ کاری کی طرح، کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری بھی خطرے سے خالی نہیں۔

اپنی پسند کی فیاٹ کرنسی میں براہ راست BNB کی قیمت ملاحظہ کرنے کے لیے، آپ BNB کرنسی کے صفحے پر جا کر براہ راست CoinMarketCap کا کنورٹر فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔ متبادل کے طور پر، ایکسچینج ریٹ کے لیے مخصوص کنورٹر کا صفحہ ملاحظہ کریں۔ BNB کے مقبول قیمت کے جوڑوں میں شامل ہیں: BNB/USD، BNB/GBP، BNB/AUD، BNB/CNY، BNB/JPY اور BNB/EUR۔

کرپٹو کرنسی پر نئے آئے ہیں؟ آپ CoinMarketCap کے معلوماتی پورٹل — Alexandria پر جا کر اس حوالے سے مزید پڑھ سکتے ہیں کہ مارکیٹ میں کیسے داخل ہوا جائے، اور BTC، یا BNB سمیت دیگر کوئی بھی ٹوکن کیسے خریدا جائے۔

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں: