Cardano
Cardano
ADA
#9
$0.91 USD
-9.30% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $32.16B |
حجم (24 گھنٹے) | $2.01B |
FDV | $41.17B |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 6.24% |
کل سپلائی | $45.00B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | $45.00B |
گردش کرنے والی سپلائی | $35.15B |
معلومات
Website |
$0.91
(-2.58%)$1.02
$0.91
(-0.72%)$1.15
کارڈانو (ADA) کیا ہے؟
کارڈانو ایک پروف آف اسٹیک بلاک چین پلیٹ فارم ہے جس کے مطابق اس کا نصب العین ہے کہ "تبدیلی کرنے والوں، اختراع کرنے والوں اور بڑا سوچنے والوں" کو مثبت عالمی تبدیلی لانے کے مواقع دیئے جائیں۔
اس پروجیکٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ہمارے Cardano صفحہ کا بغور جائزہ لیں۔
اس اوپن سورس پروجیکٹ کا مقصد طاقت کے موجودہ نظام کی تعمیر نو بھی ہے۔ "موجودہ نظام میں طاقتور جواب دہی سے پاک ہے اوراوپن سورس کا مقصد طاقت فرد کو حصہ دینا ہے۔" اس سے ایک ایسا معاشرہ بنانے میں مدد ملتی ہے جو زیادہ محفوظ، شفاف اور منصفانہ ہو۔
کارڈانو کی بنیاد 2017 میں رکھی گئی تھی، اور اس کا نام 16ویں صدی کے اطالوی عالم جیرولامو کارڈانو کے نام پر رکھا گیا تھا۔ بنیادی ADA ٹوکن کا نام 19 ویں صدی کے ریاضی دان Ada Lovelace سے ماخوذ ہے، جنہیں دنیا کا پہلا کمپیوٹر پروگرامر مانا جاتا ہے۔ ADA ٹوکن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ مالکان نیٹ ورک کو چلانے میں عملی طور پر حصہ لے سکیں۔ اسی کی وجہ سے، اس کرپٹو کرنسی کو رکھنے والوں کو سافٹ ویئر میں کسی بھی مجوزہ تبدیلی پر ووٹ دینے کا حق حاصل ہے۔
تہہ دار بلاک چین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ماضی میں اس کی ٹیکنالوجی کے پُرکشش استعمال کے کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن کا مقصد ڈی سینٹرلائزڈ ایپس اور سمارٹ معاہدوں کوسہولت کے ساتھ تیار کرنا ہے۔
اگست 2021 میں، چارلس ہوسکنسن نے الونزو ہارڈ فورک (Alonzo hard fork) کے اجراء کا اعلان کیا، جس کی وجہ سے کارڈانو کی قیمت میں اضافہ ہوا، جو اگلے ماہ میں 116% بڑھ گئی۔ 12 ستمبر 2021 کو کارڈانو ‘الونزو‘ ہارڈ فورک کو باضابطہ لانچ کیا گیا، جس نے بلاک چین میں سمارٹ کنٹریکٹ کو قابل استعمال بنایا۔ لانچ کے بعد اگلے 24 گھنٹوں میں 100 سے زیادہ سمارٹ کنٹریکٹس لگائے گئے۔
کارڈانو کو زرعی کمپنیاں پیداوارکو کھیت سے کھانے کی میز تک تازہ حالت میں پہنچانے کے لیے استعمال کرتی ہیں، جب کہ اس پلیٹ فارم پر تیار شدہ دیگر پروڈکٹس تعلیمی اسناد کو در اندازی سے پاک طریقے محفوظ رکھنے، اور خوردہ فروشوں کو جعلی اشیا کو روکنے کی اہلیت فراہم کرتے ہیں۔
کارڈانو کے بانی کون ہیں؟
کارڈانو کی بنیاد چارلس ہوسکنسن نے رکھی تھی، جو ایتھریم (Ethereum) نیٹ ورک کے شریک بانیوں میں سے ایک تھے۔ وہ IOHK کے CEO ہیں، یہ وہ کمپنی ہے جس نے کارڈانو کا بلاک چین بنایا تھا۔
CoinMarketCap کی Crypto Titans سیریز کے لیے ایک انٹرویو میں ہوسکنسن نے کہا کہ وہ 2011 میں واپس کرپٹو کرنسیز کے ساتھ مشغول ہو گئے تھے، تب انھوں نے مائنگ اور ٹریڈنگ میں قسمت آزمائی کی۔ انھوں نے وضاحت کی کہ اس صنعت میں ان کی پہلی پیشہ ورانہ شمولیت 2013 میں ہوئی، جب انھوں نے Bitcoin کے بارے میں ایک کورس بنایا جس میں 80,000 طلبا نے حصہ لیا۔
ٹیکنالوجی کے کاروباری ہونے کے ساتھ ساتھ ہوسکنسن ایک ریاضی دان بھی ہیں۔ 2020 میں، اس کی ٹیکنالوجی کمپنی نے یونیورسٹی آف وومنگ کی بلاک چین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ لیب کو $500,000 مالیت کے ADA بطورعطیہ دیے۔
کارڈانو کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟
کارڈانو ان سب سے بڑے بلاک چینز میں سے ایک ہے جو کامیابی کے ساتھ پروف آف اسٹیک کنسنسس میکانزم کا استعمال کرتی ہیں، یہ پروف آف ورک الگورتھم سے کم توانائی کی شدت کی حامل ہے جس پر بٹ کوائن منحصر ہے۔ اگرچہ نسبتاً بڑا Ethereum جلد ہی PoS میں اپ گریڈ ہونے جا رہا ہے، لیکن یہ منتقلی بتدریج عمل میں لائی جائے گی۔
اس پروجیکٹ کو یہ فخر بھی حاصل ہے کہ تیار شدہ ٹیکنالوجی ہم مرتبہ جائزہ و تحقیق کے عمل سے گزرتی ہے، مطلب یہ ہے کہ جرات مندانہ خیالات کو ان کی توثیق سے قبل بخوبی جانچا جا سکتا ہے۔ کارڈانو کی ٹیم کے مطابق، یہ تعلیمی جانچ پڑتال بلاک چین کو پائیدار اور مستحکم ہونے میں مدد دیتی ہے، یہ اس امکان کو بھی بڑھاتی ہے کہ ممکنہ نقصانات کا پہلے سے اندازہ لگایا جا سکے۔
2020 میں، کارڈانو نے شیلی اپ گریڈ کا انعقاد کیا جس کا مقصد اس کے بلاک چین کو دوسرے بڑے بلاک چینز کے مقابلے 50 سے 100 گنا زیادہ غیر مرکزی بنانا تھا۔ اس وقت ہوسکنسن نے پیش گوئی کی تھی کہ اس سے سینکڑوں اثاثوں کے لیے اس نیٹ ورک پر چلنے کی راہ ہموار ہوگی۔
ستمبر 2021 میں الونزو ہارڈ فورک کے لانچ سے شیلی دور کا خاتمہ ہو جائے گا اور گوگین کے دور کا آغاز ہو جائے گا۔ صارفین کارڈانو پر سمارٹ کنٹریکٹس تیار اور تعینات کر سکتے ہیں، جس سے مقامی غیر مرکزی ایپلی کیشنز (DApps) کو بلاک چین پر بنایا جا سکتا ہے۔ کارڈانو کی قیمت $3 تک جا پہنچی اور اس نے لانچ سے پہلے 2 ستمبر 2021 کو $3.101 کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔
متعلقہ صفحات:
کارڈانو کے بانی چارلس ہوسکنسن کے ساتھ ہمارا انٹرویو پڑھیں
Ethereum 2.0 کے پیچھے کی ٹیکنالوجی کے بارے میں مکمل تفصیلات
ہمارے فرہنگ کی مدد سے کریپٹو کی پیچیدہ اصطلاحات کے بارے میں جانیں۔
ہماری کرپٹو اسٹیکنگ گائیڈ 2021 پڑھیں
کیا آپ کارڈانو کی لائیو قیمتوں پر نظر رکھنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں!
کیا آپ کارڈانو کی قیمت کو آج اپنی مطلوبہ رائج کرنسی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap ایکسچینج ریٹ کیلکولیٹر کو دیکھیں۔
کتنے کارڈانو (ADA) سکے گردش میں ہیں؟
ADA کی زیادہ سے زیادہ فراہمی 45 بلین ہے — لیکن تا دم تحریر، تقریباً 31 بلین کی گردشی فراہمی تھی۔ ستمبر 2015 اور جنوری 2017 کے درمیان کارڈانو ٹوکنز کی عوامی فروخت کے پانچ راؤنڈز منعقد ہوئے۔ کارڈانو کی ما قبل لانچ فروخت قیمت $0.0024 تھی، جس نے اس کی موجودہ قیمت کے اعتبار سے 1000x سے زیادہ کا منافع فراہم کیا۔
نیٹ ورک کے شروع ہونے کے بعد IOHK کو تقریباً 2.5 بلین ADA الاٹ کیے گئے تھے۔ دریں اثناء، ایمورگو کو، جو کہ ایک عالمی بلاک چین ٹیکنالوجی کمپنی ہے، اضافی 2.1 بلین ADA دیا گیا، اس نے کارڈانو پروٹوکول کے بانی ادارے کے طور پر کام کیا تھا۔ 648 ملین ADA غیر منافع بخش کارڈانو فاؤنڈیشن کو دیے گئے، جس کا مقصد پلیٹ فارم کو فروغ دینا اور اپنانے کی سطح کو بڑھانا ہے۔
مجموعی طور پر، ADA کی کل سپلائی کا تقریباً 16% پروجیکٹ کے بانیوں کو گیا، جبکہ باقی 84% سرمایہ کاروں میں تقسیم ہو گیا۔
کارڈانو نیٹ ورک کیسے محفوظ ہے؟
کارڈانو کو ایک "ماحولیاتی طور پر پائیدار اور قابل تصدیق طور پر محفوظ" PoS پروٹوکول کے ذریعہ محفوظ بنایا گیا ہے جسے Ouroboros کے بطور جانا جاتا ہے۔
پروجیکٹ کا کہنا ہے کہ Ouroboros حفاظتی ضمانتوں کو بہتر بناتا ہے جوکم طاقت استعمال کرتے ہوئے PoW اتفاق رائے کے طریقہ کار کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہیں — ان کا دعویٰ ہے کہ یہ بٹ کوائن کے مقابلے میں چار گنا کم توانائی استعمال کرتی ہے۔
اسے منفرد ٹیکنالوجی اور ریاضیاتی طور پر تصدیق شدہ میکانزم کے امتزاج کے طور پر بیان کیا جاتا ہے، اس میں طرز عمل کی نفسیات اور معاشی فلسفہ کو اچھے مقاصد کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر Ouroboros کا مقصد پائیدار اور اخلاقی ترقی حاصل کرنا ہے۔
ایک ترغیبی طریقہ کار سے مراد یہ ہے کہ نیٹ ورک میں شرکت کرنے والوں کو ان کی شمولیت کے لیے انعام دیا جائے۔
کارڈانو کے الونزو کا اپگریڈ کیا ہے؟
12 ستمبر کو، کارڈانو نے اپنا انتہائی متوقع الونزو اپگریڈ جاری کیا۔ اپگریڈ کے بعد، بلاک چین نیٹ ورک اب کرپٹو ایپلی کیشنز کی ایک وسیع رینج کی مدد کر سکتا ہے، بشمول نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) اور سمارٹ کنٹریکٹس۔
پروجیکٹ کے بانی چارلس ہوسکنسن کے مطابق، الونزو کا مقصد نیٹ ورک میں "پروگرام کیے جانے کی صلاحیت" متعارف کرانا ہے۔ انہوں نے اپگریڈ کو اس وقت سے جوڑا جب ویب براؤزر پر جاوا اسکرپٹ کو متعارف کرایا گیا تھا اور جامد ویب پیجز سے Facebook اور YouTube کی لائکس تک کی تبدیلی کے تناظر میں اس کا ذکر کیا۔
الونزو کا نام امریکی ریاضی دان الونزو چرچ کے نام پر رکھا گیا ہے، جنہیں کمپیوٹر سائنس کے بانیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
NFTs اور سمارٹ معاہدوں کو سپورٹ کرنے کے علاوہ، کارڈانو کو اب غیر مرکزی مبادلوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
عمومی طور الونزو کارڈانو کو ایتھریم کے ہی درجہ میں رکھتا ہے، جو کہ دنیا کا معروف ترین بلاک چین ہے جو اپنے بنیادی ایتھر ٹوکن کے علاوہ دیگر ایپلی کیشنز کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، سمارٹ کنٹریکٹس غیر مرکزی مالیاتی شعبے کی بنیادوں میں سے ایک ہیں — اور کارڈانو اب سمارٹ کنٹریکٹس کو سپورٹ کرتا ہے۔
فروری 2022 میں، کارڈانو والیٹس کی تعداد نے تیس لاکھ کے سنگ میل کو توڑا۔ دسمبر 2020 سے، اس میں 1,200% کا اضافہ ہوا ہے، 190,000 سے 3,000,000 تک بلکہ اس سے بھی زیادہ۔ ایسا الونزو اپگریڈ کے بعد سمارٹ کنٹریکٹس میں اضافے کے ساتھ ہوا، اور کارڈانو نے 27 جنوری 2022 کو 1,000 سمارٹ کنٹریکٹس کے سنگ میل کو عبور کر لیا۔
اس کے ایکو سسٹم کی دھماکہ خیز نشوونما کا ایک اور اشارہ تخلیق کار کی سرگرمی ہے: کارڈانو نے اس کے Github میں حصہ لینے والے زیادہ تر تخلیق کاروں کو بڑھاوا دیا اور سولانا جیسے زیادہ ترقی یافتہ بلاک چین کو شکست دے رہے ہیں۔ ایک دن میں اوسطاً 50 سے زیادہ دو طرفہ شراکتیں جمع کرائی جاتی ہیں۔
تاہم، یہ نیٹ ورک اب بھی اپنے سمارٹ کنٹریکٹس کو نافذ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، صارفین نے جنوری 2022 میں اس کے SundaeSwap غیر مرکزی ایکسچینج کے سست آغاز کے بارے میں شکایات کی تھی۔
آپ کارڈانو (ADA) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
کارڈانومارکیٹ کیپٹلائزیشن کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسیوں میں سے ایک ہے، آپ کو کارڈانو خریدنے کے لیے کوئی بڑا اکسچینج بشمول Binance، Bittrex، eToro، اور HitBTC تلاش کرنے میں دشواری نہیں ہونی چاہیے۔
اگر آپ کسی ایسے ٹریڈنگ پیئر کی تلاش کررہے ہیں جو ADA کو آپ کی مقامی کرنسی کے ساتھ جوڑتا ہے، تو بٹ کوائن کو رائج کرنسی میں تبدیل کرنے کا طریقہ سے متعلق یہ گائیڈ ملاحظہ کریں — جو آپ کو altcoins خریدنے کا ایک کامیاب راستہ فراہم کرتا ہے۔
کارڈانو کی قیمت کو اپنی پسند کی رائج کرنسی میں لائیو دیکھنے کے لیے، آپ CoinMarketCap کے کنورٹر فیچر کا استعمال براہ راست کارڈانو کرنسی صفحہ پر کر سکتے ہیں، یا پھر آپ وقف کردہ ایکسچینج ریٹ کنورٹر صفحہ استعمال کر سکتے ہیں۔ کارڈانو کی قیمت کے مقبول جوڑوں میں درج ذیل شامل ہیں: ADA/USD، ADA/JPY، ADA/KRW، ADA/CNY، ADA/GBP اور ADA/AUD۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|