کرپٹوکرنسی

Celo

Bitcoin

Celo

CELO

#186

$0.65 USD

0.31% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$361.94M

حجم (24 گھنٹے)

$60.07M

FDV

$646.85M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

16.60%

کل سپلائی

$1.00B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$1.00B

گردش کرنے والی سپلائی

$559.55M

معلومات

Website

$0.65

(-0.45%)
Price change 1h

$0.67

High 24h

$0.65

(-5.30%)
Price change 7d

$0.75

High 7D

Celo (سیلو) (CELO) کیا ہے؟

سیلو ایک ایسا بلاک چین ایکوسسٹم ہے، جو اسمارٹ فون کے صارفین پراس حوالے سے توجہ مرکوز کرتا ہے کہ وہ کریپٹو کرنسی کواپنائیں۔

فون نمبروں کوعمومی کلید کے طور پر استعمال کر کے، سیلو اس بات کی توقع کرتا ہے کہ وہ خود دنیا بھر کے اربوں سمارٹ فون مالکان کو، بشمول اُن لوگوں کے جو بینکنگ (banking) تک رسائی نہیں رکھتے، کرپٹو کرنسی میں لین-دین کرنے کے لیے متعارف کروائے گا۔

یہ نیٹ ورک غیر مرکزی مالیات (DeFi) کے ایک حصے کے طور پر سمارٹ کنٹریکٹس اور غیر مرکزی ایپلی کیشنز (DApps) تخلیق کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے۔ اس کا مین-نیٹ اپریل 2020 میں شروع کیا گیا تھا۔

یہ پلیٹ فارم دو مقامی ٹوکنز کا حامل ہے۔ CELO ایک پروف-آف-سٹیک (PoS) ٹوکن ہے، جو لین-دین فیس، حاکمیت میں شراکت، اور متعلقہ سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ آنے والے دور میں، اس پلیٹ فارم کا مقصد مختلف سٹیبل-کوائنز کی میزبانی کرنا ہے، جن میں سے ایک سیلو ڈالر (CUSD)، پہلے ہی استعمال میں ہے۔

سیلو کے بانی کون ہیں؟

اصل میں، سیلو کی بنیاد Rene Reinsberg نے اگست سن 2017 میں رکھی تھی۔ Reinsberg اس سے پہلے، انٹرنیٹ ڈومین رجسٹرار اور ویب ہوسٹنگ کمپنی GoDaddy میں کئی سال کام کر چکے ہیں۔

اس کے بعد سے، سیلو نے ایک بڑی ٹیم کو مُنظّم کرنا شروع کیا، جس کے بارے میں کمبنی کا کہنا ہے کہ اسکی ٹیم گوناں گوں شعبوں میں تجربہ کار ہے، بشمول سرکاری اور نجی شعبے، ٹیکنالوجی، غیر منفعتی اور غیر سرکاری تنظیمیں۔

الگ الگ اداروں کا مقصد سیلو کی ترویج اور تحفظ ہے۔ وقف شدہ سیلو فاؤنڈیشن ایک غیر منفعتی ادارہ ہے، جسکی ابتداء مین-نیٹ سے ہوئی، جبکہ سیلو اتحاد برائے خوشحالی (Celo Alliance for Prosperity) وہ ادارہ ہے جسکا تعارف، کمپنی "مشن سے منسلک تنظیموں کے ایکو سسٹم" کی حیثیت سے کرواتی ہے۔

کیا چیزسیلو کو منفرد بناتی ہے؟

سیلو کا بنیادی انوکھا سیلنگ پوائنٹ اس کی توجہ سمارٹ فون استعمال کرنے والوں پر ہے۔ یہ کمپنی دلیل پیش کرتی ہے کہ اسمارٹ فون کے مالکان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، لیکن کرپٹو کرنسی استعمال کرنے والوں کی تعداد سست روی کا شکار ہے۔

کریپٹو کرنسی ان خطوں کے لیے بہت زیادہ موزوں ہے جہاں آبادی کا ایک بڑا حصّہ سمارٹ فون رکھنے کے باوجود بینکنگ سیکٹر تک رسائی سے محروم ہے۔

سیلو کا ہدف، DApps اور سمارٹ کونٹریکٹس کی تخلیق میں مدد کے ذریعے DeFi کی خوبیوں سے استفادہ کرتے ہوئے، بحیثیت ایک پُل دو ٹیکنالوجیز کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔

موبائل فونز کے لئے ضرورت کے مُطابق ڈھالا گیا سیلو بلاک چین، خود بخود لین-دین فیس کا حساب لگا کر، صارفین کو گیس فیس ادا کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے، جسکے ذریعے کسی بھی کرنسی میں پاور ٹرانزیکشن ہوتی ہے۔

متعلقہ صفحات:

Facebook Libra کے بارے میں مزید یہاں پڑھیے۔

کیا آپ کریپٹو پر نئے ہیں؟ CoinMarketCap کے وقف شدہ تعلیمی وسیلے، الیگزینڈریا پرجو کُچھ آپ جاننا چاہیں، وہ جانیے۔

CoinMarketCap کا بلاگ مُلاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

کُل کتنے سیلو (CELO) کوائنز گردش میں ہیں؟

CELO اور CUSD، سیلو پلیٹ فارم کے اندر تکمیلی افعال انجام دیتے ہیں۔

CELO کے پاس 1 بلین (1,000,000,000) ٹوکنز پر مشتمل محدود سپلائی موجود ہے. اپریل سن 2020 میں مین-نیٹ کے آغاز کے موقع پر اس تعداد میں سے 600 ملین دستیاب تھے۔

سپلائی کا آخری 40% فیسوں اور انعامات کے ذریعے بتدریج جاری کیا جائے گا۔ مختلف ویسٹنگ شیڈولز بھی اپنی جگہ پر موجود ہیں، البتہ ان شیڈولز کا انحصار اس بات پر ہے کہ ابتدائی سرمایہ کاروں نے یہ ٹوکنز کیسے حاصل کیے۔

اس کے علاوہ، 120 ملین کی تعداد تک CELO، ایک ایسے ذخیرے کی طرف جائیں گے، جسے CUSD کی درستگی اور قیمتوں میں استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بحیثیت ایک سٹیبل-کوائن، CUSD کا تصور سیلو صارفین کے لیے ادائیگی کے ایک آسان طریقے کے طور پر پیش کیا گیا، جسکی وجہ سے اُنہیں اپنی ہولڈنگز (holdings) کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے حوالے سے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

سیلو نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

سیلو، سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے پروف-آف-اسٹیک استعمال کرتا ہے. یہ اپنے بلاک چین کے تصدیق کنندگان کا تعین کرنے کے لیے ایک پیچیدہ انتخابی عمل کا حامل ہے۔

CELO رکھنے والے، توثیق کنندگان گروپوں کو مُنتخب کرنے کی غرض سے ووٹ دینے کے لیے، اپنی ہولڈنگز استعمال کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔

آپ سیلو (CELO) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

CELO مختلف بڑے ایکسچینجز پر دستیاب، آزادانہ طور پر قابل تجارت ERC-20 ٹوکن کے معیار کی حامل ایک کریپٹو کرنسی ہے۔ ان میں Coinbase Pro اور Bittrex شامل ہیں، جن میں سٹیبل-کوائن، کریپٹو کرنسی، اور فیاٹ پیئرز(pairs) زیر استعمال ہیں۔

کیا آپ کرپٹو کرنسی کے لئے نو آموز ہیں؟ Bitcoin یا کوئی اور ٹوکن خریدنے کے لئے ہماری آسان گائیڈ دیکھیے۔

Celo میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ