کرپٹوکرنسی

Celsius

Bitcoin

Celsius

CEL

#1371

$0.17 USD

-2.31% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$6.35M

حجم (24 گھنٹے)

$862.37K

FDV

$6.35M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

13.57%

کل سپلائی

$37.72M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$37.72M

معلومات

Website

$0.17

(-1.24%)
Price change 1h

$0.17

High 24h

$0.17

(-10.53%)
Price change 7d

$0.19

High 7D

Celsius سیلسیئس (CEL) کیا ہے؟

سیلسیئس (CEL) کرپٹو کرنسی استعمال کرنے والوں کے لیے بینکاری اور مالیاتی خدمات کا ایک ہمہ جہت (سب کُچھ یکجاء) پلیٹ فارم ہے۔

جُون سن 2018 میں آغاز شدہ یہ پلیٹ فارم، کریپٹو کرنسی جمع کروانے والوں کے لئے انعامات پیش کرتا ہے۔ دیگر خدمات، مثلاً قرضے اور والیٹ-طرز کی ادائیگیاں بھی ان میں شامل ہیں۔

پلیٹ فارم کے صارفین اپنی ہولڈنگز پر باقاعدہ ادائیگی، اور مُنافع وصول کرتے ہیں۔ سیلسیئس کا مقامی ٹوکن، CEL، متعدد اندرونی افعال سرانجام دیتا ہے۔ اگر اسکو ادائیگی کرنے والی کرنسی کے طور پر استعمال کیا جائے، تو صارف کو کی جانے والی ادائیگیوں میں بڑھوتری کرنا بھی ان افعال میں شامل ہے۔

سیلسیئس کے بانی کون ہیں؟

سیلسیئس دراصل، سن 2017 میں دو تخلیق کاروں یعنی Alex Mashinsky اور Daniel Leon کی پراڈکٹ کے طور پر وجود میں آیا۔

Mashinsky انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ کے شعبے میں ایک طویل تاریخ کے حامل ہیں. اُنہوں نے سن 1990 کی دہائی میں وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (VoIP)، اور اس کے بعد دیگر ٹیکنالوجیز پر کام کیا۔ پروجیکٹ کی رسمی ویب سائٹ کے مطابق سیلسیئس، Mashinsky کے پہلے کارپوریٹ وینچر سے دور ہے، جس میں سات اسٹارٹ-اپس شامل ہیں، نیز 35 مصنوعات انکے نام پر پیٹنٹ (patent) ہیں۔

شریک بانی, اورموجودہ COO یعنی Daniel Leon ابتدائی مرحلے کے آغاز پر توجہ مرکوز کرنے کے حوالے سے خصوصی تجربے کے حامل ہیں۔ انُکے گذشتہ کرداروں میں Atlis Labs کے CEO کی پوزیشن بھی شامل ہے، جو ایک ایپلیکیشن برائے’سماجی سفارشات و دریافت‘ ہے، جس نے حقیقی وقت میں صارف کے حوالہ جات کا استعمال کیا۔

اب سیلسیئس کے پاس مختلف شعبوں میں تجربہ کی حامل، بنیادی ملازمین، تکنیکی ڈویلپرز اور مشیروں پر مشتمل ایک بڑی ٹیم موجود ہے۔

کیا چیز سیلسیئس کو منفرد بناتی ہے؟

سیلسیس کا مقصد ان شرائط پر مالیاتی خدمات پیش کر کے بینکوں کو اُنکے کھیل میں پیچھے چھوڑنا ہے، جو روایتی مالیاتی ادارے اب پیش ہی نہیں کرتے۔

ان میں بچتوں (savings) اور جمع شدہ رقوم پر منافع کی بلند تر شرحیں، آسان-تر و مُنصفانہ مُطالبات برائے قرضہ جات، اور ہر صارف کے لیے تیز الگورتھم کے تحت خودکار انعامات شامل ہیں۔ جرمانے اور بینک طرز کی فیسیں بھی معاف کر دی جاتی ہیں۔

یہ پلیٹ فارم اپنی CelPay خصوصیت کے ذریعے والیٹ کے طور پر بھی کام کرتا ہے، اور اپنے CEL ٹوکن کی میزبانی بھی انجام دیتا ہے، جس سے صارفین دیگر سہولتوں کے ساتھ ساتھ ادائیگی کی قدر میں اضافے کا فائدہ اُٹھاتے ہیں۔

ایک ’’کمپنی برائے مُنافع‘‘ کی حیثیت سے، سیلسیئس سود کی ادائیگیوں پر منافع کے مارجن میں کمی کے باوجود 80% بذات خود صارفین کو واپس کرتا ہے۔ کمپنی محکمہ-جاتی اداروں جیسے ہیج فنڈز(hedge funds) کو بھی قرضہ دیتی ہے۔

چونکہ قرضوں کی پشت پناہی اثاثے کرتے ہیں، لہٰذا ادائیگیوں کو یقینی بنایا جاتا ہے، اور کسی بھی قرض لینے والے پر مطلوبہ کرنسی میں اُدھار کی رقم کے 100% سے زیادہ کی فراہمی ضروری ہوتی ہے۔

متعلقہ صفحات:

Electroneum کے بارے میں مزید یہاں پڑھیے۔

Stellar کے بارے میں مزید یہاں پڑھیے۔

کیا آپ کریپٹو پر نئے آئے ہیں؟ CoinMarketCap کے وقف شدہ تعلیمی وسیلے الیگزینڈریا پر اپنے تمام سوالوں کے جوابات دیکھیے۔

فی الوقت کُل کتنے Celsius (سیلسیئس) (CEL) کوائنز گردش میں ہیں؟

سیلسیئس کا مقامی ٹوکن CEL ہے۔ یہ صارف سے متعلق متعدد افعال سرانجام دیتا ہے اور پلیٹ فارم کے باہر آزادانہ تجارت کی صلاحیت کا حامل ہے۔

CEL کے پاس 695,658,161 ٹوکنز کی زیادہ سے زیادہ سپلائی موجود ہے، جن میں سے 76% گردش میں، اور 24% پروجیکٹ کے تکنیکی لٹریچر میں بیان کیے گئے شیڈول کے مطابق مُقفل ہیں۔

CEL کے پاس مئی سن 2018 میں سکے کی ابتدائی پیشکش (ICO) تھی۔ پری-سیل (presale) اور کراؤڈ-سیل (crowdsale) نے ٹوکن سپلائی کا 50% لیا، 27% خزانے کو، 19% ٹیم کو اور 2% بالترتیب شراکت داروں اور مشتہرین کو دیا گیا۔

CEL ایتھیریم پر موجود ERC-20 معیار کا ایک ٹوکن ہے۔

سیلسیئس نیٹ ورک کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

سیلسیس اپنے ٹوکن کے لیے ایک ترمیم شدہ پروف-آف-اسٹیک الگورتھم کا استعمال کرتا ہے، جبکہ سیکیورٹی کے وسیع تر طریق کار کو جون سن 2020 میں ایک وقف شدہ پریزنٹیشن (presentation) میں بیان کیا گیا تھا، جو ابھی تک کمپنی کی ویب-سائٹ پر دستیاب ہے۔

اگر صارفین مناسب تحفظات کے لئے خود کوئی موزوں اقدام نہیں کرتے، مثلاً دوہرا تصدیقی عمل، تو کسی بھی کلائنٹ پر مبنی والیٹ کی طرح، SIM-سویپنگ جیسے حملوں کے ذریعے چوری کا خطرہ موجود رہتا ہے۔

آپ سیلسیئس (CEL) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

CEL بڑے ایکسچینجز کے ذریعے عوامی سطح پر قابل تجارت ٹوکن ہے، جس میں کریپٹو کرنسیز اور سٹیبل-کوائنز کے لیے پیئرز دستیاب ہیں۔

اکتوبر سن 2020 تک، خودکار مارکیٹ میکرز (AMMs) نے تجارتی حجم کا بڑا حصہ حاصل کیا، جس میں مقبول پیئرز Bitcoin (BTC) اور Wrapped Ether یعنی (WETH) کے لیے موجود تھے۔

کیا آپ کرپٹو کرنسی کے لئے نو آموز ہیں؟ کوئی بھی کریپٹو کرنسی یا Bitcoin خریدنے کے لئے ہماری آسان گائیڈ کا مُطالعہ کیجیے۔

Celsius میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ