Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC ChainlinkLINK

Rank #14

token

On 1,234,285 watchlists

Tags:

Platform

DeFi

Oracles

Smart Contracts

Substrate

Chainlink Price (LINK)

$12.87
0.07%

LINK Charts Live Data

Chainlink (چین-لنک) کیا ہے؟

چین-لنک (LINK) ایک غیر مرکزی اوریکل نیٹ ورک ہے جس کا ہدف سمارٹ کونٹریکٹس کو حقیقی دنیا کے ڈیٹا سے جوڑنا ہے۔ چین-لنک کو Sergey Nazarov نے تیار کیا تھا، جس میں دوسرے شریک بانی Steve Ellis تھے۔ اُنہوں نے ستمبر سن 2017 میں ایک ICO کا انعقاد کیا، جسکے دوران 1 بلین ٹوکنز کی کُل فراہمی کے ذریعے، $32 ملین کی رقم اکھٹی کی گئی۔

LINK، جو ’’چین-لنک غیر مرکزی اوریکل نیٹ ورک‘‘ سے تعلق رکھنے والی مقامی کریپٹو کرنسی ہے، نوڈ آپریٹرز کو ادائیگی کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ چونکہ چین-لنک نیٹ ورک، ساکھ پر مبنی ایک نظام کا حامل ہے، لہٰذا وہ نوڈ فراہم کنندگان جن کے پاس LINK کی بڑی تعداد موجود ہو، انہیں بھی بڑے کونٹریکٹس سے نوازا جا سکتا ہے۔ جبکہ، درست معلومات بہم پہنچانے میں ناکامی پر، ٹوکنز کی کٹوتی بھی کی جاتی ہے۔ ڈویلپرز LINK کو "ایک ERC20 ٹوکن کے طور پر پیش کرتے ہیں، جو اضافی ERC223 'ٹرانسفر-اور-کال' پر مبنی منتقلی کی فعالیت (ایڈریس، uint256، بائٹس) کے ساتھ، ایک ہی لین-دین میں کونٹریکٹس کے ذریعے ٹوکن وصول کرنے, اور اس پر کارروائی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔" سن 2017 والے $32 ملین ICO LINK کے بعد، 32 فیصد LINK ٹوکنز، نوڈ آپریٹرز کو ایکو سسٹم کے حوالے سے ترغیب دینے کے لیے بھیجے گئے، اور 30 فیصد ڈویلپمنٹ کے لیے چین-لنک کے اندر ہی رہے (35 فیصد عوامی ٹوکن سیل میں فروخت کیے گئے)۔

Oracles (اوریکلز) کیا ہیں؟

چین-لنک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جسکا ہدف بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی سمارٹ کونٹریکٹس (جنہیں Ethereum کے ذریعے وسیع پیمانے پر پھیلایا گیا)، اور حقیقی دنیا کی ایپلی کیشنز کے درمیان فاصلے کو ختم کرنا ہے۔ چونکہ بلاک چینز اپنے نیٹ-ورک سے باہرموجود ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے، اس لیے سمارٹ کونٹریکٹس میں ڈیٹا فیڈ کے طور پر کام کرنے کے لیے اوریکلز (DeFi آلات) کی ضرورت پڑتی ہے۔ چین-لنک کے معاملے میں اوریکلز، Ethereum نیٹ-ورک سے منسلک ہوئے ہیں۔ اوریکلز بیرونی ڈیٹا فراہم کرتے ہیں (مثلاً درجہ حرارت، موسم) جو پہلے سے طے شدہ شرائط کی تکمیل کے بعد، سمارٹ کونٹریکٹ پر عمل درآمد کو متحرک کرتا ہے۔ چین-لنک نیٹ-ورک کے شرکاء کو API کی معلومات جیسے بیرونی ڈیٹا فیڈز(data feeds) تک رسائی کے ساتھ سمارٹ معاہدے فراہم کرنے کے لیے (انعامات کے ذریعے) ترغیب دی جاتی ہے۔ اگر صارفین آف-چین ڈیٹا تک رسائی چاہتے ہیں، تو وہ چین-لنک کے نیٹ-ورک پر ایک درخواست-کنٹریکٹ جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ معاہدے مناسب اوریکلز کے ساتھ، درخواست کرنے والے معاہدے سے مُماثلت رکھتے ہوں گے۔ معاہدوں میں ساکھ پر مبنی معاہدہ، آرڈر سے مماثلت رکھنے والا معاہدہ، اور ایک مجموعی معاہدہ شامل ہے۔ مجموعی معاہدہ سب سے زیادہ درست نتیجہ اخذ کرنے کے لیے منتخب اوریکلز کا ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے۔

آپ چین-لنک کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

آپ ڈیجیٹل کرنسی کو سپورٹ کرنے والے کسی بھی ایکسچینج پر چین-لنک (LINK) خرید سکتے ہیں۔ اس کرپٹو کرنسی کے ایکسچینجز اور تجارتی پیئرز کی تازہ ترین فہرست کے لیے، ہمارے مارکیٹ پیئرز ٹیب پر کلک کریجیے۔