Compound
Compound
COMP
#131
$71.98 USD
-1.43% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $638.37M |
حجم (24 گھنٹے) | $50.72M |
FDV | $719.81M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 7.94% |
کل سپلائی | $10.00M |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $8.87M |
معلومات
Website |
$71.98
(-0.04%)$73.91
$71.98
(-10.16%)$87.64
کمپاؤنڈ (COMP) کیا ہے؟
کمپاؤنڈ DeFi قرض دینے والا ایک پروٹوکول ہے، جو صارفین کو اُنکی اپنی کریپٹو کرنسیاں، مُتعدد پولز میں سے کسی ایک پُول میں جمع کروا کے، جسے یہ پلیٹ فارم سپورٹ کرتا ہو، مُنافع حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
جب کوئی صارف کمپاؤنڈ پول میں ٹوکن جمع کرواتا ہے، تو اسکے عوض اُسے cTokens حاصل ہوتے ہیں۔ cTokens پول میں کسی فرد کے حصص کی نمائندگی کرتے ہیں، اور انہیں کسی بھی وقت پول میں ابتدائی طور پر جمع کروائی گئی زیر بحث کریپٹو کرنسی بحال کروانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، ETH کو پول میں جمع کروا کے، بدلے میں آپ کو cETH ملے گا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، بنیادی اثاثہ میں ان cTokens کی شرح تبادلہ بڑھتی رہتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ ابتدائی طور پر ڈالے گئے زیادہ تر زیر بحث اثاثوں کے لیے انہیں بحال نہیں کروا سکتے ہیں — یہ وہ طریق کار ہے جس کے تحت مُنافع کی تقسیم کی جاتی ہے۔
دوسری جانب، قرض لینے والے، ضمانت جمع کروا کے ’’کمپاؤنڈ‘‘ کے پول سے محفوظ قرضہ لے سکتے ہیں۔ پہلو-بہ-پہلو اثاثہ کی بنیاد پر، زیادہ سے زیادہ لون-ٹو-ویلیو (LTV) تناسب میں تبدیلی آتی رہتی ہے، لیکن فی الحال یہ 50 سے 75% تک ہے۔ ادا کردہ سود کی شرح ادھار اثاثہ کے لحاظ سے بدلتی ہے، اوراگر ان کا ضامن ایک مخصوص مینٹیننس-حد سے نیچے آجائے، تو قرضداروں کو خودکار لیکویڈیشن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ستمبر سن 2018 میں ’’کمپاؤنڈ‘‘ مین-نیٹ کے آغاز کے بعد سے، یہ پلیٹ فارم مقبولیت کی بلندیوں کو چُھو رہا ہے، اور حال ہی میں اس نے ٹوٹل-لاکڈ-ویلیو کے حوالے سے $800 ملین سے زیادہ کی حد کو پار کیا ہے۔
’’کمپاؤنڈ‘‘ کے بانی کون ہیں؟
’’کمپاؤنڈ‘‘ کی بنیاد Robert Leshner اور Geoffrey Hayes نے سن 2017 میں رکھی۔ دونوں نے کام کا آغاز Postmates — ایک آن-لائن فوڈ ڈیلیوری سروس — میں بالائی درجہ کی پوزیشنز پر فائز رہتے ہوئے خدمات انجام دیں۔ دونوں، Compound Labs, Inc — ’’کمپاؤنڈ‘‘ پروٹوکول کی پشت پناہ سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ فرم، جس میں Leshner فی الحال، CEO کے طور پر، اور CTO ،Hayes کے ایگزیکٹو عہدوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اگرچہ دونوں کو بحیثیت بانی، کامیاب کمپنیوں کی بنیاد رکھنے کا تجربہ حاصل ہے، تاہم خاص طور پر Robert Leshner، بلاک چین کی گُنجائش کو مزید وسعت دینے میں معاونت کے لیے سرگرم رہے ہیں۔ انہوں نے Argent Wallet، Opyn، اور Blockfolio سمیت مقبول کرپٹو پلیٹ فارمز میں عوامی سطح پر سرمایہ کاری کی ہے۔
اب ’’کمپاؤنڈ‘‘ کی ٹیم ایک درجن سے بھی زیادہ افراد پر مشتمل ہے — جن میں سے تقریباً نصف تعداد انجینئرز کی حیثیت سے مصروف عمل ہے۔
کیا چیز ’’کمپاؤنڈ‘‘ کو منفرد بناتی ہے؟
’’کمپاؤنڈ‘‘ کے مطابق، کرپٹو کرنسیوں کی اکثریت اپنے ہولڈرز کے کام آئے بغیر، ایکسچینج پلیٹ فارمز پر بیکار پڑی رہتی ہے۔ ’’کمپاؤنڈ‘‘ اپنے کھلے قرض دینے والے پلیٹ فارم کے ذریعے اس صورت حال کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور ہر اُس شخص کو، جو معاونت شدہ Ethereum ٹوکنز جمع کروائے؛ باآسانی محفوظ قرض لینے، یا اپنے بیلنس پر مُنافع حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے — سب کامِلاً بلا-اعتبار طریق کار کے ذریعے۔
’’کمپاؤنڈ‘‘ کی کمیونٹی-حاکمیت، اسکو اپنے جیسے دیگر پروٹوکولز کے مُقابلے میں جُداگانہ درجہ دیتی ہے۔ پلیٹ فارم کے مقامی حاکمیتی ٹوکن رکھنے والے — COMP — کے پروٹوکول میں تبدیلیاں تجویز کر سکتے ہیں، بحث کر سکتے ہیں اوران معاملات پر ووٹ دے سکتے ہیں کہ آیا دوسروں کی تجویز کردہ تبدیلیوں پر عمل درآمد کیا جائے یا نہ — ’’کمپاؤنڈ‘‘ ٹیم کی شمولیت کے بغیر۔ اس میں ان باتوں کا انتخاب بھی شامل ہو سکتا ہے کہ، کن کریپٹو کرنسیوں کو ضمانت کے عوامل ایڈجسٹ کرنے، اور COMP ٹوکنز کی تقسیم کے طریق کار میں تبدیلیاں کرنے کے حوالے سے سپورٹ فراہم کی جائے۔
یہ COMP ٹوکنز فریقِ-ثالث کے ایکسچینجز سے خریدے یا ’’کمپاؤنڈ‘‘ پروٹوکول کے ساتھ رابطہ کر کے حاصل کیے جا سکتے ہیں، جیسے کہ اثاثے جمع کروا کے یا قرضہ لے کر۔
متعلقہ صفحات:
Aave کے بارے میں جانیے — ’’کمپاؤنڈ‘‘ کے سب سے بڑے حریفوں میں سے ایک۔
yearn.finance کے بارے میں پڑھیے — پیداواری فارمنگ کے حوالے سے ابتدائی پروٹوکولز میں سے ایک۔
کیا آپ کرپٹو کے بارے میں اپنے علم کو بڑھانا چاہتے ہیں؟ CMC الیگزینڈریا مُلاحظہ کیجیے۔
صنعت کی تازہ ترین خبروں اور واقعات کے بارے میں تازہ ترین باتیں جاننے کے لیے ہمارے بلاگ کا مُطالعہ کیجیے۔
فی الوقت کُل کتنے ’’کمپاؤنڈ‘‘ (COMP) کوائنز گردش میں ہیں؟
بہت سے ڈیجیٹل اثاثوں کی طرح، COMP ٹوکن کی صرف ایک مقررہ تعداد ہی وجود میں آئے گی۔ کل سپلائی 10 ملین COMP تک محدود ہے اور یہ تحریر لکھتے وقت تک، اس تعداد کا ایک تہائی سے بھی کم گردش میں ہے (~3.3 ملین)۔
ان 10 ملین ٹوکنز میں سے صرف 4.2 ملین ٹوکن ’’کمپاؤنڈ‘‘ صارفین کو 4 سال کی مدت کے دوران تقسیم کیے جائیں گے۔ دوسری سب سے بڑی تخصیص(تقریباً 2.4 ملین COMP)، Compound Labs, Inc کے شیئر ہولڈرز کو جاتی ہے، جب کہ 2.2 ملین ٹوکنز ’’کمپاؤنڈ‘‘ کے بانی اور موجودہ ٹیم کو 4 سال کے ویسٹنگ شیڈول کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے۔
آخر میں، 775,000 COMP کمیونٹی حاکمیت کی ترغیبات کے لیے مختص ہیں، اور بقیہ 332,000 ٹوکنز آئندہ ٹیم کے اراکین کے لیے مختص کیے جائیں گے۔
COMP کے اخراج کی کامل شرح گذرتے وقت کے ساتھ تبدیلی سے مشروط ہے، کیونکہ ووٹرز کمیونیٹی کی حاکمیت کے ذریعے ایک تجویز پاس کر کے، اخراج کی شرح کو بڑھانے یا کم کرنے کے صلاحیت رکھتے ہیں۔
’’کمپاؤنڈ‘‘ نیٹ ورک کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
’’کمپاؤنڈ‘‘ پر موجود ہر چیز کو سمارٹ کونٹریکٹس کے ذریعے خود بخود سنبھال لیا جاتا ہے، جو Ethereum اورERC20 اثاثوں کے جمع ہو جانے کے بعد cTokens مِنٹ (mint) کرنے کے لیے کام کرتے ہیں، اور ’’کمپاؤنڈ‘‘ صارفین کو اُنکے cTokens کا استعمال کرتے ہوئے اپنا حصہ بحال کراوانے کی اجازت دیتے ہیں۔
یہ پروٹوکول پلیٹ فارم کے ذریعے تعاون یافتہ تمام اثاثوں کے لیے ایک ضامن عنصر نافذ کرتا ہے، اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر پُول، ہمہ-وقت اچھی طرح ضمانت یافتہ حالت میں ہے۔ اگر ضمانتی دیکھ بھال، کم از کم سطح سے نیچے آ جائے، تو اسے 5% رعایت پر، کچھ قرض ادا کرنے کی صورت میں، اور بقیہ ایک قابل قبول ضمانتی عنصر کو واپسی کی شکل میں، لیکویڈیٹروں (liquidators) کے ہاتھ فروخت کر دیا جائے گا۔۔
یہ انتظام اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے کہ قرض دہندگان اپنی ضمانت کی سطح کو برقرار رکھیں، قرض دہندگان کے لیے حفاظتی جال فراہم کریں، اور لیکویڈیٹرز کے لیے کمائی کا موقع پیدا کریں۔
آپ ’’کمپاؤنڈ‘‘ (COMP) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
COMP فی الحال سینکڑوں کرپٹو کرنسی ایکسچینج پلیٹ فارمز پر تجارت کے لیے دستیاب ہے، بشمول Coinbase Pro نیز Binance اور Huobi Global۔ اس کی تجارت زیادہ تر دیگر مشہور کرپٹو کرنسیوں کے ساتھ ساتھ، فیاٹ کرنسیوں کی ایک طویل سلسلے پر بھی کی جا سکتی ہے، بشمول امریکی ڈالر (USD)، ہندوستانی روپیہ (INR) اور آسٹریلین ڈالر (AUD)۔
کیا آپ فیاٹ کو COMP جیسی کریپٹو کرنسی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے بے یقینی کا شکار ہیں؟ مزید جانیے یہاں۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|