Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC CosmosATOM

Rank #48

coin

On 800,261 watchlists

Tags:

Platform

Cosmos Ecosystem

Content Creation

Interoperability

Polychain Capital Portfolio

Cosmos Price (ATOM)

$5.01
0.72%

ATOM Charts Live Data

Cosmos (ATOM) (کوزموس) کیا ہے؟

مختصراً، کوزموس خود کو ایک ایسے پروجیکٹ کے طور پر پیش کرتا ہے، جو بلاک چین صنعت کو درپیش چند "سب سے زیادہ مشکل مسائل" حل کرتا ہے۔ اس کا مقصد "سست رفتار، مہنگے، ناقابل توسیع اور ماحولیاتی طور پر نقصان دہ" پروف-آف-ورک جیسے پروٹوکولز کے لیے، جنہیں Bitcoin استعمال کرتا ہے، مربوط بلاک چینز پر مشتمل ایکو سسٹم پیش کرتے ہوئے ایک تریاق-نُما حل فراہم کرنا ہے ۔

پروجیکٹ کے دیگر اہداف میں بلاک چین ٹیکنالوجی کو، ایک ایسے ماڈیولر فریم ورک کے ذریعے جو کہ غیر مرکزی ایپس کو بے نقاب کر سکے، ڈویلپرز کے لیے کم پیچیدہ اورکم مشکل بنانا شامل ہے۔ آخری لیکن اہم بات؛ ایک انٹربلاک چین کمیونیکیشن(Interblockchain Communication) پروٹوکول، بلاک چین نیٹ ورکس کے مابین روابط کو آسان بناتا ہے — تاکہ یہ صنعت منتشر نہ ہونے پائے۔

یہ کہا جا سکتا ہے کہ کوزموس کی ابتداء سن 2014 میں ہوئی، جب Tendermint، نیٹ ورک میں ایک بنیادی شراکت دار، کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ سن 2016 میں، کوزموس کے لیے ایک وائٹ پیپر شائع ہوا — اور اگلے ہی سال ٹوکن سیل کا انعقاد کر دیا گیا۔

ATOM ٹوکنز ایک مخلوط پروف-آف-اسٹیک الگورتھم کے ذریعے حاصل کیے جاتے ہیں، اور Cosmos Hub پروجیکٹ کے پرچم بردار بلاک چین کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ کریپٹو کرنسی نیٹ ورک کی حاکمیت میں بھی ایک کردار ادا کرتی ہے۔

کوزموس کے بانی کون ہیں؟

Jae Kwon نیز Zarko Milosevic اور Ethan Buchman ٹینڈرمِنٹ (Tendermint) — کوزموس ایکو سسٹم کا گیٹ وے — کے مشترکہ بانی تھے۔ اگرچہ اب بھی Kwon کا اندراج پرنسپل آرکیٹیکٹ کے طور پرموجود ہے، لیکن انہوں نے سن 2020 میں CEO کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اُنکی طرف سے یہ بات وثوق سے کہی جاتی ہے کہ وہ ابھی تک اس منصوبے کا حصہ ہیں، لیکن بنیادی طور پر، اب انکی توجہ دیگر اقدامات پر مرکوز ہے۔

اب اُنکی جگہ Peng Zhong کو Tendermint کے CEO کی حیثیت سے فائز کیا گیا ہے۔ نیز، پورا بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی کافی حد تک ریفریش ہو چُکا ہے۔ ان کے اہداف میں ڈویلپرز کے لیے تجربے کو بڑھانا، کوزموس کے لیے ایک پرجوش کمیونٹی بنانا، اور تعلیمی وسائل کو تعمیر کرنا شامل ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس نیٹ ورک کی صلاحیتوں سے آگاہ ہو سکیں۔

کیا چیز کوزموس کو منفرد بناتی ہے؟

کریپٹو کے صنعتی مراکز میں بلاک چین نیٹ ورکس پر، کُچھ لوگوں میں انتشار کی حد تک ایک بڑی تشویش پائی جاتی ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں ہونے کے باجود، ان میں سے چند ہی باہمی رابطے کے قابل ہیں۔ کوزموس کا ہدف اس سب کو ممکن بنانا اور کامیابی کا سہرا اپنی سر باندھنا ہے۔

کوزموس کا ذکر "بلاک چین 3.0" کی حیثیت سے کیا جاتا ہے — اور جیسے پہلے بتایا گیا تھا کہ، اسکا ایک بڑا مقصد کوزموس کے بنیادی ڈھانچے کے استعمال کو آسان بنانے کی یقین دہانی ہے۔ کوزموس سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کٹ، اس حد تک ماڈیولریٹی پر مرکوز ہے۔ یہ پہلے سے موجود کوڈ کے ٹکڑوں کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی نیٹ ورک کو با آسانی تعمیر کی اجازت دیتی ہے۔ طویل مُدّتی اُمید یہی ہے کہ، اسکے نتیجے میں پیچیدہ ایپلیکیشنز بنانا آسان ہو جائے گا۔

اسکیل-ایبلٹی ایک اور ترجیح ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ Bitcoin اور Ethereum جیسے، پرانے دور کے بلاک چینز کے مقابلے میں لین-دین فی سیکنڈ پروسیس کہیں زیادہ تیز رفتاری سے کیا جا سکتا ہے۔ اگر کبھی بلاک چینز کو مرکزی دھارا اپنانا ہے، تو انہیں طلب کے ساتھ ساتھ ادائیگی کی موجودہ پروسیسنگ، اور کمپنیوں یا ویب-سائٹس سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل کرنی ہو گی — یا اس سے بھی بہتر بننا پڑے گا۔

متعلقہ صفحات:

ہماری لغت میں موجود کرپٹو اصطلاحات کے تحت سادہ تعریفیں دیکھیے

CMC الیگزینڈریا پر بلاک چینز کے بارے میں بُنیادی معلومات حاصل کیجیے

ہمارے بلاگ پر جدید ترین خصوصیات کے بارے میں پڑھیے

کُل کتنے Cosmos (ATOM ’ایٹم‘) کوائنز گردش میں ہیں؟

ایٹم کے پاس ایک بہت ہی خاص ’’کل سپلائی‘‘ موجود ہے — 260,906,513 اگر بالکُل درست تعداد بیان کی جائے تو۔ یہ الفاظ ضبط تحریر میں لاتے وقت تقریباً 203,121,910 کوائنز گردش میں تھے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ ان کریپٹو کرنسیوں کی مائننگ نہیں کی جاتی ہے — بلکہ، یہ اسٹیکنگ کے ذریعے کمائی جاتی ہیں۔

جنوری سن 2017 میں دو نجی سیلز کا انعقاد ہوا، اور اسی کی پیروی میں موجودہ سال اپریل کے دوران ایک عوامی-سیل منعقد ہوئی۔ ان کے ذریعے کُل $16 ملین جمع ہوئے، جو $0.10 فی ایٹم کے برابر بنتا ہے۔

ٹوکن کی تقسیم کا بریک-اپ: تقریباً 80% سرمایہ کاروں کے لیے مختص کیا گیا، جب کہ بقیہ 20% کی تقسیم کاری اِن دو کمپنیوں کے درمیان ہوئی: All In Bits اور Interchain Foundation.

Cosmos نے ATOM ٹوکنز کا موازنہ ASICs سے کیا، جو Bitcoin کو مائن کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ جیسا کہ ٹینڈر-مِنٹ ٹیم کی طرف سے لکھے گئے تکنیکی-پیپر میں وضاحت کی گئی ہے: "یہ مجازی ہارڈویئر (اقتصادی سرمائے) کا ایک حصّہ ہے، جسے آپ کو نیٹ ورک میں بحیثیت نگہبان شرکت کی غرض سے حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔"

Cosmos نیٹ ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟

جیسا کہ ہم نے پہلے ذکر کیا، Cosmos ایک پروف-آف-اسٹیک اتفاق رائے والا الگورتھم استعمال کرتا ہے۔ توثیق کرنے والے نوڈز جو زیادہ مقدار میں ATOM ٹوکنز پر اسٹیکنگ کرتے ہیں، لین-دین کی تصدیق کے لیے اُنکے مُنتخب ہونے، اور انعامات حاصل کرنے کے امکانات زیادہ روشن ہوتے ہیں۔ جو نوڈز بے ایمانی کے مُرتکب پائے جاتے ہیں، ان پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے — نیز وہ اپنے اسٹیک پر لگے ہوئے ٹوکنز سے محروم بھی ہو سکتے ہیں۔

آپ Cosmos (ATOM) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

Cosmos کے سائز کو دیکھا جائے تو، یہ اب بہت سے بڑے ایکسچینجز پر دستیاب ہے — بشمول Binance، نیز Coinbase اور OKEx جیسے بڑے نام۔ متعدد فیاٹ کرنسیوں کے ساتھ تجارتی پیئرز تلاش کرنا ممکن ہے۔ آپ یہاں ڈالر اور یورو کو کرپٹو میں تبدیل کرنے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔