Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC Cream FinanceCREAM

Rank #676

token

On 29,156 watchlists

Tags:

DeFi

DAO

AMM

Yearn Partnerships

Governance

Cream Finance Price (CREAM)

$16.36
1.82%

CREAM Charts Live Data

C.R.E.A.M. فنانس(CREAM) کیا ہے؟

C.R.E.A.M فنانس ایک غیر مرکزی (P2P) یعنی پیر ٹو پیئر DeFi پلیٹ فارم ہے جو ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے قرض لینے اور دینے، تبادلہ کرنے، ادائیگی کرنے، اور ٹوکنائزیشن (tokenization) کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ C.R.E.A.M. فنانس پروٹوکول کو مُرکّب مالیاتی فورک کے طور پر بنایا گیا تھا، جبکہ اس کا C.R.E.A.M. SWAP نامی ایکسچینج Balancer Labs کے کوڈ پر مبنی ہے۔

C.R.E.A.M فنانس، اوپن سورس، بلا اجازت، بلاک چین-ایگنوسٹک پلیٹ فارم ہے، اور اپنا نیٹ ورک جامع طور پر تیار کرنے کے لیے اپنے صارفین کو پیداواری فارمنگ انعامات پیش کرتا ہے۔

یہ پروجیکٹ، (جس کا مفہوم ہے کہ ’’میرے چاروں طرف کریپٹو ہر چیز کو چلاتی ہے‘‘)، 3 اگست سن 2020 کو Ethereum نیٹ ورک پر YOLO لیکویڈیٹی پول کے ذریعے غیر متوقع طور پر شروع کیا گیا تھا۔ ستمبر سن 2020 میں اسے Binance سمارٹ چین یعنی (BSC) پر لائیو (live) کر دیا گیا۔

کریم ٹوکن، صارفین کو اثاثے قرض دینے، ادھار لینے، اسٹیکنگ کرنے یا اثاثوں کا باہم تبادلہ کرنے، اور نیٹ ورک پر اپنی حاکمیت کے لئے مدد فراہم کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس کے ذریعے وہ اثاثوں کی حمایت یا اُنہیں فہرست سے حذف کرنے کے لیے رائے دہی کر سکتے ہیں۔

C.R.E.A.M فنانس کے بانی کون ہیں؟

C.R.E.A.M فنانس کے پیچھے تائیوان کی کاروباری شخصیت Jeffrey Huang موجود ہیں، جنہوں نے کریم کے آغاز پر اپنے آپ کو "کریم کا نیم-احسان-مند آمر" قرار دیا تھا۔ ہوانگ Ethereum پر مبنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم Mithril (MITH) کے بانی بھی ہیں۔

ٹوکنز مندرجہ ذیل طریق کار کے مُطابق مُختص کر دئے گئے ہیں:

  • 10% (900,000) ٹوکن ٹیم اور مشیروں کو دئے جائیں گے، جن میں سے 75% چار سال اور چھ ماہ کی کلف پر ویسٹ (vest) ہوں گے۔ نوٹ: ویسٹنگ کی مُدت کے آغاز سے لے کر ٹوکن کے پہلے سیٹ کی منتقلی تک کے دورانیے کو cliff کہا جاتا ہے۔
  • 10% سیڈ (seed) کے طور پر چار سالہ ویسٹنگ (ایک سالہ کلف) کے ساتھ استعمال میں لایا جائے گا؛
  • 20% (1.8 ملین) کَریم کو لیکویڈیٹی فراہم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
  • حاکمیت کے لیے 60% (5.4 ملین) مختص کیے گئے ہیں۔

کیا چیز ۔C.R.E.A.M فنانس کو منفرد بناتی ہے؟

C.R.E.A.M. فنانس خود کار مارکیٹ میکنگ (AMM) کے ذریعے اہم DeFi اثاثوں کو لیکویڈیٹی فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے صارفین کو معاون اثاثے ادھار لینے، قرض دینے اور کُچھ معاونت یافتہ اثاثے بحیثیت ضامن مُہیّا کرکے، اسکے اپنے کریم ٹوکن کی شکل میں لیکویڈیٹی مائننگ انعامات جیتنے کی قابلیت حاصل ہو جاتی ہے۔ اسکے عوض، یہ صارفین سے قرض لینے-دینے، اور تبادلے کی فیس وصول کرتا ہے۔

اس پلیٹ فارم کے مقاصد میں DeFi شعبے کے لیے اہم ٹوکنز کا اندراج اور معاونت شامل ہیں۔ مثال کے طور پر سب سے بڑے سٹیبل-کوائنز (USDT، USDC، BUSD، yCRV، وغیرہ)، اور حاکمیتی ٹوکنز (COMP، BAL، YFI، LEND، CRV، CREAM وغیرہ)۔ اسی طرح دیگر سر فہرست کریپٹو کرنسیز جیسے renBTC اور LINK۔

ERC20 ٹوکن کی حیثیت سے کریم، Ethereum نیٹ ورک پر سمارٹ کونٹریکٹس کے ذریعے Ethereum ورچوئل مشینیں چلا سکتا ہے۔ جبکہ صارف اپنی کمیونٹی کے لیے DAoos تخلیق کر سکتے ہیں، جسکے تنیجے میں بہتر ترکیپ پذیری، یعنی، مختلف مالیاتی خدمات کی باہمی شمولیت وجود میں آتی ہے۔

انعامات حاصل کرنے کے لیے کریم ٹوکنز کی اسٹیکنگ چار سالہ مدت کے لیے کی جا سکتی ہے۔ تاہم، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ کوئی انتظامی ان-لاک دستیاب نہیں۔ لہٰذا، آپ کو اپنے انعامات صرف اسٹیکنگ مدت کے اختتام پرہی ملیں گے۔

متعلقہ صفحات:

مُرکّب مالیات (COMP) کے بارے میں مزید جانیے۔

Curve DAO (CRV) کے بارے میں مزید جانیے۔

yearn.finance (YFI) کے بارے میں مزید جانیے۔

رجحان ساز بلاک چینز کے بارے میں تازہ ترین خبروں اور بصیرت کے لئے دیکھیے: CoinMarketCap بلاگ

کُل کتنے C.R.E.A.M فنانس (کریم) کوئنز گردش میں ہیں؟

اس وقت کریم کے پاس کل 9 ملین کوائنز کی سپلائی موجود ہے، جن میں سے تقریباً 150,000 گردش میں ہیں۔ اسٹیک ہولڈرز اور لیکویڈیٹی مائینرز کو مزید مخصوص ٹوکنز ماہانہ جاری کیے جانے کی بنا پر اس تعداد میں اضافہ ہوگا۔

C.R.E.A.M نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

فی الحال، سرکاری طور پرانتخاب کے ذریعے کریم کے سمارٹ کونٹریکٹس کا آڈٹ نہیں کیا جاتا ہے۔ اس کے بجائے، Huang سیکیورٹی کو بہتر بنانے، کوڈ کا معائنہ کرنے اور صارفین کے فنڈز کو محفوظ رکھنے کی غرض سے ملٹی-سِگ (multi-signature) والیٹ کا انتظام کرنے کے لیے ماہر مشیروں (جس میں کمپاؤنڈ کے بانی Robert Leshner شامل ہیں) سے کام لیتا ہے۔

آپ C.R.E.A.M فنانس کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

فی الحال کریم فنانس میں ٹریڈنگ کے لیے سرفہرست ایکسچینجز یہ ہیں: Binance اور Binance.KR نیز FTX اور Hoo بشمول Uniswap (V2)۔ دیگر ایکسچینجز کی فہرست آپ ہمارے کریپٹو ایکسچینجزکے صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

اب آپ اپنی پسند کی فیاٹ کرنسی میں کریڈٹ کارڈ استعمال کر کے براہ راست Bitcoin اور Ethereum جیسی کرپٹو کرنسیز بھی خرید سکتے ہیں۔ یہاں دیکھیے کہ کیسے.