کرپٹوکرنسی

Cronos

Bitcoin

Cronos

CRO

#34

$0.14 USD

-3.58% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$3.82B

حجم (24 گھنٹے)

$38.97M

FDV

$4.32B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

1.02%

کل سپلائی

$30.00B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$26.57B

معلومات

Website

$0.14

(-0.10%)
Price change 1h

$0.15

High 24h

$0.14

(-4.10%)
Price change 7d

$0.17

High 7D

Cronos (CRO) (کرونوس) کیا ہے؟

کرونوس (CRO)، کرونوس چین (Cronos Chain) کا مقامی کرپٹو کرنسی ٹوکن ہے — کرونوس چین ایک غیر مرکزی، اوپن-سورس بلاک چین ہے، جسے، ادائیگی، تجارتی اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی Crypto.com نے تیار کیا ہے۔

کرونوس چین اُن مصنوعات میں سے ایک ہے، جو Crypto.com میں، پیسے پر ذاتی کنٹرول کو بڑھانے, صارف کے ڈیٹا کو تحفظ دینے، اور شناخت چُھپانے کے ایک وسیلے کی حیثیت سے، حلوں (solutions) کی قطار لگائے کھڑی ہیں، جنہیں عالمی سطح پر کرپٹو کرنسیوں کی قبولیت کے عمل کو تیزتر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بنیادی طور پر CRO بلاک چین ایک گاڑی کی حیثیت سے کام کرتا ہے، جو Crypto.com Pay موبائل-ادائیگیوں کی ایپ کو توانائی فراہم کرتا ہے۔

Crypto.com مستقبل میں، اپنی دیگر مصنوعات کو چلانے کے لیے بھی CRO پلیٹ فارم کی پہنچ کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

CRO نومبر-دسمبر سن 2018 میں فعّال ہوا۔

کرونوس کے بانی کون ہیں؟

کمپنی نے کرونوس Crypto.com کا آغاز، اپنے نظریے یعنی "ہر بٹوے میں کریپٹو کرنسی ڈالنے" کے تحت شروع کیا تھا۔ “Monaco Technologies GmbH“ کے نام سے آغاز کرنے والی Crypto.com کی بُنیاد، جون سن 2016 میں Kris Marszalek, Rafael Melo, Gary Or اور Bobby Bao نے رکھی۔

Polish Adam Mickiewicz University کے سابق طالب علم Kris Marszalek نے Crypto.com کا آغاز کرنے سے پہلے جن تین کمپنیوں کی بنیاد رکھی اور ان کی سربراہی بھی کی کُچھ یوں ہیں: کنزیومر الیکٹرانکس ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ بزنس Starline Polska، لوکیشن پر مبنی سروس موبائل ایپ اور پلیٹ فارم YIYI، اور ای کامرس فرم BEECRAZY۔

Rafael Melo نے PUC-Rio سے انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ مالیاتی امور میں اپنے 15 سال سے زیادہ پر مُحیط پیشہ ورانہ دور میں، میلو نے ایشیا کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ کام کیا ہے اور Ensogo (سماجی تجارت کی ویب-سائٹ) کے لیے 50 ملین AUD سے زیادہ کی فنڈنگ حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔

Gary Or ایک سافٹ ویئر انجینئر ہیں، جو انجنیرنگ میں نو سال سے زیادہ پر مبنی کُل وقتی تجربے کے حامل ہیں۔ Crypto.com کی مشترکہ بُنیاد رکھنے سے پہلے، Or نے Ensogo میں پلیٹ فارم کے معمار کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں، اور موبائل ایپ ڈویلپمنٹ فرم Foris کی مشترکہ بنیاد رکھی۔ اُنہوں نے University of Hong Kong سے انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

Crypto.com کے آغاز میں مدد فراہم کرنے سے پہلے، Bobby Bao نے سرمایہ کاری بینک China Renaissance کے M&A شعبے میں کام کیا۔ Bao نے University of Melbourne، نیز NYU Stern School of Business، اور College of William & Mary میں تعلیم حاصل کی۔

کیا چیز کرونوس کو منفرد بناتی ہے؟

CRO بلاک چین بنیادی طور پر Crypto.com کے صارفین کو یہ سہولتیں فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ ادائیگی، تجارت اور مالیاتی خدمات سے متعلق حل۔

CRO مالکان ایک توثیق کار کے طور پر کام کرنے، اور نیٹ-ورک پر لین-دین کی کارروائی کرنے کے لیے فیس کمانے کی غرض سے، Crypto.com چین پر اپنے کوائن کی اسٹیکنگ کر سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ، کرونوس چین پر لین-دین کی فیس طے کرنے کے لیے CRO کوائنز استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

Crypto.com Pay ادائیگی ایپ کے فریم ورک کے اندر رہ کر، صارفین تاجروں کو CRO میں ادائیگی کرتے ہوئے 20% تک؛ گفٹ کارڈز خرید کر, اور دوسرے صارفین کو پیئر-ٹو-پیئر (peer-to-peer) ٹرانسفر کر کے 10% تک کیش-بیک (cashback) حاصل کر سکتے ہیں۔

جب تجارتی استعمال کے معاملات کی بات ہو، تو Crypto.com ایپ، صارفین کو CRO کی اسٹیکنگ کے ذریعے منتخب فہرستوں کے لیے ٹوکن انعامات حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

مزید برآں، صارفین اپنے Crypto.com کوائن پر 10-12% تک سالانہ مُنافع حاصل کر سکتے ہیں۔ Crypto.com کوائن کی یہ اسٹیکنگ Crypto.com ایکسچینج ایپ پر کی جا سکتی ہے، یا پھر Crypto.com کے میٹل Visa کارڈ پر۔

بحیثیت مجموعی، CRO کا طرز عمل ایک ایسے آلے کی مانند ہے، جو Crypto.com کی اُس مُہم کو توانائی بخشتا ہے، جو کرپٹو کرنسیوں کی عالمی قبولیت میں اضافہ کرنے کے لئے چلائی جا رہی ہے۔ اسطرح، کمپنی استعمال کے اُن نئے معاملات کی تلاش میں سرگرداں ہے نیز اُنہیں ڈویلپ کرنے پر کام کر رہی ہے، جو صارفین کو کرپٹو کرنسی کا فائدہ اٹھانے کی اجازت دیںگے، تاکہ وہ اپنے پیسے، ڈیٹا اور شناخت پرذاتی کنٹرول کو بڑھا سکیں۔

Cronos Chain (کرونوس چین)

Cronos Chain، جو Ethereum سے مُطابقت رکھنے والا ایک بلاک چین ہے۔ اسکا آغاز حال ہی میں Crypto.org بلاک چین کے متوازی کام کے لیے کیا گیا۔ یہ Binance Chain اور Binance Smart Chain(EVM-ہم آہنگ) سے موازنے کے قابل ہے۔ کرونوس چین کا مین-نیٹ بیٹا (beta), جسے پروف-آف-اتھارٹی (PoA) اتفاق رائے میکنزم استعمال کرتے ہوئے Cosmos SDK پر بنایا گیا ہے، 8 نومبر، سن 2021 کو عمل پذیر ہوا. Ethereum Virtual Machine یعنی (EVM) مطابقت کا مطلب ہے کہ Ethereum پر بنائے گئے ہزاروں DApps کو کرونوس چین پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ انٹر-بلاک چین کمیونیکیشنز (IBC) پروٹوکول کو بھی سپورٹ کرتا ہے، جسکے سبب، اسے DApps کے کوزموس ایکو سسٹم تک رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔

کُچھ ہی عرصہ پہلے آغاز کے باوجود، کُل مُقفل شدہ قدر (TVL) میں بڑھوتری آسمان سے باتیں کر رہی ہے، جو 3 ماہ سے بھی کم مُدّت میں US$2B امریکی ڈالر سے زیادہ کی بلندی پر پہنچ چُکی ہے۔ اسے جزوی طور پر پارٹیکل بی 100M$ CRO EVM فنڈ سے منسوب کیا جا سکتا ہے، جو ڈویلپرز کو کرونوس پر تعمیر کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اپنے آغاز کے بعد سے، 0.96$ کی بلندی تک پہنچنے تک، CRO$ ٹوکن کی قیمتوں میں 350% اضافہ ہوا۔ مستقبل قریب میں، Ethereum اور کوزموس کے درمیان کسی پُل کی توقّع ہے۔

متعلقہ صفحات:

BNB اور HT، یعنی دو دیگر مقبول ٹوکنز کے بارے میں جانیے، جنہیں انکے پیرنٹ (parent) پلیٹ فارمز کو چلانے، اور انکے استعمال کی ترغیب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔

CMC الیگزینڈریا، CoinMarketCap کا تعلیمی پورٹل (portal) دیکھیے۔

کُل کتنے کرونوس (CRO) کوائنز گردش میں ہیں؟

سن 2021 میں 70 بلین CRO جلا دینے کے بعد، انکی کل سپلائی 30 بلین کوائنز تک محدود ہے، جو سب کے سب اُس وقت تخلیق کیے گئے جب بلاک چین لائیو (live) ہوا — یہ اسے ایک نان-مائن-ایبل کریپٹو کرنسی بنا دیتا ہے۔

CRO کی کل فراہمی پانچ مختلف مقاصد کے لیے مختص کی جائے گی:

  • 30% — ثانوی تقسیم اور ابتدائی ترغیبات کے لیے - 14 نومبر سن 2018 سے پانچ سالوں کے دوران روزانہ کی بنیاد پر مختلف دستوں کی شکل میں جاری کیے گئے۔
  • 20% — سرمائے کے ذخیرے میں - 7 نومبر سن 2022 تک منجمد؛
  • 20% — نیٹ-ورک کی طویل مدتی مراعات کے لیے - 7 نومبر سن 2022 تک منجمد؛
  • 20% — ایکو سسٹم گرانٹس کے لیے - Crypto.com چین مین نیٹ کے آغاز تک منجمد؛
  • 10% - کمیونٹی کی ترقی کے لیے۔

Crypto.com کوائن نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جات ہے؟

CRO کو Ethereum یعنی ETH بلاک چین کے عین اوپرERC-20 سے مطابقت رکھنے والے معیار کو مدّنظر رکھ کر بنایا گیا ہے، یعنی اس کے نیٹ-ورک کو Ethash فنکشن کے ذریعے تحفّظ حاصل ہے۔

آپ Cronos (CRO) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

CRO کوائنز متعدد کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر دستیاب ہیں، جن میں سے کچھ یہ ہیں:

Cronos میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ