کرپٹوکرنسی

Curve DAO Token

Bitcoin

Curve DAO Token

CRV

#94

$0.83 USD

-4.57% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$1.05B

حجم (24 گھنٹے)

$339.44M

FDV

$1.83B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

32.46%

کل سپلائی

$2.21B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$1.26B

معلومات

Website

$0.83

(-2.18%)
Price change 1h

$0.88

High 24h

$0.83

(-18.95%)
Price change 7d

$1.11

High 7D

Curve (CRV) کیا ہے؟

Curve سٹیبل-کوائنزکے لیے ایک غیر مرکزی ایکسچینج ہے جو لیکویڈیٹی کو منظم کرنے کے لیے ایک خودکار مارکیٹ میکر (AMM) کا استعمال کرتا ہے۔

جنوری سن 2020 میں شروع کیا گیا، Curve اب غیرمرکزی فنانس (DeFi) رجحان کا مترادف ہے، اور سن 2020 کے دوسرے نصف حصے کے دوران اس میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اگست کے مہینے میں Curve نے CRV کے ساتھ، جو اسکا اندرون خانہ ٹوکن ہے، ایک غیر مرکزی خود مختار تنظیم (DAO) کا آغاز کیا۔ DAO، ایتھیریم Ethereum پر مبنی آلہ برائے تخلیق یعنی Aragon استعمال کرتا ہے جو صارفین کی جمع کردہ لیکویڈیٹی کے لیے استعمال ہونے والے متعدد سمارٹ کونٹریکٹس کو آپس میں جوڑتا ہے۔ تاہم حاکمیت جیسے مسائل، اپنے وزن اور دیگر معاملات کی بِنا پر Aragon سے مختلف ہیں۔

Curve کے بانی کون ہیں؟

Curve کے بانی اور CEO، کرپٹو کرنسی سے متعلق کاروباری اداروں کے ساتھ مختلف النّنوع تجربات کے حامل ایک روسی سائنس دان Michael Egorov ہیں۔

اُنہوں نے سن 2015 میں، پرائیویسی کو محفوظ رکھنے والے انفراسٹرکچر اور پروٹوکولز بنانے والے ایک کرپٹو کرنسی کاروبار NuCypher کی مشترکہ بنیاد رکھی، اور CTO کے عہدے پر فائز ہوئے۔

Egorov ایک غیر مرکزی بینک اور قرضوں کے نیٹ-ورک LoanCoin کے بانی بھی ہیں۔

Curve کی باقاعدہ ٹیم CRV کے تخصیص کنندہ ڈھانچے کا حصہ ہے، اور ابتدائی لانچ-پلان کے حصے کے طور پر دو سالہ ویسٹنگ شیڈول کے مطابق ٹوکن وصول کرتی رہے گی۔

اگست سن 2020 میں، Egorov نے بتایا کہ اُنہوں نے yearn.finance ووٹنگ-پاور کے جواب میں CRV ٹوکنز کی ایک بڑی مقدار کو مُقفل کرکے "شدید رد عمل کا مُظاہرہ کیا" اور اس طرزِ عمل میں اپنے آپ کو 71 فیصد حاکمیت سے نوازا۔

کیا چیز Curve کو منفرد بناتی ہے؟

Curve نے خاص طور پر سٹیبل-کوائن ٹریڈنگ کے لیے AMM کے کی حیثیت سے اپنی ترسیلات کی پیروی کرکے شایان شان توجہ حاصل کی ہے۔

DAO اور CRV ٹوکن کے اجراء نے، CRV کے حاکمیتی استعمال کے تناظر میں مزید منافع کمایا، کیونکہ یہ صارفین کو لیکویڈیٹی سے وابستگی، اور ملکیتی طوالت کی بنیاد پر عطا کیا جاتا ہے۔

DeFi ٹریڈنگ میں دھماکے نے Curve کی طویل عمری کو یقینی بنایا، اور اسکے ساتھ AMMs نے لیکویڈیٹی اور اس سے جُڑے، صارف کے منافع کی بڑی مقدار کو تبدیل کر دیا۔

Curve اُن سب پر توجہ دیتا ہے جو DeFi سرگرمیوں مثلاً پیداواری فارمنگ اور لیکویڈیٹی مائننگ میں مصروف عمل ہیں، بمع اُن لوگوں کے جو تصوّراتی طور پر غیر مستحکم سٹیبل-کوائنز، اپنے پاس رکھ کربِلا خوف و خطر زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

پلیٹ فارم ایک معمولی فیس لے کر پیسہ کماتا ہے جو لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کو ادا کردیا جاتا ہے۔

متعلقہ صفحات:

Uniswap (یونی-سویپ) (UNI) کے بارے میں مزید جانیے یہاں۔

SushiSwap (سوشی سویپ) (SUSHI) کے بارے میں مزید جانیے یہاں

کیا آپ کرپٹو کرنسی پر نئے آئے ہیں؟ CoinMarketCap کے مخصوص تعلیمی وسائل کے ذریعے اس صنعت کے بارے میں آپ کو درکار تمام معلومات ۔الیگزینڈریا پر دستیاب ہے۔

کُل کتنے Curve (CRV) کوائنز گردش میں ہیں؟

Curve (CRV) کا آغاز، اگست سن 2020 میں Curve DAO کے ساتھ کیا گیا۔ بحیثیت حاکمیتی میڈیم اس کا مقصد یہ کام سر انجام دینا ہے: ایک ترغیبی ڈھانچے اور فیس کی ادائیگی کا عمل انجام دینا؛ نیز لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کے لیے طویل مدتی کمائی کے طریق کار کے طور پرعمل کرنا۔

کل CRV سپلائی 3.03 بلین ٹوکن ہے، جن میں سے زیادہ تر (62%) لیکویڈیٹی فراہم کرنے والوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ بقیہ کی تقسیم کاری اسظرح ہے: 30% حصّے داروں کے لیے، 3% ملازمین کے لیے، اور 5% کمیونٹی ریزرو میں۔ حصّے داروں اور ملازمین کے لیے مختص رقم، دو سال کے ویسٹنگ شیڈول کے ساتھ آتی ہے۔

CRV کے پاس کوئی پری-مائن (premine) نہیں تھا، اور ٹوکنز کا بتدریج غیر مقفل ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آغاز کے ایک سال بعد تقریباً 750 ملین گردش میں ہونے چاہیئں۔

Curve نیٹ-ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Curve سمارٹ کنٹریکٹس میں جمع کروائے گئے فنڈز، اور AMMs سے نمٹنے کے دوران منسلک ہوجانے والے عام خطرات کا حامل ہے، جنہیں ناپائیدار نقصان کا نام دیا جاتا ہے۔

چونکہ Curve صرف سٹیبل-کوئنز کو سپورٹ کرتا ہے، چناچہ مارکیٹوں کے بہت تیزی سے آگے بڑھنے کے خطرے میں کمی واقع ہوتی ہے، لیکن مارکیٹوں میں توازن پیدا ہونے کے بعد کراس-مارکیٹ قیمتیں واپس آجانے پر بھی صارفین پیسے کھو سکتے ہیں۔

Curve کا آڈٹ ہو چُکا ہے، لیکن یہ کسی مخصوص کریپٹو کرنسی کا سامنا ہونے پر درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے کُچھ نہیں کرتا۔

آپ Curve (CRV) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

CRV آزادانہ تجارت کی صلاحیت رکھنے والا ایک ٹوکن ہے۔ یہ کریپٹو کرنسی، سٹیبل-کوائز، اور فیاٹ کرنسی پیئرز کے بالمُقابل بڑے ایکسچینجز پر دستیاب ہے۔

ان میں Binance نیز OKEx اور Huobi Global شامل ہیں، جنہیں، ستمبر سن 2020 تک تجارتی حجم کے ایک بڑے حصے کا حامل پایا گیا۔

کیا کریپٹو کرنسی آپ کے لیے نئی ہے، اور کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ Bitcoin (BTC)، یا کوئی دوسرا ٹوکن کیسے خریدا جائے؟ تفصیلات یہاں دیکھیے۔

Curve DAO Token میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ