Dash
Dash
DASH
#161
$37.17 USD
-0.81% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $449.73M |
حجم (24 گھنٹے) | $81.25M |
FDV | $702.54M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 18.07% |
کل سپلائی | $12.10M |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | $18.90M |
گردش کرنے والی سپلائی | $12.10M |
معلومات
Website |
$37.17
(0.69%)$38.28
$37.17
(-6.84%)$44.65
Dash (DASH) (ڈیش) کیا ہے؟
ڈیش ایک اوپن سورس بلاک چین اور، ایک ایسی کرپٹو کرنسی ہے، جس کی توجہ عالمی ادائیگیوں کا ایک تیز رفتار اور سستا نیٹ-ورک، جو اپنی سرشت میں غیر مرکزی بھی ہو، پیش کرنے پر مرکوز ہے۔ پراجیکٹ کے اپنے وائٹ پیپر کے مطابق، ڈیش مضبوط رازداری اور تیز تر لین-دین فراہم کرکے Bitcoin (BTC) سے بہترکار کردگی کا مُظاہرہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
ڈیش، جس کا نام "ڈیجیٹل کیش" سے ماخوذ ہے، بحیثیت لائٹ-کوائن (LTC) فورک، جنوری سن 2014 میں لانچ کیا گیا۔ لائیو ہونے کے بعد سے ڈیش نے کُچھ خصوصیات کو اپنے اندر سمو لیا ہے، مثلاً 2-ٹیئر (2-tier) نیٹ-ورک کے ساتھ ترغیب شُدہ نوڈز بمع ’’ماسٹر نوڈز‘‘ اور پراجیکٹ کی غیر مرکزی حاکمیت؛ ٰInstantSend، جو فوری تصفیہ شُدہ ادائیگی کی اجازت دیتا ہے؛ ChainLocks, جو ڈیش بلاک چین کو فوری طور پر ناقابل تغیُّر بناتا ہے؛ اور PrivateSend، جو لین-دین میں اختیاری طور پر اضافی رازداری پیش کرتا ہے۔
ڈیش کے بانی کون ہیں؟
ڈیش کی بُنیاد دو سوفٹ-ویئر ڈویلپرز Evan Duffield اور Kyle Hagan نے رکھی۔ اس پراجیکٹ کو دراصل XCoin کہا جاتا تھا، دو ہفتے بعد یہ بدل کر Darkcoin کر دیا گیا، اور مارچ سن 2015 میں ایک مثبت امیج بنانے کی کوشش میں ری-برانڈنگ سے پہلے اسے دوبارہ ڈیش کر دیا گیا۔
ڈیش شروع کرنے سے پہلے Duffield اپنے اُس عرصے کی بِنا پر جو اُنہوں نے Hawk Financial Group میں کام کے دوران گُذارا، مالیاتی تجربے کے حامل ایک سوفٹ-ویئر ڈویلپر تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ اُنہوں نے تعلقات عامہ میں خدمات انجام دیں، مشین لرننگ الگورتھم ڈویلپ کیے اور سرچ انجن بھی تیار کیے۔ اُنہوں نے سب سے پہلے سن 2012 میں ڈیش کا تصوّر Bitcoin میں اضافی گُمنامی کے ایک طریق کار کے طور پر کیا تھا — اسی لیے، اصلیت میں اسے Darkcoin بھی کہا جاتا ہے۔ Duffield نے دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے اسے ایک مشغلے کے طور پر شروع کیا تھا، جس کی کوڈنگ اُنہوں نے ایک ہی ویک-اینڈ میں مُکمل کر دی۔ Duffield نے Dash Core Group میں بحیثیت CEO خدمات سر انجام دیں — وہ کمپنی جو ڈیش کی ڈویلپمنٹ، انضمام اور دیگر سرگرمیاں جاری رہنے کی حمایت کرتی ہے — تا وقتیکہ کہ وہ دسمبر سن 2017 میں دیگر سٹراٹیجک سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے دستبردار نہیں ہو گئے۔
Hagan نے اصل وائٹ پیپر Duffield کے ساتھ مشترکہ طور پر تحریر کیا۔ تاہم، اُنہوں نے یہ پراجیکٹ دسمبر سن 2017 کی ابتداء میں چھوڑ دیا۔
ڈیش کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟
اس کی ویب-سائٹ کے مُطابق، ڈیش کا مقصد "دُنیا بھر میں سب سے زیادہ صارف دوست وسعت پذیر، ادائیگیوں پر مُرتکز کرپٹو کرنسی بن جانا‘‘ ہے۔ اس کی تکمیل کے لیے، یہ پراجیکٹ ماسٹر نوڈز کے ایک نیٹ-ورک پر انحصار کرتا ہے، جنہیں ڈیش کے پروپوزل سسٹم پر ضمانت شدہ ایڈوانس سرورز کے طور پر بحفاظت ایڈوانس خدمات اور حاکمیت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بلاک انعامات کے کچھ حصے کے بدلے، ماسٹر نوڈز نیٹ-ورک کو خدمات کی دوسری پرت فراہم کرتے ہیں۔ وہ یہ فنکشنز مثلاً InstantSend, PrivateSend اور ChainLocks فراہم کرتے ہیں۔
ڈیش، انفرادی صارفین اوراداروں، یعنی دونوں کے لیے مارکیٹ کیا جاتا ہے، جن میں تاجر، مالیاتی خدمات اور وہ لوگ شامل ہیں جنہیں بین الاقوامی ترسیلات بھیجنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اکتوبر سن 2020 میں، Dash Core Group نے اطلاع دی کہ اس کے آگے بڑھتے ہوئے سٹراٹیجک مقاصد میں اس کے اپنے ایکوسسٹم اور برانڈ کی تعمیر شامل ہے، نیز اس بات کی یقین دہانی بھی کہ صارفین مُطمئن ہیں، اور نیٹ-ورک کے پیچھے موجود ٹیکنولوجی کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں۔
ڈیش کا حاکمیتی نظام، یا خزانہ، پراجیکٹ کی ڈویلپمنٹ کے لیے مُسابقتی اور غیر مرکزی طرز عمل کے تحت بلاک کے انعامات کا 10% تقسیم کرتا ہے۔ اس نے بشمول Dash Core Group، کئی سرمایہ گذاری شدہ تنظیمیں تخلیق کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس کے علاوہ Dash Foundation، جو کہ کرپٹو کرنسی اپنانے کی وکالت کرنے کے ساتھ ساتھ عطیات وصول کرتی ہے، تیز ادائیگی کی قابلیت رکھنے والی انفرادی اور ادارہ جاتی رکنیت کی پیشکش کرتی ہے۔
متعلقہ صفحات:
لائٹ-کوائن کے بارے میں مزید جانیے، یعنی وہ کرپٹو کرنسی جس سے ڈیش کو فورک کیا گیا۔
XRP کے بارے میں جانیے، ایک اور کرپٹو کرنسی جو تقریباً فوری ادائیگیوں کا نیٹ-ورک پیش کرتی ہے۔
کیا آپ اپنے ڈیش محفوظ رکھنے کے حوالے سے تجاویز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap کے آن-لائن تعلیمی وسیلے الیگزینڈریا پر موجود کرپٹو سیفٹی گائیڈ کا تفصیلی مطالعہ کیجیے۔
CoinMarketCap بلاگ کے ذریعے کرپٹو کرنسی کے بارے میں تازہ ترین واقعات سے باخبر رہیے۔
فی الوقت کُل کتنے ڈیش (DASH) کوائنز گردش میں ہیں؟
ڈیش ٹوکنز کی زیادہ سے زیادہ قابل ِاجراء تعداد 18,921,005 ہے۔ تاہم، اس رقم کا انحصار باالآخر اس بات پر ہے کہ گورننس، بجٹ تجاویز کے لیے وقف بلاک انعامات کے 10% کو کس طرح مُختص کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ اگر کبھی کُچھ بھی مُختص نہین کیا گیا، تو صرف 17,742,696 DASH کا اخراج کیا جائے گا۔ نئے ’ڈیش ٹوکنز بذریعہ ایک پروف-آف-ورک مائننگ الگورتھم تخلیق کیے جاتے ہیں، جس میں ٹوکن کے اخراج کی شرح، ہر 210,240 بلاکس پر چودھویں حصّے تک یا تقریباً 7% گھٹا دی جاتی ہے، یا اسی شرح کو مُتبادل طور پر لگ بھگ 383 دن میں کم کیا جاتا ہے۔
نئے DASH کا تقریباً 45% مائنرز کو بطور انعام دیا جاتا ہے، جبکہ 45% ماسٹر نوڈز کو، اور 10% مستقبل کی تجاویز کو فنڈ مُہیّا کرنے کے لیے۔ اگست سن 2020 میں، ایک تجویزمنظور کی گئی، جو ایک بار عمل پذیر ہونے کے بعد، مائنرز اور ماسٹر نوڈس کے مابین بطور انعام تقسیم کیے جانے والے کوائنز کے تناسب کو بالترتیب 50/50 سے 40/60 کر دے گی۔
ڈیش کی لانچنگ کے بعد 48 گھنٹے کے اندر اندر، تقریباً 2 ملین کوائنز مائن کیے گئے، جو منصوبہ کے تحت اخراج کیے جانے والے شیڈول سے نُمایاں طور پر زیادہ تھے۔ در اصل، ڈیش کو لائٹ-کوائن سے فورک کیا گیا تھا، جسے اپنے آغاز کے موقع پر مشکلات سے نمٹنے والے الگورتھم میں ایک بَگ (bug) کے سبب ویسی ہی خرابی سے نقصان اُٹھانا پڑا۔ اگرچہ دستاویزات سے یہ بات اچھی طرح عیاں ہوتی ہے کہ یہ بَگ (bug) ڈیش کو لائٹ-کوائن سے وراثت میں ملا تھا، تاہم، اس بارے میں یہ قیاس آرائیاں ضرور جاری ہیں کہ آیا فاسٹ-مائن ابتدائی مائنرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے دانستہ کیا گیا تھا یا یہ ایک نا دانستہ عمل تھا۔
ڈیش نیٹ-ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟
ڈیش اپنے لین-دین کو تحفظ دینے کے لیے دو درجات والا نیٹ-ورک استعمال کرتا ہے۔ پہلا ٹیئر اُن نوڈز پر مشتمل ہوتا ہے جو پروف-آف-ورک مفاہمتی پروٹوکول سے متعلق مائننگ کی عملیات انجام دیتے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ پیچیدہ کرپٹوگرافک مسائل کو حل کرنے کے لیے مُسابقت کرتے ہیں، چُناچہ ان میں سے کم از کم 51% نوڈز کی جانب سے لین-دین کی منظوری کا دیا جانا ضروری ہے تاکہ یہ بلاک چین میں شامل ہو سکے۔
وہ PoW الگورتھم جسے ڈیش استعمال کرتا ہے "X11" کہلاتا ہے — ضرورت کے عین مُطابق بنایا گیا ہیشنگ الگورتھم، جسے ڈیش کے بانی Duffield نے تیار کیا، اور جو 11 ہیشنگ الگورتھمز کی ایک ترتیب استعمال کرتا ہے۔ ڈیش کی دستاویزات کے مُطابق، X11 جدید کرپٹو کرنسیز کے زیر استعمال ہیشز میں محفوظ ترین اور بہت ہی نفیس کرپٹوگرافک ہیش ہے۔
دوُسرا درجہ اُن ماسٹر نوڈز پر مشتمل ہے جو پروف-آف-سروس مفاہمتی الگورتھم کے تحت کام کرتا ہے، جس میں ماسٹر نوڈز کی درجہ بندی نیٹ-ورک کو مُہیّا کی گئی اُنکی اچھی خدمات پر مبنی تاریخ کے حوالے سے کی جاتی ہے۔ ماسٹر-نوڈز نیٹ-ورک کی نگرانی کرتے ہیں، نیز نوڈز کی جانب سے شامل کردہ ایسے نئے بلاکس کو رَد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، جن کی منظوری غیر تسلی بخش طریقے سے کی گئی ہو۔ وہ ڈیش کی ChainLocks (چین-لاکس) خصوصیت کو بھی فعال کرتے ہیں، جس سے تحفظ میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ ہر 12 گھنٹے بعد، ماسٹر نوڈس کا ایک دورہ-گرد گروپ بلاک چین میں شامل کردہ تمام نئے بلاکس کا مشاہدہ اور تصدیق کرتا ہے۔ ڈیش کے ڈویلپرز نے بیان کیا ہے کہ یہ نیٹ-ورک کو 51% حملوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
آپ ڈیش (DASH) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
معروف آلٹ-کوائنز میں سے ایک کے طور پر، ڈیش کو زیادہ تر بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر خریدا جا سکتا ہے، جن میں Binance اور Coinbase Pro نیز Huobi Global، Kraken اور OKEx شامل ہیں۔ اس کی تجارت فیاٹ کرنسیوں، کرپٹو کرنسیوں، مثلاً 1Bitcoin1 اور 2Ether2 (ETH), نیز اسٹیبل کوائنز مثلاً 4Tether4 (USDT) اور 5USD Coin5 (USDC)، وغیرہ کے مُقابل کی جا سکتی ہے۔ اسے اسپاٹ اور ڈیریویٹوز دونوں بازاروں میں خریدا اور بیچا جا سکتا ہے۔
کیا آپ ڈیش یا دیگر کرپٹو کرنسیز، مثلاً Bitcoin کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ آپ کو کرپٹو کے بارے میں مُکمّل معلومات فراہم کرنے، اور اپنا پہلا کوائن خریدنے کے حوالے سے سب کُچھ سِکھانے کے لیے CoinMarketCap کے پاس ایک سادہ مرحلہ وار گائیڈ موجود ہے۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|