کرپٹوکرنسی

zkRace

Bitcoin

zkRace

ZERC

#1117

$0.1 USD

1.41% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$12.24M

حجم (24 گھنٹے)

$191.73K

FDV

$12.24M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

1.57%

کل سپلائی

$120.00M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$120.00M

گردش کرنے والی سپلائی

$120.00M

معلومات

Website

$0.1

(0.11%)
Price change 1h

$0.1

High 24h

$0.1

(-12.95%)
Price change 7d

$0.12

High 7D

DeRace (DERC) کیا ہے؟

Derace خود کو ایک "مکمل NFT ہارس ریسنگ ایکو سسٹم" کے طور پرپیش کرتا ہے جو GameFi انڈسٹری میں ایک نیا معیار قائم کرنے کا مُتمنّی ہے۔ DeRace منفرد خصوصیات کے حامل NFT گھوڑے خریدنے، اُنہیں تیار کرنے اور ان کی افزائش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، تاکہ ریس کی میزبانی کے لیے آپ اپنا NFT ہپو ڈروم تعمیر کر سکیں۔

اس پراجیکٹ نے اپنے IDO کا آغاز چھبیس جولائی کو DAO Maker پر کیا۔

DeRace کا بیٹا ورژن 28 دسمبر کو لانچ کیا گیا۔ گیم کے مکمل ورژن V2 کا آغازQ3-Q4 میں ہونے والا ہے۔

DeRace کے بانی کون ہیں؟

آٹھ افراد پر مشتمل DeRace کی مضبوط کور ٹیم کا تعلق لتھوانیا، برطانیہ، فرانس، دبئی اور سوئٹزرلینڈ سے ہے۔ DeRace کی بنیاد Adomas Juodišius اور Adelaida Sinkevič نے رکھی۔ Adomas Juodišius پراجیکٹ کےCEO ہیں۔ اس سے پہلے، وہ Media Bubbles کے بانی اورCEO تھے، جو Vilnius (لتھوانیا) میں قائم ایک مارکیٹنگ ایجنسی ہے، جس نے ای کامرس اسٹورز، اور ویب پر مبنی دیگر پلیٹ فارمز کو ڈیجیٹل موجودگی، ویب فن تعمیر، سیکیورٹی سلوشنز (solutions)، اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ فراہم کی تھی۔ DeRace میں، اُنہوں نے Adelaida Sinkevič کے ساتھ تعاون جاری رکھا ہے۔ Sinkevič میڈیا ببلز (Media Bubbles) کے شریک بانی، کئی بلند پایہ سٹارٹ اپس (startups) کے CMO، اور اب، خود DeRace کے بھی CMO ہیں۔

کُچھ اعلیٰ سطحی مشیر بھی اس ٹیم کے لئے باعث فخر ہیں: حسن شیخ، DAO بنانے والے شریک بانی، مائیکل کام، ایشیا میں قائم بلاک چین VC فنڈ ڈبل پیک (VC fund Double Peak) کے شریک بانی، مائیکل اوون، سابق پیشہ ور فٹبالر جنہوں نے Liverpool, Real Madrid, Newcastle United, Manchester United کی ٹیموں میں اسٹرائیکر کے طور پرکھیلا۔ اُنہوں نے نہ تو گھوڑے پالے ہیں، اور نہ ہی سدھائے ہیں۔ AB de Villiers, جنوبی افریقہ کے سابق بین الاقوامی کرکٹر، KmanuS88 جو ایک کاروباری شخصیت اور مشہور یوٹیوبر ہیں، اور الیکس بیکر، جو Hyros کے CEO، کاروباری شخصیت اور مشہور یوٹیوبر ہیں۔

کیا چیزDerace کو منفرد بناتی ہے؟

DeRace کا ہدف بیک وقت اربوں ڈالر کی رقم پر محیط 2 شعبے ہیں: ویڈیو گیمنگ اور گھوڑوں کی ریس۔ ایسے پراجیکٹ کو ویڈیو گیمز کی کمی کے تناظر میں ’’کمانےـکیلئےـکھیلو‘‘ جیسی خصوصیات کے ساتھ، پائیدار نوعیت کے ساتھ بہت بڑے بڑے مواقع دکھائی دیتے ہیں۔ اسی دوران، گھوڑوں کی دوڑ کو بدعنوانی کے سکینڈلز، اور ڈجیٹلائزیشن کی کمی بالمُقابل دیگر سپورٹس کے سبب، بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے ـ یہ وہ مسئلہ ہے DeRace جس سے نمٹنا چاہتا ہے۔

DeRace ذاتی گیمنگ تجویز کرتا ہے جو 100% منصفانہ اور شفافیت پر مبنی تجربہ ہے۔ کھلاڑیوں کو صرف تماشائی ہی رہنے تک محدود نہیں رکھا جاتا بلکہ انہیں منفرد NFT گھوڑوں کی ملکیت کے ذریعے اس عمل کی قیادت کے لئے ترغیب دی جاتی ہے۔

مزید یہ کہ، کھلاڑیوں کو DeRace کے ’’حاکمیت ـ برائے ـ آمدنی‘‘ ماڈل کے تحت ہپوڈرومز (hippodromes) کی ملکیت، ریسوں کی میزبانی، اور ان سب کے عوض انعامات کے ذریعے کھیل کو خود لے کر چلنے کا کوموقع دیا جاتا ہے۔

DeRace گیم فائی صنعت میں انقلاب برپا کرنے کے لیے تیار ہے, ایسا انقلاب جو’’پہلےـ کبھی ـ نہ ـ دیکھاـ گیا‘‘ کے مصداق کھلاڑیوں کو کما کر دینے والا ماڈل متعارف کرائے گا۔ ئی ماڈل اُنہیں DeRace میٹاورس (metaverse) میں ان کی سرگرمیوں کا صلہ دیتا ہے اور گیم پلے کے امکانات کو بہت تیزی سے بڑھاتا ہے۔ نوٹ: میٹاورس (metaverse) ایک مستقل، آن لائن، 3D کائنات کا تصور ہے جو متعدد ورچوئل اسپیس (virtual spaces) کو یکجا کرتا ہے۔

DeRace کی مزید خصوصیات یہاں دیکھیے۔

متعلقہ صفحات:

Axie Infinity (AXS) مُلاحظہ کیجیے – پالتو جانوروں پر مبنی ایک تجارتی گیم جس میں NFTs شامل ہیں۔

AnRKey X (ANRX) مُلاحظہ فرمائیے – ایک اور انتہائی مقبول NFT گیم۔

NFTs کیسے کام کرتے ہیں؟ یہ جاننے کے لئے ہماری گائیڈ برائے ناقابل تبادلہ ٹوکنز مُلاحظہ فرمائیے۔

ERC-20 ٹوکنز کیا ہوتے ہیں؟

کریپٹو کی تازہ ترین خبروں اور تجارتی بصیرت کے لئے یہاں دیکھیے CoinMarketCap blog.

فی الوقت کتنے DeRace (DERC) کوائنز گردش میں ہیں؟

DeRace (DERC) کے پاس کل 120M ٹوکنز کی سپلائی موجود ہے۔ اس میں سے 28%، یا 33.6M ٹوکنز، عوامی IDO سے پہلے نجی راؤنڈ میں فروخت کئے جا چکے ہیں۔ $0.05 فی ٹوکن قیمت پر، DeRace نے DAO Maker، Animoca Brands، LD Capital اور انہی جیسے مزید سرمایہ کاروں سے $1.68M اکٹھا کیا۔ اس میں سے 20% فوری طور پر غیر مقفل ہو جاتا ہے، باقی 80% اگلی چار سہ ماہیوں پر محیط برابر حصوں میں دستیاب ہوتا ہے۔

6%، یا پوری سپلائی میں سے 7.2M ٹوکنز، جولائی 2021 میں IDO کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں، اسی ویسٹنگ شیڈول (vesting schedule) کے مطابق جس پر پرائیویٹ راؤنڈ میں عملددرآمد کیا گیا تھا۔

15% (18M ٹوکنز) مارکیٹنگ مقاصد کے لیے مختص کر دئے گئے ہیں۔ اس لیکویڈیٹی کا 10% فوری طور پر دستیاب ہوتا ہے، جبکہ 5% ہر مہینے اس کی پیروی کرتا ہے۔

25% یعنی 30M ٹوکنز، لیکویڈیٹی ترغیبات کے لیے مختص ہیں، جن میں سے 20% آغاز کے وقت دستیاب ہیں، اور 5% ہر مہینے دسترس میں رہتے ہیں۔

10% (12M ٹوکن) ٹیم کے لیے مختص ہیں۔ پہلے سال کے لئے، فنڈز مقفل رہتے ہیں، اور ہر تین ماہ بعد 20% کے وقفوں پر دستیاب ہوتے ہیں۔

ان میں سے 5% (6M ٹوکنز) مشیروں کے لئے، اور 11% برائے ترقی و پیشرفت مختص ہیں، جو کُل 13.2M ٹوکنز بنتے ہیں۔ دونوں ایک پیچیدہ ویسٹنگ (vesting) شیڈول کی پیروی کرتے ہیں جو دو سال پر محیط ہوتا ہے، اور جس میں فوری طور پر کوئی لیکویڈیٹی دستیاب نہیں ہوتی۔

DeRace نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

DERC ایک ERC-20 ٹوکن ہے، یعنی اسکی بنیاد Ethereum بلاک چین پر رکھی گئی ہے۔

Ethereum ’’پروف ـآف ـورک‘‘ کے اتفاق رائے والے طریق کار کے ساتھ کام کرتا ہے، اور اسے مائینرز (miners) کے ایک بھاری بھرکم غیر مرکزی نیٹ ورک کے ذریعے محفوظ بنا دیا جاتا ہے۔ تقریباً 11,000 Ethereum نوڈس، Ethereum بلاک چین کو حملوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

Ethereum اپنے معیاری ٹوکنز، ڈویلپرز کمیونیٹی، اور بلاک چین کی مضبوطی کی بدولت نئے لانچ ہونے والے ٹوکنز کے لئے سب سے زیادہ مقبول بلاک چین ہے۔ خاص طور پر، DeRace جیسے NFT پراجیکٹس اکثر Ethereum پر ہی شروع ہوتے ہیں کیونکہ یہ نئے سرمایہ کاروں کو مرکز نگاہ بننے کے لئے، بہت زیادہ پذیرائی حاصل کرنے کے مواقع پیش کرتا ہے۔

کیا DeRace (DERC) ایک ڈالر ($1) کی سطح تک پہنچ سکتا ہے؟

DeRace پہلے ہی نومبر، سن 2021 میں $8.45 تک جا پہنچا، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

آپ DeRace (DERC) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

DeRace IDO کا آغاز چھبیس جولائی کو DAO میکر (maker) پر ہوا۔ یہ تحریر لکھتے وقت اسکا اندراج Crypto.com پر موجود ہے۔ Gate.io Uniswap، Pancakeswap اور QuickSwap۔

اگر آپ کو DERC کی خرید میں کوئی دلچسپی ہو، تو آپ یہ ٹوکن یا دیگر کرپٹو کرنسیاں خریدنے کی ابتداء کرنے کے بارے میں یہاں مزید پڑھیئے۔

zkRace میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ