Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC DigiByteDGB

Rank #292

coin

On 188,675 watchlists

Tags:

Mineable

PoW

Multiple algorithms

Medium of Exchange

Collectibles & NFTs

DigiByte Price (DGB)

$0.0066
4.74%

DGB Charts Live Data

DigiByte (DGB) کیا ہے؟

DigiByte (DGB) ایک اوپن سورس بلاک چین اور اثاثہ تخلیق کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔ اکتوبر 2013 میں اس کی ڈویلپمنٹ کا آغاز ہوا اور جنوری 2014 میں Bitcoin (BTC) فورک کی حیثیت سے، اس کے DGB ٹوکن کا genesis بلاک مائن کیا گیا۔

DigiByte ایک پائیدار عوامی بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کی حیثیت سے اپنی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے پانچ مختلف الگورتھمز کو استعمال میں لاتی ہے، اور اس کا بنیادی مقصد Bitcoin بلاک چین کی سکیورٹی، استعداد اور ٹرانزیکشن کی رفتار کو بہتر کرنا ہے۔

DigiByte تین سطحوں پر مشتمل ہے: ایک اسمارٹ معاہدے کا "ایپ اسٹور،" ایک عوامی لیجر اور بنیادی پروٹوکول جس میں ریلے ٹرانزیکشنز سے مواصلت کرنے والی نوڈز شامل ہیں۔

DigiByte کے بانیان کون ہیں؟

DigiByte کو Jared Tate نے بنایا تھا، جنہیں "DigiMan" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، انہوں نے مئی 2020 میں اپنے عہدے سے عارضی سبکدوشی کا اعلان کرنے سے پہلے، اس کی ڈویلپمنٹ سے لے کر موجودہ سیٹ اپ تک تمام تشکیل کاری کی نگرانی کی۔

Tate اس کے بعد واپس آ گئے ہیں، اور ستمبر 2020 تک ایک بار پھر DigiByte کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Tate کی سوانح حیات میں لکھا ہے کہ وہ 2012 کے بعد سے Bitcoin کے ساتھ منسلک تھے، اور بلاک چین کے بانی کی طرف سے لکھی گئی پہلی کتاب، "Blockchain 2035: The Digital DNA of Internet 3.0" کے مصنف تھے۔

DigiByte کی کارروائیاں نہ صرف اس کے ڈویلپرز پر بلکہ DigiByte فاؤنڈیشن پر بھی منحصر ہیں، یہ ایک رضاکار تنظیم ہے جسے اس پراجیکٹ کی بحالی کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔ رضاکاروں کا ایک تیسرا گروپ، DigiByte کی آگاہی ٹیم، مارکیٹنگ اور تشہیری سرگرمیوں کے حوالے سے ذمہ دار ہے۔

کیا چیز DigiByte کو منفرد بناتی ہے؟

DigiByte Bitcoin ہی کی ایک ترمیم ہے جس کا مقصد سکیورٹی، رفتار اور استعداد کے امکانات کو متنوع بنانا ہے۔

ایک اوپن سورس بلاک چین اور اس سے وابستہ کرپٹو کرنسی، کی حیثیت سے اس کی پہلی عملی شکل DGB کی صورت میں سامنے آئی۔ اس نیٹ ورک کے پانچ الگ الگورتھمز ہیں جو سکیورٹی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں اور ASIC مائنرز کو بہت زیادہ طاقت حاصل کرنے سے روکنے میں مدد دیتے ہیں۔

بعد میں، ایک اور پیشکش، DigiAssets، بھی رونما ہوئی، جس کا مقامی ٹوکن DGB تھا۔ DigiAssets ان ڈویلپرز کے لیے پُرکشش ہے جو ڈیجیٹل اثاثہ جات، غیر مرکزی ایپلی کیشنز (DApps) کو شروع کرنا چاہتے ہیں اور ضروری متعلقہ اسمارٹ معاہدوں کو مرموز کرتے ہیں۔

DigiByte کے تمام گورننس اسٹرکچرز رضاکارانہ بنیادوں پر چلائے جاتے ہیں، جو اس نظریے کے ساتھ ہم آہنگ ہیں کہ نیٹ ورک کو اوپن سورس اور عوامی طور پر قابل رسائی ہونا چاہیئے۔ بلاک چین کی توثیق کے لیے درکار ٹرانزیکشن کی فیسیں مائنرز کو DGB کی صورت میں ادا کی جاتی ہیں۔

متعلقہ صفحات:

Litecoin (LTC) کے بارے میں یہاں پر مزید جانیں۔

Ethereum (ETH) کے بارے میں مزید یہاں سے جانیں۔

کیا آپ کرپٹو کرنسی پر نئے آئے ہیں؟ CoinMarketCap کے مخصوص معلوماتی ذریعے، یعنی Alexandria کے ذریعے تمام ضروری معلومات حاصل کریں۔

فی الوقت کل کتنے DigiByte (DGB) کوائنز گردش میں ہیں؟

DigiByte (DGB) ایک پروف آف ورک (PoW) کرپٹو کرنسی ہے، اور مائنرز کو بلاکس کی توثیق کے عوض بلاک انعامات کے ذریعے ٹوکنز دیے جاتے ہیں۔

جنوری 2014 میں، DGB کی کُل سپلائی کا 0.5% حصہ (105 ملین کوائنز) پیشگی مائن ہوا تھا۔ پیشگی مائن کا 50% حصہ ڈویلپمنٹ کے مقاصد کے لیے مختص کیا گیا تھا، جبکہ بقیہ تقسیم کیا گیا تھا۔

DGB کے پاس 21 بلین ٹوکنز کی ہارڈ سپلائی کیپ موجود ہے، جس میں اجراء کم ہونے کے نتیجے میں مائننگ اخراج کی کرو تشکیل دیتی ہے — بلاک کا انعام ہر ماہ 1% کم ہوتا ہے۔

DigiByte کا دعویٰ ہے کہ اس نے ابتدائی کوائن کی پیشکش (ICO) یا یکساں ٹوکن کی فروخت جیسے آلات کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے یا ٹوکن دینے کی دیدہ دانستہ کوشش نہیں کی۔

DigiByte نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

DigiByte بلاک چین کو محفوظ بنانے اور دوہرے خرچ یا 51% حملوں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے، کُل پانچ پروف آف ورک الگورتھمز استعمال کرتا ہے۔

دشواری کی ایڈجسٹمنٹس مائننگ کے دائرہ کار کے اندر مخالفانہ چالوں کے خلاف لچک پذیری کو یقینی بناتی ہیں، جبکہ DigiByte یہ دعویٰ بھی کرتی ہے کہ اس کے پاس کرپٹو کرنسیز میں اس طرح کی دشواری کا جدید ترین سیٹ اپ موجود ہے۔

DigiByte کی بلاک چین ہر 15 سیکنڈز کے بعد تقریباً ایک بلاک کے ساتھ، لانچ کے بعد سے اپنے PoW بلاک چین کو دیرپا ثابت کرنے میں کامیاب ہوا ہے، مثال کے طور پر، اب اس کے پاس Bitcoin کے مقابلے میں PoW کی نہایت طویل چین موجود ہے۔

آپ DigiByte (DGB) کو کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

DGB ایک بآسانی ٹریڈ ہونے والا altcoin ہے اور یہ کئی ایکسچینجز پر دستیاب ہے۔ کرپٹو کرنسیز، اسٹیبل کوائنز، اور فیاٹ کرنسیز کے لیے ٹریڈنگ کے جوڑے دستیاب ہیں۔

ستمبر 2020 تک DGB ٹریڈنگ کے جوڑوں کے حجم میں Bilaxy، Binance، Sistemkoin اور OKEx کا بڑا حصہ تھا۔

کیا آپ کرپٹو پر نئے آئے ہیں؟ Bitcoin یا کوئی بھی دوسرا ٹوکن خریدنے کا طریقہ یہاں سے جانیں۔