کرپٹوکرنسی

DODO

Bitcoin

DODO

DODO

#458

$0.14 USD

3.55% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$103.79M

حجم (24 گھنٹے)

$12.82M

FDV

$143.01M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

12.35%

کل سپلائی

$1.00B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$725.70M

معلومات

Website

$0.14

(2.97%)
Price change 1h

$0.14

High 24h

$0.14

(-14.48%)
Price change 7d

$0.17

High 7D

DODO کیا ہے؟

DODO ایک چینی غیر مرکزی فنانس (DeFi) پروٹوکول اور آن چین لیکویڈیٹی فراہم کنندہ ہے، جس کے منفرد فعال مارکیٹ میکر (PMM) الگورتھم کا مقصد خودکار مارکیٹ میکرز (AMM) کے مقابلے میں بہتر لیکویڈیٹی اور قیمت میں استحکام فراہم کرنا ہے۔

PMM کی قیمت سازی کا میکانزم، انسانی ٹریڈنگ کی طرز پر بنایا گیا ہے، جو اثاثوں کے لیے مارکیٹ کی انتہائی درست قیمتیں جمع کرنے کی غرض سے اوریکلز کو استعمال کرتا ہے۔ اس کے بعد یہ ان قیمتوں کے قریب خاطر خواہ لیکویڈیٹی فراہم کرتا ہے تاکہ لیکویڈیٹی فراہم کنندگان (LP) کے پورٹ فولیوز کو مستحکم بنایا جائے، سلپیج کو کم کیا جائے اور بطور انعام بیک وقت خرید و فروخت کی اجازت دیتے ہوئے عارضی خسارے کی نفی کی جائے۔

DODO اپنی ابتدائی DODO پیشکش (IDO) کے ذریعے مفت ICO کی فہرست سازی کے ساتھ نئے کرپٹو پراجیکٹس کے تقاضے بھی پورا کرتا ہے، یہ پیشکش حاصل کرنے کے لیے جاری کنندگان کو صرف اپنے ٹوکنز ڈپازٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

DODO کا اسمارٹ معاہدہ Ethereum نیٹ ورک پر ایک ERC20 ٹوکن کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔

DODO کے بانیان کون ہیں؟

Dodo کو باضابطہ طور پر اگست 2020 میں شروع کیا گیا تھا، جس کی بنیاد Diane Dai، Radar Bear اور ایک نامعلوم ڈویلپمنٹ ٹیم نے رکھی تھی۔ اس نے ابتدائی طور پر Framework Ventures کی سربراہی میں $600,000 مالیت کا سیڈ راؤنڈ حاصل کیا۔

اس کی ٹیم نے ستمبر 2020 میں اعلان کیا کہ اس نے Pantera Capital، Binance Labs اور Three Arrows Capital کے زیرِ قیادت $5 ملین کا اضافی نجی فروخت کا فنڈنگ راؤنڈ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

نجی فروخت کے راؤنڈ نے کئی دیگر اہم وینچر کیپیٹل فرمز، کرپٹو کرنسی ایکسچینجز اور ٹریڈنگ فرمز سے بھی سرمایہ کاری کو متوجہ کیا، جن میں Coinbase Ventures، Galaxy Digital، CMS Holdings اور Alameda Research شامل ہیں۔

وہ کیا چیز ہے جو DODO کو منفرد بناتی ہے؟

DODO سب سے زیادہ مسابقتی لیکویڈیٹی فراہم کنندگان میں سے ایک ہونے کا داعی ہے، جو پہلی بار اپریل 2020 میں شروع ہونے والے، اپنے PMM الگورتھم کے ذریعے بہت کم ٹرانزیکشن کی فیس اور قیمت کی سلِپیج کی پیشکش کرتا ہے۔

ٹیم کے دعوے کے مطابق اس کا PMM الگورتھم قیمت کی نسبتاً ہموار کرو کی وجہ سے، اپنے AMM مدمقابل Uniswap کی نسبت بہتر قیمت فراہم کرتا ہے۔

PMM خاطر خواہ مقدار میں لیکویڈیٹی قائم کرنے کے لیے مارکیٹ کی قیمتوں کے قریب فنڈز اکٹھا کرتا ہے، اور جب قیمت مارکیٹ کی قیمت سے مزید دور ہوتی ہے تو یہ فنڈز مزید کم ہو جاتے ہیں۔ DODO بیک وقت خرید و فروخت کی ترغیب دینے کے لیے مارکیٹ کی قیمتوں کو خودکار طور پر ایڈجسٹ کرتا ہے، جو لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کے پورٹ فولیوز کو مستحکم رکھنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

یہ چیز سازگار قیمتوں کے تعین، فنڈ کے بہتر استعمال اور قیمت کی سلِپیج میں کمی، خطرے سے کم زدپذیری اور عارضی خسارے کی عدم موجودگی کو یقینی بناتی ہے (یہاں وضاحت کی گئی ہے)۔

ٹریڈرز کے لیے، DODO مرکزی ایکسچینجز (CEX) کے مقابلے میں خاطر خواہ لیکویڈیٹی پیش کرتا ہے، جسے مقامی سطح پر اسمارٹ معاہدوں کے ذریعے تصفیے اور نیلامی جیسی آن چین ٹرانزیکشنز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بیک وقت خرید و فروخت کرنے والے افراد DODO اور دیگر ایکسچینجز کے درمیان قیمت کے فرق سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کو کم از کم ڈپازٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اپنے فراہم کردہ اثاثے کے حوالے سے ان پر کوئی پابندی نہیں لگائی جاتی۔ LPs اپنے ذاتی ٹریڈنگ کے جوڑے بنا سکتے ہیں، قیمتوں کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے اپنے ذاتی ٹوکنز ڈپازٹ کر سکتے ہیں اور DODO کی ٹرانزیکشن فیس کا ایک حصہ بطور انعامات بھی جمع کر سکتے ہیں۔

DODO ابتدائی DODO پیشکش (IDO) کے طور پر مفت فہرست سازی کے ساتھ، نئے کرپٹو پراجیکٹس کو بھی اپنی جانب راغب کرتا ہے۔ AMM پروٹوکولز کے برعکس، DODO کو بولی کے ٹوکنز کی ضرورت نہیں ہے، اور IDO پراجیکٹس کو لیکویڈیٹی پول میں صرف اپنے ذاتی ٹوکنز جمع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے بعد PMM اپنی ذاتی مطلوبہ گہرائی تخلیق کرتا ہے۔ IDO شروع کرنے کے لیے، ایک پراجیکٹ کو محض اوریکل قیمت ایک مستقل جنس پر سیٹ کرنا ہوتی ہے۔ بولی کے زیادہ ٹوکنز ڈپازٹ کرنے سے لیکویڈیٹی کو بہتر بنایا جاتا ہے۔

متعلقہ صفحات:

Uniswap (UNI) کے بارے میں مزید جانیے/

Sushiswap (SUSHI) کے بارے میں مزید جانیں۔

Curve (CRV) کے بارے میں مزید جانیے۔

رجحان پذیر بلاک چینز کے بارے میں خبروں اور بصیرت کے لئے CoinMarketCap بلاگ ملاحظہ کیجیے۔

CMC کا عارضی خسارے کا کیلکولیٹر ملاحظہ کریں۔

فی الوقت کُل کتنے DODO (DODO) کوائنز گردش میں ہیں؟

DODO ٹوکنز کی کُل سپلائی 1 بلین (1,000,000,000) ہے۔ فی الوقت 12 ملین کوائنز زیرِ گردش ہیں۔

DODO کی کُل سپلائی حسبِ ذیل تقسیم کی جائے گی:

  • 15% مرکزی ٹیم/مستقبل کے ملازمین/مشیروں کے لیے مختص ہیں
  • 16% سرمایہ کاروں کے لیے مختص ہیں
  • 1% ابتدائی لیکویڈیٹی کی فراہمی کے لیے مختص ہیں
  • 8% آپریشنز/مارکیٹنگ/شراکت داریوں کے لیے مختص ہیں
  • 60% کمیونٹی کی مراعات کے لیے مختص ہیں

DODO نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

DODO ایک غیر مرکزی پروٹوکول ہے اور اسی وجہ سے ناکامی کے ایک نقطہ پر انحصار کرنے والے مرکزی نیٹ ورک حملوں کے خلاف مزاحم ہے۔ 10 جولائی 2020 کو بلاک چین سکیورٹی کی ایک کمپنی، PeckShield نے DODO کے اسمارٹ معاہدوں کا آڈٹ کیا تھا۔ DODO پر اس کی آڈٹ رپورٹ تک یہاں سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

براہ کرم آگاہ رہیں کہ DeFi پروٹوکولز اختراعی اور زیادہ خطرے کے حامل پراجیکٹس ہیں اور اس وجہ سے یہ کوڈنگ بگز اور سکیورٹی کے مسائل سے زدپذیر ہوتے ہیں، جن سے ہیکرز ناجائز فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں فنڈز ضائع ہو سکتے ہیں۔

آپ DODO (DODO) کو کہاں خرید سکتے ہیں؟

DODO کو اب MXC.com، L Bank اور BiKi جیسے مرکزی ایکچینجز کے علاوہ، Uniswap V2، Mooniswap اور Dodo جیسے غیر مرکزی ایکسچینجز (DEX) پر بھی ٹریڈ کیا جا سکتا ہے۔ دیگر ایکسچینجز کی فہرست آپ ہمارے کرپٹو ایکسچینجز کے صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

اب آپ اپنی پسندیدہ فیاٹ کرنسی میں کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے، براہ راست Bitcoin اور Ethereum جیسی کرپٹو کرنسیز خرید سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ سیکھنے کے لیے یہ ہدایت نامہ پڑھیں۔

DODO میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ