Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC DogecoinDOGE

Rank #9

coin

On 1,924,006 watchlists

Tags:

Mineable

PoW

Scrypt

Medium of Exchange

Memes

Dogecoin Price (DOGE)

$0.13
-0.29%

DOGE Charts Live Data

Dogecoin (DOGE) کیا ہوتا ہے؟

Dogecoin (DOGE)، انٹرنیٹ پر مقبول ہونے والی "doge" میم پر مبنی ہے، اور اس کے لوگو پر Shiba Inu کی عکاسی کی گئی ہے۔ یہ اوپن سورس ڈیجیٹل کرنسی، پورٹ لینڈ، اوریگون کے Billy Markus، اور سڈنی، آسٹریلیا کے Jackson Palmer نے تخلیق کی، اور دسمبر 2013 میں اسے Litecoin کی جانب سے فورک کیا گیا۔ Dogecoin کے تخلیق کاران کا گمان تھا کہ یہ ایک تفریحی، اور ہلکے پھلکے مزاح پر مبنی کرپٹو کرنسی ہے، جو کہ Bitcoin کے بنیادی سامعین کے لیے کہیں گنا دلچسپ ثابت ہو گی، جیسا کہ یہ ایک کتے پر مشتمل میم پر مبنی تھی۔ Tesla کے CEO، یعنی Elon Musk نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی ٹوئیٹس کیں کہ Dogecoin ان کا پسندیدہ کوائن ہے۔

آپ Dogecoin کو کس طرح سے مائن کر سکتے ہیں؟

Dogecoin، کئی پہلوؤں سے Bitcoin کے پروف آف ورک پروٹوکول سے مختلف ہے، جن میں سے ایک، Scrypt ٹیکنالوجی کا استعمال ہے۔ Altcoin میں، بلاک کیے جانے کی مدت بھی 1 منٹ ہے، جبکہ کل رسد غیر متعین ہے، جس کا مطلب ہے کہ Dogecoin کو مائن کرنے کی تعداد کی کوئی حد مقرر نہیں۔ اگر آپ چاہیں، تو Dogecoin کو اکیلے بھی مائن کر سکتے ہیں، یا کسی مائننگ پول میں شریک ہو کر بھی۔ ایک Doge مائنر، Windows، Mac یا Linux پر، اور کسی GPU کے ساتھ ڈیجیٹل کرنسی کو مائن کر سکتا ہے۔ 2014 سے، آپ اسی طریقے سے Litecoin کو بھی مائن کر سکتے ہیں جو طریقہ Dogecoin کو مائن کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جیسا کہ طریقہ کار ضم کیا جا چکا تھا۔

Dogecoin کو کس مقصد سے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

بنیادی طور پر Reddit اور Twitter پر کسی معیاری مواد کی تخلیق یا اشتراک پر انعام دینے کے لیے، Dogecoin کو بخشش دینے کے سسٹم کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ آپ کسی ایسی کمیونٹی میں شرکت کرتے ہوئے بخشش کے طور پر Dogecoin حاصل کر سکتے ہیں جو ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال کرتی ہو، یا پھر آپ کسی Dogecoin Faucet سے اپنا Dogecoin حاصل کر سکتے ہیں۔ Dogecoin Faucet، ایک ایسی ویب سائٹ ہوتی ہے جو کرنسی کے تعارف کے طور پر ایک معمولی سی تعداد میں آپ کو Dogecoin فراہم کرتی ہے، تاکہ آپ Dogecoin کی کمیونٹیز میں تعامل انجام دینے کا آغاز کر سکیں۔

آپ Dogecoin کو کس طرح سے خرید سکتے ہیں؟

آپ ڈیجیٹل کرنسی کی پیشکش کرنے والے کسی بھی ایکسچینج پر Dogecoin خرید سکتے ہیں، اسے کسی ایکسچینج یا پھر Dogecoin والیٹ پر اسٹور کر سکتے ہیں، اور ایسی کمیونٹیز میں بخشش کے طور پر Dogecoin دے سکتے ہیں، جو Dogecoin کو قبول کرتی ہیں۔ اس کرپٹو کرنسی کے ایکسچینجز اور ٹریڈنگ کے جوڑوں کی تازہ ترین فہرست کے لیے، ہماری مارکیٹ کے جوڑوں کی ٹیب پر کلک کریں۔

Elon Musk اور Dogecoin

Dogecoin میں Elon Musk کی دلچسپی بھی اس کی کامیابی کا ایک گہرا راز ہے۔ 2021 کے اوائل ایام میں، Musk نے Dogecoin کے بارے میں ٹوئیٹس کرنی شروع کیں، اور Lion King پر مبنی DOGE میم شیئر کی۔ اس کے بعد — عارضی خسارے کے ساتھ DOGE کی قیمت میں نہایت تیزی سے اضافہ ہوا — جو کہ Saturday Night Live پر Musk کی حاضری کا سبب بنا۔

SNL پر حاضری کے بعد، Musk کی جانب سے اس کی قیمتوں میں اضافے کے وعدے کے باوجود بھی، DOGE کریش ہو گئی۔ اس کے بعد آنے والے مہینوں میں، بظاہر Musk کی دلچسپی ختم ہونے لگی، جس کے بعد سے DOGE کی قیمت اپنی بلند ترین سطح سے 70% تک گر چکی ہے۔ تاہم، Musk اب بھی Dogecoin کو فروغ دیتے رہتے ہیں، جیسا کہ وقتاً فوقتاً کی جانے والی ٹوئیٹس سے ظاہر ہوتا ہے۔

Dogecoin Foundation اور مشاورتی مجلس

2014 میں، Dogecoin ٹیم کے ممبران نے ایک غیر منافع بخش تنظیم تشکیل دی، تاکہ کرپٹو کرنسی پراجیکٹ کے لیے معاونت، وکالت، ٹریڈ مارک کا تحفظ اور انتظامیہ فراہم کی جا سکے۔ تاہم، وقت کے ساتھ، یہ فاؤنڈیشن تحلیل کر دی گئی۔

کئی سالوں تک غیر فعال رہنے کے بعد، 2021 میں دوبارہ سے اس فاؤنڈیشن کا آغاز کیا گیا جب "اس کی توجہ کا نیا مرکز، Dogecoin کے ایکو سسٹم، اور کمیونٹی کی معاونت، اور Dogecoin بلاک چین کے مستقبل کو فروغ دینا تھا"۔ اصل بنیادی ٹیم کے علاوہ، اب اس پراجیکٹ کی مشاورتی مجلس میں اس صنعت کے چند تجربہ کار افراد بھی شامل تھے۔

اس فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کے مطابق، اس مجلس کے ممبران ماہانہ بنیاد پر ملاقات کرتے ہیں تاکہ Dogecoin سے متعلقہ مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔

اس کے مشیران کے حوالے سے بات کی جائے، تو اس گروپ میں Dogecoin کے بانی Billy Markus، پراجیکٹ کے بنیادی ڈویلپر Max Keller، Ethereum کے بانی Vitalik Buterin اور Elon Musk شامل ہیں، جیسا کہ Musk کے خاندانی دفتر کے سربراہ، Jared Birchall ان کی نمائندگی کرتے ہیں۔

مشاورتی مجلس کے ممبران مختلف عہدوں پر کام کریں گے۔ جہاں Keller پراجیکٹ کے تکنیکی مشیر کی حیثیت سے کام کریں گے، وہیں Markus اس کمیونٹی اور میمز کے انچارج کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اسی دوران، Buterin اس فاؤنڈیشن کے بلاک چین اور کرپٹو کے مشیر کی حیثیت سے کام کریں گے، جبکہ Birchall، ایک قانونی و مالیاتی مشیر کی حیثیت سے Elon Musk کی نمائندگی کریں گے۔

پہلے کام کے طور پر، یہ مشاورتی مجلس تین سال تک کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے پر کام کرے گی، جو انہیں Dogecoin پر کام کرنے کے لیے ایک کل وقتی، مختصر، اور محنتی عملے کو ملازمت پر رکھنے کے قابل بنائیں گے۔ اب تک اس ایکو سسٹم پر، رضاکاران ہی کام کرتے آ رہے تھے۔