کرپٹوکرنسی

Efinity Token

Bitcoin

Efinity Token

EFI

#1275

$0.097 USD

0.09% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$8.39M

حجم (24 گھنٹے)

-

FDV

$193.01M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

0.00%

کل سپلائی

$2.00B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$2.00B

گردش کرنے والی سپلائی

$86.92M

معلومات

Website

$0.097

(0.09%)
Price change 1h

$0.097

High 24h

$0.097

(-2.27%)
Price change 7d

$0.1

High 7D

Efinity ٹوکن (EFI) کیا ہوتا ہے؟

Enjin کا تیار کردہ، ایک کراس-چین NFT پلیٹ فارم Efinity (ایفینیٹی)، Polkadot پر بنایا گیا ہے۔ پراجیکٹ کے مطابق، Efinity کو ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے اگلی جنریشن کے بلاک چین کے طور پر تخلیق کیا گیا، جس کا ہدف ناقابلِ تبادلہ ٹوکنز یعنی (NFTs) کی دُنیا کو درپیش چیلنجوں سے ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔

Efinity منصوبے کی بنیادی سپیشلائزیشنNFT اسپیس ہے۔ اس پروٹوکول کے ساتھ، تاجر اور کھلاڑی NFTs کی تخلیق کاری، تقسیم کاری، منتقلی، اور خرید و فروخت کا عمل سر انجام دے سکتے ہیں۔ Efinity کا مقصد NFT اسپیس/ غیرمرکزی گیمنگ میں داخلے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا، نیز صارف کے تجربات اور ڈیجیٹل اثاثہ کی حاکمیت کو آسان بنانا ہے۔

Efinity ٹوکن پورے Efinity ایکو سسٹم کو قوت فراہم کرتا ہے، EFI کا مقصد پروٹوکولز کے انٹر-چین انفراسٹرکچر کا استعمال کرتے ہوئے ٹوکن کی تخلیق کاری، منتقلی اور خریداری کو مُقدّم رکھنا ہے جس کے سبب لین-دین کی فیس میں کمی واقع ہوتی ہے۔ جہاں تک ترغیبات کا تعلق ہے، NFT فعالیت کے ذریعے PoW بلاک چینز پر موجود انعامات مائنرز کو ملتے ہیں، جو ٹوکن تخلیق کرتے نیز ا نکی تجارت کرتے ہیں; ایک کمیونٹی اسی طرح وجود میں آتی ہے۔

Efinity کے طویل مدتی اہداف میں سے ایک قابل ِتبادلہ اور ناقابلِ تبادلہ ٹوکنز، غرضیکہ دونوں کے لیے ایک محور بننا؛ کسی بھی دوسری چین سے ٹوکنز کو قبول کرنا، NFTs کی قیمتوں اور تبادلے میں سہولت فراہم کرنا، لین-دین کا حجم بڑھانا، اور نیٹ-ورک کے حوالے سے ایک تاثٔر پیدا کرنا ہے۔

دسمبر سنہ 2021 میں، پراجیکٹ نے Polkadot پیرا-چین نیلامی میں کامیابی حاصل کی، اور مارچ سنہ 2022 کے دوران، Enjin نے Polkadot ریلے-چین پر اپنی فلیگ شپ پیرا-چین Efinity کا آغاز کر دیا — ایک بلاک چین پلیٹ-فارم جو غیر مرکزی پیرا-چین نیٹ-ورک فراہم کرتا ہے جہاں لوگوں کو اپنے ڈیٹا اور شناخت پر کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔

Efinity ٹوکن کے بانی کون ہیں؟

Efinity کو Enjin ٹیم نے تیار کیا تھا، اور اس کے (CEO)، Maxim Blagov، جبکہ Witek Radomski ،(CTO) اس کمپنی کے شریک بانی ہیں۔

Maxim Blagov یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، سڈنی (UTS) سے فارغ التحصیل ہوئے، اور کمپیوٹر سائنس میں ڈگری حاصل کی۔ وہ UX/UI ڈیزائن میں وسیع تجربے کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ، ویڈیو گیمز کی صنعت میں کونسیپٹ ڈویلپمنٹ اور انٹرایکٹو ایپس کے لیے حکمت عملی بنانے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ سنہ 2009 میں، Blagov نے Enjin کا آغاز کرنے کے لیے Witek Radomski کے ساتھ مل کر، ایکوسسٹم کی ترقی کے لیے 14 سال وقف کر دئے تھے۔

جہاں تک Witek Radomski کا تعلق ہے، وہ Enjin ٹیم کے ابتدائی اراکین میں سے ایک ہیں، جنہوں نے Enjin کوائن (ENJ) کے انضمام کی قیادت کی۔ Radomski تیرہ سالہ تجربے کے حامل ہیں، جِنہیں ERC-1155 ٹوکن سے مُنسلک معیار کے خالق کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔

اس معاملےمیں ایک اور کھلاڑی Caleb Applegate ہیں۔ وہ Engin کے موجودہ COO، اور Mineplex کے سابق COO بھی رہ چکُے ہیں۔یاد رہے کہ Mineplex گیمنگ کی عالمی سروس ہے۔

Enjin نے سنہ 2019 میں، Microsoft کے ساتھ شراکت داری پر دستخط ثبت کیے، اور سنہ 2021 کے دوران Hashed، Crypto.com Capital، Digital Finance Group، DeFi Alliance اور Hypersphere جیسے سرمایہ کاروں کے تعاون کو بھی شامل کر لیا۔

کونسی خصوصیت Efinity ٹوکن کو منفرد بناتی ہے؟

Efinity (EFI) کو انفرادی طور پر متعدد ایسی خصوصیات سے نوازا گیا ہے، جو اس پراجیکٹ کو اپنے حریف بلاک چین پلیٹ-فارمز سے ممتاز کرتی ہیں، مثلاً: کم فیسوں کے عوض تیز رفتار لین-دین, فیول ٹینک کہلانے والی سہولت کا استعمال، کثیر دستخطی معاہدوں کی حمایت، اور Efinity سویپ ٹیکنالوجی کا نفاذ۔

Efinity کے کلیدی فوائد:

فیول ٹینکس (عرف خاص امتیازی بلز)۔ والیٹس میں موجود مواد کو فقط لین-دین کی فیس ادا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ کمپنیوں اور ڈیولپرز کو کلائنٹ کے اخراجات کی مد میں سبسڈی حاصل کرنے کا موقع بھی حاصل ہوتا ہے، اس دوران EFI ٹوکنز کو فیول ٹینک کی جانب بھیج دیا جاتا ہے۔

تیز رفتار لین-دین اور کم فیس۔ Efinity (EFI)، سات سو سے لے کر ایک ہزار فی سیکنڈ کی رفتار سے لین-دین انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لین-دین کی تصدیق انجام دینے کی رفتار 6 سیکنڈ ہے، اور اس مقصد کے لیے یہ سِسٹم آخری سِرے پر موجود صارف سے بلاک چین والیٹ کا مُطالبہ نہیں کرتا۔ کام سرانجام دینے کی یہ رفتار فوری ردعمل کے اوقات کو یقینی بناتی ہے۔

Efinity سواپ۔ یہ ٹیکنالوجی پیرا ٹوکن-ایکسچینج کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔ یہ نظام چلتا کیسے ہے: تبدیلی کا یہ خودکار میکینزم مختلف مقاصد کی انجام دہی کے لیے ایک پیراٹوکن کو دوسرے پیراٹوکن کی شکل می اپ-گریڈ ہونے کی استعداد بخشتا ہے، جس کے سبب، خرید و فروخت کے آرڈرز سے حاصل ہونے والے سواپس نہایت آسان ہو جاتے ہیں۔

Efinity پراجیکٹ کا عالمی مشن کرپٹو کے مستقبل کو اسطرح تشکیل دینا والا ہے، کہ NFTs کسی بھی صارف کے لیے ایک مانوس اور لازمی قدر بن جائیں گے، جہاں انعامات صرف مائینرز کو ہی نہیں، بلکہ نیٹ-ورک کے تمام شرکاء: ڈویلپرز، ٹریڈرز، عام ٹوکن ہولڈرز وغیرہ کو بھی مل سکیں گے، اور یہ وہ مقام ہو گا جس میں سبھی لین-دین کم فیس کے عوض تیز رفتاری سے طے ہوا کریں گے۔

متعلقہ صفحات:

Enjin کوائن (ENJ) کے بارے میں پڑھیے۔

Polkadot (DOT) کے حوالے سے تازہ ترین ڈیٹا۔

CMC الیگزینڈریا پرEfinity (EFI) میں ایک عمیق غوطہ لگائیے۔

نان فنجیبل (ناقابلِ تبادلہ) ٹوکنز، یعنی (NFTs) کیا ہیں؟ ہماری CMC فرھنگ پر ایک نظر ڈالیے۔

پیرا-چینز کیا ہیں؟ یہاں کلک کیجیے اور پتہ لگائیے۔

کُل کتنے Efinity ٹوکن (EFI) کوائنز گردش میں ہیں؟

EFI، ایفینِٹی نیٹ-ورک (Efinity Network) کا ایک یوٹیلیٹی پیراٹوکن ہے جس میں زیادہ سے زیادہ 2,000,000,000 کوائنز دستیاب ہیں۔

EFI کے استعمال کی مُختلف صورتیں:

EFI ذریعے، صارفین لین-دین کی فیس ادا کر سکتے ہیں، ڈیجیٹل اثاثے خرید سکتے ہیں، حاکمیت کے معاملات میں رائے دہی کر سکتے ہیں، نیٹ-ورک کے ممبران کو انعام دے سکتے ہیں، نیز لیکویڈیٹی کی سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔

ٹوکنز مندرجہ ذیل طریق کار کے مطابق تقسیم کیے جاتے ہیں:

20 فیصد سرمایہ کاروں کے لیے (بیج کاشت کرتے وقت اور عوامی فروخت کے دوران)؛

30 فیصد ٹیم کے لیے (10 فیصد) اور کمپنی کے حق میں (20 فیصد)؛

شرط-بندی پُولز کے لیے 15 فیصد؛

ایکوسسٹم کے لیے 35 فیصد۔

EFI ٹوکن کی فعالیتوں میں یہ سب کُچھ شامل ہے: لین-دین فیس (لین-دین کی مُقرر کردہ فیس کو مُتعلقہ لین-دین کی قسم کے لحاظ سے تقسیم کیا جاتا ہے)، نیٹ -ورک فیس (آرڈرز پر 2.5 فیصد کٹوتی، فیس کی مد میں)، حاکمیت، فیول ٹینکس (صارفین لین-دین کی لاگت کم کرتے ہوئے، ایک مقررہ مدت کے لیے EFI پر بازی لگا سکتے ہیں), جمپ-نیٹ (EFI ٹوکن والے صارفین، جمپ-نیٹ میں مفت تجارت کر سکتے ہیں)، نیٹ-ورک پر اپنا اکاؤنٹ بنا کراس تجارتی پلیٹ-فارم پر آرڈر بھی دیے جا سکتے ہیں۔

Efinity پر NFTs اور ڈیجیٹل ٹوکنز کے لیے اثاثوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے، نیز, اس پلیٹ-فارم پر موجود کرپٹو کرنسی کو غیر مرکزی طریقِ کار کے ذریعے بھی فروخت کیا جا سکتا ہے۔

ایفینیٹی ٹوکن نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Polkadot کی وسعت-پذیری اور سیکیورٹی سے استفادہ کرتے ہوئے، Efinity پروٹوکول، Polkadot پیرا-چین ایکو سسٹم کا حصہ ہے۔ Efinity بلاک چین، دراصل ایک پیرا-چین ہے جو اپنے اتفاق رائے کے لیے Polkadot ریلے-چین کے توثیق کنندگان پر کام کرتا ہے۔ پیراچینز, نیٹ-ورک کے باہمی ربط اور تحفظ کے ذمہ دار ہیں, اور ریلے-چین کی کمپیوٹیشنل طاقت کو استعمال میں لاتے ہیں۔ Polkadot توثیق کرنے والوں کو پیراچینز سے مُنسلک کر کے، نیٹ-ورک کی مجموعی سیکیورٹی کا جوابدہ قرار پاتا ہے۔ Efinity کے موازنہ-کار نوڈز لین-دین انجام دیتے ہیں، اور موازنہ-کار پُولز کی جانب سے نیٹ-ورک، EFI ٹوکنز کی ادائیگی کر دیتا ہے۔

اس کے علاوہ، Efinity پلیٹ-فارم اور Efinity ٹوکن(EFI)، ایک مخصوص ٹوکن معیار ERC-20 کے مطابق، اُسی حفاظتی پروٹوکول کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بنائے گئے تھے جس کی پیروی ایتھیریم بلاک چین کرتا ہے، یعنی 2پروف-آف-سٹیک2 (PoS) نامی اتفاق رائے والا طریقِ کار۔

Efinity ٹوکن (EFI) کو Enjin نے ڈویلپپ کیا تھا، اور سنہ 2020 کے دوران، Enjin ہی نے ایک بَگ-باؤنٹی (bug bounty) پروگرام کا آغاز کیا، جو دنیا کے بہترین اخلاقی ہیکرز تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ایک معلوماتی حفاظتی کمپنی HackerOne کے وسیلے سے مُنعقد ہوا۔ HackerOne کے ساتھ، صارفین ٹیسٹ سسٹمز پر زور ڈال سکتے ہیں، خامیاں تلاش کر سکتے ہیں، اور کمزوریوں کو ٹھیک کر سکتے ہیں۔

آپ Efinity ٹوکن(EFI) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

Efinity ٹوکن (EFI) مُتعدد DEX اور CEX پلیٹ-فارموں پر دستیاب ہے۔ ان میں: Gate.io، Huobi Global, Bithumb, Coinlist Pro, Poloniex, OKX, LBank, Crypto.com Exchange, MEXC, SushiSwap, Uniswap (V3), Indodax,ZB.COM, BTCEX CoinEx, BitMart, AAX, BitForex, AEX, Hoo, DigiFinex, BKEX, Bitget, ZBG, Blockchain.com, Hotcoin Global، 1inch Liquidity Protocol، KyberSwap اور BingX شامل ہیں۔

کیا آپ Efinity ٹوکن (EFI) کی قیمتوں کا براہ ِراست ٹریک رکھنا چاہتے ہیں؟ CMC mobile app انسٹال کیجیے۔

Efinity Token میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ