کرپٹوکرنسی

EOS

Bitcoin

EOS

EOS

#82

$0.79 USD

-2.30% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$1.21B

حجم (24 گھنٹے)

$192.57M

FDV

$1.65B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

15.91%

کل سپلائی

$2.10B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$1.54B

معلومات

Website

$0.79

(-0.32%)
Price change 1h

$0.81

High 24h

$0.79

(-4.91%)
Price change 7d

$0.95

High 7D

EOS کیا ہے؟

EOS پلیٹ فارم کو اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ڈویلپرز غیر مرکزی ایپس (جو مختصر شکل میں DApps کے طور پر جانی جاتی ہیں) بنا سکیں۔

اس پراجیکٹ کا بنیادی مقصد نسبتاً سادہ ہے: اسے پروگرامرز کے لیے ممکن حد تک آسان بنانا تاکہ وہ بلاک چین ٹیکنالوجی کو قبول کر سکیں — اور اس بات کو یقینی بنانا کہ یہ نیٹ ورک اپنے حریفوں کی نسبت استعمال میں آسان ہے۔ نتیجتاً، ایسے ڈویلپرز کی مدد کے لیے مختلف قسم کے ٹولز اور تعلیمی وسائل فراہم کیے جاتے ہیں جو فوری طور پر کارآمد ایپس بنانا چاہتے ہیں۔

دیگر ترجیحات میں دوسری بلاک چینز کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ توسیع پذیری فراہم کرنا شامل ہے، جن میں سے کچھ بلاک چینز ایک سیکنڈ میں صرف ایک درجن سے بھی کم ٹرانزیکشنز کا نظم و نسق کر سکتے ہیں۔

EOS صارفین اور کاروباری اداروں کے تجربے کو بہتر بنانے کا عزم بھی رکھتا ہے۔ اگرچہ یہ پراجیکٹ صارفین کو زیادہ سکیورٹی اور کم رکاوٹ کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، یہ انٹرپرائزز کے لیے لچک پذیری اور تعمیل کو ان لاک کرنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔

یہ بلاک چین 2018 میں شروع ہوئی تھی۔

EOS کے بانیان کون ہیں؟

EOS کا پلیٹ فارم Block.one نامی کمپنی نے تیار کیا تھا، اور اس کا وائٹ پیپر Daniel Larimer اور Brendan Blumer نے لکھا تھا۔

یہ دونوں لوگ بدستور Block.one کی ایکزیکٹو ٹیم کے ممبرز ہیں، جس میں Blumer بطور CEO اور Daniel Larimer بطور CTO خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Blumer ایک سیریل کاروباری شخصیت ہیں، اور ان کے ابتدائی منصوبوں میں سے ایک ویڈیو گیمز کے لیے ورچوئل اثاثے فروخت کرنے پر مشتمل تھا۔ انہوں نے Okay.com کو مشترکہ طور پر قائم کرنے میں مدد بھی کی، جو ہانگ کانگ میں ڈیجیٹل توجہ کی حامل ایک ریئل اسٹیٹ ایجنسی ہے۔

Larimer ایک سافٹ ویئر پروگرامر ہیں جنہوں نے کرپٹو کے منصوبوں کا ایک سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ ان میں کرپٹو ٹریڈنگ کے پلیٹ فارم BitShares اور Steem بلاک چین شامل ہیں۔

2016 میں اس جوڑی کی ملاقات ہوئی اور انہوں نے اگلے سال Block.one بنا دی۔

وہ کیا چیز ہے جو EOS کو منفرد بناتی ہے؟

کسی حد تک آپ یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ EOS کا مقصد اپنے صارفین کے لیے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ جہاں EOS.IO شاید ونڈوز یا iOS جیسے آپریٹنگ سسٹم کے مقابلے میں زیادہ بہترین ہے، EOS وہ کرپٹو کرنسی ہے جو نیٹ ورک کو چلاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق، اس کے پاس DApps کی ہزاروں نہیں تو سینکڑوں ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت موجود ہے — خواہ اسے لوگوں کی بڑی تعداد ہی استعمال کر رہی ہو۔ کہا جاتا ہے کہ متوازی عمل درآمد کے علاوہ، ایک ماڈیولر اپروچ بھی اس کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔

ٹوکن ہولڈرز کو ایک منفرد انداز میں بلاک پروڈیوسرز — نیز پروٹوکول کی اپگریڈز جیسے دیگر معاملات پر ووٹ دینے کی صلاحیت حاصل ہوتی ہے۔

افسوس کے ساتھ، EOS کے بعض نمایاں ترین فیچرز وہ ہیں جنہیں کئی ناقدین سب سے کم ناپسند کرتے ہیں۔ ایسے لوگ موجود ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ اس پراجیکٹ میں Block.one کی زیادہ شمولیت کا مطلب یہ ہے کہ یہ درحقیقت مرکزی ہے — اور بعض یہ کہتے ہیں کہ یہ اس سب کے برعکس ہے کہ جسے حاصل کرنا بلاک چینز اور کرپٹو کرنسیز کا بنیادی مقصد تھا۔

متعلقہ صفحات:

بنیادی چیزیں، کام کرنے کے ہدایت نامے اور تفصیلی معلومات: CMC Alexandria کے ساتھ کرپٹو کے بارے میں جانیں

ہماری لغت میں کرپٹو اور بلاک چین کی اصطلاحات کے معنی معلوم کریں

Steem کیا ہے؟

CoinMarketCap کا بلاگ: تفصیلی خبریں، فیچرز اور تجزیہ

فی الوقت کُل کتنے EOS کوائنز گردش میں ہیں؟

تادمِ تحریر 936 ملین EOS کوائنز گردش میں موجود ہیں، اور اس کی کُل سپلائی 1.02 بلین ٹوکنز ہیں۔

Block.one نے جون 2017 میں EOS کے لیے ایک ابتدائی کوائن کی پیشکش منعقد کی تھی اور یہ ایک سال تک جاری رہی — جو اس وقت دیکھے گئے کئی ICOs کے مقابلے میں خاصی طویل رہی۔

اس عمل میں مجموعی طور پر 4.02 بلین ڈالر جمع کیے گئے، اور امریکہ کے سرمایہ کار اس میں حصہ لینے سے قاصر تھے۔ اگر ان ٹوکنز کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی بات کی جائے، تو 10% بانیوں کے لیے مختص کیے گئے، جبکہ 90% سرمایہ کاروں میں تقسیم کیے گئے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ Block.one کو یہ مختصی فوری طور پر نہیں ملے گی — بلکہ، یہ عمل 10 سال کی مدت میں مکمل ہو گا۔

EOS نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

EOS ایک تفویض کردہ مفاہمتی میکانزم استعمال کرتا ہے۔ یہ تصور Larimer نے پیش کیا تھا، اور اس کا مقصد PoW اور PoS سسٹمز میں سامنے آنے والے بعض مسائل کو حل کرنا ہے۔

جیسا کہ ہم نے پہلے مختصر وضاحت کر چکے ہیں، جو لوگ EOS ٹوکن کے مالک ہیں وہ ایسے نمائندوں کو ووٹ دے سکتے ہیں جو ٹرانزیکشنز کی توثیق کے ذمہ دار ہوں گے۔ اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ اجارہ داری کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، جہاں چھوٹے مائنرز کو ان لوگوں کے ذریعہ باہر نکال دیا جاتا ہے جن کے پاس زیادہ کمپیوٹنگ کی طاقت اور وسائل ہوتے ہیں۔

آپ EOS کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

EOS Binance، Coinbase، Kraken اور دیگر بے شمار ایکسچینجز کے ذریعے دستیاب ہے۔ کرپٹو انڈسٹری میں اس کے وسیع استعمال کو مدِنظر رکھتے ہوئے، آپ کو شاید ہی ایسا کوئی ٹریڈنگ پلیٹ فارم ملے گا جو اس کی معاونت نہ کرتا ہو۔ بعض سروسز آپ کو بینک ٹرانسفر یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری کرنے کے لیے، فیاٹ کرنسیز استعمال کرنے کا موقع دیں گی۔فیاٹ کے آن ریپمس کے بارے میں مزید معلومات یہاں سے حاصل کریں۔

EOS میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ