Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC EthereumETH

Rank #2

coin

On 3,466,568 watchlists

Tags:

PoS

Smart Contracts

Ethereum Ecosystem

Coinbase Ventures Portfolio

Three Arrows Capital Portfolio

Ethereum Price (ETH)

$3,485.1
-0.25%

ETH Charts Live Data

Ethereum (ETH) کیا ہے؟

Ethereum ایک غیر مرکزی اور اوپن سورس بلاک چین سسٹم ہے، جو اپنی ذاتی کرپٹو کرنسی، Ether پیش کرتا ہے۔ ETH، دیگر کئی کرپٹو کرنسیز سمیت، غیر مرکزی اسمارٹ معاہدات پر عمل درآمد کے لیے بھی ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

پہلی مرتبہ Ethereum کی وضاحت، 2013 کے ایک وائٹ پیپر میں Vitalik Buterin کی جانب سے کی گئی۔ دیگر بانیان کی ہمراہی میں، Buterin نے 2014 کے موسم گرما میں ہونے والی ایک آن لائن پبلک کراؤڈ سیل کے ذریعے اس پراجیکٹ کے لیے فنڈ اکٹھا کیا۔ پراجیکٹ کی ٹیم Bitcoin کی صورت میں 18.3$ اکٹھے کرنے میں کامیاب رہی، اور کوائن کی ابتدائی پیشکش (ICO) میں Ethereum کی قیمت 0.311$ تھی، جب 60 ملین Ether فروخت کیے جا چکے تھے۔ اگر اس وقت Ethereum کی قیمت لی جائے، تو سرمایہ کاری پر منافعے (ROI) کی سالانہ شرح 270% سے بھی زائد بنتی ہے، جس سے ظاہر ہے کہ 2014 کے موسم گرما کے بعد سے آپ کی سرمایہ کاری میں ہر سال تقریباً چار گنا اضافہ ہوتا رہا ہے۔

30 جولائی، 2015 میں Ethereum Foundation نے باضابطہ طور پر، "Frontier" کوڈ نیم کے تحت، بلاک چین کے پہلے نمونے کا آغاز کیا۔ اس کے بعد سے، نیٹ ورک میں کئی اپ ڈیٹس کی گئی ہیں — جیسے کہ، 28 فروری، 2019 کو "Constantinople"، 8 دسمبر، 2019 کو "Istanbul"، 2 جنوری، 2020 کو "Glacier"، 14 اپریل، 2021 کو "Berlin"، اور حال ہی میں 5 اگست، 2021 کو "London" ہارڈ فورک۔

بظاہر Ethereum کا اپنا ہدف یہی معلوم ہوتا ہے کہ غیر مرکزی ایپلیکیشنز کے لیے ایک ایسا عالمی پلیٹ فارم بنا جائے، جو دنیا بھر میں موجود صارفین کو ایسے سافٹ ویئر تخلیق کرنے اور چلانے کے قابل بنا سکے جو سنسرشپ، عدم دستیابی اور جعلسازی کے خلاف مزاحم ثابت ہوں۔

Ethereum کے بانیان کون ہیں؟

Ethereum کل آٹھ شریک بانیان پر مشتمل ہے — جو کہ کسی کرپٹو پراجیکٹ کے لیے غیر معمولی طور پر بڑی تعداد ہے۔ پہلی مرتبہ ان کی ملاقات، 7 جون، 2014 کو، تسوگ، سوئٹزر لینڈ میں ہوئی۔

  • اس گروہ میں سے روسی و کینیڈین Vitalik Buterin شاید سب سے زیادہ معروف ہیں۔ انہوں نے 2013 میں وہ اصل وائٹ پیپر تحریر کیا جس میں پہلی مرتبہ Ethereum کے بارے میں بیان کیا گیا تھا، اور آج بھی وہ مسلسل اس پلیٹ فارم کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ETH سے قبل، Buterin نے ایک شریک بانی کی حیثیت سے Bitcoin Magazine کی خبروں کی ویب سائٹ کا آغاز کیا اور اس کے لیے لکھنا شروع کیا۔
  • برطانوی پروگرامر، Gavin Wood ممکنہ طور پر ETH کے دوسرے اہم شریک بانی ہیں، جیسا کہ انہوں نے Ethereum کے پہلے تکنیکی اطلاق کو ++C پروگرامنگ لینگویج میں کوڈ کیا، Ethereum کی مقامی پروگرامنگ لینگویج Solidity کی پیشکش کی اور Ethereum Foundation کے پہلے چیف ٹیکنالوجی افسر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ Ethereum سے قبل Wood، بطور تحقیقاتی سائنسدان، Microsoft میں کام کیا کرتے تھے۔ اس کے بعد، انہوں نے Web3 Foundation قائم کرنے کی جانب قدم بڑھایا۔

Ethereum کے دیگر شریک بانیان میں شامل ہیں: - Anthony Di Iorio، جنہوں نے پراجیکٹ کی تشکیل کاری کے ابتدائی مراحل میں اس کی اعانت کی ذمہ داری قبول کی۔ - Charles Hoskinson، جنہوں نے سوئٹزر لینڈ پر مبنی Ethereum Foundation اور اس کے قانونی ڈھانچے کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ - Mihai Alisie، جنہوں نے Ethereum Foundation کے قیام میں معاونت فراہم کی۔ - Joseph Lubin، ایک کینیڈین آنٹرپرینیور، جنہوں نے Di Iorio کی طرح، Ethereum کے ابتدائی ایام میں اس کے لیے فنڈ فراہم کیا، اور بعد ازاں، اسٹارٹ اپس کے لیے ConsenSys نامی ETH پر مبنی انکیوبیٹر کی بنیاد رکھی۔ - Amir Chetrit، جنہوں نے Ethereum کی بنیاد رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا، تاہم ترقی کے ابتدائی مراحل میں ہی اس ذمہ داری سے پیچھے ہٹ گئے۔

وہ کیا چیز ہے جو Ethereum کو منفرد بناتی ہے؟

Ethereum نے بلاک چین کے اسمارٹ معاہدے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا تصور متعارف کروایا ہے۔ اسمارٹ معاہدات ایسے کمپیوٹر پروگرامز ہوتے ہیں جو خودکار طور پر ایسے اقدامات اٹھا لیتے ہیں جو انٹرنیٹ پر موجود متعدد فریقین کے مابین ہونے والے معاہدے کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ یہ معاہدہ کاروں کے مابین ثالثین کی ضرورت کو کم کرنے کے لیے تشکیل دیے گئے تھے، جس سے ٹرانزیکشن کی لاگتوں میں کمی بھی آئی، اور ٹرانزیکشن کی پختگی میں اضافہ بھی ہوا۔

Ethereum کی اہم اختراع ایک ایسے پلیٹ فارم کی تشکیل تھی جس نے اسے بلاک چین کا استعمال کرتے ہوئے اسمارٹ معاہدات پر عمل درآمد کے قابل، اور اسمارٹ معاہدے کی ٹیکنالوجی کے پہلے سے موجود فوائد کو مزید مضبوط بھی بنایا۔ شریک بانی Gavin Wood کے مطابق، Ethereum بلاک چین کو "پورے سیارے کے لیے ایک واحد کمپیوٹر" کی حیثیت سے ڈیزائن کیا گیا تھا، جو نظریاتی طور پر کسی بھی پروگرام کو عالمی سطح پر منقسم عوامی نوڈز کے نیٹ ورک پر چلاتے ہوئے مزید مضبوط، اور سینسر شپ کے خلاف مزاحم بنانے کے ساتھ ساتھ اسے اس قابل بھی بنا سکے کہ یہ جعل سازی کی زد میں نہ آئے۔

Ethereum کی بلاک چین اپنے ERC-20 سے مطابقت پذیر معیار کا استعمال کرتے ہوئے اسمارٹ معاہدات کے علاوہ، دیگر کرپٹو کرنسیز کی میزبانی بھی کر سکتی ہے، جنہیں "ٹوکنز" کہا جاتا ہے۔ در حقیقت، اب تک یہ ETH پلیٹ فارم کے استعمال کی عام ترین صورت رہی ہے: اب تک، ERC-20 سے مطابقت پذیر 280,000 سے بھی زائد ٹوکنز متعارف کروائے جا چکے ہیں۔ مارکیٹ میں کل مالیت کے اعتبار سے، ان میں سے 40 سے بھی زائد کا شمار 100 اولین کرپٹو کرنسیز میں ہوتا ہے، مثلاً، USDT، LINK، اور BNB۔ Play2Earn گیمز کے نمودار ہونے کے بعد سے، ETH سے PHP کی قیمت میں دلچسپی میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Ethereum کی London ہارڈ فورک

Ethereum نیٹ ورک کو ایک عرصے سے ٹرانزیکشن کی زائد فیس کا سامنا رہا ہے، جو کہ اضافی طلب کے اوقات میں غیر موافق ثابت ہوتی ہے۔ مئی 2021 میں، نیٹ ورک کی ٹرانزیکشن کی اوسط فیس 71.72$ تک کی بلندی پر پہنچ گئی تھی۔

ٹرانزیکشن کی زائد فیس کے علاوہ، اس مقبول Altcoin کو، وسعت سے متعلقہ مسائل بھی درپیش ہیں۔

جیسا کہ پہلے ہی بیان کیا جا چکا ہے، کہ پلیٹ فارم کی وسعت کو بہتر بنانے اور متعدد نئے فیچرز شامل کرنے کے لیے پروف آف اسٹیک کے الگورتھم پر منتقلی کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ ڈویلپمنٹ ٹیم نے پہلے سے ہی ETH 2.0 پر منتقلی کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کے دوران انہوں نے کچھ اپ گریڈز کا اطلاق بھی کیا ہے، جس میں London ہارڈ فورک بھی شامل ہے۔

London اپ گریڈ، اگست 2021 میں براہ راست لاگو کی گئی۔ اس میں پانچ Ethereum امپروومنٹ پروپوزلز (EIPs) شامل تھے، یعنی EIP-3529، EIP-3198، EIP-3541، اور بالخصوص EIP-1559 اور EIP-3554۔

ممکن ہے کہ تمام EIPs میں سے EIP-1559 مقبول ترین اپ گریڈ ہے۔

EIP-1559 کیا ہے؟

EIP-1559 اپ گریڈ نے ایک ایسا میکانزم متعارف کروایا ہے جس نے Ethereum بلاک چین پر گیس کی فیس کا تخمینہ نکالنے کا طریقہ کار تبدیل کر دیا ہے۔ اس اپ گریڈ سے قبل، صارفین کو کھلی نیلامی میں شرکت کرنی پڑتی تاکہ مائنر ان کی ٹرانزیکشن اٹھا سکے۔ اس عمل کو "پہلی قیمت پر نیلامی" کہا جاتا ہے، اور توقع کے مطابق، سب سے اونچی بولی لگانے والا فرد جیت جاتا ہے۔

EIP-1559 کے معاملے میں، بولی کا ایک خودکار سسٹم اس عمل کو چلاتا ہے، اور اگلے بلاک میں شامل کی جانے والی ٹرانزیکشنز کے لیے ایک "بنیادی فیس" مقرر کر دی جاتی ہے۔ نیٹ ورک پر موجود رش کے اعتبار سے یہ فیس مختلف بھی ہو سکتی ہے۔ مزید براں، اپنی ٹرانزیکشنز کی رفتار میں اضافے کے خواہاں صارفین، تیز تر شمولیت کے لیے مائنر کو "ترجیحی فیس" ادا کر سکتے ہیں۔

EIP-1559، فیس کے ضیاع کا میکانزم بھی متعارف کرواتی ہے۔ ہر ٹرانزیکشن کی فیس (بنیادی فیس) کا ایک حصہ ضائع کر کے گردش سے نکال دیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد، Ether کی زیر گردش رسد کو کم کرنا اور ممکنہ طور پر وقت کے ساتھ ٹوکن کی مالیت میں اضافہ کرنا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے، کہ London اپ گریڈ کے اطلاق کے دو ہی ماہ بعد، نیٹ ورک نے 1$ بلین تک کی مالیت کے Ether ضائع کر دیے۔

Ethereum 2.0

2022 میں، Ethereum اپنی Ethereum 2.0 اپ ڈیٹ کے ساتھ پروف آف اسٹیک پر تبادلے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس تبادلے کا ارادہ نیٹ ورک کے آغاز سے ہی Ethereum کے منصوبے میں شامل تھا، اس کے ساتھ ہی، اس میں ایک نیا مفاہمتی میکانزم بھی دیکھنے میں آئے گا، اور وسعت کے حل کے طور پر شارڈنگ کو بھی متعارف کروایا جائے گا۔ موجودہ Ethereum چین ایک بیکن چین بن جائے گی اور دیگر چینز پر انجام دیے جانے والے اسمارٹ معاہدے کے تعاملات کے لیے ایک تصفیہ جاتی لیئر کا کردار ادا کرے گی۔

2021 کے آخری ایام میں، Ethereum کی Arrow Glacier اپ ڈیٹ کو جون 2022 تک مؤخر کر دیا گیا۔ اس وقت تک، Vitalik Buterin یہ توقع رکھتے تھے کہ نیٹ ورک کے حتمی مرحلے کا منصوبہ آپٹمسٹک رول اپس اور Zk رول اپس کے ذریعے تشکیل دیا جائے۔

متعلقہ صفحات:

کرپٹو پر نئے آئے ہیں؟ آج ہی اس بارے میں جانیں کہ Bitcoin کیسے خریدا جائے۔

کیا آپ Ethereum کی براہ راست قیمتوں پر نظر رکھنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap کی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں!

کیا آپ کسی ٹرانزیکشن کو تلاش کرنا چاہتے ہیں؟ ہمارے بلاک ایکسپلورر پر جائیں۔

کیا آپ کرپٹو کی دنیا میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ ہمارا معلوماتی سیکشن — Alexandria پڑھیں۔

فی الوقت کتنے Ethereum (ETH) کوائنز گردش میں ہیں؟

ستمبر 2021 میں، تقریباً 117.5 ملین ETH کوائنز گردش میں تھے، جن میں سے 72 ملین کو جینیسز بلاک میں جاری کیا گیا تھا — جو کہ Ethereum کی بلاک چین کا سب سے پہلا بلاک تھا۔ ان 72 ملین میں سے، 60 ملین، اس پراجیکٹ کو فنڈ فراہم کرنے والی 2014 کی کراؤڈ سیل میں شامل شرکاء کے لیے مختص کر دیے گئے، جبکہ 12 ملین ترقیاتی فنڈ میں دے دیے گئے۔

بقایا رقم، بلاک کے انعامات کی صورت میں Ethereum نیٹ ورک پر موجود مائنرز کو جاری کر دی گئی۔ 2015 میں اصل انعام 5 ETH فی بلاک تھا، جو بعد ازاں 2017 میں کم کر کے 3 ETH کر دیا گیا اور اس کے بعد 2019 کے آغاز میں 2 ETH کر دیا گیا۔ Ethereum بلاک کو مائن کرنے کے لیے اندازاً درکار وقت 13 سے 15 سیکنڈ ہے۔

اگست 2021 میں ہونے والی Ethereum نیٹ ورک کی اپ گریڈ، London ہارڈ فورک میں Ethereum امپروومنٹ پروٹوکول، EIP-1559 شامل تھا۔ پہلی قیمت پر نیلامی کے میکانزم کے برعکس، کہ جہاں سب سے اونچی بولی لگانے والا فرد جیت جاتا ہے، EIP-1559 ٹرانزیکشنز کے لیے ایسی "بنیادی فیس" کو متعارف کرواتا ہے جو اگلے بلاک میں شامل کی جائے گی۔ ایسے صارفین جو اپنی ٹرانزیکشن کو ترجیح پر رکھوانا چاہتے ہیں، وہ مائنرز کو "بخشش" یا "ترجیحی فیس" ادا کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ بنیادی فیس، ٹرانزیکشن کی سرگرمی کے ساتھ ساتھ متحرک طور پر تبدیل ہوتی رہتی ہے، لہٰذا یہ امر Ethereum کی گیس کی فیس میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو کم کرتا ہے، اگرچہ اس سے وہ قیمت کم نہیں ہوتی، جو کہ نیٹ ورک پر شدید رش کے سبب نہایت ہی بلند تھی۔

Bitcoin اور Ethereum کی اقتصادیات کے مابین موجود بڑے فرق میں سے ایک یہ ہے کہ مؤخر الذکر قلت زر کا سبب نہیں بنتی، جیسا کہ اس کی کل رسد محدود نہیں۔ Ethereum کے ڈویلپرز نے اس کی وضاحت میں بیان کیا کہ وہ نیٹ ورک کے لیے "مقررہ سکیورٹی بجٹ" کی خواہش نہیں رکھتے۔ مفاہمتی میکانزم کے ذریعے ETH کی شرح اجراء میں تبدیلی کا اختیار، نیٹ ورک کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ معقول سکیورٹی کے لیے درکار کم سے کم اجراء کو برقرار رکھ سکے۔

تاہم، EIP-1559 کے تعارف کے ساتھ، ٹرانزیکشنز میں استعمال ہونے والی بنیادی فیس کو ضائع کر دیا جاتا ہے، جس سے ETH گردش سے ہٹ جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ نیٹ ورک پر اضافی سرگرمی، مزید ETH کے ضیاع کا سبب بنے گی، اور گھٹتی ہوئی رسد Ethereum کی قیمت میں بہتری کا سبب بنے گی، جبکہ باقی عوامل یکساں رہیں گے۔ اس میں Ethereum کو تفریطی بنانے کی صلاحیت موجود ہے، جسے لے کر ETH کے تمام ہولڈرز نہایت پرجوش ہیں — کیونکہ آج یہ ممکنہ طور پر Ethereum کی قیمت میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

Ethereum نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

اگست 2020 تک، Ethereum کو Ethash پروف آف ورک کے الگورتھم کے ذریعے محفوظ بنایا جاتا رہا ہے، جس کا تعلق ہیش فنکشنز کی Keccak قسم سے ہے۔

تاہم، اب اس حوالے سے منصوبے بنائے جا رہے ہیں کہ اس نیٹ ورک کو Ethereum 2.0 جیسی مرکزی اپ ڈیٹ سے وابستہ پروف آف اسٹیک کے الگورتھم پر منتقل کر دیا جائے، جس کا آغاز 2020 کے آخری ایام میں ہوا۔

دسمبر 2020 کے آغاز میں Ethereum 2.0 بیکن چین (فیز 0) کے براہ راست نشر ہونے کے بعد، Ethereum 2.0 نیٹ ورک پر اسٹیکنگ ممکن بن گئی۔ ایک Ethereum اسٹیک وہ ہوتا ہے جب آپ کسی ڈپازٹ کے معاہدے کو ETH بھیجتے ہوئے اسے Ethereum 2.0 پر ڈپازٹ کرواتے ہیں (توثیق کار سافٹ ویئر کو فعال کرنے کے لیے 32 ETH درکار ہیں)، جس سے ڈیٹا کو اسٹور کرتے ہوئے، ٹرانزیکشنز پر عمل درآمد کرتے ہوئے اور بلاک چین پر نئے بلاکس کو شامل کرتے ہوئے نیٹ ورک کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس تحریر کے وقت (ستمبر 2021 کے وسط میں)، فی الوقت 32 Ether کے لیے Ethereum کی قیمت تقریباً 116,029$ ہے۔ فی الوقت Ethereum کے توثیق کاران کی جانب سے کمایا جانے والا پیسہ 6% APR کا منافع ہے، جو کہ تقریباً 1.91952 ETH، یا آج کے دور میں Ethereum کی قیمت کی صورت میں 6960$ کے برابر ہے۔ نیٹ ورک میں ترقی کے ساتھ یہ عدد تبدیل ہو جائے گا اور اسٹیکرز (توثیق کاران) کی رقم میں اضافہ ہو جائے گا۔

Ethereum کی اسٹیکنگ کے انعامات کا تعین ایک تقسیم کے کرو (اسٹیکرز کی شرکت اور اوسط فیصد) کے ذریعے کیا جاتا ہے: ابتدائی اسٹیکرز کے لیے بعض ETH 2.0 کی اسٹیکنگ کے انعامات 20% تھے، تاہم سالانہ بنیاد پر کم کر کے 7% اور 4.5% کے درمیان کر دیے جاتے۔

Ethereum اسٹیک کے لیے کم سے کم تقاضے 32 ETH ہیں۔ اگر آپ Ethereum 2.0 کو اسٹیک کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ مستقبل میں Ethereum 2.0 کی اپ گریڈ مکمل ہونے تک، آپ کی Ethereum کی اسٹیک کو اگر کئی سالوں کے لیے نہیں، تو کئی ماہ کے لیے تو نیٹ ورک پر ضرور لاک کیا جائے گا۔

آپ Ethereum (ETH) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ Bitcoin کے بعد Ethereum دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ہے، کرپٹو کے تقریباً تمام مرکزی ایکسچینجز پر Ethereum کی خریداری، یا ETH کے ٹریڈنگ کے جوڑوں کا استعمال ممکن ہے۔ سب سے بڑی مارکیٹس میں سے چند میں شامل ہیں:

اپنی پسند کی فیاٹ کرنسی میں براہ راست Ethereum کی قیمت ملاحظہ کرنے کے لیے، آپ Ethereum کرنسی کے صفحے پر جا کر براہ راست CoinMarketCap کا کنورٹر فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔ متبادل کے طور پر، ایکسچینج ریٹ کے لیے مخصوص کنورٹر کا صفحہ ملاحظہ کریں۔ Ethereum کی قیمت کے مقبول جوڑوں میں شامل ہیں: ETH/USD، ETH/GBP، ETH/AUD، اور ETH/JPY۔