کرپٹوکرنسی

Ethereum Classic

Bitcoin

Ethereum Classic

ETC

#37

$24.94 USD

-4.86% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$3.75B

حجم (24 گھنٹے)

$289.13M

FDV

$5.25B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

7.72%

کل سپلائی

$210.70M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$210.70M

گردش کرنے والی سپلائی

$150.27M

معلومات

Website

$24.94

(-0.87%)
Price change 1h

$26.29

High 24h

$24.94

(-2.94%)
Price change 7d

$29.18

High 7D

Ethereum Classic (ETC) کیا ہے؟

Ethereum Classic (ETC) Ethereum (ETH) کی ایک ہارڈ فورک ہے جس کا آغاز جولائی 2016 میں ہوا۔ غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کی میزبانی اور معاونت کرنے کی صلاحیت کے ساتھ، اس کا بنیادی فنکشن ایک اسمارٹ معاہدے کی حیثیت سے کام کرنا ہے۔ اس کا مقامی ٹوکن ETC ہے۔

Ethereum Classic نے اپنے آغاز کے بعد سے، Ethereum سے مختلف ہونے کی کوشش کی ہے، جبکہ اس کے دو نیٹ ورکس کے تکنیکی روڈ میپ وقت کے ساتھ ایک دوسرے سے مزید انحراف بھی کر رہے ہیں۔

Ethereum Classic ابتدائی طور پر موجودہ Ethereum بلاک چین کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے سامنے آیا تھا، جب ہیکنگ کے ایک بڑے واقعے کے نتیجے میں 3.6 ملین ETH کی چوری ہوئی۔

Ethereum Classic کے بانیان کون ہیں؟

Ethereum Classic درحقیقت Ethereum کی لیگیسی چین ہے، اور اس کے حقیقی تخلیق کار وہی ہیں جو اصل Ethereum کے ڈویلپرز ہیں — Vitalik Buterin اور Gavin Wood۔

جولائی 2016 میں Ethereum پر ایک متنازعہ ہارڈ فورک اس وقت وقوع پذیر ہوئی، جب شرکاء نے اس بات پر اختلاف کیا کہ آیا کسی بڑے ہیک کے اثرات کو منسوخ کرنے کے لیے بلاک چین میں تبدیلی کرنی چاہیئے۔ اس کے نتیجے میں DAO متاثر ہوئی، ایک ایسی غیر مرکزی خود مختار تنظیم (DAO) جس نے کئی ماہ قبل کوائن کی ابتدائی پیشکش (ICO) میں تقریباً $150 ملین ڈالر اکٹھے کیے تھے۔

Ethereum Classic ایک ایسے نیٹ ورک کی حیثیت سے وجود میں آئی جس نے چین کو تبدیل نہیں کیا تھا۔ ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ سے کوئی "باضابطہ" ٹیم منسلک نہیں ہے، اور یہ بھی کہ اس کی "عالمگیر ڈیولپمنٹ کمیونٹی ایک عوامی "ڈو-اوکریسی" ہے، جس میں کوئی بھی شخص حصہ لے سکتا ہے۔"

وہ کیا چیز ہے جو Ethereum Classic کو منفرد بناتی ہے؟

Ethereum Classic کا بنیادی مقصد DAO ہیک کا مصنوعی مقابلہ کیے بغیر، Ethereum بلاک چین کو اپنی اصل شکل میں محفوظ کرنا ہے۔

اس نے ابتدا میں ان لوگوں کو متوجہ کیا جو Ethereum کے ردعمل سے غیر متفق تھے، لیکن لیگیسی نیٹ ورک اس وقت تک وسیع فین بیس حاصل کر چکا تھا، جس میں Grayscale جیسی سرمایہ کاری فرم کے CEO، Barry Silbert جیسے بڑے سرمایہ کار شامل تھے۔

ایک رضاکارانہ تنظیم کی حیثیت سے، ETC کے ڈویلپرز کا مقصد نیٹ ورک کو منافع بخش ادارے میں تبدیل کرنا نہیں ہے۔ صارفین Ethereum کی طرح ٹرانزیکشن کی فیس ادا کرتے ہیں، اور مائنرز انہیں پروف آف ورک (PoW) مائننگ الگورتھم کے مطابق کیے گئے کام کی بنیاد پر جمع کرتے ہیں۔

Ethereum کے برعکس، Ethereum Classic پروف آف اسٹیک (PoS) مائننگ الگورتھم پر تبدیل ہونے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی، جبکہ متعدد ڈویلپرز بدستور توسیع پذیری کے حل کے حوالے سے بہتری لانے پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ صفحات:

Electroneum کے بارے میں مزید یہاں پڑھیں۔

Bitcoin Cash کے بارے میں مزید یہاں پڑھیں۔

کیا آپ کرپٹو کرنسی پر نئے آئے ہیں؟ تمام معلومات جو آپ چاہتے ہیں Alexandria پر دیکھیے، جوCoinMarketCap کا ایک موثر تعلیمی وسیلہ ہے۔

فی الوقت کتنے Ethereum Classic (ETC) کوائنز گردش میں ہیں؟

ETC کا آغاز ETH سے بالکل مماثل تکنیکی حالت میں ہوا، جس میں بنیادی اختلاف DAO ہیک کی ٹرانزیکشنز کو ہینڈل کرنے کے طریقے پر تھا۔

تاہم آغاز کے بعد سے، ٹوکنامکس میں تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں، جہاں شرکاء نے دسمبر 2017 میں ETC سپلائی کی حد مقرر کرنے کے لیے ووٹنگ میں شرکت کی۔ اس طرح زیادہ سے زیادہ سپلائی 210,700,000 ETC ہے جو کہ Bitcoin (BTC) کی نسبت تقریباً دس گنا زیادہ ہے، جبکہ ETH کی کوئی حد نہیں ہے۔

ETC ایک PoW مائننگ الگورتھم کو استعمال کرتا ہے، جو Bitcoin کی طرح کام کرتا ہے — مائنرز کو ایک دوسرے کے ساتھ مسابقت کرتے ہوئے بلاک چین کی توثیق کے عوض نئے کوائنز کا انعام دیا جاتا ہے۔ ETC بلاک کا انعام وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتا جاتا ہے، اپریل 2022 میں اگلی کمی تقریباً بلاک 15,000,000 پر مقرر ہے — جو فی بلاک 3.2 ETC سے کم ہو کر 2.56 ETC رہ جائے گا۔

Ethereum Classic نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Ethereum Classic نیٹ ورک کو پروف آف ورک کا استعمال کرتے ہوئے محفوظ بنایا جاتا ہے، لیکن ایک چھوٹی چین کی حیثیت سے، اسے بذات خود باقاعدہ حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان میں مائننگ ہیش ریٹ پر کنٹرول حاصل کرنے اور جعلی ٹرانزیکشنز انجام دینے اور دوہرے خرچ کے کوائنز پر مشتمل کئی 51% حملے شامل ہیں، جن میں سب سے حالیہ اگست 2020 میں رونما ہوا تھا۔

آپ Ethereum Classic (ETC) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

ETC ایک بڑی مارکیٹ کیپ کی حامل کرپٹو کرنسی ہے اور یہ کافی زیادہ بڑے ایکسچینجز پر آزادانہ طور پر ٹریڈ ہو سکتی ہے۔

اسٹیبل کوائنز، دیگر کرپٹو کرنسیز اور فیاٹ کرنسیز کے ساتھ اس کے جوڑے دستیاب ہیں، جبکہ ڈیریویٹوز اور ادارہ جاتی سرمایہ کاری کے طریقے بھی موجود ہیں۔ ETC کی ٹریڈنگ کرنے والے ایکسچینجز میں Binance، OKEx اور Huobi Global شامل ہیں۔

کیا آپ کرپٹو پر نئے آئے ہیں؟ کوئی بھی کرپٹو کرنسی یا Bitcoin خریدنے کے لئے ہمارے آسان ہدایت نامے کا مُطالعہ کیجیے۔

Ethereum Classic میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ