کرپٹوکرنسی

Fantom

Bitcoin

Fantom

FTM

#61

$0.65 USD

-0.59% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$1.84B

حجم (24 گھنٹے)

$261.49M

FDV

$2.08B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

14.24%

کل سپلائی

$3.18B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$3.18B

گردش کرنے والی سپلائی

$2.80B

معلومات

Website

$0.65

(1.01%)
Price change 1h

$0.69

High 24h

$0.65

(-22.83%)
Price change 7d

$0.87

High 7D

Fantom (FTM) کیا ہے؟

Fantom ایک ڈائریکٹڈ ایسائیکلک گراف (DAG) پر مبنی اسمارٹ معاہدے کا پلیٹ فارم ہے جو اپنے ذاتی اور حسبِ منشاء مفاہمتی الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے ڈیولپرز کو غیر مرکزی فنانس (DeFi) کی سروسز فراہم کرتا ہے۔

Fantom کا مقصد اپنے اندرونی ٹوکن FTM کے ساتھ باہم مل کر اسمارٹ معاہدے کے پلیٹ فارمز سے منسلک مسائل کو حل کرنا ہے، بالخصوص ٹرانزیکشن کی رفتار، جس کے متعلق ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ وہ اسے دو سیکنڈز سے بھی کم تک لا چکے ہیں۔

Fantom فاؤنڈیشن، جو Fantom پراڈکٹ کی پیشکش کی نگرانی کرتی ہے، درحقیقت 2018 میں تخلیق کی گئی تھی، جبکہ Fantom کی مین نیٹ OPERA، کا آغاز دسمبر 2019 میں ہوا۔

Fantom کے بانیان کون ہیں؟

The Fantom Foundation کی بنیاد جنوبی کوریا کے کمپیوٹر سائنسدان Dr. Ahn Byung Ik نے رکھی تھی۔ فی الوقت، اس پلیٹ فارم کے CEO David Richardson ہیں، جو Mid-Ocean Consulting کے سابقہ مینیجنگ CEO ہیں۔

Fantom کے پسِ منظر میں موجود ٹیم بنیادی طور پر مکمل اسٹیک پر مشتمل بلاک چین ڈویلپمنٹ کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتی ہے، اور اس کا مقصد اسمارٹ معاہدے کا ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے جو توسیع پذیری، غیر مرکزیت اور سکیورٹی کو بنیادی اہمیت دے گا۔

Fantom کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق، اس کی ٹیم مہارت یافتہ انجینئرز، سائنسدانوں، محققین، ڈیزائنرز اور کاروباری شخصیات پر مشتمل ہے۔ اس کے ملازمین پوری دنیا میں موجود ہیں، جو کہ ایک تقسیم شدہ پلیٹ فارم کی بنیادی اخلاقیات سے مماثل ہے۔

وہ کیا چیز ہے جو Fantom کو منفرد بناتی ہے؟

Fantom خام مال سے تیار کردہ ایک نئے مفاہمتی میکانزم کو استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ اسمارٹ معاہدوں کی بنیاد پر DeFi اور متعلقہ سروسز کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

Lachesis نامی یہ میکانزم اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ روایتی پروف آف اسٹیک (PoS) الگورتھم پر مبنی پلیٹ فارمز کے مقابلے میں زیادہ بہتر سکیورٹی پیش کرنے کے علاوہ، زیادہ استعداد اور دو سیکنڈ کی ٹرانزیکشن کو حتمی شکل بھی دی جائے گی۔

Ethereum سے مماثل، یہ پراجیکٹ ان ڈیولپرز کے لیے پُرکشش ہے جو غیر مرکزی حل کی تنصیب کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے باضابطہ مواد کے مطابق، اس کا مشن "دنیا بھر میں تمام ٹرانزیکشن کے اداروں کے درمیان مطابقت پذیری فراہم کرنا ہے۔"

اس کا اندرونی PoS ٹوکن FTM، ٹرانزیکشنز میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے، یہ فیس کی جمع کاری اور اسٹیکنگ کی سرگرمیوں کا موقع فراہم کرتا ہے، یہ سرگرمیاں صارفی انعامات کی نمائندگی بھی کرتی ہیں۔

2018 میں ٹوکن کی فروخت کے ذریعے، Fantom نے ڈویلپمنٹ کے لیے تقریباً $40 ملین ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔

متعلقہ صفحات:

Avalanche کے بارے میں مزید یہاں سے جانیے۔

Neo کے بارے میں مزید یہاں سے جانیں۔

Ethereum 2.0 کے بارے میں مزید یہاں سے جانیے۔

کیا آپ کرپٹو کرنسی پر نئے آئے ہیں؟ CoinMarketCap کا مختص کردہ معلوماتی وسیلہ، Alexandria، آپ کو ہر وہ چیز سمجھنے میں مدد کر سکتا ہے جس جاننا آپ کے لیے ضروری ہے۔

فی الوقت کل کتنے Fantom (FTM) کوائنز گردش میں ہیں؟

FTM ایک پروف آف اسٹیک (PoS) ٹوکن ہے جو درحقیقت کئی شکلوں میں موجود ہے۔

پلیٹ فارم کی Ethereum کے ساتھ مطابقت پذیری کا مطلب یہ ہے کہ صارفین ERC-20 کا اسٹینڈرڈ FTM خرید سکتے ہیں، جو ان کے والیٹ میں موصول ہونے کے بعد خود کار طور پر مقامی FTM میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ Binance Chain کے BEP2 اسٹینڈرڈ کو استعمال کرتے ہوئے FTM کا ایک اور ورژن بھی دستیاب ہے۔ Fantom OPERA کی مین نیٹ پر ازخود، صرف مقامی FTM استعمال ہو سکتا ہے۔

FTM کی کُل سپلائی 3.175 بلین ٹوکنز ہے، جن میں سے 2,134,638,448 FTM اس وقت گردش میں ہیں۔ باقی ماندہ 2023 تک جاری رہنے والے شیڈول کے تحت ریلیز ہوں گے۔

اس کی ٹوکنامکس کا ایک اہم حصہ اسٹیکنگ ہے، اور سپلائی کا ایک حصہ خاص طور پر اس مقصد کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ ان صارفین کو اسٹیکنگ کے انعامات دیے جائیں جو FTM کو ہولڈ کرتے ہیں۔

Fantom نیٹ-ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Fantom سروسز فراہم کرنے اور اپنے نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف قسم کے حسبِ منشاء پروف آف اسٹیک الگورتھمز کو استعمال کرتا ہے۔ Lachesis نامی یہ میکانزم غیر مطابقت پذیر بازنطینی فالٹ ٹولرنٹ (aBFT) کے نام سے موسوم مفاہمتی میکانزم کی ایک مثال ہے۔

Fantom نیٹ ورک کے شرکاء سے قیادت کو ختم کرتے ہوئے کم لاگت پر مبنی حملوں سے بچاؤ کرتا ہے، جبکہ اسٹیکنگ مزید صارفی مراعات بھی شامل کرتی ہے تاکہ FTM ٹوکن ہولڈرز کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائیوں کو محفوظ بنایا جائے۔

آپ Fantom (FTM) کو کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

Fantom کا FTM ٹوکن آزادانہ طور پر ٹریڈ ہو سکتا ہے، اور یہ Binance، Gate.io اور OKEx Korea جیسے بڑے ایکسچینجز پر مل سکتا ہے۔

FTM ایسے کئی پروٹوکولز پر موجود ہے، جہاں ERC-20، BEP2 اور Fantom کے ذاتی OPERA ٹوکنز سب زیرِ گردش ہیں۔

اگر آپ کرپٹو کرنسی پر نئے ہیں اور Bitcoin (BTC) یا کوئی دوسرا ٹوکن خریدنے کے طریقے کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو پہلے یہ معلومات چیک کریں۔

Fantom میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ