FC Barcelona Fan Token
FC Barcelona Fan Token
BAR
#972
$2.13 USD
2.04% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $19.61M |
حجم (24 گھنٹے) | $1.88M |
FDV | $85.23M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 9.56% |
کل سپلائی | $39.96M |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $9.19M |
معلومات
Website |
$2.13
(0.39%)$2.15
$2.13
(-6.94%)$2.34
FC باسِلونا پرستار ٹوکن (BAR) کیا ہے؟
FC بارسِلونا پرستار ٹوکن (BAR) ایک یوٹیلیٹی ٹوکن ہے, جِسے FC بارسِلونا اور Chiliz کے اشتراک سے تخلیق کیا گیا ہے، اور جو کھیلوں اور تفریحی صنعت کے لیے ایک عالمی بلاک چین مالیاتی ٹیکنالوجی کا فراہم کنندہ ہے۔ پرستار ٹوکن کبھی ختم نہ ہونے والے ڈیجیٹل اثاثے ہوتے ہیں، جو اپنے مالکان کو پولز میں رائے دہی کرنے اور Socios.com ایپ پر شائع ہونے والے کوئزز (quizzes) اور دیگر مقابلوں میں حصہ لینے کی اہلیت فراہم کرتے ہیں — Chiliz کا ڈویلپ کیا گیا، اور Chiliz چین پر ہی بنایا گیا کھیل کے پرستاروں کے باہمی تعلق پر مبنی ایک پلیٹ-فارم۔
Barça ،$BAR کا ایک اکیلا آفیشل پرستار ٹوکن ہے جو مدّاحوں کو اُنکے پسندیدہ کلب کی زندگی میں اثر و رسوخ کا ٹوکنائزڈ حصہ فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹوکن کمیونٹی کو باہمی طور پر ایک دوسرے کے قریب لانے اور فٹ بال ٹیم کے ساتھ گُفت و شُنید کو آسان بنا کر عالمی شائقین کو اپنی جانب مُلتفت کرنے کا مقصد مدِّنظر رکھ کر تخلیق کیا گیا تھا۔
BAR ٹوکن کا آغاز جون، سنہ 2020 میں ہوا؛ BAR نے اپنے مالکان کو FC بارسلونا کی سرگرمیوں سے متعلق سروے میں حصہ لینے کے حق کی پیشکش کرنے کے علاوہ منفرد انعامات حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ ٹوکن ہولڈرز اسمارٹ کونٹریکٹ کا استعمال کرتے ہوئے رائے شُماری میں حصّہ لیتے ہیں، چناچہ FC بارسلونا کو رائے شُماری کا ما-حاصِل مدنظر رکھتے ہوئے نتائج کو سختی سے نافذ کرنا چاہیے۔
پرستار ٹوکن رکنیت کی حیثیت سے کام کرتے ہیں، جو صارفین کو خصوصی انعامات اور ٹیم کی شناخت کے لیے مقابلہ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ انعامات میں میچ ٹکٹس، مداحوں کے خصوصی تجربات، Socios.com بونس، کلب کے NFTs اور ڈیجیٹل علامتیں شامل ہیں۔ BAR کے ذریعے، اراکین انتہائی اہمیت کا حامل سامان / خدمات، اسٹیڈیم تک وی آئی پی رسائی، میچ کے ٹکٹ، اور قابلِ حصول نایاب اشیاء خرید سکتے ہیں۔ صارفین NFT انعامات کے لیے BAR پر بازی لگانے کے ساتھ ساتھ گیمفائیڈ یوٹیلیٹی تک رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
FC بارسلونا پرستار ٹوکن کے بانی کون ہیں؟
FC بارسلونا شاید کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ تاہم، نا بَلَد لوگوں کے لیے، (Barça کے نام سے پہچانا جانے والا) FC بارسلونا؛ بارسلونا، کاتالونیا (ESP) کا ایک پیشہ ور فٹ بال کلب ہے، جسے سنہ 1899 میں سوئس، ہسپانوی، جرمن اور انگلش فٹبالرز کے ایک گروپ نے قائم کیا تھا۔ فی الحال، مداحوں کی ایک بڑی تعداد اور سوشل میڈیا کی جانب سے انتہائی حمایت یافتہ Barça دنیا کی سب سے مقبول اور باصلاحیت ٹیموں میں سے ایک ہے۔
یہ ٹیم ہسپانوی فٹ بال کی سرفہرست اُڑان لا لیگا (La Liga) کی سطح پر مُسابقت کرتی ہے۔ بین الاقوامی منظر نامے میں، بارسلونا نے مندرجہ ذیل ٹرافیوں کا ڈھیر لگا دیا ہے: پانچ UEFA چیمپئنز لیگ ٹائٹل، چار UEFA کپ-ونررز نامی کپس، پانچ UEFA سپر کپس، تین انٹر-سٹیز فیئرز(Inter-Cities Fairs) کپس، اور تین FIFA کلب ورلڈ کپس۔ زمانے بھر کے مشہور ترین کھلاڑی، بشمول Lionel Messi, Neymar, Ronaldinho اور Diego Maradona اس کلب کے لیے کھیل چکے ہیں۔
FC بارسلونا پرستار ٹوکن (BAR) کا آغاز 22 جون، سنہ 2020 کو Chiliz پلیٹ فارم کے وسیلے سے کیا گیا۔ Chiliz (CHZ) کھیلوں اور تفریحی تنظیموں/ کلبوں کو بلاک چین پر مبنی کُچھ ایسے اوزاروں سے لیس کر دیتا ہے جو اپنی جانب راغب کرنے، نشوونُما حاصل کرنے اور رقم کمانے میں اُنکے شائقین کو مدد فراہم کرتے ہیں۔ کمپنی کا ہدف پرستاروں کے حالیہ تجربے کو بہتر بنانا تھا، چُناچہ، اُن کے ساتھ گُفت و شُنید کے لیے ایک چینل تخلیق کر دیا گیا--- Socios.com۔ CHZ کو بطور مرکزی کرنسی استعمال کرنے والے اس پلیٹ-فارم کی ابتداء، صفر سے Chiliz بلاک چین پر کی گئی۔ مزید بر آں، یہ پلیٹ-فارم شائقین کو کھیلوں کی مقبول ٹیموں کے آفیشل ٹوکن، بشمول FC بارسلونا پرستار ٹوکن (BAR) خریدنے کی اجازت دیتا ہے۔
Chiliz ،Alexandre Dreyfus اور Socios.com کے CEO ہیں۔ ڈیجیٹل میدان میں 20 سال سے زائد آزمودہ کاری، نیز ویب پر موجود ایک ہنر مند تجارتی شخصیت کی حیثیت سے، Dreyfus کے تعلیمی کوائف اور تجربہ کاری, دلچسپی کے حامل ہیں۔ 90 کی دہائی میں، اُنہوں نے Webcity نامی ایک انٹر-ایکٹِو گائیڈ ترتیب دی۔ بعد میں، سنہ 2000 کی دہائی کے دوران، اُنہوں نے دو کامیاب-تر اور بڑے پوکر پراجیکٹس، جیسے Winamax اور Chilipoker کی بُنیاد رکھی؛ پھر سنہ 2013 میں، وہ Global Poker Index اور The Hendon Mob کے مالک بن گئے۔ اس سے بھی بڑھ کر، سنہ 2017 میں Dreyfus نے Chiliz کی بُنیاد رکھی، جو کھیلوں اور تفریحی پلیٹ فارمز کے لیے ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے۔ اور سنہ 2018 میں Socios.com کی پیدائش ہوئی، جس کا مقصد فٹ بال اور اسپورٹس کلبوں کو بلاک چین ٹیکنالوجی متعارف کروا کر ان کے پرستاروں پر مشتمل سماجی گروہ کو کمائی کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔
کونسی خصوصیت FC بارسِلونا پرستار ٹوکن کو مُنفرد بناتی ہے؟
BAR ٹوکن کی کلیدی خصوصیات درج ذیل ہیں:
کمیونٹی کا حصہ بننے، کلب کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے اور پرستاروں کے لیے مختص انعامات سے متعلق مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے، آپ کے پاس کم از کم ایک $BAR ہونا چاہیے۔ تاہم، آپ کے ووٹ کی اہمیت کا انحصار آپ کے پاس موجود ٹوکنز کی کُل تعداد پر ہے، کیونکہ کچھ سرگرمیاں ایسی بھی ہیں جن کے لیے صرف ایک ٹوکن ناکافی ہے۔
ٹوکن ہولڈرز کے ساتھ کُچھ اضافی مراعات بھی جُڑی ہوئی ہیں، جن میں Camp Nou ہوم اسٹیڈیم تک VIP رسائی، دنیا کے مشہور فٹ بال لیجنڈز سے ملنے کا موقع، اسی طرح آٹوگراف سیشنز میں شرکت اور کھلاڑیوں کی جانب سے دستخط شدہ ٹیم کا سامان اور دیگر اشیاء۔ حاصل کرنے کے مواقع شامل ہیں۔
Barça پرستاروں کا قُرب حاصل کرنے، اور پولز پوسٹ کرکے ان کی رائے سے آگاہ ہونے کے لیے Socios.com کا استعمال کرتا ہے۔ BAR کے مالکان صرف ایک بار ووٹ دے سکتے ہیں، تاہم کسی صارف کے 10 ٹوکنز کو 10 ووٹ شمار کیا جائے گا۔ منصفانہ نتائج کو برقرار رکھنے کے لیے، پولز کو ٹوکنز کی ایک خاص تعداد تک محدود رکھا جاتا ہے، جسے کلب خود مقرر کرتا ہے۔
Socios پلیٹ-فارم میں بونس کا ایک نظام موجود ہے، لہذا BAR کے مالکان کو ہر ہوم لیگ، کپ اور تمام یورپی میچوں تک VIP رسائی حاصل ہوتی ہے۔
متعلقہ صفحات:
FC بارسلونا پرستار ٹوکن (BAR) میں ہماری عمیق غوطہ-زنی یہاں چیک کیجیے۔
Chiliz (CHZ) کے بارے میں مزید جانیے۔
مانچسٹر سِٹی فین ٹوکن اور آرسنل پرستار ٹوکن کے بارے میں مزید جانیے۔
پرستار ٹوکنز کیا ہوتے ہیں؟ CMC Alexandria پر معلوم کیجیئے۔
سمارٹ معاہدے کیا ہوتے ہیں؟ ہماری CMC فرھنگ پر تلاش کیجیے۔
کُل کتنے FC بارسلونا پرستار ٹوکن (BAR) کوائنز گردش میں ہیں؟
Chiliz بلاک چین پر تعینات کیا جانے والا $BAR ایک یوٹیلیٹی ٹوکن ہے — اور Chiliz بلاک چین ایک 1پروف-آف-اتھارٹی1 (PoA) سائڈ-چین ہے، جسے ایتھیریم پر بنایا گیا ہے۔ BAR فائدہ مند فیصلہ سازی کرنے میں (FC) بارسلونا کی مدد کرتا ہے، اور پرستاروں کو VIP تجربات، آفیشل کلب پروڈکٹس، اور خصوصی مواد تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
FC بارسلونا پرستار ٹوکن، استعمال کے حوالے سے مندرجہ ذیل معاملات پیش کرتا ہے: حاکمیت، جہاں FC بارسلونا متعدد پولز اپ-لوڈ کرتا ہے، جن میں BAR کے مالکان Socios.com ایپلیکیشن اور خدمات کا استعمال کرتے ہوئے سمارٹ کنٹریکٹ کے ذریعے رائے دہی کر سکتے ہیں؛ شرط-بندی، اس معاملے میں NFT انعامات کے لیے BAR ٹوکنز بازی پر لگائے جا سکتے ہیں؛ انعامات، جہاں BAR مالکان کو Socios.com ایپ پر کلب کوئزز (quizzes)، گیمز اور سروے میں حصہ لینے کے عوض انعام و اکرام سے نوازا جاتا ہے۔
BAR کی زیادہ سے زیادہ سپلائی 40,000,000 کوائنز پر مشتمل ہے۔ مئی سنہ 2023 تک، 9,405,722.00 BAR (کُل سپلائی کے 23.51 %) گردش میں پائے گئے ہیں۔
FC بارسلونا پرستارٹوکن نیٹ-ورک کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
Socios جس کی بُنیاد سمارٹ کونٹریکٹ ٹیکنالوجی پر قائم ہے، ایتھیریم بلاک چین اور ملکیتی کراؤڈ کنٹرول میکانزم (proprietary crowd control mechanism) کا استعمال کرتا ہے۔
Chiliz ملکیتی کراؤڈ کنٹرول میکانزم کے ساتھ، ایتھیریم کا ایک سائڈ-چین ہے، اسی لیے مدّاح ایک محفوظ فضاء میں موجود رہتے ہیں اور صرف عوامی طور پر آڈٹ شدہ پولز میں رائے دہی کرتے ہیں۔ CHZ ایک ERC-20 اور BEP2 ٹوکن ہے جس کا آڈت Certik جیسا ادارہ کر چُکا ہے۔
آپ FC بارسلونا پرستار ٹوکن (BAR) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
جنوری سنہ 2022 سے، FC بارسلونا پرستار ٹوکن (BAR)، کا اندراج بائیننسBinance (Chiliz میں ایک اسٹریٹجک سرمایہ کار)، 2Paribu2، 3BKEX3، 4Mandala Exchange4، 5ZT5، اور 6VCC ایکسچینج6 پر موجود ہے۔
کیا آپ BAR یا CHZ کی قیمتوں کا براہ راست ٹریک رکھنا چاہتے ہیں؟ CMC کی موبائل app ڈاؤن-لوڈ کیجیے۔
کھیلوں کے مقبول ترین NFT پلیٹ-فارمز چیک کیجیے۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|