کرپٹوکرنسی

Filecoin

Bitcoin

Filecoin

FIL

#44

$5.05 USD

-7.07% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$3.13B

حجم (24 گھنٹے)

$378.61M

FDV

$9.91B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

12.08%

کل سپلائی

$1.96B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$619.93M

معلومات

Website

$5.05

(-1.11%)
Price change 1h

$5.48

High 24h

$5.05

(-1.54%)
Price change 7d

$6.28

High 7D

Filecoin (FIL) کیا ہے؟

Filecoin ایک ایسا غیر مرکزی اسٹوریج سسٹم ہے جس کا مقصد "انسانیت کی اہم ترین معلومات کو اسٹور" کرنا ہے۔ 2017 میں اس پراجیکٹ نے کوائن کی ابتدائی پیشکش (ICO) میں $205 ملین کی رقم اکٹھی کی، اور ابتدائی طور پر 2019 کے وسط میں آغاز کی تاریخ کا منصوبہ تشکیل دیا۔ تاہم، Filecoin مین نیٹ کے آغاز کی تاریخ کو بلاک 148,888 تک موخر کر دیا گیا، جو اکتوبر 2020 کے وسط میں متوقع ہے۔

2014 میں اس پراجیکٹ کو ابتدائی طور پر Interplanetary File System (IPFS) نامی پیئر ٹو پیئر نیٹ ورک کی مراعاتی سطح کی حیثیت سے بیان کیا تھا۔ Filecoin ایک اوپن پروٹوکول ہے اور ایک ایسی بلاک چین سے تقویت یافتہ ہے جو نیٹ ورک کے شرکاء کی طرف سے کیے گئے معاہدوں کو ریکارڈ کرتا ہے، جبکہ اس میں ٹرانزیکشنز بلاک چین کی مقامی کرنسی FIL کو استعمال کرتے ہوئے انجام دی جاتی ہیں۔ یہ بلاک چین پروف آف ریپلیکیشن اور پروف آف اسپیس ٹائم دونوں پر مبنی ہے۔

Filecoin کے بانیان کون ہیں؟

Filecoin کی بنیاد Juan Benet نے رکھی تھی، جس نے Interplanetary File System بھی تخلیق کیا تھا۔ Benet ایک امریکی کمپیوٹر سائنسدان ہیں جنہوں نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ مئی 2014 میں Protocol Labs کی بنیاد رکھنے کے بعد، وہ 2014 کے موسم گرما میں Y Combinator میں شریک ہوئے جہاں ان کا ارادہ IPFS اور Filecoin دونوں کے علاوہ دیگر پراجیکٹس کی معاونت کا بھی تھا۔

کیا چیز Filecoin کو منفرد بناتی ہے؟

Filecoin کا مقصد ڈیٹا کو ایک غیر مرکزی انداز میں اسٹور کرنا ہے۔ مرکزیت کے مسائل کا شکار Amazon Web Services یا Cloudflare جیسی کلاؤڈ اسٹوریج کمپنیز کے برعکس، Filecoin کسی ڈیٹا کے مقام کی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی غیر مرکزی فطرت سے استفادہ کرتا ہے، جو اسے بازیافت کے لیے آسان اور سینسر کے لیے مشکل بناتا ہے۔

Filecoin جیسے غیر مرکزی اسٹوریج سسٹم لوگوں کو موقع دیتے ہیں کہ وہ اپنے ڈیٹا کے از خود نگران بنیں اور ساتھ ہی ویب کو دنیا بھر کے لوگوں کے لیے مزید قابل رسائی بناتے ہیں۔ چونکہ مائننگ اور اسٹور کرنے کے ذریعے Filecoin میں شرکت کا براہ راست تعلق زیادہ بلاک کے انعامات جیتنے سے ہے، اس لیے Filecoin شرکاء کو دیانتداری سے برتاؤ کرنے اور ممکن حد تک زیادہ سے زیادہ ڈیٹا اسٹور کرنے پر انعام دیتا ہے۔

متعلقہ صفحات:

ٓCMC کا Filecoin کا تفصیلی جائزہ ملاحظہ کیجیے۔

ہم نے ان 5 چیزوں کی ایک فہرست بھی تیار کی ہے جنہیں غیر مرکزی اسٹوریج ٹھیک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

وہ اصطلاحات دیکھنا چاہتے ہیں جو آپ کو معلوم نہیں؟ Alexandria پر ہماری لغت ملاحظہ کریں۔

فی الوقت کتنے Filecoin (FIL) کوائنز گردش میں ہیں؟

Protocol Labs Filecoin کے ٹوکنامکس، یا اقتصادی ماڈل کو ایک ایسی "ڈیٹا کی مارکیٹ" کے طور پر بیان کرتی ہے، جہاں صارفین اپنی اسٹوریج کی اسپیس ان دوسرے صارفین کو بیچ سکتے ہیں، جو اسے کرائے پر لینا چاہتے ہیں۔ پانچ اسٹیک ہولڈرز ٹوکنز کی ٹریڈ کر سکیں گے: ڈویلپرز، کلائنٹس، مائنرز، ٹوکن ہولڈرز اور ایکو سسٹم کے شراکت دار۔ Protocol Labs کے مطابق Filecoin کی تین مارکیٹس بھی ہوں گی: فائل اسٹوریج، فائل کی بازیابی اور آن ایکسچینج ٹوکن ٹریڈنگ۔

2020 کے موسم سرما میں، 400 مائنرز نے ایک عمل میں حصہ لیا جسے "اسپیس ریس" کی ٹیسٹ نیٹ فیز کہا جاتا تھا، جس سے Filecoin کے نیٹ ورک ڈیٹا کی گنجائش میں 325 پیبی بائٹس کا اضافہ ہوا۔ اسپیس ریس کے شرکاء کو تقریباً 3.5 ملین FIL ٹوکنز جاری کیے جائیں گے۔

Filecoin نیٹ ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Filecoin کو پروف آف ریپلیکیشن اور پروف آف اسپیس ٹائم کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے۔ Filecoin نیٹ ورک میں نوڈز، جو بازیافت کے مائنرز بھی کہلاتی ہیں، یہ ایک دوسرے سے مسابقت کرتی ہیں تاکہ ممکن حد تک تیز رفتاری سے صارفین کو ڈیٹا فراہم کیا جا سکے۔ اس کے بعد انہیں FIL فیس کی صورت میں انعام دیا جاتا ہے، یہ نوڈز کے اس نیٹ ورک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو فائلز کی نقل بنانے اور انہیں محفوظ کرنے کا خواہشمند ہوتا ہے۔

اسٹوریج مائنر نوڈز مسلسل معاہدوں کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں تاکہ صارفین کو ایک مخصوص مدت میں اسٹوریج فراہم کی جا سکے۔ جب کوئی اسٹوریج مائنر اور ان کا صارف کسی معاملے پر متفق ہو جاتے ہیں، تو اسٹوریج مائنر کلائنٹ کا ڈیٹا کسی سیکٹر میں ہولڈ کرتا ہے اور اس سیکٹر کے ڈیٹا کی منفرد کاپی بنانے کے لیے اسے "سیل" کر دیتا ہے۔ صارفین معاملے کی فیس کے طور پر اسٹوریج مائنرز کو FIL کی صورت میں انعام دیتے ہیں، اور یہ مائنرز بلاکس کو بھی مائن کر سکتے ہیں اور بلاک کا انعام کما سکتے ہیں۔

آپ Filecoin (FIL) کو کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

Filecoin مین نیٹ کے آغاز سے پہلے، Gemini اور Kraken نے FIL کی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ Huobi مین نیٹ کے لائیو ہونے کے بعد FIL کو شاملِ فہرست بھی گا۔

کرپٹو خریدنے سے متعلق مزید معلومات کے لیے، CoinMarketCap کا آسان ہدایت نامہ یہاں ملاحظہ کریں۔

Filecoin میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ