Flamingo
Flamingo
FLM
#706
$0.068 USD
-0.20% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $43.94M |
حجم (24 گھنٹے) | $2.56M |
FDV | $68.41M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 5.83% |
کل سپلائی | $642.26M |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | $1.00B |
گردش کرنے والی سپلائی | $642.26M |
معلومات
Website |
$0.068
(-0.71%)$0.07
$0.068
(-13.03%)$0.082
Flamingo (FLM) کیا ہے؟
Flamingo ایک غیر مرکزی فنانس (DeFi) کا پلیٹ فارم ہے جو Neo بلاک چین اور Poly Network انٹرآپریبلٹی پروٹوکول پر مبنی ہے۔ یہ متعدد DeFi ایپلی کیشنز کو ایک ایکو سسٹم میں یکجا کرتا ہے: ایک کراس بلاک چین اثاثہ جاتی گیٹ وے (ریپر)، ایک آن بلاک چین لیکویڈیٹی پول (سواپ)، بلاک چین اثاثہ جاتی والٹ، دائمی معاہدے کا ٹریڈنگ پلیٹ فارم (perp) اور غیر مرکزی گورننس کی تنظیم (DAO)۔
Flamingo نیٹ ورک کے مختلف اجزاء کو کئی مراحل میں شروع کرنے کا منصوبہ زیرِ تکمیل ہے:
- Bitcoin، Ethereum، USDT، Neo، Ontology اور دیگر کے لیے ٹوکن ریپر: 23 ستمبر 2020
- سواپ اور LP ٹوکن اسٹیکنگ: 30 ستمبر 2020
- مرحلہ 3 والٹ کا آغاز اور اسٹیبل کوائن کا اجراء: 28 اکتوبر 2020
- Perp کے آغاز کی تاریخ: 25 نومبر، 2020
- DAO کے آغاز کی تاریخ: 23 دسمبر 2020
Flamingo کے بانیان کون ہیں؟
Flamingo کے بانی Da Hongfei ہیں، چین کی ایک معروف کاروباری شخصیت جو Ethereum کے ایک کلیدی مسابقت کار کے شریک بانی کے طور پر بھی شہرت رکھتے ہیں: بلاک چین نیٹ ورک Neo، جس پر Flamingo مبنی ہے۔ Hongfei ایک نجی بلاک چین سروسز کمپنی OnChain کے شریک بانی بھی ہیں۔
Da Hongfei نے ساؤتھ چائنا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے انگریزی اور ٹیکنالوجی میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور 2013-2014 میں بلاک چین منظر نامے میں کوڈ کرنے کا طریقہ سیکھنے اور اس شعبے میں داخل ہونے سے پہلے، وہ IntPass نامی مشاورتی فرم کے CEO کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔
کیا چیز Flamingo کو منفرد بناتی ہے؟
Flamingo اپنے آپ کو ایک ایسے واحد پلیٹ فارم کے طور پر پیش کرتا ہے جو Neo کے غیر مرکزی فنانس کے متعدد ٹولز کو ایک مشترکہ ایکو سسٹم میں یکجا کرتا ہے، جو اس کے صارفین کے زیرِ انتظام ایک غیر مرکزی خودمختار تنظیم کے ذریعے چلایا جائے گا۔
غیر مرکزی فنانس کرپٹو کرنسی کی انڈسٹری میں ایک نیا، تیزی سے مقبول ہوتا ہوا رجحان ہے جس میں ایسے مختلف مالیاتی حل شامل ہیں جو اکثر کرپٹو کرنسی بلاک چینز میں کام کرتے ہیں۔ DeFi پلیٹ فارمز ایک قسم کی دوسری سطح پر مشتمل انڈسٹری کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے، نظریاتی طور پر مجموعی کرپٹو کرنسی انڈسٹری کے تصور سے مطابقت پذیر ہیں: یعنی پیسے اور مالیاتی سسٹمز سے ناکامی کے واحد مقامات اور فریقین ثالث کو ہٹانا۔ DeFi انڈسٹری 2019 کے اوائل میں اُبھر کر سامنے آئی، اس اس کے بعد اس نے 2020 کے وسط تک 4 بلین ڈالر سے زیادہ لاک شدہ ضمانتی اثاثوں کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی۔
DeFi میں استعمال کی کچھ اہم صورتیں کرپٹو کرنسی کا ادھار دینا، منافع جاتی فارمنگ اور غیر مرکزی ایکسچینجز ہیں۔ تاہم، اکثر کرپٹو کرنسیز اور ان کے متعلقہ DeFi ماحول میں، ان تمام حلوں میں سے ہر ایک عام طور پر ایک الگ پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔
Flamingo کے منفرد فائدے میں بنیادی چیز یہ ہے کہ یہ Neo کرپٹو کرنسی ٹوکن کے لیے تمام کلیدی مالیاتی آلات (ٹوکن کی نمائندگی، لیکویڈیٹی پولنگ، اثاثہ جاتی والٹ اور معاہدہ جاتی ٹریڈنگ) کو یکجا کرنے کا عزم رکھتا ہے اور انہیں ایک واحد پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب بنانا چاہتا ہے جسے اس کے اپنے صارفین ایک غیر مرکزی انداز میں چلائیں گے۔
متعلقہ صفحات:
Neo کے بارے میں مزید پڑھنے کے لیے، یہاں کلک کریں۔
ہمارے تعلیمی پورٹل Alexandria پر کرپٹو کے بارے میں مزید جاننے کے لیے تجاویز اور ہدایت نامے موجود ہیں۔
CoinMarketCap کا بلاگ یہاں ملاحظہ کریں۔
فی الوقت کتنے Flamingo (FLM) کوائنز گردش میں ہیں؟
منصوبے کے مطابق FLM ٹوکنز کو متعدد بیچز میں جاری کیا جائے گا اور یہ ایکو سسٹم کے شرکاء کو نیٹ ورک میں ان کی اصل شرکت کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ Flamingo کی ٹیم اس امر پر زور دیتی ہے کہ عوامی آغاز سے قبل کوئی FLM ٹوکنز فروخت، منٹ نہیں ہوں گے اور نہ ہی یہ پلیٹ فارم کی ٹیم کو دیے جائیں گے۔
Flamingo والٹ کے آغاز کے بعد پہلے ہفتے کے دوران — "منٹ رش" کے نام سے موسوم مدت کے دوران — 50 ملین FLM اسٹیکنگ پولز میں تقسیم کیے جائیں گے۔
Flamingo سواپ (ہفتہ 2-5) کے آغاز کے بعد، 40 ملین مزید FLM لیکویڈیٹی کے فراہم کنندگان میں تقسیم کیے جائیں گے۔
ہفتہ 6-9 کے دوران، اضافی 30 ملین FLM لیکویڈیٹی کے فراہم کنندگان اور FUSD منٹرز کے درمیان تقسیم کیے جائیں گے۔
ہفتہ 10-13 کے دوران، اضافی 30 ملین FLM لیکویڈیٹی کے فراہم کنندگان، FUSD منٹرز اور Flamingo کے دائمی ٹریڈرز کے درمیان تقسیم کیے جائیں گے۔
کُل FLM سپلائی پر کوئی بالائی حد مقرر نہیں ہے: منٹنگ کی ابتدائی مدت اور موثر غیر مرکزی خود مختار تنظیم کے آغاز کے بعد، نئے FLM ٹوکنز کا اجراء اور ان کی تقسیم ایکو سسٹم کے صارفین کی مفاہمت سے مشروط ہو گی۔
Flamingo نیٹ-ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟
FLM Neo ٹوکن کے مطابقت پذیر معیار، NEP-5 پر مبنی ہے، لہذا یہ Neo کی بلاک چین کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے۔ بدلے میں، Neo کو دو ہیش فنکشنز کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے: SHA-256 (وہی جس سے ایک Bitcoin [BTC] کو محفوظ کیا جاتا ہے) اور RIPEMD-160۔
آپ Flamingo (FLM) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
اکتوبر 2020 تک، FLM کی ٹوکن ٹریڈنگ ابھی تک کسی بھی کرپٹو کرنسی ایکسچینج پر دستیاب نہیں ہے اور صرف Flamingo نیٹ ورک میں براہ راست شرکت کے ذریعے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ جب FLM عوامی طور پر دستیاب ایکسچینجز پر ٹریڈنگ کا آغاز کرے گا تو ہم اس صفحے کو اپڈیٹ کریں گے۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|