Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC FTX TokenFTT

Rank #132

token

On 282,841 watchlists

Tags:

Marketplace

Centralized Exchange (CEX) Token

Derivatives

CMS Holdings Portfolio

Kenetic Capital Portfolio

FTX Token Price (FTT)

$1.4
0.65%

FTT Charts Live Data

FTX Token (FTT) کیا ہے؟

FTT، کرپٹو ڈیریویٹوز ٹریڈیگ پلیٹ فارم FTX کا مقامی کرپٹو کرنسی ٹوکن ہے، جس کا آغاز 8 مئی 2019 کو ہوا۔

گزشتہ کچھ سالوں سے FTX کے پسِ منظر میں موجود ٹیم کچھ بڑے کرپٹو ٹریڈرز پر مشتمل ہے، جنہیں مرکزی دھارے کے اکثر کرپٹو futures ایکسچینجز پر مسائل کا سامنا کرنا پڑا، تو انہوں نے اپنا ذاتی پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا۔ FTX کا دعویٰ ہے کہ اس نے نمایاں ہونے کی وجہ رقم کی واپسی سے بچاؤ، مرکزی ضمانتی پول اور اسٹیبل کوائن کے عالمگیر تصفیے جیسے فیچرز ہیں۔

رقم کی واپسی سے بچاؤ کے تناظر میں، سماجی خسارہ جات کے ذریعے دیگر ڈیریویٹو ایکسچینجز پر کسٹمر فنڈز کی خاطر خواہ تعداد کا دعویٰ کیا جا چکا ہے۔ FTX تین درجاتی تصفیے کا ماڈل استعمال کرتے ہوئے اس میں کمی کرتا ہے۔

پہلے سے موجود کرپٹو futures ایکسچینجز پر، ضمانت کو الگ الگ ٹوکن والیٹس میں تقسیم کیا جاتا ہے؛ یہ عمل ٹریڈرز کے لیے مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ یہ پوزیشنز کو ختم ہونے سے روکتا ہے۔ دوسری جانب، FTX ڈیریویٹوز کا تصفیہ اسٹیبل کوائن سے ہوتا ہے اور اس کے لیے محض ایک یونیورسل مارجن والیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

FTT کا ایک اور فیچر لیوریج یافتہ ٹوکنز ہیں، جو ٹریڈرز کو لیوریج یافتہ پوزیشنز رکھنے کا موقع دیتے ہیں، جس میں مارجن پر ٹریڈ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر کوئی ٹریڈر 3x لیوریج کے ساتھ Bitcoin کو شارٹ کرنا چاہتا ہے، تو وہ FTX پر Bitcoin کا 3x شارٹ لیوریج ٹوکن بآسانی خرید سکتے ہیں۔ یہ ٹوکنز ERC20 سے مطابقت پذیر ہوتے ہیں اور انہیں کسی بھی اسپاٹ ایکسچینج پر فہرست کیا جا سکتا ہے۔ FTX فی الوقت XRP، BNB، TRX، BTC، ETH، EOS، USDT اور LEO کے لیوریج یافتہ ٹوکنز کی معاونت کرتا ہے۔

FTX ٹوکن کے بانیان کون ہیں؟

FTX Token یا FTT کی بنیاد Bankman-Fried اور Gary Wang نے رکھی تھی۔

Sam Bankman-Fried FTX: کرپٹو ڈیریویٹوز ایکسچینج کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ وہ Almeda Research کے CEO بھی ہیں اور Centre for Effective Altruism میں ڈائریکٹر آف ڈویلپمنٹ کی حیثیت سے بھی کام کر چکے ہیں۔ آپ 2014 سے 2017 تک Jane Street Capital پر ٹریڈر بھی رہ چکے ہیں۔

Bankman-Fried نے فزکس کی تعلیم حاصل کی اور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے بیچلر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

Gary Wang FTX: کرپٹو ڈیریویٹوز ایکسچینج کے شریک بانی اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں۔ آپ Almeda Research میں بھی چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں۔ اس سے قبل، وہ Google میں سافٹ ویئر انجینیئرنگ انٹرن سے سبکدوش ہونے کے بعد، ایک سافٹ ویئر انجینیئر کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ وہ Facebook پر سافٹ ویئر انجینیئر انٹرن بھی رہ چکے ہیں۔

انہوں نے Massachusetts Institute of Technology سے ریاضی اور کمپیوٹر سائنس میں ڈگری حاصل کی ہے۔

وہ کیا چیز ہے جو FTX ٹوکن کو منفرد بناتی ہے؟

FTX Almeda Research سے تقویت یافتہ ہے، جو کرپٹو ٹریڈنگ کی نمایاں کمپنیوں میں سے ایک اور لیکویڈیٹی کے سب سے بڑے فراہم کنندگان میں سے ایک کے طور پر جانی جاتی ہے۔

اس طرح، FTX ایک ایسی پراڈکٹ ہے جسے انڈسٹری میں مصدقہ مہارت کے حامل پیشہ ور افراد نے ڈیزائن کیا ہے۔ وہ متعدد سروسز فراہم کرتے ہیں: ضمانت سے لے کر مینٹیننس مارجن، تصفیے کے عمل اور پراڈکٹ کی فہرست سازی تک۔ FTX ڈویلپمنٹ کے تیز رفتار سائیکلز پر توجہ مرکوز کرنے کا دعویٰ بھی کرتی ہے، جو انہیں مسابقتی رفتار پر کرپٹو ٹریڈنگ کے سسٹمز تفویض کرنے کا موقع دیتی ہے۔

متعلقہ صفحات:

TomoChain کے بارے میں مزید جانیں۔

Aave کے بارے میں مزید جانیں۔

Monero کی مائننگ کے بارے میں مزید جانیں۔

ہمارے CoinMarketCap بلاگ پر کرپٹو سے متعلق مزید خبریں دریافت کریں۔

کُل کتنے FTX Token (FTT) کوائنز گردش میں ہیں؟

FTX کرپٹو کرنسی ڈیریویٹوز کا ایکسچینج ہے جو ادارہ جاتی درجہ کے حل پر توجہ دیتے ہوئے futures، لیوریج یافتہ ٹوکنز اور OTC ٹریڈنگ کی پیشکش کرتا ہے۔

FTX ٹوکن FTX کے ایکو سسٹم میں مرکزی حیثیت کا حامل ہے، جسے نیٹ ورک کے اثرات اور FTT کی ڈیمانڈ میں اضافے کے علاوہ، اس کی گردشی سپلائی کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

فروری 2022 تک FTT کی گردشی سپلائی 94 ملین ٹوکنز ہے اور اس کی کُل سپلائی تقریباً 345 ملین ہے۔

FTX Token نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

FTT ایک ERC-20 سے مطابقت پذیر ایکسچینج ٹوکن ہے۔ Ledger Nano X/S ہارڈویئر والیٹ صارفین کو اپنی Ethereum ایپ کے ذریعے، FTT ٹوکنز کو محفوظ طریقے سے اسٹور اور ان کا نظم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

FTT اور لیوریج یافتہ ٹوکنز دونوں کے سکیورٹی آڈٹس Blockchain Consilium نامی آڈیٹنگ فرم کے ذریعے انجام دیے جاتے ہیں۔

آپ FTX Token (FTT) کو کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

FTX Token یا FTT کو متعدد ایکسچینجز پر خریدا، فروخت اور ٹریڈ کیا جا سکتا ہے، جن میں درج ذیل شامل ہیں:

Binance JEX

HitBTC

FTX

Huobi Global

Binance

اگر آپ پہلی بار Bitcoin کی خریداری، ٹریڈ، یا فروخت کر رہے ہیں، تو آپ یہاں اس عمل کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں: