کرپٹوکرنسی

Green Satoshi Token (SOL)

Bitcoin

Green Satoshi Token (SOL)

GST

#752

$0.015 USD

-0.78% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$38.37M

حجم (24 گھنٹے)

$961.75K

FDV

$38.52M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

2.51%

کل سپلائی

$2.59B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$2.58B

معلومات

Website

$0.015

(0.31%)
Price change 1h

$0.015

High 24h

$0.015

(-15.40%)
Price change 7d

$0.018

High 7D

Green Satoshi ٹوکن (GST) کیا ہے؟

Green Satoshi ٹوکن (GST) دراصل STEPN کا گیم ٹوکن ہے — ایک Web 3.0 لائف سٹائل ایپلیکیشن جو اندرونی تفریحی ساخت پر مبنی سماجی عناصر اور گیمیفیکیشن ڈیزائن پر مشتمل ہے۔ STEPN، کمائی کے لیے حرکت کریں پر مشتمل پہلی NFT گیم ہے جس میں پلیئرز NFT اسنیکرز پہننے کے بعد، چہل قدمی اور جاگنگ کر کے، نیز بیرون خانہ دوڑ لگا کر GST ٹوکنز حاصل کرتے ہیں۔ GST ٹوکنز کو نئے اسنیکرز کو اپ ڈیٹ کرنے، اور بالکل نئے اسنیکرز منٹ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، مزید یہ کہ پلیئرز ایپ مارکیٹ پلیس میں اپنے NFT اسنیکرز فروخت کر سکتے ہیں یا کرائے پر بھی دے سکتے ہیں۔

ہماری STEPN پر تفصیلی گفتگو ملاحظہ کریں۔

اس منصوبے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو صحت مند اور فعال طرز زندگی گزارنے کی ترغیب دینا، اور ساتھ ہی ساتھ اُنہیں ویب 3.0 کے تصور سے روشناش کروانا ہے۔ STEPN پلیٹ فارم دراصل Solana (SOL) کی جانب سے تقویت یافتہ ہے اور دوہرا ٹوکن میکانزم استعمال کرتا ہے، جہاں گیم میں Green Satoshi ٹوکن (GST) کو کرنسی، اور Green میٹاورس ٹوکن (GMT) کو گورننس ٹوکن قرار دیا جاتا ہے۔

اس کمیونیٹی کا حصہ بننے کے لیے، صارف سب سے پہلے STEPN موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرتا ہے، پھر ایک اکاؤنٹ رجسٹر کرواتا ہے، اور ایک والیٹ تخلیق کرتا ہے۔ اس کے بعد صارف اندرونی ساختہ STEPN والیٹ میں SOL ٹوکن جمع کرواتا ہے، ان-ایپ مارکیٹ پلیس میں جا کر، NFT اسنیکرز خریدتا ہے، اور 24 گھنٹے کے لیے دوبارہ سے ’’اینرجی‘‘ پوری ہونے کا انتظار کرتا ہے (اینرجی، صارف کی کارکردگی کا وہ دورانیہ ہے، جو منٹس کی اکائی میں ظاہر کیا جاتا ہے، اس کی پیمائش کا اشارہ ہر 6 گھنٹے میں %25 کے تناسب سے بحال ہوتا ہے)۔

STEPN پراجیکٹ کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:

سرگرمی کے صلے میں دیے جانے والے انعامات ایپ کے صارفین کو ہر روز کھیلوں میں حصہ لینے، خود کو اچھی حالت میں رکھنے، اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے کی ترغیب دیتے ہیں۔

GemFi کی فعالیت کو اس ایپلیکیشن کے اندر ہی تخلیق کیا گیا ہے (اسنیکرز منٹ کرنا، اسنیکرز کو مزید بہتر بنانا، حسب منشاء NFTs، مسٹری باکسز)۔

STEPN ایکو سسٹم میں والیٹ، سواپ، مارکیٹ پلیس جیسے ٹُولز شامل ہیں۔

ایپلیکیشن کو استعمال کرنے اورNFT اسنیکرز خریدنے کے لیے، صارفین کو بلاک چین ٹیکنالوجی سے متعلقہ معلومات کی چنداں ضرورت نہیں۔

موبائل ایپلیکیشن ایک فطری اور سادہ انٹرفیس سے لیس ہے۔

اس پلیٹ فارم پر NFT اسنیکرز بلا معاوضہ بھی کرائے پر لیے جا سکتے ہیں۔ پلیئرز مطلوبہ تعداد میں ٹوکنز فراہم کر کے جوتوں کے ذاتی جوڑے خرید سکتے ہیں۔

STEPN پراجیکٹ نے Sequoia Capital، Folius Ventures، Binance Labs، Solana Capital، Alameda Research، DeFi Alliance، M13، Corner Ventures، 6th Man Ventures، Zee Prime Capital، Sfermion، Spark Digital Capital سمیت اعلی سرمایہ کاروں سے $5.0 ملین کے برابر سیڈ راؤنڈ (وہ ابتدائی مالیاتی دور جو کاروبار شروع کرنے کے لیے ابتدائی سرمایہ اکٹھا کرے Seed Round کہلاتا ہے) اکٹھا کیا۔

Green Satoshi ٹوکن کے بانیان کون ہیں؟

STEPN اگست سنہ 2021 میں ایک مالیاتی و تکنیکی اسٹوڈیو Find Satoshi Lab میں قائم کیا گیا، جوکہ آسٹریلیا میں قائم ہے۔ اسی سال ستمبر میں، مرکزی ٹیم تشکیل دی گئی، اور اکتوبر میں پراجیکٹ نے Solana Ignition Hackathon Gaming Track 2021 جیتا۔

Jerry Huang گیم ڈویلپمنٹ، مارکیٹنگ اور ٹیسٹنگ کے میدان میں دس سالہ تجربے کے ساتھ اس کمپنی کے مشترکہ بانیوں میں سے ایک ہیں۔ STEPN سے پہلے، Huang، iOS ایپ اسٹور کے لئے کئی اعلیٰ درجے کے حامل ڈاؤن لوڈ کیے جانے والے گیمز بھی لانچ کر چکے ہیں۔

ایک اور مشترکہ بانی Yawn Rong ہیں، جو ایک با صلاحیت آنٹرپرینیور، کرپٹو کے سرمایہ کار، اور بلاک چین انکیوبیٹر بھی ہیں۔ Rong چھوٹے اسٹارٹ اپس شروع کرنے اور انہیں بتدریج قومی برانڈز میں ڈھال دینے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

کمپنی میں CSO کے عہدے پر Jessica Duan فائز ہیں۔ Duan، ڈیزائن اور فن تعمیر میں قابلیت رکھتی ہیں، فعّال حکمت عملی کا انتظام، سینئر کلائنٹس اور شراکت داروں کو مشورہ دینا، اور نئی ٹیکنالوجیز، مارکیٹ کے رجحانات، کاروباری ماڈلز اور اختراعات کی قدر و قیمت کا جائزہ لینا بھی اُن کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

Green Satoshi ٹوکن کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟

STEPN ٹیم سماجی اور کمیونٹی عناصر کو اپنی مصنوعات میں شامل کر کے پیش رفت کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے ایک فعال طرز زندگی کے شائقین کو ان کے بھاگ دوڑ کے شوق سے کرپٹو کرنسی حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔

STEPN حرکت-برائے-آمدنی (move2earn یا M2E) کے تصور پر مبنی ہے۔ سنہ 2021 میں، پراجیکٹ نے Solana Ignition Hackathon Gaming Track میں حصہ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، اور ہیکاتھون جیتنے والا واحد موبائل NFT گیم بن گیا۔ STEPN نے ججز کی توجہ حاصل کی، اور پھر اپنے گیم ڈیزائن، استعمال میں آسان انٹرفیس، اندرونی ساختہ ٹُولز، جیسے کہ والیٹ اور مارکیٹ پلیس کے سبب حتمی منظوری حاصل کی۔

STEPN کی جھلکیاں:

اس ایپلیکیشن کے تین موڈز ہیں: انفرادی موڈ (اس میں ایک پلیئر حرکت کے ذریعے GST حاصل کرتا ہے، حاصل شدہ ٹوکنز کا انحصار جسمانی سرگرمی، اور NFT جوتوں کی نایابیت پر ہوتا ہے)؛ میراتھون موڈ (آن لائن میراتھون کا انعقاد ہفتہ وار، اور ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے، جس کے لئے آٖغاز سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے رجسٹریشن کروانا ضروری ہے)؛ پس منظر موڈ (صارفین کو اسنیکرز کا صرف ایک جوڑا رکھنے پر GST ٹوکنز کی صورت میں آمدنی حاصل ہوتی ہے، اسنیکرز کی قوتِ برداشت کو کم کیے بغیر، اور ایپلیکیشن کے غیر فعال ہونے کے باوجود بھی پس منظر موڈ اپنا کام جاری رکھتا ہے)۔

NFTs ایک مختلف خصوصیت، اوصاف اور جیم ساکٹ کے حامل ہوتے ہیں، اپ ڈیٹ کے لیے GST ٹوکنز اور اوصافی پوائنٹس کو ضائع کر دیا جاتا ہے، اور NFT Gems کو بھی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے شامل کیا جا سکتا ہے۔

صارفین دو اسنیکرز کو یکجاء کر کے اسنیکرز کے ایک ڈبے کی منٹنگ کر سکتے ہیں، جو عرف عام میں Shoebox کہلاتا ہے۔ جس کے نتیجے میں، Shoebox کے مالک کو اتفاقی طور پر ایک NFT اسنیکر مل جاتا ہے۔

اندرون ساختہ NFT مارکیٹ پلیس میں، صارفین اپنے پاس موجود ہر چیز کی ٹریڈ کر سکتے ہیں: اسنیکر، شو باکس، جیمز، اور ضرورت پڑنے پر NFTs کرائے پر بھی لیے جا سکتے ہیں۔

Swap کا استعمال کرتے ہوئے، موبائل ایپ کے صارفین دوسری کرپٹو کے لیے ٹوکنز کا تبادلہ کرتے ہیں، اور اپنے ٹوکنز اور NFTs کو اندرون ساختہ والیٹ میں جمع بھی کرواتے ہیں۔

STEPN ایپ NFT اسنیکرز کی ٹریڈ، منٹنگ اور کرایہ داری کے لیے معمولی سا ٹیکس بھی عائد کر سکتی ہے۔ بیک وقت، زیادہ تر آمدنی پلیٹ فارم کے صارفین کی طرف سے کمائی جاتی ہے. منافعے کا کچھ حصہ Carbon Removal Credit کی خریداری پر خرچ ہوتا ہے — کاربن سے اجتناب (کاربن ڈائی آکسائیڈ کا صفر اخراج) کی معاونت۔

متعلقہ صفحات:

STEPN (GMT)کے بارے میں پڑھیں۔

CoinMarketCap Alexandria کا STEPN (GMT) پر ایک تفصیلی جائزہ۔

ہمارا حرکت-برائے-آمدنی رجحان کا جائزہ ملاحظہ کریں، اور دیکھیں کہ آیا یہ ایک جنون ہے؟

Solana (SOL) کے بارے میں تازہ ترین ڈیٹا۔

Web 3.0 کیا ہے؟ ہمارے تعلیمی پورٹل سے جانیے۔

نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کیا ہیں؟ کرپٹو سے متعلقہ انتہائی ضروری اصطلاحات اور خصوصی الفاظ کے لیے CMC لغت ملاحظہ کریں۔

فی الوقت کُل کتنے Green Satoshi ٹوکن (GST) کوائنز گردش میں ہیں؟

Green Satoshi ٹوکن (GST) STEPN ایکو سسٹم کا سہولتی ٹوکن ہے، یہ گیم میں اندرونی-کرنسی کے طور پر استعمال ہوتا ہے، اور تجرباتی پوائنٹس کے متبادل کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔ NFT اسنیکرز کی مرمت، اپ گریڈ اور مِِنٹنگ کرنے کے لئے GST کی ضروت پڑتی ہے۔ صارفین کی انفرادی یا پس منظر موڈ میں تحریک، GST کے حصول کا موجب بنتی ہے۔

پلیئرز کو STEPN ایپ کے ذریعے Green Satoshi ٹوکن (GST) حاصل ہوتے ہیں، جوکہ چلنے / دوڑنے / چہل قدمی کے موڈز کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں۔ سرمایہ کاران بھی اپنے NFTs پلیٹ فارم صارفین یا نئے پلیئرز کو کرائے پر دے کرGST حاصل کر سکتے ہیں۔

GST ٹوکنز، بلاک چین پر Carbon Removal Credit خریدنے کے لیے بھی عطیہ کیے جا سکتے ہیں، جو موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزمائی کے لیے کاربن سے اجتناب کے تصور کی معاونت کرتے ہوئے، ماحولیاتی تحفظ میں معاونت کرتے ہیں۔

GST ایک افراط زر کا شکار ٹوکن ہے جس کی زیادہ سے زیادہ سپلائی مقرر نہیں، اور 10,000,000 کوائنز پر مشتمل کُل سپلائی کی تقسیم کاری حسب ذیل کی گئی ہے:

16.3% نجی فروخت کے لیے۔

7% Binance Launchpad کی سیل کے لیے۔

14.2% ٹیم کے لیے۔

2.5% مشیروں کے لیے۔

30% پلیٹ فارم کے ایکو سسٹم / خزانے کے لیے۔

30% حرکت-برائے-آمدنی کے لیے۔

اپریل 2022 تک، 3,597,242.47 $GST گردش میں ہیں۔ ایک بار استعمال ہونے کے بعد، سپلائی کو کم کرنے کے لیے GST ٹوکن خودکار طور پر ضائع کر دیا جاتا ہے۔ وہ مخصوص معاملات جن میں ضیاع کا عمل (تباہ کرنے کا عمل) وقوع پذیر ہوتا ہے یہ ہیں: جوتے کی منٹنگ، جوتے کے جوڑوں کی مرمت، NFT اسنیکرز کو بہتر بنانا، جیمز شامل کرنا / جیمز اپ گریڈ کرنا، نیا ساکٹ ان لاک کرنا، اسنیکر کے اوصاف کو دوبارہ سے ترتیب دینا۔

Green Satoshi ٹوکن نیٹ ورک کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

STEPN، ایک move2earn موبائل NFT گیم، ساتھ ہی ساتھ اس کا یوٹیلیٹی ٹوکن — GST، Solana (SOL) کی جانب سے تقویت یافتہ ہے۔

Solana نیٹ ورک کی سکیورٹی پروف آف ہسٹری (PoH) اور پروف آف اسٹیک (PoS) کے مفاہمتی میکانزم پر مبنی ایک منفرد امتزاج سے تخلیق کی گئی ہے۔ PoH پروٹوکول کا وہ بنیادی جُزو ہے جو نیٹ ورک پر ہونے والے ٹرانزیکشنز کو تھوک کی بنیادوں پر سر انجام دیتے ہوئے، کامیاب آپریشنز اور ان کے مابین دورانیے کو ریکارڈ کرتا ہے، جبکہ PoH کو چلانے والے عمل کی نگرانی کے لئے PoS کو استعمال کیا جاتا ہے۔

آپ Green Satoshi ٹوکن (GST) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

Green Satoshi ٹوکن (GST) باآسانی Huobi Global؛ Bybit؛ Raydium؛ MEXC؛ PancakeSwap (V2)؛ Serum DEX؛ Orca؛ CoinEx؛ Hoo؛ AEX؛ DigiFinex؛ BingX؛ Jubi اور Hotbit وغیرہ جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز سے خریدا جا سکتا ہے۔

CoinMarketCap کی موبائل ایپ انسٹال کریں، اورحقیقی وقت میں GST، GMT یا SOL کی قیمتوں کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔

فروخت کے حجم کے لحاظ سے اعلٰیٰ ترین NFT کلیکشنز ملاحظہ کریں۔

ایک نظر ہماری نان فنجیبل ٹوکنز سے متعلقہ گائیڈ ملاحظہ کریں۔

کرپٹو کے بارے میں سب کُچھ جاننے کے لئے CMC کا تعلیمی پورٹل Alexandria ملاحظہ کریں۔

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں:

Green Satoshi Token (SOL) میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ