Harmony
Harmony
ONE
#191
$0.025 USD
-1.74% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $352.42M |
حجم (24 گھنٹے) | $24.16M |
FDV | $355.47M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 6.86% |
کل سپلائی | $14.49B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $14.37B |
معلومات
Website |
$0.025
(0.17%)$0.025
$0.025
(-16.50%)$0.033
Harmony (ONE) (ہارمنی) کیا ہے؟
ہارمنی ایک بلاک چین پلیٹ فارم ہے جسے غیر مرکزی ایپلی کیشنز (DApps) کی تخلیق اور استعمال میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس نیٹ-ورک کا مقصد کسی ترتیب کی پیروی کیے بغیر شارڈنگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، غیر مرکزی ایپلی کیشنز کے کام کرنے کے طریقوں میں اختراعات پیدا کرنا ہے، جن کے ذریعے بلاکس کی تخلیق سیکنڈوں میں ہو سکتی ہے۔
پروجیکٹ کی ویب-سائٹ کے مطابق، سن 2021 کے آخر تک کراس-شارڈ معاہدات اور کراس-چین انفراسٹرکچر متعارف کروانا ہارمنی کی جانب سے مُتوقع ہے۔
ہارمنی کے بانی کون ہیں؟
Stephen Tse ہارمنی کے بانی اور CEO ہیں۔ انہوں نے کرپٹوگرافک پروٹوکول اور ٹائپ تھیوری میں مہارت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ University of Pennsylvania سے Ph.D. کی ہے۔
اپنی ڈگری مکمل کرنے کے دوران Dr. Tse مائیکروسافٹ میں ریسرچ انٹرن (intern) بن گئے۔ سن 2006 کے دوران اُنہوں نے Google میں ایک سینئر انجینئر کے طور پر کام کرنا شروع کیا، اور اس کمپنی میں چار سال گزارے۔ سن 2011 میں اُنہوں نے Spotsetter کی بنیاد رکھی، جسے بعد میں ایک کامیاب سرچ انجن کی حیثیت سے Apple نے حاصل کیا۔ سن 2014 میں، Dr. Tse ایپل کے پرنسپل انجینئر بن گئے۔
اُنہوں نے سن 2017 میں ہارمنی کی بُنیاد رکھی۔ ہارمنی کی بانی ٹیم بارہ افراد پر مشتمل ہے، جن میں سے سات گوگل، ایپل، مائیکروسافٹ اور ایمیزون کے سابق ملازمین ہیں۔
ہارمنی کو کیا چیزمنفرد بناتی ہے؟
پروسیسنگ کی رفتار اور توثیق پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے، ہارمنی مین-نیٹ کا مقصد بلاک تخلیق کرنے کے عمل میں انقلاب لانا ہے۔ شارڈنگ (sharding) کا عمل متعارف کروا کر، کمپنی نے نوڈ کی توثیق کے دورانیے میں نمایاں کمی کی ہے۔
نوڈز کے تحفظ کو یقینی بنانے اور تصدیق کے عمل کو تحفّظ فراہم کرنے کے لیے، ہارمنی نے غیر جانبدارانہ اور غیر متوقع شارڈ ممبرشپ کے لیے Verifiable Random Function (VRF) متعارف کرایا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نوڈز اور تصدیق کنندگان کو بِلا کسی ترتیب کی پیروی کیے تفویض اور دوبارہ-تفویض کیا جاتا ہے۔
پراجیکٹ کا Harmony Grants پروگرام ایک ایسا اقدام ہے جس کا مقصد اختراعات کو سپورٹ کرنا اور ڈویلپرز کو ہارمونی مین-نیٹ کی جانب راغب کرنا ہے۔
متعلقہ صفحات:
Plasma Finance کے بارے میں مزید جانیے۔
Loopring کے بارے میں مزید جانیے۔
DApps کے بارے میں مزید جانیں۔
CoinMarketCap کا بلاگ ملاحظہ کریں۔
فی الوقت کُل کتنے ہارمنی (ONE) کوائنز گردش میں ہیں؟
ہارمنی (ONE) کی زیادہ سے زیادہ سپلائی 12,600,000,000 ٹوکنز پر مشتمل ہے۔ فروری سن 2021 تک میسّر ڈیٹا کے مُطابق، مارکیٹ میں گردش کرنے والی سپلائی تقریباً 9,486,327,268 ONE پر مشتمل ہے۔
ONE ٹوکن کی کل سپلائی میں سے، 22.4% ابتدائی سیڈ سیل (seed sale) کی فروخت کے لیے وقف تھے۔ مزید 12.5% اضافی Launchpad سیل کے لیے مختص کیے گئے۔ ہارمنی کی بانی ٹیم اور ڈویلپرز کو کل سپلائی کا 16.9% ملا۔ ایک ٹوکن میں سے تقریباً 26.4% پروٹوکول کی ڈویلپمنٹ کے لیے وقف کیے گئے، جبکہ دیگر 21.8% ایکوسسٹم کو ترقی بہم پہنچانے کے لیے رکھے گئے۔
ہارمنی نیٹ-ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟
ہارمنی نے پروف-آف-اسٹیک ( PoS) اتفاق رائے کا ایک نیا ورژن متعارف کروایا ہے۔ موثر پروف-آف-اسٹیک (EPoS) کہلانے والا یہ طریقہ سینکڑوں تصدیق کنندگان کو بیک وقت اسٹیکنگ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اتفاق رائے پر مبنی، یہ طریقہ ہارمنی نیٹ-ورک میں استعمال ہونے والے شارڈنگ کے تصور کے عین مطابق تیار کیا گیا۔
پروف-آف-ورک ( PoW) والے اتفاق رائے طریق کار کے برعکس، EPoS کو تیز تر پروسیسنگ کے اوقات اور بہتر اسکیل-ایبلٹی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جبکہ PoW کو بہت زیادہ برقی اور کمپیوٹنگ طاقت کی ضرورت ہوتی ہے، اسٹیک کیے گئے اتفاق رائے والے اسلوب، قدر و قیمت رکھنے والوں کی کثرت پر انحصار کرتے ہیں، جو اب توثیق کنندگان بن چُکے ہوتے ہیں۔
ہارمنی مزید نوڈ آپریٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اسٹیکنگ سے متعلق ترغیبات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ Harmony Open Staking نامی پیشقدمی نیٹ-ورک کے ساتھ تعامل کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، اور اسٹیک ہولڈرز کو ONE ٹوکنز کے لیے، سب سے زیادہ ترغیب دیتی ہے۔
آپ ھارمنی (ONE) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
ھارمنی (ONE) ٹوکنز زیادہ تر بڑے ایکسچینجز سے خریدے جا سکتے ہیں۔ جیسے کہ:
کریپٹو خریدنے کے بارے میں مزید پڑھیے۔
ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں:
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|