Hedera
Hedera
HBAR
#17
$0.28 USD
-4.52% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $10.73B |
حجم (24 گھنٹے) | $854.80M |
FDV | $14.02B |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 7.97% |
کل سپلائی | $50.00B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | $50.00B |
گردش کرنے والی سپلائی | $38.26B |
معلومات
Website |
$0.28
(-1.02%)$0.3
$0.28
(-4.33%)$0.33
Hedera Hashgraph (HBAR) کیا ہے؟
"انٹرنیٹ کی ٹرسٹ لیئر" کے طور پر پروگرام میں شامل کیا جانے والا Hedera Hashgraph ایک عوامی نیٹ-ورک ہے جو افراد اور کاروباری اداروں کو طاقتور غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) بنانے کی استعداد دیتا ہے۔
یہ ایک بہتر، زیادہ موثر نظام بن جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو کسی حد تک اُس محدودیت کا خاتمہ کرتا ہے، جس کا سامنا پرانے بلاک چین پر قائم پلیٹ فارمز کو کرنا پڑتا ہے — جیسے سُست کارکردگی اور عدم استحکام۔
اگست سن 2018 میں، اس کو بذریعہ ابتدائی-کوائن-پیشکش (ICO) مالی اعانت فراہم کی گئی، اور ایک سال بعد یعنی ستمبر سن 2019 میں پہلی بار اس کے مین-نیٹ تک آزادانہ رسائی کا آغاز ہوا۔ ICO کے ایک حصے کی حیثیت سے، سرمایہ کار پلیٹ فارم کے مقامی یوٹیلیٹی ٹوکن (HBAR) کو کم سے کم ممکنہ قیمت پر خریدنے کی استطاعت رکھتے تھے۔
HBAR ٹوکن Hedera پبلک نیٹ-ورک میں دوہرے کردار کا حامل ہے۔
اوّلین اور اہم بات، HBAR وہ ایندھن ہے جو Hederaخدمات کو طاقت فراہم کرتا ہے، جیسے سمارٹ کونتریکٹس، فائل اسٹوریج اور باقاعدہ لین-دین۔ دوسری بات، یہ نیٹ-ورک کے تحفّظ میں مُعاونت کے لیے استعمال ہوتا ہے، کیونکہ HBAR کے صارفین پلیٹ فارم کی سالمیت کو برقرار رکھنے میں کُمک کے لیے اپنے ٹوکنز کی اسٹیکنگ کر سکتے ہیں۔
Hedera Hashgraph کے بانی کون ہیں؟
Hedera Hashgraph کے دو بانی ہیں: Dr. Leemon Baird اور Mance Harmon۔
Dr. Leemon Baird کو ہیشگراف کے تقسیم شدہ اتفاق رائے الگورتھم کے سرمایہ کار کی حیثیت سے معتبر گردانا جاتا ہے۔ وہ فی الحال Hedera کے چیف سائیسدان کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
Hedera Hashgraph کی بنیاد رکھنے سے پہلے، Baird نے کمپیوٹر سائنس اور سیکیورٹی سے متعلق مختلف کردار ادا کیے، اور ایک دہائی سے زیادہ تجربہ حاصل کیا۔ اس سے قبل، اُنہوں نے Cyberspace Research کے Academy Center میں سینئر تحقیقی سائنسدان کے طور پر بھی کام کیا۔ وہ DApps بنانے والے ایک پلیٹ فارم Swirlds Inc میں شریک بانی کی حیثیت سے CTO کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔
دوسری طرف، Mance Harmon بحیثیت ایک تجربہ کار ٹیکنالوجی ایگزیکٹو اور سینیئر کاروباری شخصیت، Hedera کے CEO ہیں۔ Harmon نے ممتاز فرموں میں ایگزیکٹیو نوعیت کی ذمہ داریاں انجام دی ہیں، اور اس حوالے سے اُنکا تجربہ تقریباً دو دہائیوں پر مُحیط ہے، جن میں سے اکثر آئی ٹی سیکیورٹی صنعت سے وابستہ ہیں۔ ڈاکٹر Dr. Leemon Baird کی طرح، Mance Harmon بھی Swirlds Inc. کے شریک بانی کی حیثیت سے CEO کے عہدے پر فائز ہیں۔
بانیوں کے علاوہ، Hedera کی قائد ٹیم مزید ایک درجن سے زیادہ افراد پر مشتمل ہے جن میں زیادہ تر افراد پیشہ ورانہ لحاظ سے مُمتاز درجے پر فائز ہیں۔
Hedera Hashgraph کو کیا چیز مُنفرد بناتی ہے؟
زیادہ تر دیگر کریپٹو کرنسی پلیث فارمز کے بر عکس، Hedera Hashgraph کو روایتی بلاک چین کے عین اُوپر تعمیر نہیں کیا گیا۔ بلکہ، یہ مکمل طور پر ایک انوکھی تقسیم شدہ لیجر کی ٹیکنالوجی متعارف کراتا ہے جسے Hashgraph کہا جاتا ہے۔
یہ ٹیکنولوجی بلاک چین پر مبنی متعدد مُتبادلات کے بالمُقابل کئی کلیدی شعبہ جات میں بہتر کارکردگی کی حامل ہے، بشمول رفتار، لاگت اور وسعت پذیری۔ Hedera کے لین-دین کی فیس ایک اوسط سی شرح یعنی صرف $0.0001 USD کے برابر ہے ، اور اس کی تکمیل عام طور پر پانچ سیکنڈ میں انجام پاتی ہے۔ مجموعی طور پر، Hedera Hashgraph کا دعویٰ ہے کہ وہ 10,000 سے بھی زیادہ لین دین ایک سیکنڈ (TPS) میں نمٹا سکتا ہے — تقریباً 5-20 مقبول ترین پروف-آف-ورک (PoW) پر مبنی بلاک چینز کے ساتھ موازنہ کرنے پر۔
یہ پلیٹ فارم بہت سی اہم نیٹ-ورک خدمات پیش کرتا ہے۔ ان میں شامل ہیں:
- ایک ٹوکن سروس جو Hedera پر کوڈ کی صرف چند سطروں کے ساتھ صارفین کو قابلِ مُبادلہ اور ناقابلِ مُبادلہ (NFTs)، یعنی دونوں طرح کے ٹوکنز کو با آسانی ترتیب دینے اور مِنٹ (mint) کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
- اتفاق رائے والی ایک خدمت، جو کسی بھی ایپلیکیشن یا نیٹ-ورک کے لیے اعتماد کی ایک پرت کے طور پر کام کرتی ہے، جس میں واقعات کے تحفظ یافتہ، قابل تصدیق لاگ کی ضرورت پڑتی ہے۔
- سمارٹ کونٹریکٹ ٹولز جو ڈویلپرز کو طاقتور، اور موثر غیر مرکزی ایپلی کیشنز بنانے کی استطاعت دیتے ہیں۔
- غیر مرکزی فائل سٹوریج کی خدمات، پروف-آف-ڈیلیشن، کنٹرول شدہ تغیُّر پذیری، اور وقت پر مبنی فائل ایکسپائری جیسی خصوصیات پر مشتمل ہیں۔
متعلقہ صفحات:
Ethereum (ETH) مُلاحظہ کیجیے — غیر مرکزی ایپلیکیشنز کے لئے مقبول ترین بلاک چین۔
Polkadot (DOT) مُلاحظہ کیجیے — ایک اور بھاری بھرکم وسعت پذیر بلاک چین۔
CoinMarketCap الیگزینڈریا کے ہمراہ رہ کر غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کے بارے میں جانیے۔
کیا آپ نے CoinMarketCap بلاگ دیکھا ہے؟
کُل کتنے Hedera Hashgraph (HBAR) کوائنز گردش میں ہیں؟
Hedera Hashgraph ٹوکن، HBAR کی زیادہ سے زیادہ کل سپلائی 50 بلین یونٹس پر مشتمل ہے۔ جنوری سن 2021 تک، اس میں سے تقریباً سات بلین گردش میں تھے – جو کل سپلائی کے تقریباً 14 فیصد کے برابر ہیں۔
Hedera باقاعدہ رپورٹس شائع کرتا ہے، جن میں یہ بتایا جاتا ہے کہ HBAR ٹوکنز کی اگلی لہر کب غیر مُقفل کی جائے گی۔ یہ رپورٹیں یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
Hedera کے اپنے وسائل کے مُطابق، پروجیکٹس کے دونوں بانیوں میں سے ہر ایک کے پاس دو بلین HBARs کی کوائن گرانٹ موجود ہے، جو کہ کل سپلائی کے 4% کے برابر ہے۔ ان ٹوکنز کی ویسٹنگ (vesting) چھ سال کی مدت پر مُحیط ہے۔
Hedera کے دیگر سینئر ایگزیکٹوز (جنہوں نے سن 2018 سے پہلے شمولیت اختیار کی) کے پاس 250 ملین، اور 300 ملین کوائنز کے درمیان کوائن-گرانٹس موجود ہیں۔ یہ ٹوکنز دسمبر سن 2021 میں ختم ہونے والی مدت کے لیے دیے گئے ہیں۔
Hedera کے اقتصادی قرطاس الابیض (اشاعت شُدہ جون 2020) کے مطابق، سن 2025 تک تقریباً 17.03 بلین HBAR گردش میں آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے – جو کل سپلائی کا 34% ہے۔
Hedera Hashgraph نیٹ-ورک کو کیسے تحفّظ فراہم کیا جاتا ہے؟
Hedera Hashgraph اپنے نیٹ-ورک کو محفوظ رکھنے کے لیے اتفاق رائے کا ایک اَچھوتا نظام کام میں لاتا ہے جسے ’’ہیشگراف اجماع (Hashgraph consensus‘‘ کہا جاتا ہے۔
یہ دائرہ گردی کرنے والی حاکمیتی کونسل کا استعمال کرتا ہے، جس میں 39 کی حد تک انتہائی متنوع تنظیمیں شامل ہوتی ہیں، اور جن کا پھیلاؤ 11 مختلف صنعتوں پر مُحیط ہے۔ یہ Hedera کوڈ-بیس کو ڈائریکٹ کرنے، پلیٹ فارم کے فیصلوں پر پر رائے دہی کرنے، اور Hedera پبلک نیٹ-ورک پر ابتدائی نوڈز کو چلانے میں مُلوِّث ہیں۔
Hedera پروف-آف-سٹیک (PoS) کی ایک انوکھی شکل استعمال کرتا ہے، جو HBAR صارفین کو نیٹ-ورک کی حفاظت میں مدد کے لیے اپنے وسائل اسٹیک پر لگانے کی استطاعت دیتا ہے۔ ٹھیک اس دور میں، تمام Hedera نوڈز بذات ِخود Hedera کے زیر انتظام ہوتے ہیں، یا پھر گورننگ کونسل کے اراکین ان کا انتظام سنبھالتے ہیں، لیکن مستقبل میں عوامی سسٹم پر مُنتقل ہونے کے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔
مجموعی طور پر، Hedera کا حفاظتی سیٹ-اپ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یہ "ایک ہی وقت میں عمل پذیر نہ ہونے والے" بازنطینی فالٹ ٹولرینس (ABFT) کو حاصل کر لے — جس کا مطلب ہے کہ یہ دونوں باتوں کی ضمانت دے سکے، یعنی وقت، اور لین دین کے کسی سیٹ کی ترتیب کے بارے میں، چاہے ڈیٹا کی کُچھ مقدار میں تاخیر ہو جائے یا وہ ضائع ہی کیوں نہ ہو جائے۔
آپ Hedera Hashgraph (HBAR) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
HBAR ایک مقبول ڈیجیٹل اثاثہ ہے جو کئی معروف ایکسچینج پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے، بشمول، Binance اور Bitrex نیز Huobi Global۔
کُچھ معروف تر HBAR ٹریڈنگ پیئرز میں HBAR/USDT, HBAR/BTC اور HBAR/ETH شامل ہیں، نیز کریپٹو کرنسی کے لیے متعدد فیاٹ اختیارات بھی موجود ہیں، جن مین HBAR/USD, HBAR/KRW اور HBAR/INR شامل ہیں۔
ایسی کرپٹو کرنسیاں خریدنے کے لئے جن کے ساتھ فیاٹ کی سہولت وابستہ ہے، ہمارا جامع گائیڈ ملاحظہ کریں۔
ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں:
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|