کرپٹوکرنسی

Helium

Bitcoin

Helium

HNT

#95

$5.93 USD

1.19% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$1.05B

حجم (24 گھنٹے)

$16.32M

FDV

$1.32B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

1.56%

کل سپلائی

$176.18M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$223.00M

گردش کرنے والی سپلائی

$176.18M

معلومات

Website

$5.93

(0.38%)
Price change 1h

$6.02

High 24h

$5.93

(-8.01%)
Price change 7d

$6.99

High 7D

Helium (HNT) کیا ہے؟

Helium (HNT) انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) کی ڈیوائسز کے لیے بلاک چین سے تقویت یافتہ ایک غیر مرکزی نیٹ ورک ہے۔

جولائی 2019 میں شروع ہونے والی Helium مین نیٹ کم توانائی کی حامل وائرلیس ڈیوائسز کو ایک دوسرے سے مواصلت کرنے اور اپنی نوڈز کے نیٹ ورک پر ڈیٹا بھیجنے کا موقع دیتی ہے۔

نوڈز ہاٹ اسپاٹس کے نام سے موسوم چیزوں کی شکل میں سامنے آتے ہیں، جو وائر لیس گیٹ وے اور بلاک چین مائننگ ڈیوائس کا مجموعہ ہیں۔ اس طرح نوڈز آپریٹ کرنے والے صارفین مائن کرتے ہیں اور انہیں Helium کے مقامی کرپٹو کرنسی ٹوکن، HNT کی صورت میں انعامات دیے جاتے ہیں۔

Helium کا بنیادی ہدف مستقبل کے لیے ایسی IoT مواصلت تیار کرنا ہے، جو کہ 2013 میں اس کی ابتدا سے موجودہ بنیادی انفراسٹرکچر میں کمزور پہلوؤں کی نشاندہی کرے گی۔

Helium کے بانیان کون ہیں؟

Helium کے تین شریک بانیوں Amir Haleem، Shawn Fanning اور Sean Carey نے 2013 میں یہ کمپنی شروع کی۔

Haleem کے پاس ای اسپورٹس اور ڈویلپمنٹ کا وسیع تجربہ موجود ہے۔ جبکہ Fanning اس کے برعکس، Napster بنانے کے حوالے سے معروف ہے، یہ ایک میوزک شیئرنگ سروس ہے جو 1990 کے عشرے کے اواخر میں مرکزی دھارے کی پیئر ٹو پیئر (P2P) انٹرنیٹ سروسز میں سے ایک تھی۔

جبکہ Carey نے Helium سے پہلے ڈویلپمنٹ کے کئی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، جس میں تشہیر کاری میں بہتری کی فرم Where بھی شامل ہے، جو PayPal نے حاصل کر لی تھی۔

Helium کی ٹیم اب ایسے ممبرز پر مشتمل ہے جن کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ "ریڈیو اور ہارڈویئر، مینوفیکچرنگ، منقسم سسٹمز، پیئر ٹو پیئر اور بلاک چین ٹیکنالوجیز" میں تجربہ رکھتے ہیں۔

وہ کیا چیز ہے جو Helium کو منفرد بناتی ہے؟

Helium کا مقصد وائرلیس انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) پر مبنی ڈیوائسز کی مواصلاتی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔ 2013 میں، IoT سے متعلقہ انفراسٹرکچر اپنی ابتدائی حالت میں تھا، لیکن ڈویلپرز اپنی پیشکش میں غیر مرکزیت شامل کرنا چاہتے تھے، اس لیے اس کو باضابطہ معلوماتی مواد میں "لوگوں کا نیٹ ورک" کے طور پر بیان کیا گیا تھا۔

یہ بنیادی طور پر ڈیوائس کے مالکان اور IoT اسپیس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے پُرکشش ثابت ہو گا، جہاں مالی مراعات مزید مقبولیت کے امکانات بھی پیدا کریں گی۔

نیٹ ورک کے شرکاء — وائرلیس گیٹ وے اور مائنر کا مجموعہ — ہاٹ اسپاٹس خریدتے ہیں یا اپنے ذاتی بناتے ہیں۔ ہر ہاٹ اسپاٹ ایک مخصوص دائرے میں نیٹ ورک کوریج فراہم کرتا ہے، اور Helium کا مقامی ٹوکن HNT بھی مائن کرتا ہے۔

اس کا نیٹ ورک پروف آف کوریج پر چلتا ہے، یہ HoneyBadger BFT پروٹوکول پر مبنی ایک نیا مفاہمتی الگورتھم ہے جو کنکشن کا معیار انتہائی متغیر ہونے پر نیٹ ورک کی نوڈز کو کسی مفاہمت پر پہنچنے کا موقع دیتا ہے۔

HNT کے علاوہ، صارفین ایک الگ ٹوکن کی مد میں ٹرانزیکشن کی فیس ادا کرتے ہیں جو Data Credits کہلاتا ہے، یہ قابل تبادلہ نہیں ہے اور از خود انفرادی صارفین سے منسلک ہے۔

متعلقہ صفحات:

IOTA کے بارے میں مزید یہاں جانیں۔

IOTW کے بارے میں مزید یہاں پڑھیں۔

کیا آپ کرپٹو پر نئے آئے ہیں؟ تمام سوالوں کے جوابات Alexandria پر ملاحظہ کریں، جو CoinMarketCap کا ایک موثر تعلیمی وسیلہ ہے۔

فی الوقت کُل کتنے Helium (HNT) کوائنز گردش میں ہیں؟

Helium نیٹ ورک کا مقامی ٹوکن HNT ہے۔ اس کی سپلائی لامحدود ہے، لیکن ہر ماہ تقریباً 5 ملین (5,000,000) کی تعداد میں HNT جاری کیے جاتے ہیں۔

تقریباً 30 سے 60 منٹ پر محیط مائننگ کی مدتوں میں انعامات ان لاک کیے جاتے ہیں جو ایک تغیر پذیر ترقی کے منصوبے کے مطابق تقسیم کیے جاتے ہیں۔

Helium کے مطابق ابتدا میں، نوڈ کے مالکان نیٹ ورک کے بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے زیادہ HNT جمع کریں گے، جب کہ بعد میں، یہ ڈیوائس کے ڈیٹا کو ٹرانسفر کرنے کے لیے زیادہ کارآمد ثابت ہو گا۔ اس بات کی توقع ہے کہ ٹوکن کی تقسیم کا یہ ایڈجسٹمنٹ میکانزم تقریباً 20 سال تک برقرار رہے گا۔

اکتوبر 2020 کے آغاز تک، 48,712,218 HNT گردش میں ہیں۔ جب اس ٹوکن کا آغاز ہوا، تو بنا کسی پیشگی مائن کے اس کی سپلائی صفر تھی۔

Helium نیٹ-ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Helium ایک حسبِ منشاء مفاہمتی میکانزم کو استعمال کرتا ہے جسے پروف آف کوریج (PoC) کہا جاتا ہے، یہ صارفین کو مائننگ میں حصہ لینے (ٹرانزیکشن کی توثیق کرنے) اور استحکام کو یقینی بنانے پر انعامات دیتا ہے۔

PoC HoneyBadger BFT پروٹوکول پر مبنی ہے، جو خاص طور پر ناقابل اعتبار حالات میں نوڈ کی مواصلت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Helium کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر حملہ آور ویکٹر ہاٹ اسپاٹس کی ان باؤنڈ پورٹس کی شکل میں نوڈ آپریٹرز کو متاثر کرتا ہے۔ ٹوکن ہولڈرز کے لیے، پلیٹ فارم کا ذاتی والیٹ غیر متناسب کلیدوں کا استعمال کرتا ہے تاکہ صارفین کی نجی کلید کی سکیورٹی میں مدد کی جا سکے۔

آپ Helium (HNT) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

HNT ایک قابل ٹریڈ ٹوکن ہے جو اکتوبر 2020 تک بڑے ایکسچینجز میں پھیلا ہوا ہے۔ بڑے جوڑے Binance اور FTX پر فعال ہیں، اور اس میں USD اور Tether (USDT) جیسے اسٹیبل کوائنز شامل ہیں۔

کیا آپ کرپٹو پر نئے آئے ہیں؟ Bitcoin (BTC) یا کوئی اور ٹوکن خریدنے کے لئے ہمارا آسان ہدایت نامہ ملاحظہ کریں۔

Helium میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ