کرپٹوکرنسی

Holo

Bitcoin

Holo

HOT

#178

$0.0021 USD

-4.28% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$375.83M

حجم (24 گھنٹے)

$17.95M

FDV

$381.80M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

4.78%

کل سپلائی

$177.62B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$174.84B

معلومات

Website

$0.0021

(-1.26%)
Price change 1h

$0.0023

High 24h

$0.0021

(-14.33%)
Price change 7d

$0.0027

High 7D

Holo (HOT) (ہولو) کیا ہے؟َ

ہولو، Holochain استعمال کر کے بنائی گئی غیر مرکزی ایپلیکیشنزکی میزبانی کرنے والا پیئر-ٹُو-پیئر مُنقسم پلیٹ فارم ہے۔ یہ DApps ڈویلپ کرنے کے لیے ایک ڈھانچہ ہے، جس میں بلاک چین ٹیکنولوجی کام میں لانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ہولو کا مقصد Holochain استعمال کرکے بنائی گئی ایپلیکیشنز اور وسیع تر انٹرنیٹ کے مابین ایک ایسے پُل کا کردار ادا کرنا ہے، جو ایک ایکوسسٹم اور مارکیٹ پلیس پیش سکے، اور جن میں DApps تک باآسانی رسائی حاصل ہو، کیونکہ انٹرنیٹ پر اُنکی اپنی میزبانی ہولو نیٹ-ورک کے شرکاء کی جانب سے جاتی ہے۔

ہولو نیٹ-ورک کو فعال طور پرٹیسٹکیے جانے والے HoloFuel نامی ٹوکن کے ذریعے سہولیات فراہم کی جائیں گی، جو میزبانوں کو ان کی فراہم کردہ خدمات کے عوض ادائیگی کرنے کے لیے بحیثیت ایک اکاؤنٹنگ سسٹم کردار ادا کرے گا۔ سن 2018 میں، اس پراجیکٹ کی طرف سے ایک 1ERC-201 ٹوکن، HOT مِنٹ کیا گیا — جسے HoloToken کے نام سے بھی جانا جاتا ہے — بطور "IOU"، جو اپنے آغاز پر HoloFuel کے لیے قابل تلافی ہو گا۔

ہولو ابھی تک ڈویلپمنٹ کے مراحل میں ہے، اور آزادانہ طور پر ’’الفا‘‘ اور ’’بیٹا‘‘ ٹیسٹنگ کے لیے اس کی لانچنگ سن 2021 تک مُتوقع ہے۔

ہولو کے بانی کون ہیں؟

دو تجربہ کار کنٹریکٹ کوڈرز یعنی Arthur Brock اور Eric Harris-Braun نے ہولو کی بُنیاد رکھی۔ دسمبر سن 2016 میں MetaCurrency Project کے ایک حصّے کے طور پر ان دونوں نے کام کا آغاز کیا، جو ٹولز اور ٹیکنالوجی کا ایک ڈویلپر ہے، اور جسے مستقبل کی P2P معیشت کو چلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ہولو کو Ceptr کے بعد — DApps کے لیے ایک کوآپریٹو P2P فریم ورک، جس پر دونوں حضرات پہلے کام کر چُکے ہیں — جزوی طور پر ماڈل بنایا گیا تھا۔

Brock کے پاس Geek Gene کے بانی کی حیثیت سے مُتبادل کرنسی سسٹمز کی کوڈنگ کا تجربہ موجود ہے۔ Geek Gene ایک ایسی کمپنی ہے جس نے کمیونٹی-بلڈنگ ٹولز بنائے، جن میں 100 سے زیادہ مُتبادل کرنسیوں کے حل بھی شامل ہیں۔ اُنہوں نے Emerging Leader Labs نامی سماجی انٹرپرائز انکیوبیٹر کی مشترکہ بنیاد بھی رکھی نیز اوپن سورس ایجوکیشن "اسٹارٹر کٹ" Agile Learning Centers بھی قائم کیے۔ مارچ سن 2019 میں، Brock کو نیوزی لینڈ میں قائم Edmond Hillary Fellowship کے لیے نامزد کیا گیا۔

Glass Bead Software کے بانی Harris-Braun نے، جو ایک پیر-ٹو-پیئر کمیونیکیشن سافٹ ویئر کے ڈویلپر ہیں، سن 1988 میں کل وقتی پروگرامنگ کا آغاز کیا۔ وہ Brock کے شانہ بہ شانہ Emerging Leader Labs کے شریک بانی بھی ہیں۔ اُنہوں نے سن 2003 میں ایک فری-لانس سوفٹ-ویئر ڈویلپمنٹ اور مشاورتی فرم Harris-Braun Enterprises کی مشترکہ بنیاد رکھی۔ انہوں نے شُو-ماخر مرکز برائے جدید معیشت یعنی، Schumacher Center For New Economics کے مشاورتی بورڈ میں بھی خدمات انجام دیں۔

کون سی خصوصیت ہولو کو منفرد بناتی ہے؟

اس کے اپنے "گرین پیپر" کے مطابق، ہولو کو Holochain کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا کیا گیا ہے، جو کرپٹو ٹیکنالوجی کی دنیا، اور روزمرہ استعمال کرنے والوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس پراجیکٹ میں کئی اختراعات کو اُجاگر کیا گیا ہے جو اس کے اپنے بقول، "کرپٹو ایپلی-کیشنز اور کرنسیوں کے منظر نامے میں ایک بڑی تبدیلی کا باعث بنیں گی،‘‘ بشمول مرکزی دھارے کے صارفین کے لیے انٹرنیٹ پر P2P ایپس کی استعداد برائے میزبانی۔

ہولو نیٹ-ورک میزبانوں کے ایک سلسلے پر انحصار کرتا ہے، جو Holochain کو کام میں لا کر بنائے گئے DApps کے لیے ذخیرہ اور قوتِ عمل فراہم کرتے ہیں۔ میزبان یا تو اپنے کمپیوٹر پر سافٹ ویئر انسٹال کرتے ہیں جو بیک گراؤنڈ میں چلتا ہے اور ہولوچین پر مبنی DApps کو خود بخود اضافی پروسیسنگ پاور مختص کرتا ہے، یا وہ ایک مخصوص مشین چلاتے ہیں جیسے کہ 1HoloPort1۔ بدلے میں، میزبانوں کو HoloFuel میں ادائیگی کی جاتی ہے، ایک ٹوکن جو خاص طور پر مائیکرو ٹرانزیکشنز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ HoloFuel کا ڈیزائن 1expected1 ہے جو Holo نیٹ ورک کو ایک ساتھ اربوں لین دین پر کارروائی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

پراجیکٹ کا کاروباری منصوبہ میزبانوں اور ایپلیکیشنز کے P2P ایکو سسٹم کی تعمیر پر مرکوز ہے، جس میں ایپ ہوسٹنگ پر اس کے مطلوبہ اثر کا موازنہ ٹیکسی اور ہوٹل کی صنعتوں پر بالترتیب Uber اور Airbnb سے کیا گیا ہے۔ ہولو، HoloFuel لین-دین پر ایک فیس چارج کرتا ہے، چُناچہ اسِکا ریونیو ماڈل، نیٹ-ورک پر ایپلیکیشنز اور میزبانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے براہ راست منسلک ہے۔

متعلقہ صفحات:

Ethereum یعنی DApps کے زیر استعمال مقبول ترین پلیٹ فارم کے بارے میں جانیے۔

کلاؤڈ سٹوریج کے ایک غیر مرکزی پلیٹ فارم Sia کو چلانے والے ٹوکن Siacoin کے بارے میں جانیے۔

کیا آپ کسی DApp کو آزمانا چاہتے ہیں؟ اپنے موبائل فون کے ذریعے کسی ایک تک باآسانی رسائی حاصل کرنے کے بارے میں سیکھنے کے لیے CoinMarketCap کی آن-لائن تعلیمی ریسورس، الیگزینڈریا پر تفصیلی گائیڈ کا مُطالعہ کیجیے۔

غیر مرکزی پلیٹ فارمز اور ایپلیکیشنز کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لیے CoinMarketCap بلاگ کے ہمراہ رہیے۔

فی الوقت کُل کتنے ہولو (HOT) کوائنز گردش میں ہیں؟

ہولو نے مارچ سن 2018 سے اپریل 2018 تک ایک "ابتدائی کمیونٹی پیشکش" کا انعقاد۔ بالآخر، 177.6 بلین HOT کو مُطالبے سے وجود میں آنے والے ایک عمل کے ذریعے مِنٹ کیا گیا، جس میں سے 133.2 بلین HOT یعنی مِنٹ کی گئی مقدار کا (75%) عوامی فروخت کے لیے, اور 44.4 بلین HOT یعنی (25%) ٹیم اور کمپنی کے لیے مُختص کیا گیا۔ ٹیم کو دیے گئے ٹوکنز ویسٹنگ یا مُقفّل کیے جانے سے مشروط نہیں تھے۔

HoloFuel کا آغاز ہونے کے بعد، HOT ٹوکنز باالمُقابل HoloFuel ٹوکنز، ایک-نسبت-ایک کے مُطابق قابل تبادلہ ہو جائیں گے۔ جنوری سن 2019 میں، ہولو نے بتایا کہ تبادلہ شدہ HOT کو فوری طور پر جلانے کی بجائے، HoloFuel رکھنے والوں کو لیکویڈیٹی فراہم کرنے کے لیے، وقف شدہ کرنسی کی حیثیت سے الگ رکھ دیا جائے گا۔

HoloFuel سپلائی کی کوئی مُقرر شُدہ حد نہیں ہو گی۔ بلکہ، اسے فعّال رکھنے اور کریڈٹ سسٹم میں شامل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاک صارفین کو منفی بیلنس رکھنے کی اجازت بھی میسّر ہو۔ سپلائی الگورتھم کے تحت کنٹرولڈ ہوگی جو طلب کے مُطابق، نیز مُثبت و منفی بیلنس کے حوالے سے صارفین کے تعلقات کے مُطابق سُکڑتی اور پھیلتی رہے گی۔ ہولو کا منشاء یہ ہے، کہ اس کے ٹوکنز کی قیمت وحشیانہ انداز میں، قیاس آرائی پر مبنی تبدیلیوں کا شکار ہونے کے بجائے لمحہ بہ لمحہ نسبتاً مستحکم رہے۔

Holo نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

ہولو نیٹ-ورک مرکزی انٹرنیٹ اور Holochain کے مابین ٰایک پُل کا کردار ادا کرتا ہے، جو روایتی بلاک چین ٹیکنولوجی پر انحصار نہیں کرتا۔ اس طرح، یہ اپنے نیٹ-ورکس کو تحفّظ دینے کے لیے عالمی مفاہمت پر انحصار نہیں کرتا ہے۔ بلکہ، ہر DApp کے پاس اُس کے اپنے توثیقی قواعد پر مبنی سیٹ، اور ایک مقامی ہیش-چین موجود ہے، جس پر یہ خفیہ-نگاری کے تحت دستخط شدہ ریکارز کو ذخیرہ کر سکتا ہے متعدد نوڈز پر ڈیٹا کی مُنتقلی کے بعد، بے ترتیبی سے مُنتخب شُدہ ہم-مرتبہ ساتھی، توثیق کاروں کے طور پر کام کرتے ہیں، اور ڈیٹا کی وصولی کے ساتھ ساتھ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ موصول شُدہ ڈیٹا قواعد و ضوابط کے مُطابق ہے۔ توثیق کار اچھا ڈیٹا آپس میں شیئر کرنے کے لیے، ایک گوسِپ پروٹوکول (gossip protocol) کام میں لاتے ہیں، نیز ایک دوسرے کو خراب ڈیٹا یا بلیک-لِسٹ شُدہ بُرے کِرداروں سے خبردار کرتے رہتے ہیں۔

ڈویلپمنٹ ٹیم کے مُطابق، کسی بھی وجود کو بہت زیادہ طاقت تفویض کرنے سے پیدا ہونے والے خطرات کو گھٹانے کی غرض سے، ہولو کو مُمکنہ حد تک غیر مرکزی رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ہوسٹس اور ایپلیکیشنز کے درمیان کنکشن ایک سِرے سے دوسرے سِرے تک خفیہ-نگاری شُدہ ہے، اور ہولو، سرورز (servers) کا عالمی سطح پر موجود مُنقسم نیٹ-ورک استعمال کرتا ہے۔

آپ ہولو(HOT) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

ہاٹ کرپٹو کرنسیکے ایکسچینجوں سے، جیسے، Binance, Bitrue, ProBit Exchange اور MXC.COM وغیرہ سے خریدا جا سکتا ہے۔ یہ سپاٹ مارکیٹ میں فیاٹ کرنسیوں مثلاً، US ڈالر، یورو، کرپٹو کرنسیاں جیسے، Bitcoin (BTC) اورEther نیز ستیبل-کوائن ٹیتھر (USDT) کے بالمُقابل ٹریڈ کیا جا سکتا ہے۔

کیا آپ HOT یا دیگر کرپٹو کرنسیز، مثلاً Bitcoin کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ آپ کو کریپٹو کے بارے میں مُکمّل معلومات فراہم کرنے، اور اپنا پہلا کوائن خریدنے کے حوالے سے سب کُچھ سِکھانے کے لیے CoinMarketCap کے پاس ایک سادہ مرحلہ وار گائیڈ موجود ہے۔

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں:

Holo میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ