Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC HorizenZEN

Rank #279

coin

On 88,467 watchlists

Tags:

Mineable

PoW

Medium of Exchange

Platform

Enterprise Solutions

Horizen Price (ZEN)

$8.31
-0.91%

ZEN Charts Live Data

Horizen (ZEN) (ہورایزن) کیا ہے؟

ہورایزن، معلومات کا استعمال، اور تبادلہ کرنے کی صلاحیت حامل ایک ایسا بلاک چین سسٹم ہے، جو غیر مرکزی نوڈ انفراسٹرکچر سے حمایت حاصل کرتا ہے۔ اس کا سائڈ-چین پلیٹ فارم اسکیل-ایبل ڈیٹا کی رازداری پر توجہ مرکوز رکھتا ہے، اور اسطرح مختلف کاروباروں، نیز ڈویلپرز کو Zendoo نامی منفرد سائڈ-چین ٹیکنولوجی استعمال کرتے ہوئے، نجی یا پبلک بلاک چینز تعمیر کرنے کی استعداد دیتا ہے۔

مئی سن 2017 میں لانچ کیا جانے والا ہورایزن، حقیقی دُنیا میں مُختلف طریقوں سے استعمال ہوتے ہوئے، ڈیٹا کی سالمیت، اور رازداری کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ ہورایزن کا دعویٰ ہے کہ وہ پوری طرح غیر مرکزیت پر مبنی ہے، اور مُکمل طور پر رازداری کی خصوصیات کے ہمراہ، ضرورت کے تحت ڈھل جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نیز، قابل ترتیب آمدنی ماڈل، ٹوکنز اور ڈیجیٹل اثاثہ جات کی لا محدود تعداد کے ساتھ، بلاک چینز کی تعمیر سے وابستہ کم لاگت کی حمایت کرتا ہے۔

ہورایزن کے بانی کون ہیں؟

ہورایزن کے بانی Robert Viglione اور Rolf Versluis ہیں۔

Horizon Labs ،Robert Viglione کے شریک بانی اور CEO ہیں۔ وہ Zen Blockchain Foundation کے شریک بانی اور صدر بھی ہیں۔ وہ University of South Carolina میں PhD کے اُمیدوار ہیں، اور اُنہوں نے Lanmark Technology (لینمارک ٹیکنالوجی) میں آپریشنز ریسرچ تجزیہ کار کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے Tecolote Research میں ایک جدّت یافتہ تجزیہ کار کی حیثیت سے، اور امریکی فضائیہ میں پروجیکٹ مینیجر کے طور پر بھی کام کیا۔

Zen Blockchain Foundation ،Rolf Versluis کے شریک بانی اور ایگزیکٹو مشیر ہیں۔ وہ IT صنعت میں ایک تجربہ کار بزنس مالک کی حیثیت سے موجود ہیں۔ ایک متوسط درجہ رکھنے والا مائننگ آپریشن اُنکی ملکیت ہے۔ ماضی میں Rolf نے Cisco سسٹمز (ایک سیمی کنڈکٹر صنعت) کے لیے خدمات سر انجام دیں۔ وہ جوہری توانائی کے لئے تربیت یافتہ افسر کی حیثیت سے US Submarine فورس میں بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

Jane Lippencott بانی ٹیم کی خاتون رکن اور اصل قرطاس الابیض کی شریک مصنفہ تھیں۔ اب وہ Winklevoss Capital میں ایک ایسوسی ایٹ ہیں۔ وہ سن 2021 کے لیے All Rise میں VC Cohort ہونے کے ساتھ ساتھ Teller Finance کی مشیر بھی ہیں۔ Jane (جین) Open Web Collective میں مُربّی کے رُتبے پر فائز ہیں۔ Celo اورKatapult Accelerator میں بھی وہ اسی رُتبے کی حامل ہیں۔ Nakamoto.com میں وہ ایک مُشارکت کنندہ ہیں۔ وہ Blockchain for Social Impact Coalition (BSIC) اور dLab نیز Ethereum Classic Labs اور Techstars میں بحیثیت مُربّی کام کرتی رہیِں، جبکہ، Unbounded Capital میں وہ مشیر کی عہدے پر فائز تھیں۔ اُنہوں نے Board at Cord کی ایک رُکن کے حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیں۔

کیا چیز ہورایزن کو منفرد بناتی ہے؟

ہورایزن سائیڈ-چین فن تعمیر استعمال کرتا ہے، جو ممُکنہ حقیقی دُنیا میں اس کے بے شُمار مصرف سامنے لا سکتا ہے۔ یہ کراس-چین ٹرانسفر پروٹوکول غیر مرکزی سائیڈ-چینز کی اجازت دیتا ہے۔ یہ جُداگانہ بلاک چینز ہیں جنہیں وارث-بلاک چینز کے ساتھ پِرو دیا جاتا ہے جو بیک وقت چل سکتی ہیں۔

ہورایزن نے ایک جامع ایکو سسٹم کی تعمیر کے ذریعے لوگوں کو بااختیار بنانے، اور ایکدوسرے کے قریب لانے کا عزم کر رکھا ہے، جس کے ذریعے ہر فرد کو اُسکی متعلقہ اعانت کے عوض انعام و اکرام سے نوازا جا سکے۔ Zendoo ایک غیر مرکزی اور ضرورت سے مُطابقت رکھنے والا سائیڈ-چین حل ہے، جو بلاک چین میں سکیل-ایبلٹی اور وسعت پذیری سے جُڑی موجودہ پابندیوں پر غالبہ پانے کے لیے کام میں آتا ہے۔ یہ افزودہ خصوصیات کا حامل ایک متوازی پلیٹ فارم ہے، جو بڑے پیمانے پر پبلک یا نجی بلاک چینز کے نفاذ کومُمکن بناتا ہے، جبکہ SDK ایک غیر مرکزی بلاک چین بنانے کے لیے مطلوبہ اجزاء فراہم کرتا ہے۔

ZEN ہورایزن ایکو سسٹم کی مقامی کریپٹو کرنسی ہے۔

متعلقہ صفحات:

Alpha Finance Lab کے بارے میں جانیے۔

Diffract Finance کے بارے میں جانیے۔

CMC الیگزینڈریا پر ناقابلِ تبادلہ ٹوکنز (NFT) کے بارے میں جانیے:

ہماری تازہ ترین پوسٹس CoinMarketCap بلاگ پر مُلاحظہ کیجیے۔

کُل کتنے ہورایزن (ZEN) کوائنز گردش میں ہیں؟

ہورایزن کٹیر الدرجات نوڈ سسٹم کے ساتھ ایک بڑے نیٹ-ورک کا حامل ہے۔ آپریٹرز کُل سبسِڈی کا 20 % وصول کرتے ہیں، اور منتشرشدہ نوڈ نیٹ-ورک ایپلی کیشنز اور سائڈ-چینز، یعنی دونوں کے ایکو سسٹم کو چلانے کے لیے ایک بڑا انفراسٹرکچر فراہم کرتا ہے۔

جب بات ہو ZEN کو مائن کرنے کی، تو ASIC کے ساتھ مائننگ کے قابل کریپٹو کرنسی Equihash الگورتھم کا استعمال کرتی ہے۔ بلاک انعامات کا 60% مائنرز کو، 20% خزانے کو، اور بقیہ 20% نوڈز کو دیا جاتا ہے۔

ہورایزن نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Equihash ،ZEN الگورتھم کا استعمال کرتا ہے۔ اسطرح، ہورایزن ASIC مائننگ کی حمایت کر سکتا ہے۔

ZEN وہ نوڈز استعمال کرتا ہے جو ہورایزن نیٹ-ورک کے لیے اہمیت کے حامل ہوں۔ تحفظ یافتہ نوڈز ایک خاص مقصد پورا کرتے ہیں۔ اُنکے پاس ایک TLS انکریپشن موجود ہوتی ہے، جس کے ذریعے نوڈز کے مابین محفوظ کمیونیکیشن فعّال ہوجاتی ہے۔

ہورایزن ایک Zcash فورک بھی ہے۔ اسطرح، Zcash رازداری ٹیکنولوجی اسے ورثے میں ملتی ہے، جس کے سبب لین-دین کے معاملات مخفی رہتے ہیں، لہٰذا بھیجنے والے، وصول کرنے والے اور لین-دین کی قدر سے متعلق کوائف صیغہِ راز میں رہتے ہیں۔ Zk-SNARKs ایسے لین-دین کا عین مرکز ہوا کرتے ہیں، جنہیں Zcash کی ٹیم نے خفیہ-نگاری کے ذریعے ’’صفر معلومات‘‘ دینے کے لیے ڈویلپ کیا ہے۔

آپ ہورایزن (ZEN) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

ہورایزن (ZEN) کی تجارت اور خرید و فروخت بڑے کریپٹو کرنسی ایکسچینجز پر کی جا سکتی ہے، جیسے:

Bittrex (بِٹ ریکس)

Bithumb Global

Binance

Huobi Global

HitBTC

DigiFinex (ڈیجی-فینکس)

دیگر ایکسچینجز کی فہرست آپ ہمارے کریپٹو ایکسچینجزکے صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ کیا آپ اپنی پہلی کریپٹو کرنسی خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ مزید پڑھیے

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں: