Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC Internet ComputerICP

Rank #25

coin

On 524,451 watchlists

Tags:

Platform

Distributed Computing

Collectibles & NFTs

DeFi

Privacy

Internet Computer Price (ICP)

$8.27
-0.22%

ICP Charts Live Data

Internet Computer (ICP) کیا ہے؟

Internet Computer دنیا کی پہلی بلاک چین ہے جو لامحدود صلاحیت کے ساتھ ویب کی رفتار سے چلتا ہے۔ یہ Bitcoin اور Ethereum کے علاوہ بلاک چین کی تیسری بڑی ایجاد کی بھی نمائندگی کرتا ہے — یہ ایک ایسا بلاک چین کمپیوٹر ہے جو اسمارٹ معاہدے کی کمپیوٹیشن اور ڈیٹا کو توسیع فراہم ہے، انہیں ویب کی رفتار سے چلاتا ہے، ڈیٹا پر موثر طریقے سے عمل کاری کرتا ہے اور اسے اسٹور کرتا ہے، اور ڈویلپرز کو سافٹ ویئر کے طاقتور فریم ورکس فراہم کرتا ہے۔ اس کو ممکن بناتے ہوئے، Internet Computer سافٹ ویئر کے ایک مکمل طور پر نئے تصور کو فعال کرتا ہے — یہ ٹوکنائزڈ انٹرنیٹ سروسز، پین-انڈسٹری پلیٹ فارمز، غیر مرکزی مالیاتی سسٹمز، اور یہاں تک کہ روایتی انٹرپرائز سسٹمز اور ویب سائٹس بنانے کا ایک انقلابی اور نیا طریقہ فراہم کرتا ہے۔ اکتوبر 2016 میں Dominic Williams نے اس پراجیکٹ کی بنیاد رکھی تھی، اور اس نے کرپٹو کمیونٹی کی طرف سے قابل ذکر دلچسپی کو راغب کیا۔ DFINITY نے Andreessen Horowitz، Polychain Capital، SV Angel، Aspect Ventures، Electric Capital، ZeroEx، Scalar Capital، اور Multicoin Capital، اور Ethereum کے کئی نمایاں ابتدائی معاونت کاران جیسے حصے داروں سے کل $121 ملین کی رقم اکٹھی کی۔ 2018 میں، 50,000 سے زیادہ رجسٹر کردہ شرکاء نے ایک ایئر ڈراپ میں ICP کے سہولتی ٹوکنز حاصل کیے۔ 18 دسمبر 2020 کو، DFINITY نے Internet Computer کی ایلفا مین نیٹ کا آغاز کیا۔ 10 مئی 2021 کو، DFINITY نے غیر مرکزیت کی طرف آخری قدم کے طور پر، عوامی ڈومین پر Internet Computer کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس اہم سنگ میل کا مطلب یہ ہے کہ انٹرنیٹ اب ایک غیر مرکزی عالمی کمپیوٹر کی حیثیت سے کام کرتا ہے — جسے Internet Computer کے سورس کوڈ کی عوامی ڈومین پر ریلیز، نیز Internet Computer کو چلانے کے لیے دسیوں ہزار کمیونٹی ممبرز کو مجاز کردہ ICP سہولتی ٹوکن سے تقویت حاصل ہوئی ہے۔

Internet Computer کے بانی کون ہیں؟

Dominic Williams DFINITY کے بانی اور چیف سائنسدان ہیں۔ وہ Threshold Relay، Probabilistic Slot Consensus اور دیگر جدید کرپٹو تکنیکیں ایجاد کرنے کے ذمہ دار، ایک کرپٹو تھیوریشن، سلسلہ وار کاروباری شخصیت، اور Bitcoin اور Ethereum کی کمیونٹیز کے ابتدائی ممبر ہیں۔ اس سے قبل، وہ وینچر سے تقویت یافتہ کرپٹو پراجیکٹس کے انکیوبیٹر، String Labs کے صدر اور CTO، Mirror Labs میں DeFi کے ابتدائی علمبردار، اور لاکھوں صارفین میں مقبولیت حاصل کرنے والی MMO گیم، Fight My Monster کے بانی اور CEO تھے۔ انہوں نے System7، Airdocs اور Smartdrivez جیسے کئی اسٹارٹ اپس بھی قائم کیے۔ آپ نے کنگز کالج لندن سے تعلیم حاصل کی جو کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں بہترین معیار کا حامل ہے۔

DFINITY فاؤنڈیشن کیا ہے؟

Internet Computer کو زیورخ، سوئٹزرلینڈ میں واقع ایک غیر منافع بخش سائنسی تحقیقی تنظیم DFINITY فاؤنڈیشن نے انکیوبیٹ اور شروع کیا، جو دنیا کے مقبول ترین کرپٹوگرافرز اور تقسیم شدہ سسٹمز اور پروگرامنگ لینگویج کے ماہرین پر مشتمل ہے، اور اس میں مجموعی طور پر تقریباً 100,000 تعلیمی حوالہ جات اور 200 پیٹنٹس موجود ہیں۔ DFINITY کے قابل ذکر تکنیکی ماہرین میں درج ذیل شامل ہیں: * Jan Camenisch, PhD (VP برائے شعبہ تحقیق) - آپ عالمی شہرت یافتہ کرپٹوگرافر اور رازداری کے ریسرچر ہیں، اور 19 سال سے IBM کے کرپٹوگرافی / شعبہ تحقیق کے سربراہ ہیں * Andreas Rossberg, PhD (پرنسپل انجینئر اور ریسرچر) - آپ WebAssembly کے شریک بانی اور Google Chrome V8 انجن کے سابقہ ٹیم لیڈ ہیں * Ben Lynn، PhD (سینئر اسٹاف انجینئر اور ریسرچر) - عالمی شہرت یافتہ کرپٹوگرافر اور Google انجینئر، BLS کرپٹوگرافی میں "L" کا مقام رکھتے ہیں، جو Ethereum 2.0 کے زیرِ استعمال کلیدی دستخطی سسٹم ہے * Jens Groth، PhD (پرنسپل ریسرچر) - عالمی شہرت یافتہ کرپٹوگرافر، جو غیر متعامل زیرو نالج پروفس کے علمبردار ہیں * Timo Hanke، PhD (پرنسپل ریسرچر) - آپ AsicBoost کے تخلیق کار ہیں، جو Bitcoin مائننگ کی چند ثابت شدہ الگورتھمک اصلاحات میں سے ایک ہے * Paul Liu، PhD (اسٹاف انجینئر) - انہوں نے Intel کے Haskell کمپائلر کو آرکیٹیکٹ کیا اور Haskell کے کلیدی ڈیزائنر Paul Hudak کے تحت PhD حاصل کی * Johan Georg Granström، PhD (ڈائریکٹر آف انجینئرنگ) - وہ Google پر سابقہ سینیئر اسٹاف سافت ویئر انجینیئر تھے اور YouTube سسٹم انفراسٹرکچر میں توسیع کے ذمہ دار تھے۔ 10 مئی 2021 کو عوامی آغاز کے بعد، DFINITY فاؤنڈیشن اب ایسی بہت سی تنظیموں میں سے ایک ہو گی جو Internet Computer کے نیٹ ورک کو بہتر اور برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

کیا چیز Internet Computer کو منفرد بناتی ہے؟

Internet Computer کا بنیادی مقصد عوامی انٹرنیٹ میں توسیع کرنا ہے، لہٰذا یہ دنیا کا کمپیوٹ پلیٹ فارم بھی بن سکتا ہے۔ آج، انٹرنیٹ ایک ایسا نیٹ ورک ہے جو ہر شخص اور ہر چیز کو مربوط کرتا ہے، لیکن سسٹمز اور سروسز فی الوقت نجی انفراسٹرکچر سے چلتے ہیں۔ Internet Computer کے پس منظر میں سائنسی پیش رفت چین کیی ٹیکنالوجی ہے، جس میں معاہدہ، غیر متعامل منقسم کلیدی جنریشن (NI-DKG)، نیٹ ورک نروس سسٹم (NNS)، انٹرنیٹ کی شناخت وغیرہ جیسی درجنوں جدید ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ چین کیی ٹیکنالوجی کرپٹوگرافک پروٹوکول کے ایک سیٹ پر مشتمل ہے جو Internet Computer بنانے والی نوڈز کو ترتیب دیتا ہے۔ یہ Internet Computer کے پسِ منظر میں موجود بنیادی کامیابیوں میں سے ایک ہے، جو اسے واحد عوامی کلید کی اجازت دیتے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا فائدہ ہے کیونکہ یہ اسمارٹ واچز اور موبائل فونز سمیت کسی بھی ڈیوائس کو موقع دیتا ہے کہ وہ Internet Computer سے نمونوں کی اسناد کی توثیق کر سکیں۔ اس کے برعکس، یہ روایتی بلاک چینز میں ممکن نہیں ہے۔ واحد عوامی کلید اس کا محض چھوٹا سا حصہ ہے: درحقیقت چین کیی ٹیکنالوجی وہ انجن ہے جو Internet Computer کو چلاتی ہے اور اس کی کارروائی کو ممکن بناتی ہے۔ یہ نیٹ ورک میں لامحدود توسیع کے لیے نئی نوڈز کو نئی ذیلی نیٹس شامل کرنے کا موقع دیتی ہے؛ ناقص یا کریش شدہ نوڈز کو بغیر رکے نئے سے تبدیل کیا جا سکتا ہے؛ خواہ ذیلی نیٹس میں بہت زیادہ نوڈز ناکام ہو جائیں، تب بھی انہیں بحال کیا جا سکتا ہے اور Internet Computer پروٹوکول کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپ گریڈ کرنا بھی اس ٹیکنالوجی کا حصہ ہے، جو اس نیٹ ورک کو بگز حل کرنے اور نئی خصوصیات شامل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ DFINITY کی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم نے ایک نیا غیر متعامل کلید کی ری شیئرنگ کا پروٹوکول ایجاد کیا ہے۔ سابقہ دستخط کنندگان میں سے ہر ایک کو نئے دستخط کنندگان کو صرف ایک پیغام نشر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کی محفوظ طریقے سے انجام دہی کو یقینی بنانے کے لیے، اعلی درجے کی کرپٹو گرافی کے بہت سے تصورات سے استفادہ کیا جاتا ہے، جن میں فارورڈ سیکریسی کے ساتھ مرموز کاری اور غیر متعامل زیرو نالج پروفس شامل ہیں۔ چونکہ یہ غیر متعامل ہے، اس لیے کلیدی ری شیئرنگ پروٹوکول کے کام کرنے کا طریقہ ایک غیر مطابقت پذیر ماحول کے لیے مثالی ہے، اور اس کے فوائد میں کلیدی تحفظ بھی شامل ہے۔ کسی ذیلی نیٹ کے مکمل عرصہ حیات میں، یہ صرف ایک عوامی کلید سے پہچانی جاتی ہے اور Internet Computer پر دیگر فریقین کو عوامی کلیدوں کی تبدیلی کا ریکارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں پیش آتی۔

Internet Computer میں نوڈز کو کون چلاتا ہے؟

10 مئی 2021 کو، Internet Computer کو Genesis پر 48 آزاد ڈیٹا سینٹرز کی مدد حاصل ہے — جو شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیا میں واقع ہیں — اور 1,300 نوڈز چلا رہے ہیں۔ نیٹ ورک اگلی جنریشن کی بڑی dapps کی تیاری میں معاونت کرنے کے لیے برق رفتار ترقی کا عمل جاری رکھے گا، جس میں 4,300 نوڈز چلانے والے 123 ڈیٹا سینٹرز سال کے آخر تک شیڈول کردہ ہیں، اور آخر کار ہزاروں ڈیٹا سینٹرز لاکھوں نوڈز چلا رہے ہیں تاکہ Open Internet کی دہائیوں پر محیط تعمیر و ترقی میں معاونت فراہم کی جا سکے۔ اہم بات یہ ہے کہ کوئی بھی شخص نوڈ کا فراہم کنندہ بن سکتا ہے، دلچسپی کے حامل فریقین ڈیٹا سینٹر کی ID (DCID) کے لیے نیٹ ورک نروس سسٹم (NNS) کو درخواست دیتے ہیں، مخصوص مشین نوڈس حاصل کرتے ہیں، ICP پروٹوکول انسٹال کرتے ہیں، اور Internet Computer نیٹ ورک سے منسلک ہو جاتے ہیں۔

Internet Computer کی رفتار کتنی تیز ہے؟

چین کیی ٹیکنالوجی کے نام سے موسوم سائنسی پیشرفت Internet Computer کو ویب کی رفتار پر کام کرنے کا موقع دیتی ہے — جہاں استفساری کالز پر ملی سیکنڈز میں عمل درآمد کیا جاتا ہے، اور اپ ڈیٹ کالز کو حتمی شکل دینے میں محض 1-2 سیکنڈز کا وقت لگتا ہے۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ Genesis میں، Internet Computer کا بلاک ریٹ 2.5 بلاکس فی سیکنڈ (bps) ہو گا، اس کے بعد انڈسٹری میں سب سے نمایاں 10.3 bps، اور سال کے آخر تک یہ ~1,000 bps پر پہنچ جائے گا۔ Internet Computer پر چلنے والے Reddit کے اوپن ورژن کی صورت میں، جب کوئی صارف فورم کو براؤز کرتا ہے، تو ہوسٹ کردہ مواد کے حسب ضرورت ویوز تیار کیے جائیں گے اور استفساری کالز کے ذریعے ان کے ویب براؤزر میں پیش کیے جائیں گے، جو کہ کسی قریبی نوڈ پر ایک ملی سیکنڈ میں چلتے ہیں، اور یہ چیز ایک شاندار صارفی تجربہ فراہم کرے گی۔ لیکن جب کوئی صارف کبھی کبھار کوئی پوسٹ کرنا چاہتا ہے، یا کسی پوسٹ کے مصنف کو ٹوکنز کی صورت میں ٹپ فراہم کرنے کا خواہشمند ہو، تو اس عمل میں اپ ڈیٹ کالز شامل ہوں گی، جس میں 1–2 سیکنڈ لگیں گے۔

ICP ٹوکن کیا کرتا ہے؟

ICP مقامی سہولتی ٹوکنز ہیں جو نیٹ ورک میں تین کلیدی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں:

  • نیٹ ورک کی گورننس میں سہولت فراہم کرنا: ICP ٹوکن ایسے نیورونز بنانے کے لیے لاک ہو سکتے ہیں جو ووٹنگ کے ذریعے نیٹ ورک گورننس میں حصہ لیتے ہیں، جس کے ذریعے وہ اقتصادی انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔
  • کمپیوٹ کے لیے سائیکلز تیار کرنا: ICP مالیتی قدر کا ایک بنیادی اسٹور فراہم کرتا ہے جو سائیکلز میں تبدیل ہو سکتا ہے؛ جو کمپیوٹیشن میں ایک ایسے ایندھن کا کردار ادا کرتا ہے جو اس کے استعمال پر خرچ ہوتا ہے۔ NNS ICP کو ایک متغیر شرح پر سائیکلز میں تبدیل کرتا ہے، اس لیے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے منتخب کیا گیا ہے کہ نیٹ ورک کے صارفین ہمیشہ حقیقی معنوں میں تقریباً مستقل لاگت پر نئے سائیکلز بنا سکتے ہیں، اور اس ضمن میں ایندھن کے حصول کی لاگت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
  • شرکاء کو انعام دینا: نیٹ ورک اہم کردار ادا کرنے والے افراد کو انعام دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے نیا ICP منٹ کرتا ہے، جو نیٹ ورک کو کام کرنے کے قابل بناتا ہے، بشمول: a) گورننس میں حصہ لینے والوں کو ووٹنگ کے انعامات کی فراہمی، b) ان لوگوں کو ووٹنگ کے انعامات کی فراہمی جو نیٹ ورک کی میزبانی کرنے والی نوڈ مشینیں چلا رہے ہیں؛ اور c) دیگر متفرق سرگرمیاں۔

سائیکلز کیا کام کرتے ہیں؟

سائیکلز کمپیوٹیشن میں ایندھن کا کردار ادا کرتے ہوئے اسے تقویت دیتے ہیں۔ وہ طویل مدت میں ایک مستقل قدر کے مالک بھی ہوتے ہیں، جو ICP کے برعکس ہے، جس کی قدر وقت کے ساتھ فطری طور پر متغیر ہو گی۔ مزید برآں، سائیکلز کو SDR کے ساتھ پیگ کیا جائے گا، جو کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے بیان کردہ ایک منطقی کرنسی یونٹ ہے، اور ICP کی 1 SDR مالیت کو پاور کمپیوٹیشن کے لیے پورے ایک ٹریلین سائیکلز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

Neurons کیا کرتے ہیں؟

نیورون ICP کے سہولتی ٹوکنز کا بیلنس لاک کر دیتا ہے اور اپنے مالک کو نیٹ ورک کی گورننس میں حصہ لینے کے قابل بناتا ہے، جس کے ذریعے وہ ووٹنگ کے انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔

ICP ٹوکنز کے اصل خریدار کون ہیں؟

  • ایسے ٹوکن ہولڈرز جو نیٹ ورک کی گورننس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں اور ووٹنگ کے انعامات حاصل کرنا چاہتے ہیں
  • ایسے ڈویلپرز جنہیں کمپیوٹیشنز کی ادائیگی کے لئے ICP ٹوکنز کو Cycles میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے

ICP ٹوکن سپلائی اور ٹوکنامکس؟

Genesis میں ICP ٹوکنز کی کُل تعداد 469,213,710 ہو گی۔ گردشی سپلائی مارکیٹ کی محرکات پر منحصر ہوتی ہے۔ تاہم، Genesis میں یہ تقریباً %26 ہے۔ Genesis کے اسٹیٹ ٹوکن کی ابتدائی مختصیاں

  • ابتدائی شراکت دار: 9.50%
  • ابتداائی عطیات: %24.72
  • حکمت عملی پر مبنی: %7.00
  • قبل از فروخت: %4.96
  • حکمت عملی کی شراکت داریاں: %3.79
  • کمیونٹی ایئرڈراپ: 0.80%
  • ابتدائی کمیونٹی اور ڈویلپر گرانٹس: %0.48
  • نوڈ آپریٹرز: %0.22
  • Internet Computer ایسوسی ایشن: %4.26
  • ٹیم کے ممبرز: %18.00
  • مشیران اور دیگر فریق ثالث کے ٹوکن ہولڈرز: %2.40
  • DFINITY فاؤنڈیشن: %23.86

Internet Computer کا نیٹ ورک نروس سسٹم ووٹنگ کے لئے کس طرح کام کرتا ہے؟

NNS تجاویز وصول کرتے ہوئے اور ان نیورونز کی جانب سے ووٹنگ کی سرگرمی پر مبنی قبول یا رد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کام کرتا ہے؛ جو نیٹ ورک کے شرکاٰء تخلیق کرتے ہیں۔ نیورونز کو شرکاء نئی تجاویز جمع کروانے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ جمع کروانے کے بعد، تجاویز کو قبول یا رد کر دیا جاتا ہے، جو تقریباً فوراً یا کچھ تاخیر کے بعد ہوتا ہے، جس کا دارومدار نیورونز کے ووٹ کی مجموعی تعداد پر ہے۔

Internet Computer کو کون شاملِ فہرست کر سکتا ہے؟

Coinbase، Huobi اور OKEx نے اعلان کیا ہے کہ جب Internet Computer 10 مئی کو صبح 9 بجے PT / 11 مئی کو رات 12 بجے چین کے وقت کے مطابق شروع ہو گا، تو وہ Internet Computer کے سہولتی ٹوکنز (ICP) کو شاملِ فہرست کریں گے۔

انٹرنیٹ کے ایکو سسٹم میں کچھ نمایاں پراجیکٹس کون سے ہیں؟

Internet Computer نے متعدد اعلیٰ درجے کی کاروباری شخصیات اور اس میں تیار ہونے والی ایپلیکیشنز کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ ان میں درج ذیل شامل ہیں:

DeFi

  • Enso Finance – ایک ایسا غیر مرکزی ایکسچینج جو $5 ملین کی رقم اکٹھی کر چکا ہے
  • Tacen – اعلیٰ کارکردگی کا حامل ایک غیر مرکزی ایکسچینج جس نے $2.5 ملین اکٹھے کر لیے ہیں
  • SailFish – مالیاتی سروسز کھولنے کا گیٹ وے ہے

سماجی

  • Distrikt – پیشہ ور افراد کے لیے ایک غیر مرکزی سوشل میڈیا نیٹ ورک۔ یہ WEF 2020 کے دوران Davos میں DFINITY کی طرف سے دکھائی گئی Open LinkedIn ایپلیکیشن ہے جسے اب مارکیٹ میں لایا جا رہا ہے۔
  • OpenChat – آپ کی معیاری چیٹ ایپ کا ایک اوپن ورژن جو کسی بڑی ٹیکنالوجی کارپوریشن کی زیرِ ملکیت نہیں ہے۔
  • CanCan - TikTok کا ایک اوپن ورژن جو Internet Computer کی توسیع پذیری اور طاقت کو ظاہر کرتا ہے
  • Capsule – سوشل میڈیا کا ایک غیر مرکزی پلیٹ فارم جو سینرشپ سے محفوظ ہے اور $1.5 ملین جمع کر چکا ہے

انفراسٹرکچر

  • Fleek – اوپن ویب سائٹس اور ایپلیکیشنز کی آسانی سے تعمیر کی اجازت دیتا ہے۔ 14,000 ویب سائٹس پہلے سے ہی پین انڈسٹری کا پلیٹ فارم چلا رہی ہیں۔
  • Origyn - ایک پین انڈسٹری پلیٹ فارم جو پرتعیش سامان کی اصلیت کا پتہ لگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، ابتدائی طور پر اس میں لگژری واچز شامل ہیں

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں: