IOTA
IOTA
IOTA
#90
$0.31 USD
-5.46% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $1.11B |
حجم (24 گھنٹے) | $87.03M |
FDV | $1.11B |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 7.84% |
کل سپلائی | $3.59B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $3.59B |
معلومات
Website |
$0.31
(-0.21%)$0.33
$0.31
(-8.08%)$0.4
IOTA (MIOTA) کیا ہے؟
IOTA ایک اہم فرق کے ساتھ ایک تقسیم شدہ لیجر ہے: یہ درحقیقت ایک بلاک چین نہیں ہے۔ اس کے بجائے، اس کی ملکیتی ٹیکنالوجی Tangle کے نام سے جانی جاتی ہے، یہ نوڈز کا ایک سسٹم ہے جو ٹرانزیکشنز کی تصدیق کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے پسِ منظر میں موجود تنظیم کا کہنا ہے کہ روایتی بلاک چینز کے مقابلے میں تیز تر رفتار کی پیشکش کرتی ہے — اور ہمیشہ سے توسیع پذیر Internet of Things کے ایکو سسٹمز کے لیے ایک بہترین راستہ ہے۔
چونکہ اس میں کوئی بلاک چین نہیں ہے، اس لیے کوئی مائنرز نہیں ہیں، اور چونکہ کوئی مائنرز نہیں ہیں، اس لیے کوئی فیس بھی نہیں لی جاتی۔ جب بھیڑ بہت زیادہ ہو جاتی ہے تو بہت سے مستحکم نیٹ ورکس کو بھی بے پناہ اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن IOTA نے عزم کر رکھا ہے کہ کم سے کم خرچ پر لامحدود تھروپٹ فراہم کی جائے گی۔
وقت کے ساتھ، IOTA کا اصل مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم بننا ہے جسے IoT ڈیوائسز کے مابین ٹرانزیکشنز انجام دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اگر اندازوں کی تجویز کے مطابق 2024 تک 20.4 بلین ایسے ڈیوائسز موجود ہو سکتی ہیں، تو یہ ایک بڑے کاروبار کے طور پر ابھر کر سامنے آ سکتا ہے۔
IOTA کے پیچھے ٹیم کا خیال ہے کہ استعمال کی ممکنہ صورتیں یہیں پر ختم نہیں ہو جاتیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ان کا تقسیم شدہ لیجر تمام لوگوں کو ڈیجیٹل شناخت فراہم کر سکتا ہے، ایسی کار انشورنس پالیسیوں کا سبب بن سکتا ہے جو حقیقی استعمال پر مبنی ہیں، جدید ترین اسمارٹ شہروں کی راہ ہموار کر سکتا ہے، ہموار عالمی ٹریڈ فراہم کر سکتا ہے اور پراڈکٹس کی اصلیت کو ثابت کر سکتا ہیں۔
درحقیقت Jinn کے نام سے موسوم، اس پراجیکٹ کی کراؤڈ سیل ستمبر 2014 میں انعقاد پذیر ہوئی، اور نیٹ ورک کا باضابطہ آغاز 2016 میں ہوا۔
IOTA کے بانیان کون ہیں؟
IOTA کے چار شریک بانی ہیں، اور ان کے نام یہ ہیں Sergey Ivancheglo، Serguei Popov، David Sønstebø اور Dominik Schiener۔
IOTA فاؤنڈیشن کے مطابق، اس کے بعد سے اس اقدام میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے — اور ٹیم کے ممبرز اب 25 سے زیادہ ممالک میں مقیم ہیں۔
Sonstebo اور Schiener مشترکہ طور پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے شریک چیئرمین ہیں، جبکہ Popov ایک بورڈ ممبر اور فاؤنڈیشن کے شعبہ تحقیق کے ڈائریکٹر ہیں۔
Ivancheglo جون 2019 میں برلن میں قائم پراجیکٹ سے مستعفی ہو گئے تھے لیکن وہ ایک بے ضابطہ مشیر کی حیثیت سے بدستور کام کر رہے ہیں۔ اس وقت، ایک بیان میں ان کا کہنا تھا: "اگر 2014 اور 2015 میں کیے گئے ارادوں کی بات کی جائے تو میں اب مزید اس چیز میں یقین نہیں رکھتا کہ IOTA میرے لیے ایک بہترین سیٹنگ ہے۔ میں نے ہمیشہ لچک پذیر ماحول میں اپنا بہترین کام کیا ہے۔ میں IOTA کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی ڈویلپمنٹ دونوں پر اپنا آزادانہ کام جاری رکھوں گا۔"
کیا چیز IOTA کو منفرد بناتی ہے؟
جی، تو جیسے ہم کچھ دیر قبل نشاندہی کر چکے ہیں، کہ ایسا سمجھنا ذرا عجیب ہو گا اگر اس کو بلاک چین سے ماوراء موثر بلاک چین کہا جائے۔
ٹینگل کا زیادہ تکنیکی نام ڈائریکٹڈ ایسائیکلک گراف ہے — اور جیسے کہ Sønstebø نے 2015 میں ایک بلاگ پوسٹ میں وضاحت کی تھی، اس ٹیکنالوجی نے بلاک چین کی محفوظ ٹرانزیکشنز کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ اس میں بلاکس کا تصور موجود نہیں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا: "IOTA کو موجودہ کرپٹو کرنسیز جیسے کہ Bitcoin کا متبادل کوائن (altcoin) نہیں سمجھا جانا چاہئے، بلکہ یہ بلاک چین کے ترقی پذیر ایکو سسٹم کی ایک توسیع ہے۔ اس کا مقصد ان دوسرے پلیٹ فارمز کے ساتھ مطابقت پذیر انداز میں میں کام کرنا ہے تاکہ باہمی ربط اور مشترکہ مفاد پر مبنی تعلقات قائم ہو سکیں۔ IOTA کو ایک ایسا حل فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو کوئی دوسری کرپٹو پیش نہیں کرتی: بغیر فیس کے موثر، محفوظ، آسان، حقیقی وقت پر مبنی مائیکرو ٹرانزیکشنز۔"
نئی ٹرانزیکشنز کی توثیق کسی دوسری نوڈ سے دو سابقہ ٹرانزیکشنز کو منظور کرتے ہوئے انجام دی جاتی ہے — اور یہ ایک نئی اپروچ ہے کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ نیٹ ورک کے سائز اور رفتار کا براہ راست تعلق اس چیز سے ہو گا کہ کتنے زیادہ لوگ پلیٹ فارم کو استعمال کر رہے ہیں۔
اور اگرچہ بعض کرپٹو کرنسیز ایک کاروبار کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں، تاہم IOTA فاؤنڈیشن نے یہ بات واضح کی ہے کہ یہ منافع کے لیے نہیں ہے — مزید یہ بھی کہ ان کا بنیادی مقصد نیٹ ورک کو ممکن حد تک خوشحال بنانا ہے۔
حتمی طور پر، IOTA نے کار ساز کمپنی Volkswagen کے ساتھ اعلیٰ سطحی شراکت داری قائم کرتے ہوئے، اور تائی پے شہر کے اسمارٹ پراجیکٹس کی ترقی میں مدد کرتے ہوئے، اپنے دیگر کرپٹو حریفوں کے مقابلے میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔
متعلقہ صفحات:
کرپٹو کی تازہ ترین ٹیکنالوجی کے حوالے سے ہماری تفصیلی معلومات کا مطالعہ کریں
کرپٹو کی مارکیٹ کیپ اور ٹریڈنگ کے حجم کا تازہ ترین ڈیٹا
کرپٹو اور بلاک چین انڈسٹری میں آج کی مقبول ترین خبریں
CoinMarketCap کا بلاگ: تجزیے، آراء، خبریں اور اپ ڈیٹس
فی الوقت کُل کتنے IOTA (MIOTA) کوائنز گردش میں ہیں؟
MIOTA کی زیادہ سے زیادہ سپلائی 2,779,530,283 ٹوکنز ہے — اور یہ سب گردش میں ہیں۔
جب کراؤڈ سیل منعقد ہوئی تو، اس ڈیجیٹل اثاثے کو ایک ایسے سہولتی ٹوکن کے طور پر پیش کیا گیا تھا جو کہ منافع جاتی اشتراک کے کوائن کے بجائے، اس کے نیٹ ورک پر محض ادائیگی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
2015 کی کراؤڈ سیل کے دوران ناقابل یقین حد تک درست 999,999,999 فروخت ہوئے، اور اس سے فاؤنڈیشن نے 1,337 BTC کی آمدنی حاصل کی۔ یہ بات مدِنظر رکھتے ہوئے کہ اس وقت Bitcoin کی مالیت محض $325 تھی، یہ چیز بعد والے سالوں میں خاطر خواہ حد تک نقصان دہ ثابت ہو سکتی تھی۔
یہ بات قابل غور ہے کہ بعد کے سالوں میں MIOTA کی سپلائی میں اضافہ ہوا، ٹیم کا یہ کہنا تھا کہ زیادہ سپلائی اس ٹوکن کو "چھوٹی نینو ٹرانزیکشنز" کے لیے موزوں بنا دے گی، جسے ہم ممکنہ طور پر IoT ڈیوائسز کے ذریعے دیکھیں گے۔
اکتوبر 2017 میں IOTA فاؤنڈیشن کا آغاز ہوا، اور اس وقت، اس کی ملکیت میں تقریباً 5% ٹوکنز تھے جو گردش میں ہیں، اور یہ کمیونٹی کی طرف سے عطیہ کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ "ان فنڈز کی اکثریت ڈویلپرز اور محققین کی فوج بنانے میں صرف کی جائے گی۔"
IOTA نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
اس بات کو مدِںظر رکھتے ہوئے کہ IOTA کوئی بلاک چین نہیں ہے، ہو سکتا ہے آپ کو ایسا لگے کہ اسے کچھ خاص مفاہمتی میکانزم کی ضرورت نہیں۔ تاہم، نیٹ ورک کو محفوظ رکھنے میں مدد کے لیے، ٹرانزیکشن کی توثیق کے عمل میں نسبتاً آسان پروف-آف-ورک پزل شامل ہے۔
IOTA کو سکیورٹی کے ضمن میں کچھ خدشات کا سامنا بھی ہے۔ ماضی میں، محققین دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہیں پراجیکٹ کے کوڈ میں کمزوریاں ملی ہیں۔
آپ IOTA (MIOTA) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
MIOTA متعدد ایکسچینجز پر دستیاب ہے — جن میں Binance، Bitfinex، اور OKEx شامل ہیں۔ پراجیکٹ کے مطابق، اس ٹوکن پر مختلف قسم کے ٹریڈنگ کے جوڑے دستیاب ہیں، جو اسے Bitcoin، Ethereum، اسٹیبل کوائنز، اور جاپانی ین، یورو، پاؤنڈ اور ڈالر سمیت مختلف فیاٹ کرنسیز سے مربوط کرتے ہیں۔فیاٹ آن ریمپس کے بارے میں یہاں مزید جانیں۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|