کرپٹوکرنسی

Keep3rV1

Bitcoin

Keep3rV1

KP3R

#1190

$24.17 USD

-1.20% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$10.28M

حجم (24 گھنٹے)

$959.30K

FDV

$10.28M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

9.34%

کل سپلائی

$425.18K

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$425.18K

معلومات

Website

$24.17

(-0.12%)
Price change 1h

$25.00

High 24h

$24.17

(-14.22%)
Price change 7d

$28.69

High 7D

Keep3rV1 (KP3R) کیا ہے؟

Keep3rV1 (KP3R) ایک غیر مرکزی پلیٹ فارم ہے جسے ایسے پراجیکٹس کے مابین مطابقت پذیری کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جنہیں بیرونی ڈویلپمنٹ کے آپریشنز اور ان لوگوں کو سورس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ جو یہ مطلوبہ سروسز فراہم کر سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر، یہ پراجیکٹ ایک ایسے جاب بورڈ کے طور پر کام کرتا ہے جو غیر مرکزی فنانس پروٹوکولز جیسے جاب پوسٹرز، اور کیپرز نامی جاب انجام دینے والے افراد، کے درمیان تعامل کو آسان بناتا ہے۔ کیپرز مختلف قسم کے ٹاسکس انجام دیتے ہیں جن میں آن چین ٹرانزیکشنز کی جمع کاری اور طلبی سے لے کر آف چین پیچیدہ آپریشنز کی تکمیل شامل ہیں۔ Keep3rV1 گورننس اور کیپرز کو انعام دینے کے لیے ایک ERC-20 ٹوکن، KP3R، کو استعمال کرتا ہے۔

اس پراجیکٹ کا اعلان پہلی مرتبہ 22 اکتوبر 2022 کو کیا گیا تھا۔ یہ 28 اکتوبر 2020 کو، Ethereum مین نیٹ پر بیٹا موڈ میں شروع ہوا۔

Keep3rV1 کے بانی کون ہیں؟

Keep3rV1 کی بنیاد ایک بلاک چین انجینئر اور ایپلیکیشن ڈویلپر Andre Cronje نے رکھی تھی، جنہوں نے DeFi پراجیکٹ yearn.finance کے آغاز اور اس کے گورننس ٹوکن YFI کی شاندار ترقی کے بعد نمایاں شہرت حاصل کی، 2020 میں اس ٹوکن کے وجود کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ہی اس کی قیمت میں 1,300 گنا تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Cronje اس سے قبل Fusion پروٹوکول کے پس منظر میں موجود تنظیم، Fusion Foundation میں جدت اور ٹیکنالوجی کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے غیر مرکزی ایپلی کیشنز، ٹیکنالوجی کی شراکت داریوں اور نفاذ سے متعلق اقدامات کی قیادت کی۔ آپ BitDiem، Cryptocurve اور Lemniscap میں بلاک چین ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کے عہدوں پر خدمات انجام دینے کے علاوہ، Crypto Briefing میں چیف کوڈ ریویور اور شراکت دار اور فنٹیک فرم Freedom میں شعبہ ٹیکنالوجی کے سربراہ، اور Shoprite Group میں ٹیکنالوجی کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

yearn.finance اور YFI کی شاندار ترقی کے باوجود، Cronje کا کہنا تھا کہ نئے پلیٹ فارمز شروع کرنے کے حوالے سے ان کا مقصد پیسہ لگانے والے افراد کے بجائے، ڈیولپرز کو استعمال میں آسان پراڈکٹس اور ڈیزائن ٹیمپلیٹس فراہم کرتے ہوئے بااختیار بنانا ہے۔

وہ کیا چیز ہے جو Keep3rV1 کو منفرد بناتی ہے؟

Keep3rV1 بلاک چین پر مبنی ایسے پرجیکٹس کو درپیش نگہداشت کا مسئلہ کم کرنے کے لیے کوشاں ہے جو زیادہ پیچیدہ سسٹمز کو تقویت دینے کے لیے بڑی تعداد میں اسمارٹ معاہدہ جات کو استعمال کرتے ہیں۔ ان پراجیکٹس کو عام طور پر ٹاسکس مکمل کرنے کے لیے بیرونی عوامل کی ضرورت ہوتی ہے، اور Keep3rV1 کو ایک ایسے ہی غیر مرکزی ایکو سسٹم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تاکہ پراجیکٹس اور ڈویلپرز زیادہ موثر انداز میں باہم مل کر کام کر سکیں۔

نیٹ ورک کیپرز پر انحصار کرتا ہے، جو ایسے اسمارٹ معاہدے، باٹس یا اسکرپٹ فراہم کرتے ہیں جنہیں ٹرانزیکشنز انجام دینے یا ایونٹس کو متحرک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کے لیے، کوئی بھی پراجیکٹ ایک اسمارٹ معاہدہ جمع کرواتا ہے جس کا جائزہ اور منظوری ایک ایسا مربوط کیپر انجام دیتا ہے — جو KP3R کو حاصل اور پلیٹ فارم میں لاک کر لیتا ہے۔ پراجیکٹس اس بارے میں قواعد طے کر سکتے ہیں کہ کون سے کیپر جاب لے سکتے ہیں، ان میں KP3R کے کم از کم بانڈ کردہ اسٹیک کا تقاضا یا پہلے سے تکمیل شدہ جابز کی مخصوص تعداد جیسے اصول شامل ہیں۔ کیپرز کو جابز مکمل کرنے پر KP3R کی شکل میں انعام دیا جاتا ہے، اگرچہ کوئی پراجیکٹ KP3R کے مساوی کریڈٹس کے بدلے Ether (ETH) بھی جمع کروا سکتا ہے۔

Cronje کا کہنا تھا کہ Keep3rV1 میں ایک اضافی فائدہ یہ بھی شامل ہے کہ ایسی DApps کی ڈویلپمنٹ کی اجازت دیتا ہے جو بصورت دیگر ممکن نہیں ہو سکتی تھیں، جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں، MetaWallet — ایک ایسا اسمارٹ معاہدہ جو ٹرانزیکشنز یا گیس کی فیس کا تقاضا نہیں کرتا — اور Unihedge — جو عارضی خسارے میں تخفیف کرنے کا سسٹم ہے۔

متعلقہ صفحات:

Origin Protocol کے بارے میں جانیں، ایک ایسا کامرس پلیٹ فارم جو خریداروں اور فروخت کنندگان کو باہم مربوط کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

yearn.finance کے بارے میں جانیں، ایک ایسا DeFi پراجیکٹ جس نے Cronje کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

کیا آپ DeFi پر نو آموز ہیں؟ CoinMakerCap کے آن لائن تعلیمی وسیلے Alexandria پر ایک تفصیلی گائیڈ کا مطالعہ کیجیے۔

CoinMarketCap بلاگ کے ساتھ بلاک چین کی تازہ ترین ایجادات کے حوالے سے باخبر رہیں۔

فی الوقت کُل کتنے Keep3rV1 (KP3R) کوائنز گردش میں ہیں؟

Keep3rV1 کی پہلے سے تعین کردہ کوئی ٹوکن سپلائی نہیں ہے، اور اس پراجیکٹ نے کوائن کی ابتدائی پیشکش یا ٹوکن کی تخلیق کا کوئی ایونٹ انجام نہیں دیا۔ اس کے بجائے، KP3R اس وقت منٹ ہوتا ہے جب Uniswap کے ذریعے پلیٹ فارم کو لیکویڈیٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ کے آغاز کے وقت، Keep3rV1 کے پاس $5.5 ملین مالیت کی لیکویڈیٹی موجود تھی۔ پہلے روز کے اندر، یہ پہلے ہی $9.8 ملین تک پہنچ گیا تھا، جس میں فیس کی مد میں $384,197 کی رقم جمع ہوئی۔

پراجیکٹ کے خزانے کی دیکھ بھال مربوط شدہ کیپرز کرتے ہیں، جو گورننس کے ذمہ دار ہیں۔ پلیٹ فارم پر ہر نان KP3R ٹرانزیکشن کے بدلے میں 0.3% فیس وصول کی جاتی ہے، جسے خزانے میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ جابز مکمل کرنے والے کیپرز کو KP3R کی صورت میں انعام دیے جاتے ہیں، اور پھر اگر پلیٹ فارم کی گورننس انہیں بنانے اور تقسیم کرنے کا فیصلہ کرے، تو انہیں گورننس میں حصہ لینے یا منافع جات حاصل کرنے کے لیے اسٹیک کیا جا سکتا ہے۔

Keep3rV1 نیٹ ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Keep3rV1 ایک Ethereum پر مبنی پلیٹ فارم ہے جو ERC-20 گورننس ٹوکن، KP3R کو استعمال کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ کسی بھی قسم کی آن چین KP3R ٹرانزیکشنز کی توثیق کے لیے Ethereum بلاک چین پر انحصار کرتا ہے۔ Ethereum ایک پروف آف ورک کا مفاہمتی الگورتھم استعمال کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ مائنرز نئے بلاکس کو بلاک چین میں شامل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مسابقت کرتے ہیں، مزید یہ کہ نیٹ ورک پر موجود تمام نوڈز کی اکثریت پر اسے پوسٹ کرنے کے لیے ایک ریکارڈ کی تصدیق لازم ہو جاتی ہے۔

Keep3rV1 پلیٹ فارم کے اندر، مربوط شدہ کیپرز ہی جابز کی نظم کاری اور منظوری اور کیپرز کی نظم کاری کے لیے ذمہ دار ہیں — جن میں تنازعات کو حل کرنا اور اگر ضروری ہو تو برے اداکاروں کو بلیک لسٹ کرنا شامل ہے۔

اکتوبر 2020 کے اواخر میں اس پراجیکٹ کے لائیو ہونے سے پہلے، بلاک چین سکیورٹی کی ایک کمپنی، PeckShield نے اس کے اسمارٹ معاہدوں کا آڈٹ کیا تھا۔ آڈٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ Keep3rV1 "اچھی طرح سے ڈیزائن کردہ اور انجینئرڈ" تھا اور اس کسی قسم کی سکیورٹی کی کمزوریاں ظاہر نہیں ہوئیں، لیکن اس نے کچھ اوسط درجے سے لے کر زیادہ شدت کے حامل ممکنہ خطرات کی نشاندہی کی، جن کے بارے میں Croje نے بتایا کہ وہ لاگ اور اپڈیٹ ہو چکا ہے۔

آپ Keep3rV1 (KP3R) کو کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

KP3R کو بنیادی طور پر Uniswap (V2) پر ایکسچینج کیا جاتا ہے، جہاں اسے WETH (WETH) اور USD Coin (USDC) کے عوض ٹریڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ Bilaxy، Binance اور MXC.COM پر بھی خریداری کے لیے دستیاب ہے، جہاں اسے اسپاٹ مارکیٹس میں بالترتیب Ether، Binance Coin (BNB) اور Tether (USDT) کے ساتھ ٹریڈ کیا جا سکتا ہے۔

کیا آپ KP3R یا دیگر کرپٹو کرنسیز مثلاً Bitcoin (BTC) کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ CoinMarketCap کے پاس ایک سادہ، مرحلہ وار ہدایت نامہ موجود ہے، تاکہ آپ کو کرپٹو سمیت اس حوالے سے مُکمل معلومات فراہم کی جا سکیں، کہ آپ اپنا پہلا کوائن کیسے خرید سکتے ہیں۔

Keep3rV1 میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ