کرپٹوکرنسی

Kin

Bitcoin

Kin

KIN

#828

$0.000011 USD

-6.75% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$30.94M

حجم (24 گھنٹے)

$242.58K

FDV

$30.94M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

0.78%

کل سپلائی

$2.76T

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$2.76T

گردش کرنے والی سپلائی

$2.76T

معلومات

$0.000011

(-1.00%)
Price change 1h

$0.000012

High 24h

$0.000011

(-17.38%)
Price change 7d

$0.000014

High 7D

Kin کیا ہے؟

Kin دراصل ایک کرپٹو کرنسی ہے جو صارفین کے لئے مُختص ڈیجیٹل ایپلیکیشنزاور خدمات پر مشتمل ایک ایکوسِسٹم میں بحیثیت زر استعمال ہوتی ہے۔ اسے ایک ERC20 ٹوکن کی حیثیت سے Ethereum بلاک چین پر لانچ کیا گیا، اوراس کی ڈیزائیننگ اس طرح کی گئی کہ یہ Kik میسنجر ایکو سِسٹم میں مرکزی کرنسی کی شکل اختیار کر لے۔ ابتدائی طور پر Kik کرپٹو کرنسی نہیں تھی بلکہ یہ انعامی پوائنٹس کے حصول کا ایک نظام تھا جسے Kik پوائنٹس کا نام دیا گیا، اورجو 2017 میں اختتام پذیر ہوا۔ Kin انگلش کے لفظ Kinship کا اختصار ہے کیونکہ اس کا مقصد Kik کمیونٹی کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ Kik نے ستمبر2017 کے دوران Kin کی ابتدائی کوائن کی پیشکش (ICO) میں 100 ملین ڈالر بنائے۔ ستمبر 2019 میں Kik نے اطلاع دی کہ وہ اپنی میسیجنگ ایپلیکیشن بند کر رہا ہے تاکہ وہ امریکہ کے مُقابل United States Security and Exchange Commission کی طرف سے دائر وہ مقدمہ لڑ سکے جس میں دعویٰ یہ تھا کہ آیا Kin ICO نےغیر رجِسٹرشدہ سکیورٹیز کو فروخت کیا۔ اکتوبر 2019 میں MediaLab نے Kin کو حفاظت فراہم کرنے کی غرض سے Kik میسنجرکو خرید لیا

Kin کیسے کام کرتا ہے؟

Kin ٹوکنز ایک ترغیبی ماڈل کے ذریعے گردش میں شامل ہوجاتے ہیں جسے Kin Rewards Engine یا مُختصراً "KRE" کہاجاتا ہے، اور ان ڈویلپرز کو انعامات سے نوازتا ہے جو Kin کے ساتھ اپنےذاتی تجربے کی بُنیاد پر غیر معمولی مواقع پیدا کرتے ہیں۔ یہ سافٹ وئیرکا وہ مانیٹائزیشن ماڈل پیش کرتا ہے، جو نت نئے استعمال کے معاملات کو اپنانے اور کسی کرپٹو کرنسی کی قدروقیمت پیدا کرنے کی ترغیب دیتا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ صارفین کے مابین قدر کے تبادلے کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے، برخلاف صارف کی ڈیٹا ہارویسٹنگ اور حصول توجہ کے جس کا صارفین کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ یہ نیا مُتبادل صارفین اور ڈویلپرز کو ایک مشترکہ ڈیجیٹل اکانومی کے گرد نئے سِرے سے ترتیب دیتا ہے جس میں بِگ ڈیٹا کی اجارہ داریوں پر نہیں بلکہ مواد کے اُن تخلیق کاروں اورڈویلپرز پر توجہ مرکوز رہتی ہے جو قدروقیمت بناتے ہیں۔

Kin بلاک چین ایک فیڈریٹڈ مفاہمتی ماڈل کے ذریعے خودمختارطور پر کام کرتا ہے، جوکہ فی الحال 11+ عالمی سطح پرتقسیم شدہ مُصدقہ نوڈز پر مشتمل ہے، تاکہ نہ صرف غلطی کی صُورت میں برداشت کو برقرار رکھا جائے بلکہ کم سے کم فیس کےعوض تیز رفتار تصدیق بھی کی جا سکے۔ آپریشنل سکیورٹی کے پیش نظر فی الحال نوڈز کی شناخت کو نجی سطح پر رکھا گیا ہے، لیکن مُبینہ طور پر یہ وہ خودمُختار، معتبر ڈیجیٹل سروس کے فراہم کنندگان ہیں جو بھروسے کے قابل دستیابی اور نگہداشت کی ایک تاریخ رکھتے ہیں۔

Kin Rewards Engine کی تقسیم اور الگورتھمک منطق کی نگہبانی Kin Foundation کرتی ہے جو بیرونی انٹاریو، کینیڈا میں قائم ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ غیر تقسیم شدہ Kin کو ایک ادارہ جاتی درجے کے خزانے میں مُقفل رکھا جاتا ہے جسے زیر انتظار وقفوں کے ایک سلسلے، افراط زر کے رہنما خطوط اور فیڈوشری تحویلی اختیار کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جو فنڈز کی محفوظ منتقلی اور مناسب استعمال کو یقینی بناتے ہیں۔ اینٹی سپیم اور اینٹی فراڈ کی یقین دہانی بھی ایک سروس کے طور پر اس وقت تک فراہم کی جاتی ہے جب تک کہ Kin کی تقسیم متعلقہ اضافی حفاظتی تدابیر کے ساتھ مکمل طور پر خودکارنہ ہوجائے۔ تقسیم کے وقفے کے دوران Kin ایکوسسٹم میں کبھی بھی 10 ٹریلین سے زیادہ Kin موجود نہیں ہوں گے، کیونکہ بڑے پیمانے پر فراہمی کا مطلب ہے، دُنیا بھر سے بڑے ہی پیمانے پر اس کا اپنایا جانا جبکہ مطمع نظر یہ ہے کہ لین دین کرنے والے فریقوں کی تعداد کو مُکمل اعداد پر موقوف رکھا جائے، بجائے اس کے کہ یہ تعداد اعشاریوں میں چلی جائے۔

آپ Kin کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

Kin ہر اُس کرپٹو کرنسی ایکسچنینج سے خریدا جا سکتا ہے جو ڈیجیٹل کرنسی کی پیشکش کرتے ہوں۔ کسی بھی ایکسچینج کا انتخاب کرنے سے پہلے اپنے طور پر تحقیق کرنا مت بھولیں۔ اس کرپٹو کرنسی کے ایکسچینجز اور تجارتی پیئرز کی تازہ ترین فہرست کے لیے، ہماری مارکیٹ کے جوڑوں کی ٹیب پر کلک کریں۔

Kin میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ